الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4286. الفجر فجران: فجر يحرم فيه الطعام وتحل فيه الصلاة وفجر ....
فجر دو طرح کی ہے: ایک فجر جس میں کھانا ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 4279 (کل: 10 مقامات، 6 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4279
بلوغ المرام: 139
سنن دارقطنی: 2185
المستدرک علی الصحیحین: 699
حدیث نمبر: 4279
«الفجر فجران: فجر يحرم فيه الطعام وتحل فيه الصلاة وفجر تحرم فيه الصلاة ويحل فيه الطعام»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”فجر دو طرح کی ہے: ایک فجر جس میں کھانا حرام ہوتا ہے اور نماز جائز ہوتی ہے، اور ایک فجر جس میں نماز حرام ہوتی ہے اور کھانا جائز ہوتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 4279]
”فجر دو طرح کی ہے: ایک فجر جس میں کھانا حرام ہوتا ہے اور نماز جائز ہوتی ہے، اور ایک فجر جس میں نماز حرام ہوتی ہے اور کھانا جائز ہوتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 4279]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ك هق] عن ابن عباس. الصحيحة 693.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 139
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «الفجر فجران: فجر يحرم الطعام وتحل فيه الصلاة وفجر تحرم فيه الصلاة أي صلاة الصبح ويحل فيه الطعام» . رواه ابن خزيمة والحاكم وصححاه. وللحاكم من حديث جابر نحوه وزاد في الذي يحرم الطعام: «أنه يذهب مستطيلا في الأفق» . وفي الآخر: «إنه كذنب السرحان» .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”فجر کی دو قسمیں ہیں، ایک وہ فجر جس میں کھانا حرام ہے اور نماز ادا کرنا جائز و حلال اور ایک وہ فجر ہے جس میں نماز پڑھنا حرام ہے اور کھانا جائز و حلال ہے۔“
اسے ابن خزیمہ اور حاکم نے روایت کیا ہے اور دونوں نے اسے صحیح بھی قرار دیا ہے۔ اور مستدرک حاکم میں جابر رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ اس میں اتنا اضافہ ہے کہ ”جس صبح میں کھانا حرام ہے وہ آسمان کے کناروں اور اطراف میں پھیل جاتی ہے اور دوسری بھیڑیئے کی دم کی طرح اونچی چلی جاتی ہے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 139]
اسے ابن خزیمہ اور حاکم نے روایت کیا ہے اور دونوں نے اسے صحیح بھی قرار دیا ہے۔ اور مستدرک حاکم میں جابر رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ اس میں اتنا اضافہ ہے کہ ”جس صبح میں کھانا حرام ہے وہ آسمان کے کناروں اور اطراف میں پھیل جاتی ہے اور دوسری بھیڑیئے کی دم کی طرح اونچی چلی جاتی ہے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 139]
«وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ» اور ابن عباس سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «الْفَجْرُ» فجر – «فَجْرَانِ» دو فجریں ہیں: – «فَجْرٌ» (ایک) فجر – «يُحَرِّمُ الطَّعَامَ» (جو) کھانا حرام کر دیتی ہے – «وَتَحِلُّ فِيهِ» اور حلال ہو جاتی ہے اس میں – «الصَّلَاةُ» نماز – «وَفَجْرٌ» اور (دوسری) فجر – «تَحْرُمُ فِيهِ» حرام ہوتی ہے اس میں – «الصَّلَاةُ» نماز – «أَيْ» یعنی – «صَلَاةُ الصُّبْحِ» صبح کی نماز – «وَيَحِلُّ فِيهِ» اور حلال ہوتا ہے اس میں – «الطَّعَامُ» کھانا۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «ابْنُ خُزَيْمَةَ» ابن خزیمہ – «وَالْحَاكِمُ» اور حاکم نے – «وَصَحَّحَاهُ» اور ان دونوں نے اسے صحیح کہا۔ – «وَلِلْحَاكِمِ» اور حاکم کی روایت ہے – «مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ» جابر کی حدیث سے – «نَحْوُهُ» اسی جیسی – «وَزَادَ» اور زیادہ کیا – «فِي الَّذِي» اس (فجر) کے بارے میں جو – «يُحَرِّمُ الطَّعَامَ» کھانا حرام کرتی ہے: – «أَنَّهُ» کہ وہ – «يَذْهَبُ» جاتی ہے (پھیلتی ہے) – «مُسْتَطِيلًا» چوڑائی میں پھیلی ہوئی – «فِي الْأُفُقِ» افق میں۔ – «وَفِي الْآخَرِ» اور دوسری (فجر) کے بارے میں: – «إِنَّهُ» بے شک وہ – «كَذَنَبِ السِّرْحَانِ» بھیڑیے کی دُم کی طرح ہے۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”فجر دو ہیں: ایک فجر وہ ہے جو (روزہ دار پر) کھانا حرام کر دیتی ہے اور اس میں نماز حلال ہو جاتی ہے، اور دوسری فجر وہ ہے جس میں نماز یعنی صبح کی نماز (پڑھنا) حرام ہے اور اس میں کھانا حلال ہے۔“ اسے ابن خزیمہ اور حاکم نے روایت کیا ہے اور دونوں نے اسے صحیح کہا ہے۔ اور حاکم میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اسی طرح کی روایت ہے اور اس میں کھانا حرام کرنے والی فجر کے بارے میں یہ اضافہ ہے: ”کہ وہ افق میں چوڑائی میں پھیلتی ہے۔“ اور دوسری کے بارے میں: ”وہ بھیڑیے کی دُم کی طرح (لمبی اوپر کو) ہوتی ہے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 139]
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”فجر دو ہیں: ایک فجر وہ ہے جو (روزہ دار پر) کھانا حرام کر دیتی ہے اور اس میں نماز حلال ہو جاتی ہے، اور دوسری فجر وہ ہے جس میں نماز یعنی صبح کی نماز (پڑھنا) حرام ہے اور اس میں کھانا حلال ہے۔“ اسے ابن خزیمہ اور حاکم نے روایت کیا ہے اور دونوں نے اسے صحیح کہا ہے۔ اور حاکم میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اسی طرح کی روایت ہے اور اس میں کھانا حرام کرنے والی فجر کے بارے میں یہ اضافہ ہے: ”کہ وہ افق میں چوڑائی میں پھیلتی ہے۔“ اور دوسری کے بارے میں: ”وہ بھیڑیے کی دُم کی طرح (لمبی اوپر کو) ہوتی ہے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 139]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة:1 /184 و3 /210، حديث:356، 1927، والحاكم:1 /191، 425 وصححاه، وللحديث شاهد عند الحاكم من حديث جابر رضي الله تعاليٰ عنه:1 /191، حديث:688 وسنده حسن.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 356
نا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ بنِ مِحْرز ، أَصْلُهُ بَغْدَاديٌّ بِالْفُسْطَاط نا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، نا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الْفَجْرُ فَجْرَانِ، فَجَرٌ يَحْرُمُ فِيهِ الطَّعَامُ وَيَحِلُّ فِيهِ الصَّلاةُ، وَفَجَرٌ يَحْرُمُ فِيهِ الصَّلاةُ وَيَحِلُّ فِيهِ الطَّعَامُ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فِي هَذَا الْخَبَرِ دَلالَةٌ عَلَى أَنَّ صَلاةَ الْفَرْضِ لا يَجُوزُ أَدَاؤُهَا قَبْلَ دُخُولِ وَقْتِهَا، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَوْلُهُ:" فَجَرٌ يَحْرُمُ فِيهِ الطَّعَامُ": يُرِيدُ عَلَى الصَّائِمِ، وَيَحِلُّ فِيهِ الصَّلاةُ، يُرِيدُ صَلاةَ الصُّبْحِ،" وَفَجَرٌ يَحْرُمُ فِيهِ الصَّلاةُ": يُرِيدُ صَلاةَ الصُّبْحِ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ الأَوَّلُ لَمْ يَحِلَّ أَنْ يُصَلَّى فِي ذَلِكَ الْوَقْتِ صَلاةُ الصُّبْحِ، لأَنَّ الْفَجْرَ الأَوَّلَ يَكُونُ بِاللَّيْلِ، وَلَمْ يَرِدْ أَنَّهُ لا يَجُوزُ أَنْ يُتَطَوَّعَ بِالصَّلاةِ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ الأَوَّلِ، وَقَوْلُهُ:" وَيَحِلُّ فِيهِ الطَّعَامُ": يُرِيدُ لِمَنْ يُرِيدُ الصِّيَامَ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: لَمْ يَرْفَعْهُ فِي الدُّنْيَا غَيْرُ أَبِي أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيِّ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فجر دو قسم کی ہے، ایک فجر وہ ہے کہ (روزے دار کے لئے) اس میں کھانا کھانا حرام ہوجاتا ہے اور نماز ادا کرنا حلال ہوتا ہے۔ ایک وہ فجر ہے کہ اس میں نماز فجر ادا کرنا حرام ہوتا ہے جبکہ کھانا کھانا حلال ہوتا ہے۔“ امام ابوبکر رحمہ اﷲ فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں اس بات کی دلیل ہے کہ فرض نماز اُس کے وقت ہونے سے قبل ادا کرنا جائز نہیں ہے۔ اما م ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: ”ایک فجر وہ ہے کہ اس میں کھا نا کھانا حرام ہوتا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد روزہ دارہے۔ اور اس میں نماز کا ادا کرنا حلال ہوتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد نماز فجر ہے اور ایک فجر وہ ہے جس میں نماز پڑھنا حرام ہوتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد نماز فجر ہے۔ کیونکہ جب فجر اول طلوع ہوتی ہے تو اُس وقت نماز فجر ادا کرنا جائز نہیں کیونکہ فجر اوّل رات کے وقت طلوع ہوتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقصد یہ نہیں کہ اُس وقت نفلی نماز ادا نہیں کی جاسکتی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ”اور اس میں کھانا کھانا حلال ہوتا ہے۔“ آپ کی مراد وہ شخص ہے جو روزہ رکھنا چاہتا ہو تو وہ کھانا کھا سکتا ہے۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس روایت کو دنیا میں ابواحمد زبیری کے سوا کسی نے مرفوع بیان نہیں کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: الصلاة/حدیث: 356]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 356، 1927، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 256، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 692، 1554، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1799، 1800، 2186، 8100، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2185»
حدیث نمبر: 1927
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُحْرِزٍ أَصْلُهُ بَغْدَادِيٌّ انْتَقَلَ إِلَى فُسْطَاطٍ، نا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْفَجْرُ فَجْرَانِ: فَأَمَّا الأَوَّلُ فَإِنَّهُ لا يُحَرِّمُ الطَّعَامَ , وَلا يُحِلُّ الصَّلاةَ , وَأَمَّا الثَّانِي فَإِنَّهُ يُحَرِّمُ الطَّعَامَ , وَيُحِلُّ الصَّلاةَ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا لَمْ يَرْوِهِ أَحَدٌ عَنْ أَبِي أَحْمَدَ إِلا ابْنُ مُحْرِزٍ هَذَا
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فجر دو قسم کی ہے، پہلی فجر تو نہ کھانا کھانے کو حرام کرتی ہے اور نہ نماز فجرپڑھنے کو جائز کرتی ہے۔ جبکہ دوسری فجر کھانا حرام کرتی ہے اور نماز کو حلال کرتی ہے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اس روایت کو ابواحمد سے صرف ابن محرز ہی روایت کرتا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1927]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 356، 1927، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 256، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 692، 1554، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1799، 1800، 2186، 8100، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2185»
ترقیم العلمیہ : 2159 ترقیم الرسالہ : -- 2185
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُحْرِزٍ الْكُوفِيُّ ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْفَجْرُ فَجْرَانِ: فَجْرٌ تَحْرُمُ فِيهِ الصَّلاةُ وَيَحِلُّ فِيهِ الطَّعَامُ، وَفَجْرٌ يَحْرُمُ فِيهِ الطَّعَامُ وَتَحِلُّ فِيهِ الصَّلاةُ" . لَمْ يَرْفَعْهُ غَيْرُ أَبِي أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيِّ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، وَوَقَفَهُ الْفِرْيَابِيُّ، وَغَيْرُهُ عَنِ الثَّوْرِيِّ، وَوَقَفَهُ أَصْحَابُ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْهُ أَيْضًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”فجر دو طرح کی ہوتی ہے، ایک وہ ہے، جس میں (فجر کی) نماز پڑھنا جائز نہیں ہوتا، (سحری کا کھانا) کھانا حلال ہوتا ہے، ایک فجر وہ ہے، جس میں (سحری) کا کھانا، کھانا جائز نہیں ہوتا، اس میں (فجر کی نماز) ادا کرنا جائز ہوتا ہے۔“ اس روایت کو صرف ابواحمد زبیری نے ثوری کے حوالے سے مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ فریابی اور دیگر محدثین نے ثوری کے حوالے سے اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے، جبکہ ابن جریج کے شاگردوں نے ان کے حوالے سے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2185]
ترقیم العلمیہ: 2159
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 356، 1927، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 256، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 692، 1554، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2185، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1799، 1800، 2186، 8100»
«قال البيهقي: الموقوف أصح، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (3 / 223)»
«قال البيهقي: الموقوف أصح، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (3 / 223)»
الحكم على الحديث:
موقوف صحيح
حدیث نمبر: 699
حدّثنا أبو النَّضْر محمد بن محمد بن يوسف الفقيه، حدَّثني أبو بكر محمد بن إسحاق بن خُزَيمة، حدّثنا محمد بن علي بن مُحرِز - أصله بغداديُّ - بالفُسْطاط، حدّثنا أبو أحمد الزُّبيري، حدّثنا سفيان، عن ابن جُرَيج، عن عطاء، عن ابن عباس، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"الفجرُ فَجْرانِ: فجرُ يَحرُمُ فيه الطعامُ وتَحِلُّ فيه الصلاةُ، وفجرٌ تَحرُم فيه الصلاةُ ويَحِلُّ فيه الطعامُ" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين في عَدَالة الرُّواة، ولم يُخرجاه، وأظنُّ أني قد رأيته من حديث عبد الله بن الوليد عن الثَّوري موقوفًا، والله أعلم. وله شاهد بلفظ مفسَّر وإسناده صحيح:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 687 - على شرطهما
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين في عَدَالة الرُّواة، ولم يُخرجاه، وأظنُّ أني قد رأيته من حديث عبد الله بن الوليد عن الثَّوري موقوفًا، والله أعلم. وله شاهد بلفظ مفسَّر وإسناده صحيح:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 687 - على شرطهما
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فجر کی دو قسمیں ہیں: ایک وہ فجر جس میں کھانا حرام اور نماز حلال ہو جاتی ہے، اور دوسری وہ فجر جس میں نماز حرام اور کھانا حلال رہتا ہے۔“
یہ حدیث راویوں کی ثقاہت کے اعتبار سے امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، امام حاکم فرماتے ہیں کہ میں نے اسے موقوف بھی دیکھا ہے، واللہ اعلم۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب الصلاة/حدیث: 699]
یہ حدیث راویوں کی ثقاہت کے اعتبار سے امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، امام حاکم فرماتے ہیں کہ میں نے اسے موقوف بھی دیکھا ہے، واللہ اعلم۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب الصلاة/حدیث: 699]
تخریج الحدیث: «صحيح موقوفًا على ابن عباس كما سيأتي، وأبو أحمد الزبيري - وهو محمد بن عبد الله بن الزبير الأسدي - مع ثقته له أوهام وبخاصة في حديث سفيان الثوري كما ذكر الإمام أحمد بن حنبل- وهذا الحديث سيأتي مكررًا برقم (1563)-» [ترقيم الرساله 699] [ترقيم الشركة 692] [ترقيم العلميه 687]
الحكم على الحديث:
صحيح موقوفًا على ابن عباس كما سيأتي
حدیث نمبر: 1767
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أنا أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ يَحْيَى الْآدَمِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَرْزُوقٍ الطَّبَرِيُّ ثنا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ يَعْنِي النَّاقِدَ ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ثنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْفَجْرُ فَجْرَانِ فَجْرٌ يَحِلُّ فِيهِ الطَّعَامُ وَيَحْرُمُ فِيهِ الصَّلَاةُ، وَفَجْرٌ يَحِلُّ فِيهِ الصَّلَاةُ وَيَحْرُمُ فِيهِ الطَّعَامُ" هَكَذَا رَوَاهُ أَبُو أَحْمَدَ مُسْنَدًا وَرَوَاهُ غَيْرُهُ مَوْقُوفًا وَالْمُوقُوفُ أَصَحُّ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فجر دو ہیں: وہ فجر جس میں کھانا حلال ہوتا ہے اور نماز حرام ہوتی ہے اور وہ فجر جس میں نماز حلال ہوتی ہے اور کھانا حرام ہوتا ہے۔“
ابو احمد نے اسے اسی طرح مسند بیان کیا ہے اور دوسروں نے اسے موقوف بیان کیا ہے، اور موقوف زیادہ صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1767]
ابو احمد نے اسے اسی طرح مسند بیان کیا ہے اور دوسروں نے اسے موقوف بیان کیا ہے، اور موقوف زیادہ صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1767]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ أخرجه ابن خزيمة 356»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
حدیث نمبر: 1768
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أُسَيْدُ بْنُ عَاصِمٍ ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" الْفَجْرُ فَجْرَانِ فَجْرٌ يَطْلُعُ بِلَيْلٍ يَحِلُّ فِيهِ الطَّعَامُ وَالشَّرَابُ وَلَا يَحِلُّ فِيهِ الصَّلَاةُ، وَفَجْرٌ يَحِلُّ فِيهِ الصَّلَاةُ وَيَحْرُمُ فِيهِ الطَّعَامُ وَالشَّرَابُ وَهُوَ الَّذِي يَنْتَشِرُ عَلَى رُءُوسِ الْجِبَالِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”فجر دو ہیں: وہ فجر جو رات کو طلوع ہوتی ہے جس میں کھانا اور پینا حلال ہوتا ہے اور اس میں نماز حلال نہیں ہوتی، اور وہ دوسری فجر جس میں نماز حلال ہے اور کھانا اور پینا حرام ہے اور یہ وہی ہے جو پہاڑوں کے سروں پر پھیلتی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1768]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 2152
أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ الْمُقْرِئُ الْهَرَوِي بِمَكَّةَ أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ النَّقَّاشُ ثنا أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ثنا عَمْرٌو النَّاقِدُ ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ثنا سُفْيَانُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْفَجْرُ فَجْرَانِ فَجْرٌ يَحْرُمُ فِيهِ الطَّعَامُ وَتَحِلُّ فِيهِ الصَّلَاةُ، وَفَجْرٌ يَحِلُّ فِيهِ الطَّعَامُ وَتَحْرُمُ فِيهِ الصَّلَاةُ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فجر دو قسم کی ہوتی ہے: ایک وہ جس میں کھانا کھانا حرام ہوجاتا ہے اور نماز جائز ہوتی ہے اور دوسری وہ جس میں کھانا جائز اور نماز ناجائز ہوتی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2152]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ مضٰي تخريجه في الحديث 1767»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 8003
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الشُّعَيْبِيُّ، أنبأ أَبُو الْحُسَيْنِ عَبْدُ اللهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَعْفَرٍ الْبَزَّازُ الزَّيْنَبِيُّ بِبَغْدَادَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَرْزُوقِ بْنِ أَبِي عَوْفٍ، ثنا عَمْرٌو النَّاقِدُ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُحْرِزٍ الْبَغْدَادِيُّ بِالْفُسْطَاطِ بِخَبَرٍ غَرِيبٍ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْفَجْرُ فَجْرَانِ، فَأَمَّا الْأَوَّلُ فَإِنَّهُ لَا يُحَرِّمُ الطَّعَامَ، وَلَا يُحِلُّ الصَّلَاةَ، وَأَمَّا الثَّانِي فَإِنَّهُ يُحَرِّمُ الطَّعَامَ وَيُحِلُّ الصَّلَاةَ" لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ مُحْرِزٍ، وَفِي رِوَايَةِ عَمْرٍو النَّاقِدِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْفَجْرُ فَجْرَانِ: فَجْرٌ يَحِلُّ فِيهِ الطَّعَامُ وَتَحْرُمُ فِيهِ الصَّلَاةُ، وَفَجْرٌ تَحِلُّ فِيهِ الصَّلَاةُ، وَيَحْرُمُ فِيهِ الطَّعَامُ". أَسْنَدَهُ أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنِ الثَّوْرِيِّ مَوْقُوفًا عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فجر دو طرح کی ہوتی ہے: جو پہلی ہے وہ نہ کھانا حرام کرتی ہے اور نہ ہی نماز کو جائز کرتی ہے، لیکن جو دوسری فجر ہے وہ کھانے کو حرام اور نماز کو جائز کرتی ہے۔“
اسے ابو احمد زبیری نے مرفوع بیان کیا ہے، جبکہ دوسروں نے اسے ثوری سے ابن عباس رضی اللہ عنہما پر موقوف روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8003]
اسے ابو احمد زبیری نے مرفوع بیان کیا ہے، جبکہ دوسروں نے اسے ثوری سے ابن عباس رضی اللہ عنہما پر موقوف روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8003]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ اخرجه ابن خزيمه»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره