🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابٌ فِيمَنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ
ان لوگوں کا بیان، جو بیعت عقبہ میں شریک ہوئے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 9900 (کل: 3 مقامات، 1 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9900، 8366، 8372
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9900
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ; أَنَّ أَسْعَدَ بْنَ زُرَارَةَ كَانَ أَحَدَ النُّقَبَاءِ لَيْلَةَ الْعَقَبَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ عقبہ کی رات، نقباء میں سے ایک تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9900]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8366
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، أَخْبَرَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ، وَكَانَ أَحَدَ النُّقَبَاءِ يَوْمَ الْعَقَبَةِ، أَنَّهُ أَخَذَتْهُ الشَّوْكَةُ، فَجَاءَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُهُ، فَقَالَ:
" بِئْسَ الْمَيِّتُ لِلْيَهُودِ - مَرَّتَيْنِ - يَقُولُونَ: لَوْلَا دَفَعَ عَنْ صَاحِبِهِ، وَلَا أَمْلِكُ لَهُ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا، وَلَأَتَمَحَلَنَّ لَهُ". فَكُوِيَ بِخَطَّيْنِ فَوْقَ رَأْسِهِ فَمَاتَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ ابْنُ مَعِينٍ مَرَّةً: صُوَيْلِحٍ وَقَدْ وَافَقَ النَّاسَ فِي تَضْعِيفِهِ.
سیدنا ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سیدنا ابوامامہ سعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: جو بیعت عقبہ کے نقباء میں سے ایک تھے، انہیں کانٹا لگ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس ان کی عیادت کرنے کے لئے تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: بری میت یہودیوں کی ہوتی ہے، یہ بات آپ نے دو مرتبہ ارشاد فرمائی، وہ لوگ یہ کہتے ہیں: کہ ان صاحب نے اپنے ساتھی کی بیماری ختم کیوں نہیں کروائی؟ حالانکہ میں اس کے لئے (ذاتی طور پر) کسی نقصان، یا نفع کا مالک نہیں ہوں، لیکن میں اس کے لیے کوئی حیلہ (یعنی طریقہ علاج) ضرور اختیار کروں گا، پھر آپ نے اُن کے سر پر، دو لکیروں میں داغ لگوائے، تو ان صاحب کا انتقال ہو گیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے، اور وہ ضعیف ہے، ایک مرتبہ یحیی بن معین نے یہ کہا: ہے: یہ کم درجہ کا صالح ہے، اور اس کی تضعیف میں انہوں نے لوگوں کی موافقت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8366]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (138/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16787»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8372
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ:
دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ وَبِهِ وَجَعٌ يُقَالُ لَهُ: الشَّوْكَةُ، فَكَوَاهُ عَلَى عُنُقِهِ فَمَاتَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِئْسَ الْمَيِّتُ لِلْيَهُودِ يَقُولُونَ: قَدْ دَاوَاهُ صَاحِبُهُ فَمَا نَفَعَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، جنہیں ایک تکلیف لاحق ہوئی جسے ”شوکہ“ کہا: جاتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی گردن پر داغ لگوایا تو ان کا انتقال ہو گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہودیوں کے لئے بری میت ہے جو یہ کہتے ہیں: اس کے ساتھی نے اسے دواء دی اور اس نے اس کو فائدہ نہیں دیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8372]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5584)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16787، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5583، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 9575»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں