🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
104. مجاهد، عن ابن عباس
مجاہد کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 11124 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 11124، 11122، 19134
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8211
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11124
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ ، ثَنَا زُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ ، ثَنَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مُدْمِنُ خَمْرٍ، وَلَا عَاقٌّ، وَلَا مَنَّانٌ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيَّ ؛ لِأَنَّ الْمُؤْمِنِينَ يُصِيبُونَ ذُنُوبًا حَتَّى وَجَدْتُ ذَلِكَ فِي كِتَابِ اللهِ فِي الْعَاقِّ: فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ الْآيَةَ، وَفِي الْمَنَّانِ: لا تُبْطِلُوا صَدَقَاتِكُمْ بِالْمَنِّ وَالأَذَى الْآيَةَ، وَفِي الْخَمْرِ: إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالأَنْصَابُ وَالأَزْلامُ رِجْسٌ إِلَى قَوْلِهِ: فَاجْتَنِبُوهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شرابی، والدین کا نافرمان، اور احسان جتانے والا جنت میں داخل نہیں ہو گا۔“ ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھ پر یہ بات گراں گزری کیونکہ مومن بھی گناہوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں، یہاں تک کہ میں نے یہ بات اللہ کی کتاب میں پائی: والدین کی نافرمانی کے بارے میں: ”تو کیا تم سے یہ توقع کی جائے کہ اگر تم حکمران بن جاؤ تو زمین میں فساد برپا کرو گے اور اپنے رشتے ناتے توڑ دو گے“ [محمد: 22] پوری آیت، اور احسان جتانے کے بارے میں: ”اپنے صدقات کو احسان جتا کر اور تکلیف پہنچا کر باطل نہ کرو“ [البقرہ: 264] پوری آیت، اور شراب کے بارے میں: ”شراب، جوا، بت اور فال کے تیر، یہ سب گندگی ہیں“ [المائدہ: 90] سے ”تو ان سے بچو“ [المائدہ: 90] تک۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11124]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 99، حدیث 11170»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8211
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مُدْمِنُ خَمْرٍ، وَلَا عَاقٌّ، وَلَا مَنَّانٌ".
قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيَّ، لِأَنَّ الْمُؤْمِنِينَ يُصِيبُونَ ذُنُوبًا حَتَّى وَجَدْتُ ذَلِكَ فِي كِتَابِ اللَّهِ تَعَالَى فِي الْعَاقِّ: فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ. الْآيَةَ.
وَفِي الْمَنَّانِ: لَا تُبْطِلُوا صَدَقَاتِكُمْ بِالْمَنِّ وَالْأَذَى. الْآيَةَ.
وَفِي الْخَمْرِ: إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ. الْآيَةَ إِلَى قَوْلِهِ:"فَاجْتَنِبُوهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ عَتَّابَ بْنَ بَشِيرٍ لَمْ أَعْرِفْ لَهُ مِنْ مُجَاهِدٍ سَمَاعًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”باقاعدگی سے شراب پینے والا، (والدین کا) نافرمان، اور احسان جتانے والا، جنت میں داخل نہیں ہوں گے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہ بات میرے لئے بڑی پریشانی کا باعث تھی، کیونکہ اہل ایمان تو گناہوں کے مرتکب ہو جاتے ہیں، یہاں تک کہ میں نے اللہ تعالیٰ کی کتاب میں، نافرمان شخص کے بارے میں یہ بات پائی: ”تو کیا عنقریب ایسا ہو گا کہ اگر تم حکمران بن جاؤ، تو تم زمین میں فساد کرو گے، اور رشتہ داری کے حقوق پامال کرو گے“۔ احسان جتانے والے کے بارے میں کیا بات کہی تم اپنے صدقات کو احسان جتا کر اور اذیت پہنچا کر باطل نہ کرو - اور شراب کے بارے میں یہ بات پائی: ”بے شک شراب اور جوا، اور بت اور فال کے تیر“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”تو تم ان سے اجتناب کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ عتاب بن بشیر کے مجاہد سے سماع سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8211]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11170)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11170»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11122
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا زُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ الرُّؤَاسِيُّ ، ثَنَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مُدْمِنُ خَمْرٍ، وَلَا عَاقٌّ، وَلَا مَنَّانٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شرابی، والدین کا نافرمان، اور احسان جتانے والا جنت میں داخل نہیں ہو گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11122]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 98، حدیث 11168»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19134
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ ، ثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ ، ثَنَا مِسْكِينُ بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا زَيْدٍ الْجَرْمِيَّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَاقٌّ وَلَا مَنَّانٌ وَلَا مُدْمِنُ خَمْرٍ.
سیدنا ابوزید جرمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ماں باپ کا نافرمان، احسان جتانے والا اور شراب کا عادی جنت میں داخل نہیں ہوگا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند من يعرف بالكنى/حدیث: 19134]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 372، حدیث 931»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں