الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2899. البيعان بالخيار ما لم يتفرقا إلا أن تكون صفقة خيار ....
خریدار اور بیچنے والے کو اس وقت تک (بیع ختم ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 2894 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
سنن ابوداود: 3456
سنن دارقطنی: 2998
الجامع الكامل: 5445
السنن الكبرى للبيهقي: 10449
حدیث نمبر: 2894
«البيعان بالخيار ما لم يتفرقا إلا أن تكون صفقة خيار ولا يحل له أن يفارق صاحبة خشية أن يستقيله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”خریدار اور بیچنے والے کو اس وقت تک (بیع ختم کرنے کا) اختیار حاصل ہے جب تک وہ ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں، سوائے اس کے کہ وہ اختیار کی شرط کے ساتھ سودا کریں، اور کسی کے لیے یہ حلال نہیں کہ وہ اپنے ساتھی سے اس ڈر سے جدا ہو جائے کہ کہیں وہ سودا منسوخ نہ کر دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2894]

تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم ن] عن ابن عمرو. الإرواء 1281.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 3456
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمُتَبَايِعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَفْتَرِقَا إِلَّا أَنْ تَكُونَ صَفْقَةَ خِيَارٍ، وَلَا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يُفَارِقَ صَاحِبَهُ خَشْيَةَ أَنْ يَسْتَقِيلَهُ".
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خرید و فروخت کرنے والے دونوں جب تک جدا نہ ہوں معاملہ ختم کر دینے کا اختیار رکھتے ہیں، مگر جب بیع خیار ہو، (تو جدا ہونے کے بعد بھی واپسی کا اختیار باقی رہتا ہے) بائع و مشتری دونوں میں سے کسی کے لیے حلال نہیں کہ چیز کو پھیر دینے کے ڈر سے اپنے ساتھی کے پاس سے اٹھ کر چلا جائے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3456]
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو بیع کرنے والوں کا جدا ہونے سے پہلے تک اختیار باقی رہتا ہے الا یہ کہ سودے میں اختیار طے کر لیا گیا ہو، اور کسی کے لیے بھی حلال نہیں کہ سودا واپس کر لیے جانے کے اندیشے کی وجہ سے ارادتاً اپنے ساتھی کو چھوڑ کر چلا جائے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3456]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/البیوع 26 (1247)، سنن النسائی/البیوع 9 (4488)، (تحفة الأشراف: 8797)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/183) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
مشكوة المصابيح (2804)
ابن عجلان تابعه بكير بن عبد الله الأشج عند الدارقطني (3/50) وذكر السماع المسلسل
مشكوة المصابيح (2804)
ابن عجلان تابعه بكير بن عبد الله الأشج عند الدارقطني (3/50) وذكر السماع المسلسل
ترقیم العلمیہ : 2965 ترقیم الرسالہ : -- 2998
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، أنا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي عَمِّي ، حَدَّثَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ شُعَيْبٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ شُعَيْبًا ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" أَيُّمَا رَجُلٍ ابْتَاعَ مِنْ رَجُلٍ بَيْعَةً، فَإِنَّ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ حَتَّى يَتَفَرَّقَا مِنْ مَكَانِهِمَا، إِلا أَنْ يَكُونَ صَفْقَةَ خِيَارٍ، وَلا يَحِلُّ لأَحَدٍ أَنْ يُفَارِقَ صَاحِبَهُ مَخَافَةَ أَنْ يَقْبَلَهُ" ،.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بھی شخص کسی دوسرے کے ساتھ خرید و فروخت کرتا ہے، تو ان دونوں میں سے ہر ایک کو اختیار ہو گا (کہ وہ سودے کو ختم کر دے)، جب تک وہ اپنی جگہ سے جدا نہیں ہو جاتے، ماسوائے اس صورت کے جب اس سودے میں اختیار دیا ہو اور کسی بھی شخص کے لیے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے ساتھی سے اس اندیشے کے تحت جدا ہو جائے کہ وہ اس سودے کو ختم کر دے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2998]
ترقیم العلمیہ: 2965
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 676، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4495، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6031، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3456، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1247، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10561، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2998، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6836»
حدیث نمبر: 5445
5445. عن عبد الله بن عمرو بن العاص أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: المتبايعان بالخيار ما لم يتفرقا إلا أن تكون صفقة خيار، ولا يحل له أن يفارق صاحبه خشية أن يستقيله.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (3456)، والترمذي (1247)، والنسائي (4482)، وأحمد (6721) كلهم من طرق عن ابن عجلان، عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن عبد الله بن عمرو بن العاص فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 10449
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ السُّلَمِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ الْفَقِيهُ، قَالَا: أنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا أَبُو عُبَيْدِ اللهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي عَمِّي، قَالَ: حَدَّثَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ شُعَيْبٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ شُعَيْبًا، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرٍو، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" أَيُّمَا رَجُلٍ ابْتَاعَ مِنْ رَجُلٍ بَيْعَةً، فَإِنَّ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ حَتَّى يَتَفَرَّقَا مِنْ مَكَانِهِمَا إِلَّا أَنْ يَكُونَ صَفْقَةَ خِيَارٍ، وَلَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ يُفَارِقَ صَاحِبَهُ مَخَافَةَ أَنْ يُقِيلَهُ"، ⦗٤٤٦⦘ قَوْلُهُ: يُقِيلَهُ أَرَادَ بِهِ وَاللهُ أَعْلَمُ يَفْسَخُهُ فَعَبَّرَ بِالْإِقَالَةِ عَنِ الْفَسْخِ، وَرُوِّينَا فِي ذَلِكَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، وَعَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، وَجَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ثُمَّ عَنْ شُرَيْحٍ، وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَعَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ”جس شخص نے کسی سے سامان خریدا تو دونوں کو اختیار ہے، یہاں تک کہ دونوں اپنی جگہ سے جدا ہو جائیں، سوائے اس کے کہ دونوں کے درمیان بیعِ اختیاری ہو اور کسی کے لیے یہ جائز نہیں کہ بیع کے فسخ کے ڈر سے اپنے ساتھی سے جدا ہو جائے۔“ بیع کے فسخ کرنے کو اقالہ سے تعبیر کیا گیا ہے۔
(ب) سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو وادی کا مال ان کے خیبر کے مال کے بدلے فروخت کر دیا، جب ہم نے بیع کر لی تو میں الٹے پاؤں واپس ہوا یہاں تک کہ میں اس ڈر سے ان کے گھر سے نکل گیا کہ کہیں وہ بیع واپس نہ کر دیں، اور طریقہ یہ تھا کہ جب خریدنے والا اور بیچنے والے دونوں الگ الگ نہ ہوں تو انہیں سودا توڑنے کا اختیار ہوتا ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جب میری اور ان کی بیع مکمل ہو گئی تو میں نے دیکھا کہ میں نے ان سے (ایک طرح کی) چالبازی کی ہے کہ میں نے ان کو قومِ ثمود کی زمین کی طرف تین راتوں کی مسافت پر کر دیا ہے، جبکہ انہوں نے مجھے مدینہ کی سرزمین کی طرف تین راتوں کی مسافت قریب کر دیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10449]

تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 6672
«المتبايعان بالخيار ما لم يتفرقا إلا أن تكون صفقة خيار ولا يحل له أن يفارق صاحبه خشية أن يستقيله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیچنے اور خریدنے والے دونوں کو اس وقت تک اختیار حاصل ہے جب تک وہ جدا نہ ہوں، سوائے اس کے کہ سودا شرطِ اختیار پر ہو، اور کسی کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے ساتھی سے اس ڈر سے جدا ہو جائے کہ کہیں وہ سودا فسخ کرنے کا نہ کہہ دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 6672]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [د ن] عن ابن عمرو. أحاديث البيوع.»
قال الشيخ الألباني: صحيح