الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. باب (أحاديث 10136–10518)
باب (احادیث 10136 تا 10518)
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 10214 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 10214
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1660
حدیث نمبر: 10214
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْخَلِيلِ الْخُشَنِيُّ ، ثَنَا أَيُّوبُ بْنُ حَسَّانَ الْحَرَشِيُّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ الْغَازِ ، عَنْ أَبَانَ يَعْنِي الْعَطَّاءَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " يُبْعَثُ مُنَادٍ عِنْدَ حَضْرَةِ كُلِّ صَلَاةٍ فَيَقُولُ: يَا بَنِي آدَمَ، قُومُوا فَأَطْفِئُوا عَنْكُمْ مَا أَوْقَدْتُمْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ، فَيَقُومُونَ فَيَتَطَهَّرُونَ وَتَسْقُطُ خَطَايَاهُمْ مِنْ أَعْيُنِهِمْ، وَيُصَلُّونَ فَيُغْفَرُ لَهُمْ مَا بَيْنَهُمَا، ثُمَّ يُوقِدُونَ فِيمَا بَيْنَ ذَلِكَ، فَإِذَا كَانَ عِنْدَ صَلَاةِ الْأُولَى نَادَى: يَا بَنِي آدَمَ، قُومُوا فَأَطْفِئُوا مَا أَوْقَدْتُمْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ، فَيَقُومُونَ فَيَتَطَهَّرُونَ وَيُصَلُّونَ فَيُغْفَرُ لَهُمْ مَا بَيْنَهُمَا، فَإِذَا حَضَرَتِ الْعَصْرُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، فَإِذَا حَضَرَتِ الْمَغْرِبُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، فَإِذَا حَضَرَتِ الْعَتَمَةُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، فَيَنَامُونَ وَقَدْ غُفِرَ لَهُمْ "، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فَمُدْلِجٌ فِي خَيْرٍ، وَمُدْلِجٌ فِي شَرٍّ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (الجرشي)
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (الجرشي)
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نماز کے وقت ایک منادی بھیجا جاتا ہے، وہ کہتا ہے: اے بنی آدم! اٹھو اور وہ آگ بجھاؤ جو تم نے اپنی جانوں پر بھڑکائی ہے، تو وہ اٹھتے ہیں، پاکی حاصل کرتے ہیں تو ان کے گناہ ان کی آنکھوں سے جھڑ جاتے ہیں، اور نماز پڑھتے ہیں تو اس کے درمیانی گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں، پھر وہ اس کے بعد پھر (گناہوں کی آگ) بھڑکاتے ہیں، پھر جب ظہر کا وقت ہوتا ہے تو وہ ندا دیتا ہے: اے بنی آدم! اٹھو اور وہ آگ بجھاؤ جو تم نے اپنی جانوں پر بھڑکائی ہے، تو وہ اٹھتے ہیں، پاکی حاصل کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں تو ان کے درمیانی گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔ پھر جب عصر کا وقت ہوتا تو اسی طرح، پھر جب مغرب کا وقت ہوتا تو اسی طرح، پھر جب عشاء کا وقت ہوتا تو اسی طرح، تو وہ سو جاتے اس حال میں کہ ان کی بخشش ہو چکی ہوتی۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو راتوں کو چلنے والا بھلائی میں بھی ہوتا ہے اور رات کو چلنے والا برائی میں بھی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10214]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 141، حدیث 10252»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 10253»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 10253»
حدیث نمبر: 1660
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" يُبْعَثُ مُنَادٍ عِنْدَ حَضْرَةِ كُلِّ صَلَاةٍ فَيَقُولُ: يَا بَنِي آدَمَ، قُومُوا فَأَطْفِئُوا عَنْكُمْ مَا أَوْقَدْتُمْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ، فَيَقُومُونَ فَيَتَطَهَّرُونَ [ وَتَسْقُطُ عَنْهُمْ خَطَيَاهُمْ مِنْ أَعْيُنِهِمْ ] وَيُصَلُّونَ، فَيُغْفَرُ لَهُمْ مَا بَيْنَهُمَا، [ ثُمَّ يُوقِدُونَ فِيمَا بَيْنَ ذَلِكَ، فَإِذَا كَانَ عِنْدَ صَلَاةِ الْأُولَى نَادَى: يَا بَنِي آدَمَ قُومُوا فَاطْفِئُوا مَا أَوْقَدْتُمْ عَلَى أَنْفُسِكِمْ، فَيَقُومُونَ، فَيَتَطَهَّرُونَ، وَيُصَلُّونَ فَيُغْفَرُ لَهُمْ مَا بَيْنَهُمَا ] فَإِذَا حَضَرَتِ الْعَصْرُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، فَإِذَا حَضَرَتِ الْمَغْرِبُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، فَإِذَا حَضَرَتِ الْعَتَمَةُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، فَيَنَامُونَ فَيُغْفَرُ لَهُمْ [ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] ; فَمُدْلِجٌ فِي خَيْرٍ، وَمُدْلِجٌ فِي شَرٍّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ وَثَّقَهُ أَيُّوبُ وَسَلْمٌ الْعَلَوِيُّ، وَضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَأَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ وَثَّقَهُ أَيُّوبُ وَسَلْمٌ الْعَلَوِيُّ، وَضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَأَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر نماز کے وقت ایک منادی کو بھیجا جاتا ہے، جو یہ کہتا ہے: اے اولاد آدم! تم اُٹھو! اور اپنے خلاف تم نے جو کچھ جلایا ہے، اسے بجھا دو! لوگ اٹھتے ہیں طہارت حاصل کرتے ہیں، تو ان کی آنکھوں سے ان کے گناہ گر جاتے ہیں، وہ لوگ نماز ادا کرتے ہیں، تو ان کے دو نمازوں کے درمیان کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے، پھر وہ اگلی نماز تک کے درمیان کے عرصے میں آگ جلاتے ہیں، جب اگلی نماز کا وقت ہوتا ہے، تو فرشتہ پکار کر کہتا ہے: اے اولاد آدم! اُٹھو اور اس چیز کو بجھا دو! جو تم نے اپنی ذات کے خلاف جلائی ہے، وہ اٹھتے ہیں طہارت حاصل کرتے ہیں، نماز ادا کرتے ہیں، تو ان کے دونوں نمازوں کے درمیان کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے، جب عصر کی نماز کا وقت ہوتا ہے، تو ایسا ہی ہوتا ہے، جب مغرب کی نماز کا وقت ہوتا ہے، تو ایسا ہی ہوتا ہے، جب عشاء کی نماز کا وقت ہوتا ہے، تو بھی ایسا ہی ہوتا ہے، پھر جب وہ لوگ سوتے ہیں، تو ان کی مغفرت ہو چکی ہوتی ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”تو کوئی بھلائی کے عالم میں رات کرتا ہے، اور کوئی برائی کے عالم میں رات کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش ہے، جسے ایوب اور سلم علوی نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جب کہ شعبہ، امام أحمد، یحیی بن معین اور ابوحاتم نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1660]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش ہے، جسے ایوب اور سلم علوی نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جب کہ شعبہ، امام أحمد، یحیی بن معین اور ابوحاتم نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1660]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف