🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. عمرو بن دينار، عن ابن عباس
عمرو بن دینار کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 11170 (کل: 16 مقامات، 9 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 11170، 11485، 11490
معجم صغیر للطبرانی : 997
المستدرک علی الصحیحین: 7229
السنن الكبرى للبيهقي: 20364
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 785، 6576، 7063، 9071
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6048M
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2933
المعجم الاوسط: 2944
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4940، 7134، 7163
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11170
حَدَّثَنَا ابْنُ حَنْبَلٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا أَبُو شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ الْجَزَرِيِّ - وَهُوَ حَمْزَةُ النَّصِيبِيُّ - عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَعَانَ بِبَاطِلٍ لِيُدْحِضَ بِبَاطِلِهِ حَقًّا، فَقَدْ بَرِئَ مِنْ ذِمَّةِ اللهِ وَذِمَّةِ رَسُولِهِ، وَمَنْ مَشَى إِلَى سُلْطَانِ اللهِ لِيُذِلَّهُ أَذَلَّهُ اللهُ مَعَ مَا يَدَّخِرُ لَهُ مِنَ الْخِزْيِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، سُلْطَانُ اللهِ كِتَابُ اللهِ وَسُنَّةُ نَبِيِّهِ، وَمَنْ تَوَلَّى مِنْ أُمَرَاءِ الْمُسْلِمِينَ شَيْئًا فَاسْتَعْمَلَ عَلَيْهِمْ رَجُلًا وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّ فِيهِمْ مَنْ هُوَ أَوْلَى بِذَلِكَ، وَأَعْلَمُ مِنْهُ بِكِتَابِ اللهِ وَسُنَّةِ رَسُولِهِ، فَقَدْ خَانَ اللهَ وَرَسُولَهُ وَجَمِيعَ الْمُؤْمِنِينَ، وَمَنْ تَرَكَ حَوَائِجَ النَّاسِ لَمْ يَنْظُرِ اللهُ فِي حَاجَتِهِ حَتَّى يَقْضِيَ حَوَائِجَهُمْ وَيُؤَدِّيَ إِلَيْهِمْ بِحَقِّهِمْ، وَمَنْ أَكَلَ دِرْهَمَ رِبًا فَهُوَ ثَلَاثٌ وَثَلَاثِينَ زَنْيَةً، وَمَنْ نَبَتَ لَحْمُهُ مِنْ سُحْتٍ، فَالنَّارُ أَوْلَى بِهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی باطل کی مدد کی تاکہ اپنے باطل کے ذریعے کسی حق کو مٹائے، وہ اللہ کے ذمے اور اس کے رسول کے ذمے سے بری ہو گیا۔ اور جو اللہ کے اقتدار کو ذلیل کرنے کے ارادے سے اس کی طرف چلا، اللہ اسے ذلیل کرے گا، اس رسوائی کے علاوہ جو اس کے لیے قیامت کے دن ذخیرہ کر رکھی ہے۔ اللہ کا اقتدار اللہ کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت ہے۔ اور مسلمانوں کے حکمرانوں میں سے جس نے بھی کسی معاملے کی ذمہ داری سنبھالی اور کسی شخص کو لوگوں پر مقرر کیا جبکہ وہ جانتا ہو کہ ان میں کوئی اور اس کا زیادہ حقدار ہے اور اللہ کی کتاب و اس کے رسول کی سنت کا زیادہ علم رکھنے والا ہے، تو اس نے اللہ، اس کے رسول اور تمام مومنوں کے ساتھ خیانت کی۔ اور جس نے لوگوں کی ضروریات چھوڑ دیں، اللہ اس کی ضرورت کی طرف توجہ نہیں دے گا یہاں تک کہ وہ ان کی ضروریات پوری کر دے اور ان کا حق ادا کر دے۔ اور جس نے سود کا ایک درہم کھایا وہ تینتیس مرتبہ زنا کرنے کے برابر ہے، اور جس کا گوشت حرام سے پروان چڑھا تو آگ ہی اس کی زیادہ حقدار ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11170]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 114، حدیث 11216»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7144، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2933، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11534، 11539، 11544، والطبراني فى «الصغير» برقم: 224، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2944»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 997
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَتْوِيَةَ الأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ رَحْمَةَ الْمِصِّيصِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ أَعَانَ ظَالِمًا بِبَاطِلٍ لِيَدْحَضَ بِبَاطِلِهِ حَقًّا فَقَدْ بَرِئَ مِنْ ذِمَّةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَذِمَّةِ رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، وَمَنْ أَكَلَ دِرْهَمًا مِنْ رِبًا فَهُوَ مثل ثَلاثٍ وَثَلاثِينَ زَنْيَةً، وَمَنْ نَبَتَ لَحْمُهُ مِنْ سُحْتٍ فَالنَّارُ أَوْلَى بِهِ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ، وَاسْمُ أَبِي عَبْلَةَ شِمْرٌ، وَقَدْ قِيلَ: طَرْخَانُ، وَالصَّوَابُ شِمْرٌ، إِلا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرٍ، تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدُ بْنُ رَحْمَةَ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی ظالم کی باطل پر اعانت کرے گا، تاکہ وہ اپنے باطل سے حق کو مٹا ڈالے، تو اس سے اللہ اور اس کے رسول کا ذمہ ختم ہو گیا، اور جس نے ایک درہم سود کھایا تو وہ تینتیس (33) زناہوں کے برابر ہے، اور جس کا گوشت حرام کا ہو تو آگ ہی اس کی زیادہ حقدار ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الرقاق/حدیث: 997]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 7144، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2933، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 11216، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2944، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 224
قال الهيثمي: وفيه سعيد بن رحمة وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 117)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7229
حدثنا جعفر بن محمد بن نُصير الخُلْدي، حدثنا علي بن عبد العزيز، حدثنا عارمٌ أبو النعمان، حدثنا معتمر بن سليمان، قال: سمعتُ أبي يحدِّث عن حَنَش، عن عِكْرمة، عن ابن عباس قال: من أعانَ باطلًا ليُدحِضَ بباطله حقًّا، فقد بَرِئَت منه ذِمَّةُ الله وذِمَّةُ رسول الله ﷺ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7052 - حنش الرحبي ضعيف
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جس نے کسی باطل (ناحق معاملے) کی مدد کی تاکہ اس کے ذریعے حق کو مٹا دے، تو یقیناً وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ و پناہ سے نکل گیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأحكام/حدیث: 7229]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، حنش» [ترقيم الرساله 7229] [ترقيم الشركة 7147] [ترقيم العلميه 7052]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20364
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عنِ ابنِ عَبَّاسٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنِ اسْتَعْمَلَ عَامِلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّ فِيهِمْ أَوْلَى بِذَلِكَ مِنْهُ وَأَعْلَمُ بِكِتَابِ اللهِ وَسُنَّةِ نَبِيِّهِ، فَقَدْ خَانَ اللهَ، وَرَسُولَهُ، وَجَمِيعَ الْمُسْلِمِينَ".
ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ: ”جس نے مسلمانوں میں سے کسی کو عامل مقرر کیا حالانکہ وہ جانتا ہے کہ ان میں اس سے زیادہ حق دار اور کتاب اللہ و سنتِ رسول کو زیادہ جاننے والا موجود ہے، تو اس نے اللہ، رسول اور تمام مسلمانوں سے خیانت کی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20364]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 785
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ مَشَى إِلَى سُلْطَانِ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ لِيُذِلَّهُ أَذَلَّ اللَّهُ رَقَبَتَهُ مَعَ مَا يُدَّخَرُ لَهُ فِي الْآخِرَةِ"، زَادَ مُسَدِّدٌ:" وَسُلْطَانُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ: كِتَابُ اللَّهِ - تَعَالَى - وَسُنَّةَ نَبِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ أَبُو عَلِيٍّ الرَّحَبِيُّ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَأَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَزَعَمَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ أَبُو مِحْصَنٍ أَنَّهُ رَجُلُ صِدْقٍ. قُلْتُ: وَمَنْ أَبُو مِحْصِنٍ مَعَ هَؤُلَاءِ؟!
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص زمین میں اللہ کے مقرر کردہ سلطان کی طرف چل کر جاتا ہے، تاکہ اُسے ذلت کا شکار کرے، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو ذلت کا شکار کر دیتا ہے اور جو کچھ اُس کے لیے آخرت میں (عذاب) تیار کیا گیا ہے، وہ اس کے علاوہ ہے۔“ مسدد نے یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”زمین میں اللہ تعالیٰ کے سلطان سے مراد، اللہ کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن قیس ابوعلی رحبی ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ، امام أحمد اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: ایک صاحب جن کا نام ابومحصن ہے، ان کا یہ کہنا ہے: وہ (یعنی حسین بن قیس ابوعلی رحبی) سچے آدمی ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان حضرات (یعنی امام بخاری رحمہ اللہ اور امام أحمد وغیرہ) کے مقابلے میں ابومحصن نامی شخص کون ہے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 785]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 11534، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11216، 11534»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6576
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَعَانَ ظَالِمًا بِبَاطِلٍ لِيَدْحَضَ بِهِ حَقًّا، فَقَدْ بَرِئَ مِنْ ذِمَّةِ اللَّهِ، وَذِمَّةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. وَمَنْ أَكَلَ دِرْهَمًا مِنْ رِبًا فَهُوَ مِثْلُ ثَلَاثٍ وَثَلَاثِينَ زَنْيَةً، وَمَنْ نَبَتَ لَحْمُهُ مِنْ سُحْتٍ فَالنَّارُ أَوْلَى بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ رَحْمَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی ظالم کی، باطل چیز کے حوالے سے مدد کرتا ہے، تاکہ اس کے ذریعے حق کو پرے کر دے، تو ایسا شخص اللہ کے ذمہ اور اللہ کے رسول کے ذمہ سے لاتعلق ہو جاتا ہے، اور جو شخص سود کا ایک درہم کھاتا ہے، تو یہ تینتیس مرتبہ زنا کرنے کی مانند ہے، اور جس شخص کے گوشت کی نشوونما حرام پر ہوئی ہو، تو آگ اُس کی زیادہ حق دار ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن رحمہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6576]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11539، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2968، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 203»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7063
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَعَانَ ظَالِمًا بِبَاطِلٍ لِيَدْحَضَ بِهِ حَقًّا، فَقَدْ بَرِئَ مِنْ ذِمَّةِ اللَّهِ وَذِمَّةِ رَسُولِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ: حَنَشٌ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَزَعَمَ أَبُو مِحْصَنٍ أَنَّهُ شَيْخُ صِدْقٍ، وَفِي إِسْنَادِ الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ سَعِيدُ بْنُ رَحْمَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ظالم کی باطل چیز میں مدد کرتا ہے، تاکہ اس کے ذریعے حق کو پرے کر دے، تو وہ اللہ کے ذمہ اور اس کے رسول کے ذمہ سے لاتعلق ہو جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں نے کتابوں میں نقل کی ہے، معجم کبیر کی سند میں ایک راوی حنش ہے اور وہ متروک ہے، ابومحصن کا یہ گمان ہے کہ وہ سچا بزرگ ہے، معجم صغیر اور معجم اوسط کی سند میں ایک راوی سعید بن رحمہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7063]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (224) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2968) مطولا) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11216 مطولا و11539 مختصرا)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11216، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2968، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 203، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4940/3، 7134»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9071
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَعَانَ بِبَاطِلٍ لِيَدْحَضَ بِهِ حَقًّا، فَقَدْ بَرِئَ مِنْ ذِمَّةِ اللَّهِ، وَذِمَّةِ رَسُولِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَنْ مَشَى إِلَى سُلْطَانِ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ لِيُذِلَّهُ، أَذَلَّهُ اللَّهُ مَعَ مَا يَدَّخِرُ لَهُ مِنَ الْخِزْيِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَسُلْطَانُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ كِتَابُهُ وَسُنَّةُ نَبِيِّهِ، وَمَنْ تَوَلَّى مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ شَيْئًا، فَاسْتَعْمَلَ عَلَيْهِمْ رَجُلًا، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّ فِيهِمْ مَنْ هُوَ أَوْلَى بِذَلِكَ، وَأَعْلَمُ بِكِتَابِ اللَّهِ وَسُنَّةِ رَسُولِهِ، فَقَدْ خَانَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَجَمِيعَ الْمُؤْمِنِينَ، وَمَنْ تَرَكَ حَوَائِجَ النَّاسِ لَمْ يَنْظُرِ اللَّهُ فِي حَاجَتِهِ حَتَّى يَنْظُرَ فِي حَوَائِجِهِمْ، وَيُؤَدِّيَ إِلَيْهِمْ حَقَّهُمْ، وَمِنْ أَكْلَ دِرْهَمَ رِبًا فَهُوَ ثَلَاثٌ وَثَلَاثُونَ زَنْيَةً، وَمَنْ نَبَتَ لَحْمُهُ مِنْ سُحْتٍ فَالنَّارُ أَوْلَى بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مُحَمَّدٍ الْجَزَرِيُّ حَمْزَةُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص باطل کی مدد کرے تاکہ اس کے ذریعے حق کو پرے کر دے، تو وہ اللہ تعالیٰ کے ذمہ اور اس کے رسول کے ذمہ سے لاتعلق ہو جاتا ہے، اور جو شخص زمین میں اللہ کے سلطان کی طرف چل کر جائے تاکہ اسے ذلت کا شکار کر دے، تو اللہ تعالیٰ اسے ذلت کا شکار کر دے گا، اور اس کے ہمراہ قیامت کے دن اس کے لئے رسوائی کو سنبھال کے رکھے گا، اور زمین میں اللہ کا سلطان اس کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت ہے، اور جو شخص مسلمانوں کے معاملے میں سے کسی چیز کا نگران بنے اور پھر ان لوگوں پر ایسے شخص کو عامل مقرر کر دے، جب کہ وہ یہ جانتا ہو کہ ان لوگوں کے درمیان ایسا فرد موجود ہے جو اس عہدے کا اس سے زیادہ حق رکھتا ہے، اور جو اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت کے بارے میں زیادہ علم رکھتا ہے، تو ایسا شخص اللہ اور اس کے رسول اور تمام اہل ایمان کے ساتھ خیانت کا مرتکب ہو گا، اور جو شخص لوگوں کی حاجتوں کو چھوڑ دے گا اللہ تعالیٰ اس کی حاجت کی طرف اس وقت تک نظر نہیں کرے گا، جب تک وہ شخص لوگوں کی حاجت کی طرف نظر نہیں کرے گا، اور لوگوں کو ان کے حقوق ادا نہیں کرے گا، اور جو شخص سود کا ایک درہم کھائے گا، تو یہ تینتیس مرتبہ زنا کرنے کے مترادف ہے، اور جس گوشت کی نشو و نما حرام سے ہوئی ہو تو آگ اس کی زیادہ حق دار ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومحمد جزری حمزہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9071]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11216)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11216، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2933، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4894/2، 7163»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6048M
[من أعان ظالما ليدحض بباطله حقا فقد برئت منه ذمة الله وذمة رسوله]
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص کسی ظالم کی اس لیے مدد کرے کہ وہ اپنے باطل کے ذریعے کسی حق کو مٹا دے تو اس سے اللہ اور اس کے رسول کی ذمہ داری بری ہو جاتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6048M]
تخریج الحدیث: «(.... ...) [ك] عن ابن عباس. الضعيفة 1936.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11485
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ قَيْسٍ (ح) ، وَحَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الرَّحَبِيِّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ مَشَى إِلَى سُلْطَانِ اللهِ فِي الْأَرْضِ لِيُذِلَّهُ أَذَلَّ اللهُ رَقَبَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَعَ مَا يَدَّخِرُ لَهُ فِي الْآخِرَةِ " زَادَ مُسْلِمٌ : وَسُلْطَانُ اللهِ كِتَابُ اللهِ وَسُنَّةُ نَبِيِّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ کی حکمرانی کو زمین میں ذلیل کرنے کے لیے چلے، اللہ قیامت کے دن اس کی گردن ذلیل کرے گا، اس کے علاوہ جو آخرت میں اس کے لیے تیار کر رکھا ہے۔“ مسلم نے اضافہ کیا: اللہ کی حکمرانی سے مراد اللہ کی کتاب اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11485]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 214، حدیث 11534»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7144، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2933، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11216، 11539، 11544، والطبراني فى «الصغير» برقم: 224، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2944»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں