الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2684. إياكم والغلو في الدين فإنما هلك من كان قبلكم بالغلو ....
دین میں غلو (حد سے بڑھنے) سے بچو، کیونکہ تم ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 2680 (کل: 22 مقامات، 15 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2680
سنن ابن ماجہ: 3029
المنتقى ابن الجارود: 473
الفتح الربانی: 4497
صحیح ابن حبان: 3871
المستدرک علی الصحیحین: 1729
السنن الكبرى للبيهقي: 9534
المعجم الکبیر للطبرانی: 15833
المعجم الاوسط: 2189
1 تا 10
حدیث نمبر: 2680
«إياكم والغلو في الدين فإنما هلك من كان قبلكم بالغلو في الدين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دین میں غلو (حد سے بڑھنے) سے بچو، کیونکہ تم سے پہلے لوگ دین میں غلو کی وجہ سے ہی ہلاک ہوئے تھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2680]
”دین میں غلو (حد سے بڑھنے) سے بچو، کیونکہ تم سے پہلے لوگ دین میں غلو کی وجہ سے ہی ہلاک ہوئے تھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2680]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ن هـ ك] عن ابن عباس. الصحيحة 1283، السنة 98: ابن خزيمة، ابن حبان، حم، الضياء.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3059
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَوْفٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ الْعَقَبَةِ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ:" هَاتِ الْقُطْ لِي، فَلَقَطْتُ لَهُ حَصَيَاتٍ هُنَّ حَصَى الْخَذْفِ فَلَمَّا وَضَعْتُهُنَّ فِي يَدِهِ، قَالَ: بِأَمْثَالِ هَؤُلَاءِ وَإِيَّاكُمْ وَالْغُلُوَّ فِي الدِّينِ، فَإِنَّمَا أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ الْغُلُوُّ فِي الدِّينِ".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عقبہ کی صبح مجھ سے فرمایا: اور آپ اپنی سواری پر تھے کہ ”میرے لیے کنکریاں چن دو“۔ تو میں نے آپ کے لیے کنکریاں چنیں جو چھوٹی چھوٹی تھیں کہ چٹکی میں آ سکتی تھیں جب میں نے آپ کے ہاتھ میں انہیں رکھا تو آپ نے فرمایا: ”ایسی ہی ہونی چاہیئے، اور تم اپنے آپ کو دین میں غلو سے بچاؤ۔ کیونکہ تم سے پہلے لوگوں کو ان کے دین میں غلو ہی نے ہلاک کر دیا ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 3059]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرۂ عقبہ کی رمی والی صبح (10 ذوالحجہ) کو، جبکہ آپ اپنی سواری پر سوار تھے، فرمایا: ”میرے لیے کنکریاں چنو۔“ میں نے (چھوٹی چھوٹی) کنکریاں چنیں جو خذف کی کنکریوں جیسی تھیں۔ جب میں نے وہ آپ کے ہاتھ میں رکھیں تو آپ نے فرمایا: ”اس قسم کی کنکریوں سے رمی کرنی چاہیے۔ دین میں غلو (حد سے بڑھ جانے) سے بچو کیونکہ تم سے پہلی قوموں کو دین میں غلو نے ہلاک کیا۔“ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 3059]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الحج 63 (3029)، (تحفة الأشراف: 5427)، مسند احمد (1/215)، ویأتی عند المؤلف برقم 3061 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ترمزی اور امام احمد دونوں نے یہاں ”ابن عباس“ سے ”عبداللہ بن عباس“ سمجھا ہے، حالانکہ ”عبداللہ“ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رات ہی میں عورتوں بچوں کے ساتھ منی روانہ کر دیا تھا، اور مزدلفہ سے منی تک سواری پر آپ کے پیچھے ”فضل بن عباس“ ہی سوار تھے، یہ دونوں باتیں صحیح مسلم کتاب الحج باب ۴۵ اور ۴۹ میں اور سنن کبریٰ بیہقی (۵/۱۲۷) میں صراحت کے ساتھ مذکور ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3061
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا عَوْفٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ الْعَقَبَةِ وَهُوَ وَاقِفٌ عَلَى رَاحِلَتِهِ:" هَاتِ الْقُطْ لِي، فَلَقَطْتُ لَهُ حَصَيَاتٍ هُنّ حَصَى الْخَذْفِ، فَوَضَعْتُهُنَّ فِي يَدِهِ، وَجَعَلَ يَقُولُ بِهِنَّ فِي يَدِهِ" , وَوَصَفَ يَحْيَى تَحْرِيكَهُنَّ فِي يَدِهِ بِأَمْثَالِ هَؤُلَاءِ.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عقبہ کی صبح کو فرمایا اور آپ اپنی سواری کو روکے ہوئے تھے: ”آؤ میرے لیے کچھ کنکریاں چن دو“، تو میں نے آپ کے لیے کنکریاں چنیں۔ یہ اتنی چھوٹی تھیں کہ چٹکی میں آ جائیں، تو میں نے انہیں آپ کے ہاتھ میں لا کر رکھا، تو آپ انہیں اپنے ہاتھ میں حرکت دینے لگے۔ اور یحییٰ نے انہیں اپنے ہاتھ میں ہلا کر بتایا کہ اسی طرح کی کنکریاں یہ اتنی چھوٹی تھیں کہ چٹکی میں آ جائیں ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 3061]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرۂ عقبہ کی رمی والی صبح (۱۰ ذوالحجہ کو) فرمایا، جبکہ آپ اپنی اونٹنی پر سوار تھے: ”میرے لیے کنکریاں چن کر لا۔“ میں نے (چھوٹی چھوٹی) کنکریاں چنیں جو خذف والی کنکریوں کی طرح تھیں۔ آپ نے انہیں اپنے ہاتھ میں پکڑا، آپ انہیں اپنے دستِ مبارک میں ہلا رہے تھے اور فرما رہے تھے: ”ان جیسی کنکریوں سے رمی کرنی چاہیے۔“ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 3061]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3059 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہاں ابن عباس سے مراد فضل ہیں (ملاحظہ ہو ۳۰۵۹، ۳۰۶۰)۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 3029
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ الْعَقَبَةِ وَهُوَ عَلَى نَاقَتِهِ:" الْقُطْ لِي حَصًى"، فَلَقَطْتُ لَهُ سَبْعَ حَصَيَاتٍ، هُنَّ حَصَى الْخَذْفِ، فَجَعَلَ يَنْفُضُهُنَّ فِي كَفِّهِ، وَيَقُولُ:" أَمْثَالَ هَؤُلَاءِ فَارْمُوا"، ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِيَّاكُمْ وَالْغُلُوَّ فِي الدِّينِ، فَإِنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ الْغُلُوُّ فِي الدِّينِ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرہ عقبہ کی صبح کو فرمایا، اس وقت آپ اپنی اونٹنی پر سوار تھے: ”میرے لیے کنکریاں چن کر لاؤ“، چنانچہ میں نے آپ کے لیے سات کنکریاں چنیں، وہ کنکریاں ایسی تھیں جو دونوں انگلیوں کے بیچ آ جائیں، آپ انہیں اپنی ہتھیلی میں ہلاتے تھے اور فرماتے تھے: ”انہیں جیسی کنکریاں مارو“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگو! دین میں غلو سے بچو کیونکہ تم سے پہلے لوگوں کو دین میں اسی غلو نے ہلاک کیا“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3029]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جمرۂ عقبہ کو رمی کرنے کے دن صبح کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی پر سوار تھے، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے کنکریاں چن دو۔“ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سات کنکریاں چن دیں، جو انگلیوں میں پکڑ کر پھینکنے کے قابل تھیں؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اپنے ہاتھ میں لے کر حرکت دینے لگے اور فرمایا: ”ان جیسی کنکریاں مارو۔“ پھر فرمایا: ”لوگو! دین میں غلو (اور حد سے بڑھنے) سے پرہیز کرو، تم سے پہلے لوگوں کو دین میں غلو ہی نے تباہ کیا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3029]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الحج 217 (3059)، 219 (3061)، (تحفة الأشراف: 5427)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/215، 347، 5/127) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: غلو: کسی کام کو حد سے زیادہ بڑھا دینے اور اس میں ضرورت سے زیادہ سختی کرنے کو غلو کہتے ہیں، مثلاً کنکریاں مارنے کا حکم ہے تو چھوٹی کنکریاں کافی ہیں، اب غلو یہ ہے کہ بڑی بڑی کنکریاں مارے یا پتھر پھینکے اور اس کو زیادہ ثواب کا کام سمجھے، دین کے ہر کام میں غلو کرنا منع ہے اور یہ حماقت کی دلیل ہے، یہ بھی غلو ہے کہ مثلاً کسی نے مستحب یا سنت کو ترک کیا تو اس کو برا کہے اور گالیاں دے، اگر کوئی سنت کو ترک کرے تو صرف نرمی سے اس کوحدیث سنا دینا کافی ہے، اگر لوگ فرض کو ترک کریں تو سختی سے اس کو حکم کرنا چاہئے، لیکن اس زمانہ میں یہ حال ہو گیا ہے کہ فرض ترک کرنے والوں کو کوئی برا نہیں کہتا ہے، لوگ تارکین صلاۃ، شرابیوں اور سود خوروں سے دوستی رکھتے ہیں، لیکن اذان میں کوئی انگوٹھے نہ چومے یا مولود میں قیام نہ کرے تو اس کے دشمن ہو جاتے ہیں، یہ بھی ایک انتہائی درجے کا غلو ہے، اور ایسی ہی باتوں کی وجہ سے مسلمان تباہ ہو گئے، اور جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا، ویسا ہی ہوا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1851
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا عَوْفٌ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ جَمْعٍ:" هَلُمَّ الْقُطْ لِي" , فَلَقَطْتُ لَهُ حَصَيَاتٍ، هُنْ حَصَى الْخَذْفِ، فَلَمَّا وَضَعَهُنَّ فِي يَدِهِ، قَالَ:" نَعَمْ، بِأَمْثَالِ هَؤُلَاءِ وَإِيَّاكُمْ وَالْغُلُوَّ فِي الدِّينِ، فَإِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِالْغُلُوِّ فِي الدِّينِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدلفہ کی صبح مجھ سے فرمایا: ”ادھر آ کر میرے لئے کنکریاں چن کر لاؤ“، میں نے کچھ کنکریاں چنیں جو ٹھیکری کی تھیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے ہاتھ میں لے کر فرمایا: ”ہاں! اس طرح کی کنکریاں ہونی چاہئیں، دین میں غلو سے بچو، کیونکہ تم سے پہلے لوگ دین میں غلو کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 1851]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3248
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، وَإِسْمَاعِيلُ المعنى، قَالَا: حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الرِّيَاحِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: يَحْيَى لَا يَدْرِي عَوْفٌ: عَبْدُ اللَّهِ، أَوْ الْفَضْلُ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ الْعَقَبَةِ، وَهُوَ وَاقِفٌ عَلَى رَاحِلَتِهِ:" هَاتِ الْقُطْ لِي" فَلَقَطْتُ لَهُ حَصَيَاتٍ هُنَّ حَصَى الْخَذْفِ، فَوَضَعَهُنَّ فِي يَدِهِ، فَقَالَ:" بِأَمْثَالِ هَؤُلَاءِ" مَرَّتَيْنِ، وَقَالَ بِيَدِهِ فَأَشَارَ يَحْيَى أَنَّهُ رَفَعَهَا وَقَالَ:" إِيَّاكُمْ وَالْغُلُوَّ، فَإِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِالْغُلُوِّ فِي الدِّينِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدلفہ کی صبح اپنی سواری پر سے مجھ سے فرمایا: ”ادھر آ کر میرے لئے کنکریاں چن کر لاؤ“، میں نے کچھ کنکریاں چنیں جو ٹھیکری کی تھیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے ہاتھ میں لے کر فرمایا: ”ہاں! اس طرح کی کنکریاں ہونی چاہئیں، دین میں غلو سے بچو، کیونکہ تم سے پہلے لوگ دین میں غلو کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3248]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2867
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَعَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ أَبِي جَمِيلَةَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ حَصِينٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَالِيَةِ ، قَالَ: قَالَ لِي ابْنُ عَبَّاسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ الْعَقَبَةِ قَالَ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ فِي حَدِيثِهِ، وَهَكَذَا قَالَ عَوْفٌ: " هَاتِ الْقُطْ حَصَيَاتٍ هِيَ حَصَى الْخَذْفِ"، فَلَمَّا وُضِعْنَ فِي يَدِهِ، قَالَ:" بِأَمْثَالِ هَؤُلاءِ، بِأَمْثَالِ هَؤُلاءِ، وَإِيَّاكُمْ وَالْغُلُوِّ فِي الدِّينِ، فَإِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِالْغُلُوِّ فِي الدِّينِ"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عقبہ کی صبح (10 ذوالحجہ کو) مجھے حُکم دیا: ”آؤ میرے لئے کنکریاں چن دو چھوٹی چھوٹی ہوں (جو دو انگلیوں کے درمیان رکھ کر پھینکی جاسکتی ہوں)۔ “ جب میں نے وہ آپ کے دست مبارک پر رکھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسی قسم کی کنکریاں لے لو بس ایسی ہی کنکریاں چن لو خبر دار دین کے کاموں میں غلو کرنے سے بچو کیونکہ تم سے پہلے لوگ دین میں غلو کرنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے تھے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2867]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 520، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2867، 2868، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3871، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1717، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3057، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3029، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9630، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1876»
حدیث نمبر: 2868
حَدَّثَنَا بِهِ بُنْدَارٌ مَرَّةً أُخْرَى بِمِثْلِ هَذَا اللَّفْظِ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ حَصِينٍ، وثنا بُنْدَارٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ حَصِينٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو الْعَالِيَةِ ، قَالَ: قَالَ لِي ابْنُ عَبَّاسٍ : قَالَ عَوْفٌ: لا أَدْرِي الْفَضْلَ، أَوْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ الْعَقَبَةِ: " الْقُطْ لِي حَصَيَاتٍ" ، بِمِثْلِهِ سَوَاءً
جناب ابو العالیہ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا جناب عوف کہتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ حضرت فضل یا سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عقبہ کی صبح حُکم دیا میرے لئے کنکریاں چن دو، مذکورہ بالا کی مثل روایت بیان کی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2868]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 520، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2867، 2868، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3871، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1717، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3057، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3029، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9630، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1876»
حدیث نمبر: 473
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ: أَنَا عِيسَى ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ الْعَقَبَةِ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ:" هَاتِ الْقُطْ"، فَلَقَطْتُ لَهُ حَصَيَاتٍ نَحْوًا مِنْ حَصَى الْخَذْفِ، فَلَمَّا وَضَعْتُهُنَّ فِي يَدِهِ، قَالَ:" مثل هَؤُلاءِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، وَإِيَّاكُمْ وَالْغُلُوَّ فِي الدِّينِ، فَإِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِالْغُلُوِّ فِي الدِّينِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ عقبہ کی صبح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا، جب کہ آپ اپنی اونٹنی پر سوار تھے، کہ کنکریاں لے کر آؤ۔ چنانچہ میں نے آپ کے لیے چھوٹی چھوٹی کنکریاں اکٹھی کیں جو انگلی سے پھینکنے کے برابر تھیں۔ جب میں نے وہ آپ کے ہاتھ پر رکھیں، تو آپ نے تین مرتبہ فرمایا: «ایسی ہی کنکریاں مارو» اور فرمایا: «دین میں غلو سے بچو، کیونکہ تم سے پہلے لوگ دین میں غلو کی وجہ سے تباہ ہوئے۔» [المنتقى ابن الجارود/كتاب المناسك/حدیث: 473]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده صحيح: مسند الإمام أحمد: 215/1، 347، سنن النسائي: 3059، سنن ابن ماجه: 3029، اس حدیث کو امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (2868) اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (3871) نے صحیح کہا ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 13633 ترقیم الشثری: -- 13954
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا إسماعيل ابن علية ، عن عوف ، عن زياد بن الحصين ، قال: حدثنا ابو العالية , عن ابن عباس ، قال: قال لي رسول الله غداة العقبة: " القط لي حصيات"، قال: فلقطت له حصيات مثل حصى الخذف , فقال:" بمثل هؤلاء فارموا"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ص]: (عون).
(٢) في [ز]: (زيد).
(٣) في [ن]: العالة.
(٤) سقط من: [ص].
(٥) في [ص]: (التقط).
(٦) في [ص]: (فقلت).
(٧) في [ص]: (فأربوا).
(٨) صحيح، أخرجه أحمد (١٨٥١)، وابن ماجه (٣٠٢٩)، والنسائي ٥/ ٢٦٩، وابن خزيمة (٢٨٦٨)، وابن حبان (٣٨٧١)، وابن سعد ٢/ ١٨٠، وأبو يعلى (٢٤٢٧)، وابن الجارود (٤٧٣)، والطبراني (١٢٧٤٧)، والحاكم ١/ ٤٦٦، والبيهقي ٥/ ١٢٧.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عقبہ کی صبح مجھ سے فرمایا میرے لیے کنکریاں اکٹھی کرو، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے چھوٹی چھوٹی کنکریاں جمع کیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ان جتنی کنکریوں سے رمی کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13954]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الطبراني: وروى هذا الحديث جماعة عن عوف منهم سفيان الثوري فلم يقل أحد عن ابن عباس عن أخيه إلا جعفر بن سليمان ولا رواه عن جعفر إلا عبد الرزاق . قال أبو حاتم الرازي: أبو العالية أصح وسئل أبو زرعة فقال نحو ما قاله أبي . قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 520، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2867، 2868، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3871، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 20، 21، 22، 23، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1717، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3057 / 1، 3059 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4049، 4051، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3029، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9630، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1876، 3310، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2427، 2472، والبزار فى «مسنده» برقم: 5338، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14446، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12747، 12747 / 2، 742، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2189، ترقيم محمد عوامة: 13633»
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 520، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2867، 2868، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3871، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 20، 21، 22، 23، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1717، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3057 / 1، 3059 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4049، 4051، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3029، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9630، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1876، 3310، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2427، 2472، والبزار فى «مسنده» برقم: 5338، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14446، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12747، 12747 / 2، 742، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2189، ترقيم محمد عوامة: 13633»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح