الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7386. لا تغلبنكم الأعراب على اسم صلاتكم فإنما هي: العشاء وإنما ....
دیہاتی لوگ تم پر تمہاری نماز کے نام کے معاملے ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 7376 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7376
سنن ابن ماجہ: 705
حدیث نمبر: 7376
«لا تغلبنكم الأعراب على اسم صلاتكم فإنما هي: العشاء وإنما يقولون: العتمة لإعتامهم بالإبل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دیہاتی لوگ تم پر تمہاری نماز کے نام کے معاملے میں غالب نہ آنے پائیں، کیونکہ وہ تو ”عشاء“ ہے، وہ تو صرف اونٹوں کے ساتھ دیر کرنے کی وجہ سے اسے ”عتمہ“ کہتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7376]
”دیہاتی لوگ تم پر تمہاری نماز کے نام کے معاملے میں غالب نہ آنے پائیں، کیونکہ وہ تو ”عشاء“ ہے، وہ تو صرف اونٹوں کے ساتھ دیر کرنے کی وجہ سے اسے ”عتمہ“ کہتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7376]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 705
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ، حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ . ح وحَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تَغْلِبَنَّكُمْ الْأَعْرَابُ عَلَى اسْمِ صَلَاتِكُمْ"، زَادَ ابْنُ حَرْمَلَةَ،" فَإِنَّمَا هِيَ الْعِشَاءُ، وَإِنَّمَا يَقُولُونَ الْعَتَمَةُ لِإِعْتَامِهِمْ بِالْإِبِلِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اعراب (بدوی) تمہاری نماز کے نام کے سلسلے میں تم پر غالب نہ آ جائیں“، ابن حرملہ نے یہ اضافہ کیا ہے: اس کا نام «عشاء» ہے، اور یہ اعرابی اسے اس وقت اپنی اونٹنیوں کے دوہنے کی وجہ سے «عتمه» کہتے ہیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصلاة/حدیث: 705]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اعرابی تمہاری نماز کے بارے میں تم پر غالب نہ آ جائیں۔“ ابن حرملہ نے اپنی روایت میں ان الفاظ کا اضافہ کیا ہے: ”یہ عشاء ہے، وہ اندھیرا ہونے پر دودھ دوہنے کی وجہ سے اس (نماز) کو بھی «الْعَتَمَةُ» ”اندھیرے کی نماز“ کہتے ہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الصلاة/حدیث: 705]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 13065، ومصباح الزجاجة: 705)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/433، 438) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن