الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6333. من صام ثلاثة أيام من كل شهر فقد صام الدهر ....
جس نے ہر مہینے تین دن روزے رکھے اس نے ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 6324 (کل: 28 مقامات، 15 کتب)
صحیح بخاری: 1979
صحیح مسلم: 2736
سنن ترمذی: 761
سنن ابن ماجہ: 1708
مشکوۃ المصابیح: 2054
اللؤلؤ والمرجان: 719
الجامع الكامل: 4450
السنن الكبرى للبيهقي: 8473
المعجم الکبیر للطبرانی: 13730
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2203
21 تا 28
حدیث نمبر: 3949
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ صَامَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ فَقَدْ صَامَ الدَّهْرَ كُلَّهُ) )
۔ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے ہر ماہ میں تین روزے رکھے، اس نے گویا سال بھر روزے رکھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3949]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ اخرجه ابن ماجه: 1708، والترمذي: 762، والنسائي: 4/ 219، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21301 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21626»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ اخرجه ابن ماجه: 1708
حدیث نمبر: 3638
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحِيَى بْنِ زُهَيْرٍ ، بِتُسْتَرَ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الُوَلِيدِ الْكَرْخِيُّ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ حَيَّانَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، بَلَغَنِي أَنَّكَ تَصُومُ النَّهَارَ وَتَقُومُ اللَّيْلَ، فَلا تَفْعَلْ، فَإِنَّ لِجَسَدِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَإِنَّ لِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، صُمْ وَأَفْطِرْ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ، صَوْمُ الدَّهْرِ"، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً، قَالَ: " صُمْ صَوْمَ دَاوُدَ، صُمْ يَوْمًا وَأَفْطِرْ يَوْمًا" ، قَالَ: وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، يَقُولُ: يَا لَيْتَنِي كُنْتُ أَخَذْتُ الرُّخْصَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عبداللہ بن عمرو! مجھے پتہ چلا ہے کہ تم روزانہ نفلی روزہ رکھ لیتے ہو اور رات بھر نفل پڑھتے رہتے ہو، تم ایسا نہ کرو، تمہارے جسم کا تم پر حق ہے، تمہاری جان کا تم پر حق ہے، تم (نفلی) روزہ رکھا بھی کرو اور چھوڑ بھی دیا کرو، تم ہر مہینے میں تین روزے رکھ لیا کرو، تو یہ ہمیشہ (یعنی پورا مہینہ) روزہ رکھنے کے مترادف ہو جائے گا۔“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں قوت کو پاتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم سیدنا داؤد علیہ السلام کے طریقے کے مطابق روزہ رکھو، تم ایک دن روزہ رکھا کرو اور ایک دن نہ رکھا کرو۔“ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: کاش میں نے رخصت کو اختیار کر لیا ہوتا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3638]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1131، 1153، 1974، 1975، 1976، 1977، 1978، 1979، 1980، 3418، 3419، 3420، 5052، 5053، 5054، 5199، 6134، 6277، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1159،وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 197، 1145، 2105، 2106، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 11، 352، 756، 757، 758، 2590، 3571، 3581، 3638، 3640، 3658، 3660، 6226، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6992، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1629، برقم: 2343، برقم: 2376، برقم: 2377، برقم: 2387، برقم: 2388، برقم: 2389، برقم: 2390، برقم: 2391، برقم: 2392، برقم: 2393، برقم: 2394، برقم: 2395، برقم: 2396، برقم: 2397، برقم: 2398، برقم: 2399، برقم: 2400، برقم: 2401، برقم: 2402، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1329، 2665، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1388، 1389، 1390، 1391، 1394، 1395، 2427، 2448، والترمذي فى (جامعه) برقم: 770، 2946، 2947، 2949، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6588، 6602» «رقم طبعة با وزير 3625»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني تنبيه!! هذا الحديث تكرر في «طبعة باوزير» في موضعين الموضع الأول (3625) وقال عنه الشيخ: صحيح - «صحيح أبي داود» (2098): ق. الموضع الثاني (3630) وقال عنه الشيخ: صحيح: ق - مضى (3625). أما في «طبعة المؤسسة» فلم يرد الحديث إلا في هذا الموضع لكن الحديث مكرر ولا فرق بينهما أبدا لا في الإسناد ولا في المتن ولا في العنوان أيضا. - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 6226
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْعَبَّاسِ يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّكَ تَصُومُ النَّهَارَ، وَتَقُومُ اللَّيْلَ؟ إِِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ، هَجَمَتْ لَكَ الْعَيْنُ، وَنَقَهَتْ لَكَ النَّفْسُ، لا صَامَ مَنْ صَامَ الأَبَدَ، صَوْمُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ صَوْمُ الدَّهْرِ، إِِنَّ دَاوُدَ كَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا، وَلا يَفِرُّ إِِذَا لاقَى" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”مجھے پتہ چلا ہے کہ تم روزانہ نفلی روزہ رکھتے ہو اور رات بھر نفل پڑھتے رہتے ہو، تم اس طرح کرو گے تو تمہاری آنکھیں اندر دھنس جائیں گی اور تمہارا جسم کمزور ہو جائے گا؟ جو شخص روزانہ نفلی روزہ رکھتا ہے اس نے درحقیقت روزہ نہیں رکھا، ہر مہینے کے تین روزے رکھنا ہمیشہ روزہ رکھنے کے مترادف ہے۔ سیدنا داؤد علیہ السلام ایک دن روزہ رکھا کرتے تھے اور ایک دن روزہ نہیں رکھا کرتے تھے اور وہ جب دشمن کا سامنا کرتے تھے تو فرار اختیار نہیں کرتے تھے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6226]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1131، 1153، 1974، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1159، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 197، 1145، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 11، 352، 756، 757، 758، 2590، 3571، 3581، 3638، 3640، 3658، 3660، 6226، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6992، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1388، 1389، والترمذي فى (جامعه) برقم: 770، 2946، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1346، 1347، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6588» «رقم طبعة با وزير 6193»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3990): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 4450
4450. عن أبي ذرّ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من صام من كلّ شهر ثلاثة أيام، فذلك صيام الدّهر.
فأنزل الله عزوجل تصديق ذلك في كتابه مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا [سورة الأنعام: 160] فاليوم بعشرة أيام.
فأنزل الله عزوجل تصديق ذلك في كتابه مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا [سورة الأنعام: 160] فاليوم بعشرة أيام.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الترمذي (762)، والنسائي (2409)، وابن ماجه (1708)، وأحمد (21301) كلّهم من أوجه عن عاصم الأحول، عن أبي عثمان، عن أبي ذر، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8473
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا آدَمُ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْعَبَّاسِ الْمَكِّيَّ، وَكَانَ شَاعِرًا وَكَانَ لَا يُتَّهَمُ فِي الْحَدِيثِ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ يَقُولُ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّكَ تَصُومُ الدَّهْرَ وَتَقُومُ اللَّيْلَ" قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" إِنَّكَ إِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ هَجَمَتْ لَهُ الْعَيْنُ وَنَفِهَتْ لَهُ النَّفْسُ لَا صَامَ مَنْ صَامَ الدَّهْرَ صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنَ الشَّهْرِ صَوْمُ الدَّهْرِ كُلِّهِ" قَالَ: فَقُلْتُ فَإِنِّي أُطِيقُ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ قَالَ:" فَصُمْ صَوْمَ دَاوُدَ كَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا وَلَا يَفِرُّ إِذَا لَاقَى" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ آدَمَ وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ عَنْ شُعْبَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”تو ہمیشہ روزہ رکھتا ہے اور ہمیشہ رات کا قیام کرتا ہے۔“ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو ایسا کرے گا تو تیری آنکھیں دھنس جائیں گی اور تیرا نفس لاغر ہو جائے گا۔ جس نے سال بھر کے روزے رکھے اس کا کوئی روزہ مقبول نہیں ہو گا، تو ہر مہینے کے تین روزے رکھ، یہ پورے سال کے روزے ہیں۔“ وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اس سے زیادہ کی مجھ میں طاقت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تو داؤد علیہ السلام جیسے روزے رکھا کر، وہ ایک دن کا روزہ رکھتا اور ایک دن کا افطار کرتا اور جب دشمن کو ملتے تھے تو بھاگتے نہیں تھے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8473]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7507
«لا صام من صام الدهر صوم ثلاثة أيام صوم الدهر كله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے ہمیشہ روزہ رکھا اس نے حقیقتاً روزہ نہیں رکھا، تین دن کا روزہ پورے زمانے کے روزے کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7507]
”جس نے ہمیشہ روزہ رکھا اس نے حقیقتاً روزہ نہیں رکھا، تین دن کا روزہ پورے زمانے کے روزے کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7507]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن ابن عمرو.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 13730
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، قَالَ: ثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي قَنَانٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ رَبَاحٍ أَبِي فِرَاسٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرٍو ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: صَامَ نُوحٌ عَلَيْهِ السَّلَامُ الدَّهْرَ، إِلَّا يَوْمَ الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى، وَصَامَ دَاوُدُ عَلَيْهِ السَّلَامُ نِصْفَ الدَّهْرِ. وَصَامَ إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ، صَامَ الدَّهْرَ وَأَفْطَرَ الدَّهْرَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”نوح علیہ السلام نے عید الفطر اور عید الاضحی کے دنوں کے سوا ساری زندگی روزہ رکھا، اور داود علیہ السلام نے آدھی زندگی روزہ رکھا، اور ابراہیم علیہ السلام نے ہر مہینے تین دن روزہ رکھا، (اس طرح) انہوں نے ساری زندگی روزہ بھی رکھا اور ساری زندگی افطار بھی کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13730]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 54، حدیث 133»
حدیث نمبر: 2203
عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ قَالَ: "كُنَّا عَلَى بَابِ مُعَاوِيَةَ وَمَعَنَا أَبُو ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَذَكَرَ أَنَّهُ صَائِمٌ، فَلَمَّا دَخَلْنَا وُضِعَتِ الْمَوَائِدُ جَعَلَ أَبُو ذَرٍّ يَأْكُلُ، فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ فَقَالَ: يَا أَحْمَرُ، مَا لَكَ أَتُرِيدُ أَنْ تَشْغَلَنِي عَنْ طَعَامِي؟! قَالَ: قُلْتُ: أَلَمْ تُخْبِرْنَا أَنَّكَ صَائِمٌ أَوْ قُلْتُ: أَلَمْ تَزْعُمْ أَنَّكَ صَائِمٌ؟ (قَالَ) : بَلَى. ثُمَّ قَالَ: أَقَرَأْتَ الْقُرْآنَ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: لَعَلَّكَ قَرَأْتَ الْمُفْرَدَ مِنْهُ وَلَمْ تَقْرَأِ الْمُضَعَّفَ: (مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا) قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: صَوْمُ شَهْرِ الصَّبْرِ وَثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ - حَسِبْتُهُ قَالَ: صَوْمُ الدَّهْرِ. وَلَكِنَّ هَذَا الَّذِي لَا شَكَّ فِيهِ يُذْهِبُ مَغَلَّةَ الصَّدْرِ. قَالَ: قُلْتُ: مَا مَغَلَّةُ الصَّدْرِ؟ قَالَ: رِجْسُ الشَّيْطَانِ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ، وَرَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ مُخْتَصَرًا.
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ، وَرَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ مُخْتَصَرًا.
قبیلہ بنو تمیم کے ایک شخص سے روایت ہے کہ ہم سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دروازے پر موجود تھے اور ہمارے ہمراہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بھی تھے، انہوں نے ذکر کیا کہ وہ روزے سے ہیں، پھر جب ہم اندر داخل ہوئے اور دسترخوان بچھا دیے گئے تو سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کھانے لگے، میں انہیں (تعجب سے) دیکھنے لگا تو انہوں نے فرمایا: ”اے سرخ و سفید رنگ والے! تمہیں کیا ہوا ہے، کیا تم مجھے میرے کھانے سے مشغول کرنا چاہتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: کیا آپ نے ہمیں یہ خبر نہیں دی تھی کہ آپ روزے سے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”ہاں (دی تھی)۔“ پھر پوچھا: ”کیا تم نے قرآن پڑھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ انہوں نے فرمایا: ”شاید تم نے اس کا سادہ ثواب پڑھا ہے اور کئی گنا بڑھا کر ملنے والا ثواب نہیں پڑھا: ﴿جو کوئی ایک نیکی لائے گا تو اس کے لیے اس جیسی دس نیکیاں ہیں﴾ ۔“ پھر فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”صبر کے مہینے (رمضان) کے روزے رکھنا اور ہر مہینے میں تین دن کے روزے رکھنا—میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ پوری زندگی کے روزوں کے برابر ہے—لیکن یہ عمل (تین روزے) جس میں کوئی شک نہیں، سینے کے کینے اور کھوٹ کو دور کر دیتا ہے۔“ میں نے عرض کیا: سینے کا کینہ (مغلة الصدر) کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”یہ شیطان کا وسوسہ اور گندگی ہے“۔ اس حدیث کو امام ابو داؤد طیالسی نے ایک ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس کے بعض راوی غیر معروف ہیں، جبکہ امام ترمذی اور امام نسائی نے اسے مختصراً روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصوم/حدیث: 2203]
تخریج الحدیث: «رواه أبو داود الطيالسي بسند ضعيف؛ لجهالة بعض رواته، ورواه الترمذي والنسائي مختصرا»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف