الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3604. سبحان الله بئسما جزتها نذرت لله إن نجاها الله عليها ....
سُبْحَانَ اللَّهِ (اللہ پاک ہے)! اس نے اسے کیسا برا ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 3598 (کل: 22 مقامات، 15 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3598
صحیح مسلم: 4245
سنن ابوداود: 3316
مشکوۃ المصابیح: 3428
مسند الحمیدی: 851
المنتقى ابن الجارود: 933
صحیح ابن حبان: 4391
مسند امام شافعی: 1047
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4853
11 تا 20
حدیث نمبر: 933
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَتْ ثَقِيفُ حُلَفَاءَ بَنِي عَقِيلِ، فَأَسَرَتْ ثَقِيفُ رَجُلَيْنِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَسَرَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا مِنْ بَنِي عَقِيلٍ، وَأَصَابُوا مَعَهُ الْعَضْبَاءَ، فَأَتَى عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الْوَثَاقِ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ يَا مُحَمَّدُ، فَأَتَاهُ، فَقَالَ:" مَا شَأْنُكَ؟" فَقَالَ: لِمَ أَخَذَتَنِي، وَلِمَ أَخَذْتَ سَابِقَةَ الْحَاجِّ؟ قَالَ:" أَخَذْتُكَ بِجَرِيرَةِ حُلَفَائِكَ ثَقِيفَ" ثُمَّ انْصَرَفَ عَنْهُ، فَنَادَاهُ: يَا مُحَمَّدُ يَا مُحَمَّدُ، قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَحِيمًا رَفِيقًا، فَرَجَعَ إِلَيْهِ فَقَالَ:" مَا شَأْنُكَ؟" فَقَالَ: إِنِّي مُسْلِمٌ، قَالَ: " لَوْ قُلْتَهَا وَأَنْتَ تَمْلِكُ أَمْرَكَ أَفْلَحْتَ كُلَّ الْفَلاحِ" ثُمَّ انْصَرَفَ عَنْهُ، فَنَادَاهُ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ يَا مُحَمَّدُ، فَأَتَاهُ، فَقَالَ:" مَا شَأْنُكَ؟" فَقَالَ: إِنِّي جَائِعٌ فَأَطْعِمْنِي، وَظَمْآنُ فَاسْقِنِي، قَالَ:" هَذِهِ حَاجَتُكَ" قَالَ: فَفَدَى بِالرَّجُلَيْنِ . وَأُسِرَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ، وَأُصِيبَتِ الْعَضْبَاءُ، فَكَانَتِ الْمَرْأَةُ فِي الْوَثَاقِ، وَكَانَ الْقَوْمُ يَرْعُونَ نَعَمَهُمْ بَيْنَ يَدَيْ بُيُوتِهِمْ، فَانْفَلَتَتْ ذَاتَ لَيْلَةٍ مِنَ الْوَثَاقِ، فَأَتَتِ الإِبِلَ، فَجَعَلَتْ إِذَا دَنَتْ مِنَ الْبَعِيرِ رَغَا، فَتَرَكَتْهُ حَتَّى تَنْتَهِيَ إِلَى الْعَضْبَاءِ فَلَمْ تَرْغُ، وَهِيَ نَاقَةٌ مُنَوَّقَةٌ فَقَعَدَتْ فِي عَجُزِهَا ثُمَّ زَجَرَتْهَا فَانْطَلَقَتْ، وَنَذِرُوا بِهَا فَطَلَبُوهَا فَأَعْجَزَتْهُمْ، قَالَ: وَنَذَرَتْ إِنِ اللَّهُ أَنْجَاهَا لَتَنْحَرَنَّهَا، فَلَمَّا قَدِمَتِ الْمَدِينَةَ رَآهَا النَّاسُ، فَقَالُوا: الْعَضْبَاءُ نَاقَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنَّهَا نَذَرَتْ إِنِ اللَّهُ نَجَّاهَا لَتَنْحَرَنَّهَا، فَأَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرُوا لَهُ ذَلِكَ، فَقَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ بِئْسَ مَا جَزَتْهَا إِنِ اللَّهُ نَجَّاهَا لَتَنْحَرَنَّهَا، لا وَفَاءَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ، وَلا فِيمَا لا يَمْلِكُ الْعَبْدُ" .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ثقیف بنو عقیل کے حلیف تھے، ثقیف نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے دو آدمیوں کو قید کر لیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے بنو عقیل کا ایک آدمی قید کر لیا اور اس کے ساتھ عضباء (اونٹنی) بھی پکڑ لی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس آئے، وہ بندھا ہوا تھا، اس نے کہا: اے محمد! اے محمد! آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے قریب آئے اور فرمایا: کیا بات ہے؟ اس نے کہا: آپ نے مجھے کیوں پکڑا ہے اور حاجیوں (کی سواریوں) سے آگے نکل جانے والی (اونٹنی) کو کیوں پکڑا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تجھے تیرے حلیف ثقیف کے جرم کے بدلے پکڑا ہے۔ پھر آپ اس کے پاس سے چل دیے، اس نے پھر آواز دی: اے محمد! اے محمد! راوی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بڑے رحم دل اور نرم مزاج تھے، چنانچہ آپ اس کی طرف لوٹ آئے اور فرمایا: کیا بات ہے؟ اس نے کہا: میں مسلمان ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم یہ بات اس وقت کہتے جب تم اپنے معاملے کے مالک تھے، تو پوری طرح کامیاب ہو جاتے۔ پھر آپ اس کے پاس سے چل دیے، اس نے پھر آواز دے کر کہا: اے محمد! اے محمد! آپ اس کے پاس آئے اور فرمایا: کیا بات ہے؟ اس نے کہا: میں بھوکا ہوں، مجھے کھانا کھلائیں اور پیاسا ہوں، مجھے پانی پلائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تیری ضرورت ہے (جو پوری کی جائے گی)۔ راوی کہتے ہیں: پھر اسے ان دو آدمیوں کے بدلے فدیے میں دے دیا گیا۔ اور انصار کی ایک عورت قید کر لی گئی اور عضباء بھی پکڑ لی گئی، وہ عورت بندھی ہوئی تھی اور وہ لوگ اپنے مویشی اپنے گھروں کے سامنے چرایا کرتے تھے، ایک رات وہ عورت بندھن سے چھوٹ گئی اور اونٹوں کے پاس آئی، وہ جس اونٹ کے قریب جاتی، وہ بلبلانے لگتا، تو وہ اسے چھوڑ دیتی، یہاں تک کہ وہ عضباء کے پاس پہنچی، تو وہ نہ بلبلائی، وہ ایک سدھائی ہوئی اونٹنی تھی، وہ اس کی پشت کے پچھلے حصے پر بیٹھ گئی، پھر اسے ہانکا تو وہ چل پڑی، لوگوں کو اس کا پتا چل گیا، انہوں نے اس کا پیچھا کیا، مگر وہ ان کے ہاتھ نہ آئی۔ راوی کہتے ہیں: اس عورت نے نذر مانی کہ اگر اللہ نے اسے نجات دے دی، تو وہ اس (اونٹنی) کو ضرور نحر کرے گی۔ جب وہ مدینہ پہنچی، تو لوگوں نے اسے دیکھ کر کہا: یہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی عضباء ہے۔ اس عورت نے بتایا کہ اس نے نذر مانی ہے کہ اگر اللہ نے اسے نجات دے دی، تو وہ اسے ضرور نحر کرے گی۔ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ سے یہ بات ذکر کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ! اس نے اسے کتنا برا بدلہ دیا کہ اگر اللہ نے اسے نجات دے دی، تو وہ اسے ضرور نحر کرے گی، اللہ کی نافرمانی میں نذر پوری نہیں کی جاتی اور نہ اس چیز میں جس کا بندہ مالک نہ ہو۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 933]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح مسلم: 1641۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
حدیث نمبر: 5361
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَتِ الْعَضْبَاءُ لِرَجُلٍ مِنْ بَنِي عَقِيلٍ وَكَانَتْ مِنْ سَوَابِقِ الْحَاجِّ فَأُسِرَ الرَّجُلُ وَأُخِذَتِ الْعَضْبَاءُ مَعَهُ الْحَدِيثَ وَفِيهِ وَحَبَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْعَضْبَاءَ لِرَحْلِهِ قَالَ ثُمَّ إِنَّ الْمُشْرِكِينَ أَغَارُوا عَلَى سَرْحِ الْمَدِينَةِ فَذَهَبُوا بِهَا وَكَانَتِ الْعَضْبَاءُ فِيهِ قَالَ وَأَسَرُوا امْرَأَةً مِنَ الْمُسْلِمِينَ قَالَ فَكَانُوا إِذَا نَزَلُوا أَرَاحُوا إِبِلَهُمْ بِأَفْنِيَتِهِمْ قَالَ فَقَامَتِ الْمَرْأَةُ ذَاتَ لَيْلَةٍ بَعْدَمَا نُوِّمُوا فَجَعَلَتْ كُلَّمَا أَتَتْ عَلَى بَعِيرٍ رَغَا حَتَّى أَتَتْ عَلَى الْعَضْبَاءِ فَأَتَتْ عَلَى نَاقَةٍ ذَلُولٍ مُجَرَّسَةٍ فَرَكِبَتْهَا ثُمَّ وَجَّهَتْهَا قِبَلَ الْمَدِينَةِ قَالَ وَنَذَرَتْ إِنِ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْجَاهَا عَلَيْهَا لَتَنْحَرَنَّهَا فَلَمَّا قَدِمَتِ الْمَدِينَةَ عُرِفَتِ النَّاقَةُ فَقِيلَ نَاقَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِنَذْرِهَا أَوْ أَتَتْهُ فَأَخْبَرَتْهُ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِئْسَمَا جَزَتْهَا أَوْ بِئْسَمَا جَزَيْتِيهَا إِنِ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَنْجَاهَا عَلَيْهَا لَتَنْحَرَنَّهَا قَالَ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ
۔ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ عضباء اونٹنی، بنو عقیل قبیلے کے آدمی کی تھی اور وہ حاجیوں کے قافلے سے آگے گرز جانے والی اونٹنی تھی، جب یہ بندہ قیدی ہو گیاور اس کی اونٹنی پکڑ لی گئی، … الحدیث، آگے چل کر اس حدیث میں ہے: رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عضباء اونٹنی کو اپنی سواری کے لیے روک لیا، پھر جب مشرکوں نے مدینہ کے مویشیوں کو لوٹا تو ان میں یہ اونٹنی بھی تھی، انھوں نے ایک خاتون کو بھی قیدی کر لیا تھا، جب وہ راستے میںپڑاؤ ڈالتے تو اپنے اونٹوں کو اپنے صحنوں میں بٹھا دیتے، ایک رات کو ان کے سو چکنے کے بعد وہ خاتون اٹھ کر چل پڑی، جب وہ کسی اونٹ کے پاس آتی تو وہ آواز نکالتا، یہاں تک کہ وہ عضباء اونٹنی تک آ پہنچی، یہ ایک مطیع اور سدھائی ہوئی اونٹنی تھی، وہ اس پر سواری ہوئی اور اس کو مدینہ کی طرف متوجہ کیا اور اس نے یہ نذر بھی مان لی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے اس کو نجات دی تو وہ اس اونٹنی کو نحر کرے گی، جب وہ مدینہ پہنچی تو اس اونٹنی کو پہچان لیا گیا اور کہا جانے لگا: یہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنی ہے، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کی نذر کا بتلایا گیا، یا جب وہ خاتون آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور اپنی نذر کے بارے میں بتلایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو نے تو اس اونٹنی کو برا بدلہ دیا ہے، اللہ تعالیٰ اس کو اس کے ذریعے نجارت دلا رہا ہے اور یہ اس کو نحر کرنے کی نذر مان رہی ہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس نذر کو پورا کرنا نہیں ہے، جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں مانی گئی ہو اور جس کا آدمی مالک ہی نہ ہو۔ [الفتح الربانی/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 5361]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1641، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19863 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20103»
وضاحت: فوائد: … اس نذر کو پورا کرنا نہیں ہے، جس کا آدمی مالک نہ ہو۔ اس سے مراد یہ ہے کہ آدمی ایسی معین چیز کی نذر مانے، جس کا وہ مالک ہی نہ ہو، مثلا وہ یوں کہے: اگر اللہ تعالیٰ نے میرے مریض کو شفا دی تو میں فلاں آدمی کے غلام کو آزادکروں گا یا فلاں آدمی کے کپڑوں یا گھر کا صدقہ کروں گا۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1641
حدیث نمبر: 5362
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ أَخْبَرَنَا يُونُسُ قَالَ نُبِّئْتُ أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ جَاءَ إِلَى الْحَسَنِ فَقَالَ إِنَّ غُلَامًا لِي أَبَقَ فَنَذَرْتُ إِنْ أَنَا عَايَنْتُهُ أَنْ أَقْطَعَ يَدَهُ فَقَدْ جَاءَ فَهُوَ الْآنَ بِالْجِسْرِ قَالَ فَقَالَ الْحَسَنُ لَا تَقْطَعْ يَدَهُ وَحَدَّثَهُ أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ إِنَّ عَبْدًا لِي أَبَقَ وَإِنِّي نَذَرْتُ إِنْ أَنَا عَايَنْتُهُ أَنْ أَقْطَعَ يَدَهُ قَالَ فَلَا تَقْطَعْ يَدَهُ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَؤُمُّ فِينَا أَوْ قَالَ يَقُومُ فِينَا فَيَأْمُرُنَا بِالصَّدَقَةِ وَيَنْهَانَا عَنِ الْمُثْلَةِ
۔ سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ حسن بصری کے پاس آئے اور کہا: میرا ایک غلام بھاگ گیا تھا اور میں نے نذر مانی تھی کہ اگر میں نے اس کو دیکھ لیا تو اس کا ہاتھ کاٹ دوں گا، اب وہ آ گیا ہے اور پل کے پاس ہے، انھوں نے کہا: تم اس کا ہاتھ نہ کاٹو، کیونکہ ایک آدمی نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے کہا: بیشک میرا ایک غلام بھاگ گیا ہے اور میں نے نذر مانی ہے کہ اگر میں نے اس کو دیکھ لیا تو اس کا ہاتھ کاٹ دوں گا، انھوں نے کہا: تو اس کا ہاتھ نہ کاٹ، کیونکہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیںامامت کرواتے تھے یا ہمارے بیچ میں ٹھہرتے تھے تو ہمیں صدقہ کرنے کا حکم دیتے اور مثلہ سے منع کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 5362]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، أخرجه الطبراني في الكبير: 18/ 326، وابن حبان: 4473، 5616، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة:19877 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20118»
الحكم على الحديث:
حديث حسن
حدیث نمبر: 4391
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ، وَلا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَا لا يَمْلِكُ الْعَبْدُ، أَوِ ابْنُ آدَمَ" .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”گناہ کے بارے میں نذر کو پورا نہیں کیا جائے گا اور ایسی چیز کے بارے میں نذر کو پورا نہیں کیا جائے گا، جس کا بندہ مالک نہ ہو (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) جس کا ابن آدم مالک نہ ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب النذور/حدیث: 4391]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1641، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1004، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4391، 4392، 4859، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7935، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3821، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3316، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1568، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2124، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2820، 2967، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12965، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4391، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20141» «رقم طبعة با وزير 4375»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الضعيفة» تحت الحديث (6549): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 1047
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: سُبِيَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ وَكَانَتِ النَّاقَةُ قَدْ أُصِيبَتْ قَبْلَهَا. قَالَ الشَّافِعِيُّ: كَأَنَّهُ يَعْنِي نَاقَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَنَّ آخِرَ الْحَدِيثِ يَدُلُّ عَلَى ذَلِكَ، قَالَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ: فَكَانَتْ تَكُونُ فِيهِمْ فَكَانُوا يَجِيئُونَ بِالنَّعَمِ إِلَيْهِمْ، فَانْفَلَتَتْ ذَاتَ لَيْلَةٍ مِنَ الْوَثَاقِ فَأَتَتِ الْإِبِلَ، فَجَعَلَتْ كُلَّمَا أَتَتْ بَعِيرًا مِنْهَا فَمَسَّتْهُ رَغَا، فَتَتَرْكُهُ حَتَّى أَتَتْ تِلْكَ النَّاقَةَ فَمَسَّتْهَا فَلَمْ تَرْغُ، وَهِيَ نَاقَةٌ هَدِرَةٌ، فَقَعَدَتْ فِي عَجُزِهَا، ثُمَّ صَاحَتْ بِهَا، فَانْطَلَقَتْ، فَطُلِبَتْ مِنْ لَيْلَتِهَا، فَلَمْ يُقْدَرْ عَلَيْهَا، فَجَعَلَتْ للَّهِ عَلَيْهَا إِنْ أَنْجَاهَا اللَّهُ عَلَيْهَا لَتَنْحَرَنَّهَا، فَلَمَّا قَدِمَتِ الْمَدِينَةَ عَرَفُوا النَّاقَةَ، وَقَالُوا: نَاقَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: إِنَّهَا قَدْ جَعَلَتْ عَلَيْهَا إِنْ أَنْجَاهَا اللَّهُ عَلَيْهَا لَتَنْحَرَنَّهَا، فَقَالُوا: وَاللَّهِ لَا تَنْحِرِيهَا حَتَّى نُؤْذِنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَوْهُ فَأَخْبَرُوهُ: أَنَّ فُلَانَةَ قَدْ جَاءَتْ عَلَى نَاقَتِكَ، وَإِنَّهَا قَدْ جَعَلَتْ للَّهِ عَلَيْهَا إِنْ أَنْجَاهَا اللَّهُ عَلَيْهَا لَتَنْحَرَنَّهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سُبْحَانَ اللَّهِ! بِئْسَمَا جَزَتْهَا أَنْ أَنْجَاهَا اللَّهُ لَتَنْحَرَنَّهَا لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ، وَلَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِيمَا لَا يَمْلِكُ الْعَبْدُ أَوْ قَالَ: ابْنُ آدَمَ.
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرمایا: انصار سے ایک عورت قید ہوگئی، جبکہ اونٹنی (عضباء) اس سے پہلے قید ہو چکی تھی۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: شاید وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی ہے کیونکہ حدیث کا آخری حصہ اسی پر دلالت کرتا ہے۔ عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ عورت ان (کافروں) میں (قید) تھی اور وہ اپنے اونٹ اس کے پاس لاتے، ایک رات وہ عورت قید سے بھاگ نکلی اور اونٹوں کے پاس آئی، وہ جس اونٹ کے پاس جاتی اسے ہاتھ لگاتی تو وہ آواز نکالتا، وہ اس کو چھوڑ دیتی یہاں تک کہ وہ اس اونٹنی کے پاس آئی اور اس کو ہاتھ لگایا تو اس نے آواز نہ نکالی۔ اور یہ بڑی زور آور اونٹنی تھی۔ عورت اس کی پیٹھ پر بیٹھ گئی پھر اس عورت نے اسے ڈانٹا تو وہ چل پڑی۔ اس رات اس کی تلاش کی گئی لیکن اس پر وہ (کافر) قدرت حاصل نہ کر سکے، اس عورت نے یہ نذر مانی کہ اگر اللہ نے اسے اس پر بچا لیا تو وہ اس کو قربان کر دے گی۔ جب وہ عورت مدینہ آئی تو لوگوں نے اونٹنی کو پہچان لیا اور انہوں نے کہا: یہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی ہے۔ تو اس عورت نے کہا کہ اس نے تو اس کی نذر مان لی ہے کہ اگر اللہ نے مجھے اس پر نجات دی تو اس کو نحر کروں گی۔ یہ سن کر صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: اللہ کی قسم! تو اس کو نحر نہ کرنا یہاں تک کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت لے لیں۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کو ساری بات بتائی کہ فلاں عورت آپ کی اونٹنی پر آئی ہے اور اس نے نذر مانی ہے کہ اگر اللہ نے اسے اس پر بچایا تو وہ اس کو نحر کرے گی، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (تعجب سے) فرمایا: ”سبحان اللہ! اس عورت نے برا بدلہ دیا کہ اللہ نے اسے نجات دی تو وہ اسے نحر کر دے گی، جس میں اللہ کی نافرمانی ہو اور جس کا انسان یا ابن آدم مالک نہیں ہے، اس میں نذر نہیں ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب النذور /حدیث: 1047]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم النذر، باب لا وفاء لنذر في معصية الله ولا فيما لا يملك العبد (1641).»
حدیث نمبر: 7145
7145- عن عمران بن حصين. قال: كانت ثقيف حلفاء لبني عقيل. فأسرتْ ثقيفُ رجلين من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم، وأسر أصحابُ رسول الله صلى الله عليه وسلم رجلاً من بني عقيل. وأصابوا معه العضباء، فأتى عليه رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو في الوثاق. قال: يا محمد! فأتاه. فقال: ما شأنك؟ فقال: بم أخذتني؟ وبم أخذت سابقة الحاج؟ فقال (إعظاماً لذلك) أخذتك بجريرة حلفائك ثقيفَ ثم انصرف عنه فناداه: فقال: يا محمد! يا محمد! وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم رحيماً رقيقاً. فرجع إليه فقال: ما شأنك؟ قال: إني مسلم. قال: لو قلتها وأنت تملك أمرك، أفلحت كل الفلاح ثم انصرف فناداه، فقال: يا محمد! يا محمد! فأتاه فقال: ما شأنك؟ قال: إني جائع فأطعمني. وظمآن فأسقني. قال: هذه حاجتك ففُدي بالرجلين. قال: وأُسرتْ أمرأةٌ من الأنصار. وأصيبت العضباءُ. فكانت المرأةُ في الوثاق. وكان القوم يريحون نعمَهم بين يدي بيوتهم. فانفلتتْ ذات ليلةٍ من الوثاق فأتت الإبل. فجعلت إذا دنتْ من البعير رغا فتتركه. حتى تنتهي إلى العضباء. فلم ترغ. قال: وناقة منوّقة. فقعدت في عجزها ثم زجرتْها فانطلقت. ونذروا بها فطلبوها فأعجزتْهم قال: ونذرت لله، إن نجّاها الله عليها لتنحرنّها، فلما قدمت المدينة رآها الناس. فقالوا: العضباء، ناقة رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالت: إنها نذرتْ، إن نجاها الله عليها لتنحرنها، فأتوا رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكروا ذلك له، فقال: سبحان الله! بئسما جزتْها، نذرت لله إن نجاها الله عليها لتنحرنها، لا وفاء في معصية، ولا فيما لا يملك العبد
وفي رواية: لا نذر في معصية الله.
وفي رواية: لا نذر في معصية الله.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في النذر (1641) من طرق عن إسماعيل بن إبراهيم، حدثنا أيوب، عن أبي قلابة، عن أبي المهلّب، عن عمران بن حصين فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8007
8007- عن عمران بن حصين قال:كانت ثقيف حلفاء لبني عقيل، فأسرت ثقيف رجلين من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم، وأسرّ أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم رجلا من بني عقيل، وأصأبوا معه العضباء، فأتى عليه رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو في الوثاق، قال: يا محمد فأتاه، فقال: ما شأنك؟ فقال: بم أخذتني؟ وبم أخذت سابقة الحاج؟ فقال: إعظاما لذلك، أخذتك بجريرة حلفائك ثقيف، ثم انصرف عنه، فناداه، فقال: يا محمد! يا محمد! وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم رحيما رقيقا فرجع إليه، فقال: ما شأنك؟ قال: إني مسلم. قال: لو قلتها، وأنت تملك أمرك، أفلحت كل الفلاح، ثم انصرف، فناداه فقال: يا محمد! يا محمد! فأتاه، فقال: ما شأنك؟ قال: إني جائع فأطعمني، وظمآن فأسقني، قال: هذه حاجتك، ففدي بالرجلين. الحديث.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في النذر (1641) من طريقين عن إسماعيل بن إبراهيم، حدثنا أيوب، عن أبي قلابة، عن أبي المهلب، عن عمران بن حصين فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 18243
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، ثنا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أَسَرَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مِنْ بَنِي عَقِيلٍ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ: وَأُخِذَتْ نَاقَةُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِلْكَ، وَسُبِيَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، وَكَانَتِ النَّاقَةُ أُصِيبَتْ قَبْلَهَا، فَكَانَتْ تَكُونُ مَعَهُمْ وَكَانُوا يَجِيئُونَ بِالنَّعَمِ إِلَيْهِمْ. قَالَ: فَانْفَلَتَتْ ذَاتَ لَيْلَةٍ مِنَ الْوَثَاقِ فَأَتَتِ الْإِبِلَ فَجَعَلَتْ كُلَّمَا أَتَتْ بَعِيرًا رَغَا ⦗١٨٥⦘ حَتَّى أَتَتْ تِلْكَ النَّاقَةَ فَشَنَقَتْهَا، فَلَمْ تَرْغُ وَهِيَ نَاقَةٌ هُدَرَةٌ، فَقَعَدَتْ فِي عَجُزِهَا ثُمَّ صَاحَتْ بِهَا فَانْطَلَقَتْ، فَطُلِبَتْ مِنْ لَيْلَتِهَا فَلَمْ يُقْدَرْ عَلَيْهَا، فَجَعَلَتْ لِلَّهِ عَلَيْهَا إِنِ اللهُ أَنْجَاهَا عَلَيْهَا لَتَنْحَرَنَّهَا. قَالُوا: لَا وَاللهِ لَا تَنْحَرِنَّهَا حَتَّى نُؤْذِنَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَأَتَوْهُ فَأَخْبَرُوهُ أَنَّ فُلَانَةَ قَدْ جَاءَتْ عَلَى نَاقَتِكَ، وَأَنَّهَا جَعَلَتْ لِلَّهِ عَلَيْهَا إِنْ أَنْجَاهَا اللهُ عَلَيْهَا لَتَنْحَرَنَّهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سُبْحَانَ اللهِ بِئْسَ مَا جَزَتْهَا، إِنِ اللهُ أَنْجَاهَا عَلَيْهِ لَتَنْحَرَنَّهَا؟ لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ، وَلَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِيمَا لَا يَمْلِكُ الْعَبْدُ". أَوْ قَالَ:" ابْنُ آدَمَ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ صحابہ نے بنو عقیل کا ایک شخص قیدی بنا لیا، پھر انھوں نے حدیث کو ذکر کیا۔ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی پکڑ لی گئی اور ایک انصاری عورت قیدی بنا لی گئی۔ اونٹنی اس سے پہلے پکڑ لی گئی تھی، وہ ان میں موجود تھی اور وہ اپنے جانور لے کر ان کے پاس آئے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ ایک دن وہ زنجیروں سے کھل گئی اور اونٹوں کے باڑے میں آئی، وہ جس اونٹ کے پاس بھی آئی اس نے آواز نکالی، جب وہ عورت اس اونٹنی کے پاس آئی اور اس اونٹنی کو لگام دی تو اس نے آواز نہ نکالی، وہ بلبلانے والی اونٹنی تھی۔ وہ عورت اس پر سوار ہوگئی اور اسے چلایا، اس عورت کو تلاش کیا گیا لیکن وہ اس پر قادر نہ ہو سکے۔ اس عورت نے نذر مان لی کہ اگر اللہ نے مجھے نجات دی تو وہ اس اونٹنی کو ذبح کر دے گی۔ جب وہ عورت آئی تو صحابہ نے اونٹنی پہچان لی کہ یہ اونٹنی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے، اس عورت نے کہا کہ میں نے تو نذر مانی ہے کہ اگر اللہ نے اسے نجات دے دی تو وہ اس اونٹنی کو ذبح کر دے گی۔ صحابہ نے کہا: ”اس اونٹنی کو ذبح نہ کرنا یہاں تک کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت لے لیں۔“ صحابہ نے آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی کہ فلاں عورت آپ کی اونٹنی پر آئی ہے اور اس نے نذر مانی ہے کہ اگر اللہ نے اسے نجات دے دی تو وہ اس کو ذبح کر دے گی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سبحان اللہ! برا بدلہ ہے کہ اگر اللہ نے اسے نجات دی تو وہ اس کو ذبح کرے گی۔ اللہ کی نافرمانی میں مانی گئی نذر کا پورا کرنا واجب نہیں ہے اور نہ اس نذر کو پورا کیا جائے گا جس کا بندہ مالک نہیں رہا۔“ (یا فرمایا: ”ابنِ آدم مالک نہیں رہا۔“) [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18243]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم ١٦٤١»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 20057
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ ابْنُ عُيَيْنَةَ، وَعَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي تَمِيمَةَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ، وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ". قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَكَانَ فِي حَدِيثِ عَبْدِ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيِّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ: أَنَّ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ نَذَرَتْ وَهَرَبَتْ عَلَى نَاقَةٍ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ نَجَّاهَا اللهُ عَلَيْهَا لَتَنْحَرَنَّهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا الْقَوْلَ، وَأَخَذَ نَاقَتَهُ. قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَلَمْ يَأْمُرْهَا أَنْ تَنْحَرَ مِثْلَهَا، وَلَا تُكَفِّرَ. قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: فَبِذَلِكَ نَقُولُ: إِنَّ مَنْ نَذَرَ تَبَرُّرًا أَنْ يَنْحَرَ مَالَ غَيْرِهِ، فَالنَّذْرُ سَاقِطٌ عَنْهُ، وَمَنْ نَذَرَ مَا لَا يُطِيقُ أَنْ يَعْمَلَهُ بِحَالٍ سَقَطَ النَّذْرُ عَنْهُ، لِأَنَّهُ لَا يَمْلِكُ أَنْ يَعْمَلَهُ، فَهُوَ كَمَا لَا يَمْلِكُ مَا سِوَاهُ".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نافرمانی میں اور جس چیز کا ابنِ آدم مالک نہیں ہے، اس میں کوئی نذر نہیں۔“
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عبدالوہاب ثقفی کی اسی سند والی روایت میں ہے کہ انصار کی ایک عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی پر (سوار ہو کر) بھاگ نکلی اور اس نے نذر مانی کہ اگر اللہ نے اسے اس پر نجات دی تو وہ اسے ضرور ذبح کرے گی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات فرمائی اور اپنی اونٹنی لے لی۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس جیسی اونٹنی ذبح کرنے کا حکم دیا اور نہ ہی کفارہ دینے کا۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ جس نے نیکی کے طور پر غیر کا مال ذبح کرنے کی نذر مانی تو وہ نذر اس سے ساقط ہو جائے گی، اور جس نے ایسی نذر مانی جسے وہ کسی حال میں پورا کرنے کی طاقت نہیں رکھتا تو بھی نذر ساقط ہو جائے گی؛ کیونکہ وہ اسے کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، تو یہ ایسے ہی ہے جیسے وہ کسی اور چیز کا مالک نہ ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 20057]
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عبدالوہاب ثقفی کی اسی سند والی روایت میں ہے کہ انصار کی ایک عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی پر (سوار ہو کر) بھاگ نکلی اور اس نے نذر مانی کہ اگر اللہ نے اسے اس پر نجات دی تو وہ اسے ضرور ذبح کرے گی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات فرمائی اور اپنی اونٹنی لے لی۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس جیسی اونٹنی ذبح کرنے کا حکم دیا اور نہ ہی کفارہ دینے کا۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ جس نے نیکی کے طور پر غیر کا مال ذبح کرنے کی نذر مانی تو وہ نذر اس سے ساقط ہو جائے گی، اور جس نے ایسی نذر مانی جسے وہ کسی حال میں پورا کرنے کی طاقت نہیں رکھتا تو بھی نذر ساقط ہو جائے گی؛ کیونکہ وہ اسے کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، تو یہ ایسے ہی ہے جیسے وہ کسی اور چیز کا مالک نہ ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 20057]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1641»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 15544
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: كَانَتْ بَنُو عَامِرٍ أَسَرُوا رَجُلَيْنِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَسَرَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا مِنْ ثَقِيفَ، وَأَخَذُوا نَاقَتَهُ، كَانَ يَسْبِقُ عَلَيْهَا الْحَاجَّ، فَمَرَّ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ مُوثَقٌ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، يَا مُحَمَّدُ، فَعَطَفَ عَلَيْهِ، فَقَالَ: عَلَى مَا أُحْبَسُ وَتُؤْخَذُ سَابِقَةُ الْحَاجِّ؟ قَالَ: " بِجَرِيرَةِ حُلَفَائِكَ "، وَكَانَتْ بَنُو عَامِرٍ حُلَفَاءَ لِثَقِيفَ، ثُمَّ أَجَازَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَعَاهُ أَيْضًا: يَا مُحَمَّدُ، فَأَجَابَهُ: إِنِّي مُسْلِمٌ، قَالَ: " لَوْ قُلْتَ ذَلِكَ وَأَنْتَ تَمْلِكُ أَمْرَكَ أَفْلَحْتَ كُلَّ الْفَلَاحِ، ثُمَّ أَجَازَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَادَاهُ أَيْضًا، فَرَجَعَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: أَطْعِمْنِي فَإِنِّي جَائِعٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هَذِهِ حَاجَتُكَ "، فَأَمَرَ لَهُ بِطَعَامٍ، ثُمَّ إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَادَى الرَّجُلَ بِالرَّجُلَيْنِ اللَّذَيْنِ أُسِرَا مِنْ أَصْحَابِهِ، وَأَغَارَ نَاسٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ عَلَى نَاحِيَةِ الْمَدِينَةِ، فَأَصَابُوا تِلْكَ النَّاقَةَ، وَأَصَابُوا فِيمَا أَصَابُوا امْرَأَةً أَيْضًا، فَذَهَبُوا بِهَا إِلَى رِحَالِهِمْ، فَقَامَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ بَعْضِ اللَّيْلِ فِي إِبِلِهِمْ، وَكَانُوا يَرْتَحِلُونَهَا عِنْدَ أَفْنِيَتِهِمْ، فَكُلَّمَا دَنَتْ مِنْ بَعِيرٍ لِتَرْكَبَهُ رَغَا فَتَرَكَتْهُ، حَتَّى جَاءَتْ إِلَى نَاقَةِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهِيَ نَاقَةٌ ذَلُولٌ، فَلَمْ تَرْغُ حَتَّى قَعَدَتْ فِي عَجُزِهَا، ثُمَّ صَاحَتْ بِهَا، وَنَدَرَ بِهَا الْقَوْمُ، فَرَكِبُوا فِي طَلَبِهَا، فَنَذَرَتْ - وَهِيَ مُنْطَلِقَةٌ وَهِيَ فِي إِثْرِهَا - إِنِ اللهُ أَنْجَاهَا عَلَيْهَا أَنْ تَنْحَرَهَا، فَنَجَتْ، فَلَمَّا قَدِمَتِ الْمَدِينَةَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقِيلَ: هَذِهِ نَاقَتُكَ جَاءَتْ بِهَا فُلَانَةُ نَجَّاهَا اللهُ عَلَيْهَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ، فَأُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمَرْأَةِ وَالنَّاقَةِ، فَسَأَلَهَا: " كَيْفَ صَنَعْتِ "؟ فَأَخْبَرَتْهُ، قَالَتْ: وَنَذَرْتُ وَهُمْ فِي طَلَبِي عَلَيْهَا أَنْ أَنْحَرَهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بِئْسَ مَا جَازَيْتِهَا إِذًا، لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ، وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بنو عامر نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے دو آدمی قید کر لیے تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے ثقیف کے ایک آدمی کو قید کر لیا، اور اس کی اونٹنی بھی پکڑ لی جس پر وہ حاجیوں سے آگے نکل جایا کرتا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس سے گزرے جبکہ وہ رسی سے بندھا ہوا تھا، تو اس نے پکارا: اے محمد! اے محمد! آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف متوجہ ہوئے، تو اس نے کہا: مجھے کس بات پر قید کیا جا رہا ہے اور حاجیوں کی نمایاں اونٹنی بھی پکڑ لی گئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے حلیفوں کے جرم کی وجہ سے“، اور بنو عامر ثقیف کے حلیف تھے۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھ گئے، اس نے پھر پکارا: اے محمد! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب دیا (تو اس نے کہا): میں مسلمان ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم یہ بات اس وقت کہتے جب تم اپنے معاملے کے مختار تھے تو مکمل کامیابی پا جاتے۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پھر آگے بڑھ گئے، تو اس نے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پکارا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف لوٹے تو اس نے کہا: مجھے کھانا کھلائیے، میں بھوکا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تمہاری اصل ضرورت ہے“، اور اس کے لیے کھانے کا حکم دیا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کو اپنے دو ساتھیوں کے بدلے فدیہ میں دے دیا جو قید کر لیے گئے تھے۔ پھر کچھ مشرک لوگوں نے مدینہ کے ایک کنارے پر چھاپہ مارا، تو انہوں نے وہ اونٹنی پکڑ لی، اور جو کچھ انہوں نے حاصل کیا اس میں ایک عورت بھی تھی، وہ اسے اپنے ڈیروں میں لے گئے۔ رات کے کسی حصے میں وہ عورت ان کے اونٹوں میں کھڑی ہوئی - وہ اپنے ڈیروں کے پاس ہی اونٹ باندھا کرتے تھے - جب بھی وہ کسی اونٹ کے قریب ہوتی کہ اس پر سوار ہو، وہ بلبلا اٹھتا تو وہ اسے چھوڑ دیتی، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کے پاس آئی جو سدھائی ہوئی تھی، وہ نہ بلبلائی، تو وہ اس کے پچھلے حصے پر بیٹھ گئی، پھر اسے ہانکا، تو لوگ اس کی آواز سے چونک اٹھے اور اس کے تعاقب میں سوار ہو گئے۔ اس نے - جبکہ وہ چل رہی تھی اور وہ لوگ اس کے پیچھے تھے - نذر مانی کہ اگر اللہ نے اسے اس اونٹنی پر بچا لیا تو وہ اسے ذبح کر دے گی۔ چنانچہ وہ بچ گئی۔ جب وہ مدینہ پہنچی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی گئی اور کہا گیا: یہ آپ کی اونٹنی ہے، فلاں عورت اسے لے آئی ہے، اللہ نے اسے اسی پر سوار مشرکین سے بچایا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وہ عورت اور وہ اونٹنی لائی گئیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”تم نے کیا کیا؟“ تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سارا واقعہ بتایا، اور کہا: جب وہ لوگ میرے تعاقب میں تھے تو میں نے نذر مانی تھی کہ (اگر میں) اس پر (بچ گئی تو) اسے ذبح کروں گی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو تم نے اسے بہت برا بدلہ دیا ہوتا! گناہ کی نذر پوری نہیں کی جاتی، اور نہ اس چیز کی جس کا ابنِ آدم مالک نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15544]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 190، حدیث 453»