🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1907. إن الله تعالى يقول: إذا أخذت كريمتي عبدي في الدنيا ....
بیشک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جب میں دنیا میں اپنے ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 1904 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1904
سنن ترمذی: 2400
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3833
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1904
«إن الله تعالى يقول: إذا أخذت كريمتي عبدي في الدنيا لم يكن له جزاء عندي إلا الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جب میں دنیا میں اپنے بندے کی دو محبوب چیزیں (یعنی آنکھیں) واپس لے لیتا ہوں (اور وہ اس پر صبر کرتا ہے)، تو میرے ہاں اس کے لیے جنت کے سوا کوئی اور بدلہ نہیں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1904]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت] عن أنس. الترغيب 4/155: حب – ابن عباس. حم – أبي أمامة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2400
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا أَبُو ظِلَالٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ: " إِذَا أَخَذْتُ كَرِيمَتَيْ عَبْدِي فِي الدُّنْيَا لَمْ يَكُنْ لَهُ جَزَاءٌ عِنْدِي إِلَّا الْجَنَّةَ " , وفي الباب عن أَبِي هُرَيْرَةَ , وَزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَأَبُو ظِلَالٍ اسْمُهُ: هِلَالٌ.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جب میں اپنے بندے کی پیاری آنکھیں چھین لیتا ہوں تو میرے پاس اس کا بدلہ صرف جنت ہی ہے“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- اس باب میں ابوہریرہ اور زید بن ارقم رضی الله عنہما سے احادیث آئی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2400]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/المرضی 7 (تعلیقا عقب حدیث رقم 5653، وھو أیضا عن أنس نحوہ) (تحفة الأشراف: 1643) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: انسان کو جو نعمتیں رب العالمین کی جانب سے حاصل ہیں، ان میں آنکھ ایک بڑی عظیم نعمت ہے، یہی وجہ ہے کہ رب العالمین جب کسی بندے سے یہ نعمت چھین لیتا ہے اور بندہ اس پر صبر و رضا سے کام لیتا ہے تو اسے قیامت کے دن اس نعمت کے بدل میں جس چیز سے نوازا جائے گا وہ جنت ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، التعليق الرغيب (4 / 155 و 156)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3833
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمٍ الضَّبِّيُّ ، ثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "قَالَ اللَّهُ - تَعَالَى -: إِذَا أَخَذْتُ كَرِيمَتَيْ عَبْدِي لَمْ أَرْضَ لَهُ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ. قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً؟ قَالَ: وَإِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً".
قُلْتُ: رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَالتِّرْمِذِيُّ دُونَ قَوْلِهِ: "وَإِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً؟ قَالَ: وَإِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ”جب میں اپنے بندے کی دو محبوب چیزیں (یعنی آنکھیں) لے لوں تو میں اس کے لیے جنت سے کم کسی ثواب پر راضی نہیں ہوتا۔““ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا اگرچہ وہ ایک ہی (آنکھ) ہو؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، اگرچہ وہ ایک ہی ہو۔““ اس حدیث کو امام بخاری اور امام ترمذی نے بھی روایت کیا ہے، البتہ ان کی روایت میں ”کیا اگرچہ ایک ہی ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ وہ ایک ہی ہو۔“ کا حصہ موجود نہیں ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطب/حدیث: 3833]
تخریج الحدیث: «مسند أبي يعلى (ت السناري) 4237: «منكر بهذا التمام» ، ونقل عن ابن حجر: «زيادة منكرة وسعيد فيه ضعف» ، وعن ابن عدي أنه في عداد الضعفاء الذين يروون عن أنس»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2400، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3236، 3237»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف سعيد بن سليم الضبي، وزيادة «وإن كانت واحدة» منكرة، وأصله في صحيح البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں