الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5768. ما من مسلم يشيب شيبة في الإسلام إلا كتب الله ....
جو مسلمان اسلام کی حالت میں بال سفید کرے تو ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 5760 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5760
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8776
حدیث نمبر: 5760
«ما من مسلم يشيب شيبة في الإسلام إلا كتب الله له بها حسنة وحط عنه بها خطيئة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو مسلمان اسلام کی حالت میں بال سفید کرے تو اللہ اس کی وجہ سے اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتا ہے اور اس کا ایک گناہ مٹا دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5760]
”جو مسلمان اسلام کی حالت میں بال سفید کرے تو اللہ اس کی وجہ سے اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتا ہے اور اس کا ایک گناہ مٹا دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5760]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د] عن ابن عمرو. الترغيب 3/113: حب - عمر، أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 8776
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَنْتِفُوا الشَّيْبَ فَإِنَّهُ نُورٌ، مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ كُتِبَ لَهُ بِهَا عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَحُطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةٌ، وَرُفِعَ لَهُ بِهَا دَرَجَةٌ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم سفید بال نہ اکھیڑو کیونکہ یہ نور ہیں جو شخص اسلام میں سفید بالوں والا ہو جائے، تو اس کے عوض میں اس شخص کے لئے دس نیکیاں نوٹ کی جائیں گی اور اس کے عوض میں اس کے ایک گناہ کو مٹا دیا جائے گا، اور اس کے عوض میں اس کا ایک درجہ بلند کیا جائے گا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8776]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف