الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6450. من قام ليلة القدر إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم ....
جس نے شب قدر کا قیام ایمان اور احتساب کے ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 6441 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6441
حدیث نمبر: 6441
«من قام ليلة القدر إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے شب قدر کا قیام ایمان اور احتساب کے ساتھ کیا اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6441]
”جس نے شب قدر کا قیام ایمان اور احتساب کے ساتھ کیا اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6441]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ 3] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ترقیم عبدالباقی: 760 ترقیم شاملہ: -- 1781
وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُمْ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ صَامَ رَمَضَانَ، إِيمَانًا، وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ، وَمَنْ قَامَ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، إِيمَانًا، وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ".
یحییٰ بن ابی کثیر نے کہا: ہمیں ابوسلمہ بن عبدالرحمان نے حدیث بیان کی کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے انہیں حدیث سنائی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے رمضان کے روزے ایمان (کی حالت میں) اور ثواب کے لیے رکھے، اس کے گزشتہ سب گناہ معاف کر دیے جائیں گے اور جس نے لیلۃ القدر کا قیام ایمان کے ساتھ اور ثواب کے لیے کیا تو اس کے گزشتہ سارے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1781]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے رمضان کے روزے ایمان اور احتساب کے ساتھ رکھے، اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے اور جس نے «لَيْلَةِ الْقَدْرِ» ”شبِ قدر“ کا قیام ایمان کے ساتھ اور احتساب کے ساتھ کیا تو اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1781]
ترقیم فوادعبدالباقی: 760
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 760 ترقیم شاملہ: -- 1782
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، حَدَّثَنِي وَرْقَاءُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ يَقُمْ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، فَيُوَافِقُهَا أُرَاهُ قَالَ إِيمَانًا، وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ ".
اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص لیلۃ القدر کا قیام کرے گا اور اس کو پا لے گا، میرا خیال ہے آپ نے فرمایا، ایمان کے عالم میں اور احتساب کے لیے، اسے بخش دیا جائے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1782]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص «لَيْلَةَ الْقَدْرِ» کا قیام کرے گا اور اس کو پا لے گا (میرے خیال میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ایمان اور احتساب کے ساتھ، اسے معاف کر دیا جائے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1782]
ترقیم فوادعبدالباقی: 760
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة