🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4298. قاتل الله اليهود إن الله عز وجل لما حرم عليهم ....
اللہ یہود کو ہلاک کرے، جب اللہ عزوجل نے ان ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 4291 (کل: 16 مقامات، 10 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4291
صحیح مسلم: 4048
سنن نسائی: 4261، 4673
مسند احمد: 14472، 14495
المنتقى ابن الجارود: 578
مصنف ابن ابی شیبہ: 21602، 23679، 39718
الفتح الربانی: 5799، 7346
صحیح ابن حبان: 4937
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1873، 2209
المعجم الاوسط: 9053
11 تا 16
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5799
قَالَ عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَهُوَ بِمَكَّةَ وَهُوَ يَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَامَ الْفَتْحِ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ وَالْمَيْتَةِ وَالْخِنْزِيرِ وَالْأَصْنَامِ فَقِيلَ لَهُ عِنْدَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ فَإِنَّهُ يُدْهَنُ بِهَا السُّفُنُ وَيُدْهَنُ بِهَا الْجُلُودُ وَيَسْتَصْبِحُ بِهَا النَّاسُ قَالَ لَا هُوَ حَرَامٌ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِكَ قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمَّا حَرَّمَ عَلَيْهَا الشُّحُومَ جَمَلُوهَا ثُمَّ بَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا
۔ عطاء بن ابی رباح کہتے ہیں کہ مکہ مکرمہ میں سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ فتح مکہ والے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی اوراس کے رسو ل نے شراب، مردار، خنزیر،اوربتوں کی تجارت کو حرام قراردیا ہے۔ اس وقت کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! مردار کی چربی کے حکم کے بارے میں غور کریں! کیونکہ اس سے کشیتوں اور چمڑو ں کونرم کیاجاتاہے اور لوگ اس سے چراغ بھی جلاتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں، اس کی تجارت حرام ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ یہودیوں کوبرباد کرے، جب اللہ تعالی نے ان پر چربی کو حرام کیا تو انہوں نے اس کو پگھلا کر بیچنا شروع کر دیا اور اس کی قیمت کھا گئے۔ [الفتح الربانی/كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة/حدیث: 5799]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2236، ومسلم: 1581، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14472 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14526»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث سے دو مسئلے ثابت ہوتے ہیں: (۱) جو چیز حرام ہے، اس کی خرید و فروخت بھی حرام ہے، (۲) کسی آدمی کو یہ اجازت نہیں ہے کہ وہ کوئی حیلہ استعمال کر کے حرام چیز کو کسی اور چیز کی شکل دے دے، جیسےیہودیوں نے حرام چربی کو پگھلا کر اس کو دوسری شکل میں تبدیل کر لیا تھا، عربی زبان میں چربی کو ”شَحَم“ اور پگھلی ہوئی چربی کو ”وَدَک“ کہتے ہیں۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2236
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7346
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَهُوَ يَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَامَ الْفَتْحِ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ وَالْمَيْتَةِ وَالْخِنْزِيرِ وَالْأَصْنَامِ فَقِيلَ لَهُ عِنْدَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ فَإِنَّهُ يُدْهَنُ بِهَا السُّفُنُ وَيُدْهَنُ بِهَا الْجُلُودُ وَيَسْتَصْبِحُ بِهَا النَّاسُ قَالَ لَا هُوَ حَرَامٌ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِكَ قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمَّا حَرَّمَ عَلَيْهَا الشُّحُومَ جَمَلُوهَا ثُمَّ بَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے سال فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شراب، مردار، خنزیر اور بتوں کی خرید و فروخت کوحرام قرار دیا ہے۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا گیا: اے اللہ کے رسول! مردار کی چربی کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے، کیونکہ اس کے ساتھ کشتیوں اور چمڑوں کو وارنش کیا جاتا ہے اور لوگ چراغوں میں بھی اس کو جلاتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، یہ حرام ہے۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ یہودیوں کو غارت کرے، اللہ تعالیٰ نے جب ان پر چربی کو حرام کیا تو انہوں نے اسے پگھلایا، پھر اسے فروخت کر کے اس کی قیمت کھا گئے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7346]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2236، 4296، 4633، ومسلم: 1581، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14472 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14526»
وضاحت: فوائد: … مردار اور خنزیر کا حکم واضح ہے، دونوں حرام ہیں اور جو چیز حرام ہوتی ہے، اس کی خرید و فروخت بھی حرام ہوتی ہے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2236
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4937
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ:" إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَا بَيْعَ الْخَنَازِيرِ، وَبَيْعَ الْمَيْتَةِ، وَبَيْعَ الأَصْنَامِ"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا تَرَى فِي شَحْمِ الْمَيْتَةِ، فَإِنَّا نَدْهِنُ بِهِ الْجُلُودَ وَالسُّفُنَ وَنَسْتَصْبِحُ بِهِ، فَقَالَ:" قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ عَلَيْهِمْ شُحُومَهَا فَجَمَلُوهَا، ثُمَّ بَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بیشک اللہ اور اس کے رسول نے خنزیر کی خرید و فروخت، مردار کی خرید و فروخت اور بتوں کی خرید و فروخت کو حرام قرار دے دیا ہے۔“ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مردار کی چربی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ چونکہ ہم اس کی چربی کو کھالوں پر لگانے کے لیے اور کشتیوں پر لگانے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور اس کے ذریعے چراغ بھی جلاتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” «قَاتَلَ اللّٰهُ الْيَهُودَ» ”اللہ تعالیٰ یہودیوں کو برباد کرے“، اللہ تعالیٰ نے ان پر چربی کو حرام قرار دیا، تو انہوں نے اسے پگھلا کر پھر اسے فروخت کر دیا اور اس کی قیمتیں کھانے لگے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البيوع/حدیث: 4937]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2236، 4296، 4633، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1581، وابن الجارود فى "المنتقى"، 629، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4937، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4267، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3486، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1297، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2167، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11161، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14696» «رقم طبعة با وزير 4916»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1290)، «الروض» (446)، «أحاديث البيوع»: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1873
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ يَقُولُ: إِنَّ اللهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ، وَبَيْعَ الْخَنَازِيرِ، وَبَيْعَ الْمَيْتَةِ، وَبَيْعَ الْأَصْنَامِ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَمَا تَرَى فِي شَحْمِ الْمَيْتَةِ، فَإِنَّا نَدْهُنُ بِهِ السُّفُنَ، وَنَدْهُنُ بِهِ الْجُلُودَ، وَنَسْتَصْبِحُ بِهِ؟ فَقَالَ: قَاتَلَ اللهُ الْيَهُودَ، إِنَّ اللهَ حَرَّمَ عَلَيْهِمْ شُحُومَهَا، أَخَذُوا فَجَمَلُوهَا، ثُمَّ بَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا.
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح مکہ کے دن یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ اور اس کے رسول نے شراب، خنزیر، مردار اور بتوں کی تجارت کو حرام قرار دیا ہے“، تو ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مردار کی چربی کے متعلق آپ کا کیا حکم ہے؟ کیونکہ اس سے کشتیوں پر روغن کیا جاتا ہے، کھالوں کو چکنا کیا جاتا ہے اور لوگ اس سے چراغ روشن کرتے ہیں“، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ» ”اللہ یہودیوں کو غارت کرے، بے شک اللہ تعالیٰ نے جب ان پر (مردار کی) چربی حرام کی تو انہوں نے اسے پگھلا کر صاف کیا، پھر اسے فروخت کیا اور اس کی قیمت کھا گئے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1873]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2121، 4045، 4357، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1581، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1297، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4256، 4669، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3486، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2167، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14086، وأخرجه فتح الباري برقم: 2121، 4045، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9049، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1989، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1868»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2209
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ، أَتَاهُ أَصْحَابُ الصَّلِيبِ الَّذِي يَجْمَعُونَ الْأَوْدَاكَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّا نَجْمَعُ هَذِهِ الْأَوْدَاكَ مِنَ الْمَيْتَةِ وَغَيْرِهَا، وَإِنَّمَا هِيَ لِلْأُدُمِ وَالسُّفُنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: قَاتَلَ اللهُ الْيَهُودَ، حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ فَبَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا، فَنَهَاهُمْ عَنْ ذَلِكَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وہ لوگ آئے جو چربی جمع کیا کرتے تھے، انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم مردار اور دیگر ذرائع سے یہ چربی اکٹھی کرتے ہیں، اور یہ محض چمڑوں کو چکنا کرنے اور بحری جہازوں پر روغن کرنے کے کام آتی ہے“، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ» ”اللہ تعالیٰ یہودیوں کو غارت کرے“، ”ان پر چربیاں حرام کی گئی تھیں تو انہوں نے انہیں فروخت کیا اور ان کی قیمت کھا لی“، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس (تجارت) سے منع فرما دیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2209]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2111، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1583، 2963، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8527، 10270، وأخرجه فتح الباري برقم: 2121، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 16971، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2206»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9053
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ .
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَ الْفَتْحِ يَقُولُ: إِنَّ اللهَ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ، وَالْمَيْتَةِ، وَالْخِنْزِيرِ، وَالْأَصْنَامِ I "، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ، فَإِنَّهَا تُدْهَنُ بِهَا السُّفُنُ، وَتُدْهَنُ بِهَا الْجُلُودُ، وَتَسْتَصْبِحُ بِهَا النَّاسُ، فَقَالَ: I " حَرَامٌ I "، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ ذَلِكَ: I " قَاتَلَ اللهُ الْيَهُودَ، إِنَّ اللهَ حَرَّمَ عَلَيْهَا الشُّحُومَ فَجَمَلُوهَا، ثُمَّ بَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا.
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے فتحِ مکہ کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے شراب، مردار، خنزیر اور بتوں کی خرید و فروخت کو حرام قرار دیا ہے۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! مردار کی چربیوں کے بارے میں آپ کا کیا ارشاد ہے؟ کیونکہ ان سے کشتیوں پر روغن کیا جاتا ہے، کھالوں کو چکنا کیا جاتا ہے اور لوگ ان سے چراغ جلاتے ہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ حرام ہے۔“ پھر اسی موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ یہود کو تباہ کرے! اللہ نے ان پر چربی حرام کی تھی تو انہوں نے اسے پگھلایا، پھر اسے بیچا اور اس کی قیمت کھائی۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9053]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2236، 4296، 4633، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1581، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 629، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4937، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4267 / 1، 4683 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4568، 6220، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3486، (3/298) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1297، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2167، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11161، 11162، 19691، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14696، 14719، 14882، 15208، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1873، 2209، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20759، 22047، 22683، 38100، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5360، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8914»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں