الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
500. إذا خرج الرجل من بيته فقال: بسم الله توكلت على ....
جب کوئی شخص اپنے گھر سے نکلتے وقت یہ دعا ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 499 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
سنن ابوداود: 5095
سنن ترمذی: 3426
مشکوۃ المصابیح: 2443
صحیح ابن حبان: 822
السنن الكبرى للبيهقي: 10310
حدیث نمبر: 499
«إذا خرج الرجل من بيته فقال: بسم الله توكلت على الله لا حول ولا قوة إلا بالله فيقال له: حسبك قد هديت وكفيت ووقيت فيتنحى له الشيطان فيقول له شيطان آخر: كيف لك برجل قد هدي وكفي ووقي؟»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب کوئی شخص اپنے گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھے: «بِسْمِ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» (اللہ کے نام کے ساتھ، میں نے اللہ پر توکل کیا، گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکیاں کرنے کی قوت اللہ ہی کی توفیق سے ہے)، تو اس سے کہا جاتا ہے کہ تیرے لیے یہی کافی ہے، تجھے ہدایت دے دی گئی، تیری کفایت کر دی گئی اور تجھے (ہر شر سے) بچا لیا گیا، پس شیطان اس سے دور ہٹ جاتا ہے اور ایک شیطان دوسرے شیطان سے کہتا ہے کہ تو اس شخص پر کیسے قابو پا سکتا ہے جسے ہدایت مل گئی، جس کی کفایت کر دی گئی اور جسے محفوظ کر دیا گیا ہو؟“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 499]
”جب کوئی شخص اپنے گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھے: «بِسْمِ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» (اللہ کے نام کے ساتھ، میں نے اللہ پر توکل کیا، گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکیاں کرنے کی قوت اللہ ہی کی توفیق سے ہے)، تو اس سے کہا جاتا ہے کہ تیرے لیے یہی کافی ہے، تجھے ہدایت دے دی گئی، تیری کفایت کر دی گئی اور تجھے (ہر شر سے) بچا لیا گیا، پس شیطان اس سے دور ہٹ جاتا ہے اور ایک شیطان دوسرے شیطان سے کہتا ہے کہ تو اس شخص پر کیسے قابو پا سکتا ہے جسے ہدایت مل گئی، جس کی کفایت کر دی گئی اور جسے محفوظ کر دیا گیا ہو؟“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 499]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د ن حب] عن أنس. تخريج الترغيب 2/264، الكلم الطيب 61.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5095
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ الْخَثْعَمِيُّ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا خَرَجَ الرَّجُلُ مِنْ بَيْتِهِ، فَقَالَ: بِسْمِ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، قَالَ: يُقَالُ حِينَئِذٍ: هُدِيتَ وَكُفِيتَ وَوُقِيتَ، فَتَتَنَحَّى لَهُ الشَّيَاطِينُ، فَيَقُولُ لَهُ شَيْطَانٌ آخَرُ: كَيْفَ لَكَ بِرَجُلٍ قَدْ هُدِيَ وَكُفِيَ وَوُقِيَ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب آدمی اپنے گھر سے نکلے پھر کہے «بسم الله توكلت على الله لا حول ولا قوة إلا بالله» ”اللہ کے نام سے نکل رہا ہوں، میرا پورا پورا توکل اللہ ہی پر ہے، تمام طاقت و قوت اللہ ہی کی طرف سے ہے“ تو آپ نے فرمایا: اس وقت کہا جاتا ہے (یعنی فرشتے کہتے ہیں): اب تجھے ہدایت دے دی گئی، تیری طرف سے کفایت کر دی گئی، اور تو بچا لیا گیا، (یہ سن کر) شیطان اس سے جدا ہو جاتا ہے، تو اس سے دوسرا شیطان کہتا ہے: تیرے ہاتھ سے آدمی کیسے نکل گیا کہ اسے ہدایت دے دی گئی، اس کی جانب سے کفایت کر دی گئی اور وہ (تیری گرفت اور تیرے چنگل سے) بچا لیا گیا۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5095]
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بندہ اپنے گھر سے نکلے اور یہ کلمات کہہ لے: «بِسْمِ اللّٰهِ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ» ”اللہ کے نام سے، میں اللہ عزوجل پر بھروسا کرتا ہوں۔ کسی شر اور برائی سے بچنا اور کسی نیکی یا خیر کا حاصل ہونا اللہ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔“ تو اس وقت اسے یہ کہا جاتا ہے: ”تجھے ہدایت ملی، تیری کفایت کی گئی اور تجھے بچا لیا گیا (ہر بلا سے)۔“ چنانچہ شیاطین اس سے دور ہو جاتے ہیں اور دوسرا شیطان اس سے کہتا ہے: ”تیرا داؤ ایسے آدمی پر کیونکر چلے جسے ہدایت دی گئی، اس کی کفایت کر دی گئی اور اسے بچا لیا گیا۔““ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5095]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الدعوات 34 (3426)، سنن النسائی/في الیوم واللیلة (89)، (تحفة الأشراف: 89) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
مشكوة المصابيح (2443)
أخرجه الترمذي (3426 وسنده حسن) ابن جريج صرح بالسماع عند المقدسي في المختار(4/272 ح1540)
مشكوة المصابيح (2443)
أخرجه الترمذي (3426 وسنده حسن) ابن جريج صرح بالسماع عند المقدسي في المختار(4/272 ح1540)
حدیث نمبر: 3426
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ يَعْنِي إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ: بِسْمِ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، يُقَالُ لَهُ كُفِيتَ وَوُقِيتَ وَتَنَحَّى عَنْهُ الشَّيْطَانُ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص گھر سے نکلتے وقت: «بسم الله توكلت على الله لا حول ولا قوة إلا بالله» ”میں نے اللہ کے نام سے شروع کیا، میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اور گناہوں سے بچنے اور کسی نیکی کے بجا لانے کی قدرت و قوت نہیں ہے سوائے سہارے اللہ کے“ کہے، اس سے کہا جائے گا: تمہاری کفایت کر دی گئی، اور تم (دشمن کے شر سے) بچا لیے گئے، اور شیطان تم سے دور ہو گیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3426]
یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3426]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الأدب 112 (5095)، سنن النسائی/عمل الیوم واللیلة 37 (89) (تحفة الأشراف: 183) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (2443 / التحقيق الثاني) ، التعليق الرغيب (2 / 264) ، الكلم الطيب (58 / 49)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 2443
2443 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"إِذَا خَرَجَ الرَّجُلُ مِنْ بَيْتِهِ، فَقَالَ: بِسْمِ اللَّهِ ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، يُقَالُ لَهُ حِينَئِذٍ: هُدِيتَ وَكُفِيتَ، وَوُقِيتَ فَيَتَنَحَّى لَهُ الشَّيْطَانُ. وَيَقُولُ شَيْطَانٌ آخَرُ: كَيْفَ لَكَ بِرَجُلٍ قَدْ هُدِيَ وَكُفِيَ، وَوُقِيَ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ. وَرَوَى التِّرْمِذِيُّ إِلَى قَوْلِهِ:"لَهُ الشَّيْطَانُ".
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھے: «بِسْمِ اللّٰهِ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ» ”اللہ کے نام کے ساتھ، میں نے اللہ پر توکل کیا، گناہ سے بچنا اور نیکی کرنا محض اللہ کی توفیق سے ہے۔“ تو تب اسے کہا جاتا ہے: تیری راہنمائی کر دی گئی، تجھے کفایت کر دی گئی اور تو بچا لیا گیا۔ شیطان اس سے الگ ہو جاتا ہے، اور دوسرا شیطان کہتا ہے: تمہارا ایسے آدمی پر کیسے زور چل سکتا ہے جس کی راہنمائی کر دی گئی، اسے کفایت کر دی گئی اور اسے بچا لیا گیا؟“ ابوداؤد۔ اور امام ترمذی نے «عَنْهُ الشَّيْطَانُ» تک روایت کیا ہے۔ رواہ ابوداؤد و الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2443]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه أبو داود (5095) والترمذي (3426 وقال: حسن صحيح غريب)
٭ ابن جريج: لم يثبت تصريح سماعه في ھذا الحديث و رواه عبد المجيد بن عبد العزيز عنه قال: ’’حدثت عن إسحاق‘‘ [وفي الموارد (2375) وھم، انظر الإحسان (819) ] »
٭ ابن جريج: لم يثبت تصريح سماعه في ھذا الحديث و رواه عبد المجيد بن عبد العزيز عنه قال: ’’حدثت عن إسحاق‘‘ [وفي الموارد (2375) وھم، انظر الإحسان (819) ] »
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
حدیث نمبر: 822
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْذِرِ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ: فَقَالَ: " بِسْمِ اللَّهِ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ، لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ، فَيُقَالُ لَهُ: حَسْبُكَ قَدْ كُفِيتَ وَهُدِيتَ وَوُقِيتَ. فَيَلْقَى الشَّيْطَانُ شَيْطَانًا آخَرَ فَيَقُولُ لَهُ: كَيْفَ لَكَ بِرَجُلٍ قَدْ كُفِيَ وَهُدِيَ وَوُقِيَ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص اپنے گھر سے نکلتے ہوئے یہ کہتا ہے: «بِسْمِ اللّٰهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ» ”اللہ کے نام سے، میں نے اللہ پر بھروسا کیا، اور اللہ کی مدد کے بغیر نہ (گناہوں سے) بچنے کی طاقت ہے اور نہ (نیکی کرنے کی) قوت۔“ تو اس سے کہا جاتا ہے: ”تمہاری رہنمائی کر دی گئی، تمہاری کفایت کر دی گئی اور تمہاری حفاظت کر لی گئی“، تو شیطان اس سے دور ہو جاتا ہے، پھر دوسرا شیطان اس سے کہتا ہے: ”تم اس شخص پر کیسے قابو پا سکتے ہو جس کی رہنمائی کر دی گئی ہو، جس کی کفایت کر دی گئی ہو اور جس کی حفاظت کر لی گئی ہو؟““ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 822]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 822، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9837، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5095، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3426، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10419، والبزار فى (مسنده) برقم: 6435» «رقم طبعة با وزير 819»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج الكلم الطيب» (59). * [كًيْفَ] قال الشيخ: في مطبوعة دار الكتب العلمية: «زيف»! فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات إلا أن ابن جريج مدلس، وقد عنعن عند الجميع، وقال الحافظ- فيما نقله ابن علان 1/ 335 - : " رجاله رجال الصحيح، ولذا صحيحه ابن حبان، لكن خفيت عليه علته، قال البخاري: لا أعرف لابن جريج عن إسحاق بن عبد الله بن أبىِ طلحه الراوي عن أنس إلا هذا، ولا أعرف له منه سماعا. قال الدارقطني. ورواه عبد المجيد بن عبد العزيز عن ابن جريج قال. حدثت عن إسحاق: وعبد المجيد أثبت الناس في إسحاق ". وانظر ما يأتي.
حدیث نمبر: 10310
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ قَتَادَةَ، أنا أَبُو عَلِيٍّ الرَّفَّاءُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى، ثنا أَبِي، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَالَ: بِاسْمِ اللهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ يُقَالُ: وُقِيتَ وَكُفِيتَ"، وَرَوَاهُ حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، وَزَادَ فِيهِ: إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کہا: اللہ کے نام کے ساتھ، میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اور اللہ کی مدد کے بغیر نہ کسی گناہ سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ (کچھ نیکی کرنے کی) قوت، تو (اسے) کہا جاتا ہے: تو بچا لیا گیا اور تیری کفایت کر دی گئی۔“
حجاج بن محمد نے بھی اسے ابن جریج سے روایت کیا ہے اور اس میں یہ اضافہ کیا ہے: جب وہ اپنے گھر سے نکلے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10310]
حجاج بن محمد نے بھی اسے ابن جریج سے روایت کیا ہے اور اس میں یہ اضافہ کیا ہے: جب وہ اپنے گھر سے نکلے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10310]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه ابوداد 5095۔ الترمذي 342»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 6419
«من قال إذا خرج من بيته: بسم الله توكلت على الله لا حول ولا قوة إلا بالله يقال له: كفيت ووقيت وتنحى عنه الشيطان»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو اپنے گھر سے نکلتے وقت کہے: «بِسْمِ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» (اللہ کے نام سے، میں نے اللہ پر بھروسا کیا، اللہ کی مدد کے بغیر نہ کسی برائی سے بچنے کی طاقت ہے نہ نیکی کرنے کی قوت)، تو اسے کہا جاتا ہے: تجھے کفایت کر دی گئی اور تجھے بچا لیا گیا، اور شیطان اس سے دور ہو جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6419]
”جو اپنے گھر سے نکلتے وقت کہے: «بِسْمِ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» (اللہ کے نام سے، میں نے اللہ پر بھروسا کیا، اللہ کی مدد کے بغیر نہ کسی برائی سے بچنے کی طاقت ہے نہ نیکی کرنے کی قوت)، تو اسے کہا جاتا ہے: تجھے کفایت کر دی گئی اور تجھے بچا لیا گیا، اور شیطان اس سے دور ہو جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6419]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت] عن أنس. الترغيب 2/264، المشكاة 2443: د، حب، ابن السني.»
قال الشيخ الألباني: صحيح