🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 11653 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 11653، 10932
سنن دارمی: 2336
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10661
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11653
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: بَيْنَمَا صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ نَائِمٌ فِي الْمَسْجِدِ وَرِدَاؤُهُ تَحْتَ رَأْسِهِ جَاءَ رَجُلٌ، فَسَلَّ رِدَاءَهُ، فَأَخَذَهُ فَأَتَى بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُقْطَعَ، فَقَالَ: مَا كُنْتُ أَرَى أَنَّ رِدَائِي يُقْطَعُ فِيهِ يَدُ مُسْلِمٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَهَلَّا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَ بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ایک بار سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ مسجد میں سو رہے تھے اور ان کی چادر ان کے سر کے نیچے تھی، ایک شخص آیا اور چادر کھینچ کر لے گیا، پھر اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، تو اس (صفوان) نے کہا: میرا خیال نہ تھا کہ میری چادر کی وجہ سے کسی مسلمان کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ بات تم نے مجھے اسے لانے سے پہلے کیوں نہ کہی؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11653]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 270، حدیث 11703»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 52، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8240، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4897 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7327، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2345، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3469، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2382، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7326، 7327، 10978»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2336
أَخْبَرَنَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ نَائِمًا فِي الْمَسْجِدِ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ وَهُوَ نَائِمٌ، فَاسْتَلَّ رِدَاءَهُ مِنْ تَحْتِ رَأْسِهِ، فتَنَبَّهَ بِهِ، فَلَحِقَهُ فَأَخَذَهُ فَانْطَلَقَ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كُنْتُ نَائِمًا فِي الْمَسْجِدِ، فَأَتَانِي هَذَا فَاسْتَلَّ رِدَائِي مِنْ تَحْتِ رَأْسِي، فَلَحِقْتُهُ فَأَخَذْتُهُ، فَأَمَرَ بِقَطْعِهِ، فَقَالَ لَهُ صَفْوَانُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ رِدَائِي لَمْ يَبْلُغْ أَنْ يُقْطَعَ فِيهِ هَذَا؟ قَالَ: "فَهَلَّا، قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنِي بِهِ؟".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: (سیدنا) صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ مسجد میں سوئے ہوئے تھے کہ ایک آدمی ان کے پاس آیا اور ان کے سر کے نیچے سے ان کی چادر کھینچ لے گیا تو صفوان جاگ گئے، اس کے پیچھے دوڑے اور اس چور کو پکڑ لیا اور اسے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں مسجد میں سویا ہوا تھا یہ شخص آیا اور میرے سر کے نیچے سے میری چادر کھینچ لے گیا، میں نے بھاگ کر اس کو پکڑ لیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سن کر اس (چور) کے ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا تو سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری چادر اتنی قیمتی نہیں ہے کہ اس کی وجہ سے اس غریب کا ہاتھ کاٹا جائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر معاف کرنا تھا تو میرے پاس اس کو لانے سے پہلے ہی کر دیا ہوتا۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاحدود/حدیث: 2336]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف أشعث وهو: ابن سوار، [مكتبه الشامله نمبر: 2345] »
اس روایت کی سند اشعث بن سوار کی وجہ سے ضعیف ہے لیکن دوسری اسانید سے یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4394] ، [نسائي 4893، 4896، 4898] ، [أحمد 466/6] ، [طبراني 55/8، 7326، 7327] ، [الحاكم 380/4، وغيرهم]
وضاحت: (تشریح حدیث 2335)
چوری کرنا حرام ہے اور جو شخص مالِ محفوظ کی قیمتی چیز چرائے قرآنی حکم کے مطابق اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا: «﴿وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا أَيْدِيَهُمَا ....﴾ [المائده: 38] » لیکن اس کے لئے شرط ہے کہ قیمتی چیز ہو اور محفوظ جگہ سے چرائی گئی ہو۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جب معاملہ قاضی یا حاکم تک پہنچ جائے اور جرم ثابت ہو جائے تو پھر اس پر حد جاری کی جائے گی، اور اگر صاحبِ مال حاکم کے پاس جانے سے پہلے چور کو معاف کر دے تو اس پر حد جاری نہیں ہوگی جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ ”میرے پاس آنے سے پہلے معاف کیوں نہیں کر دیا تھا۔
“

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لضعف أشعث وهو: ابن سوار
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10661
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ أُمَيَّةَ قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَنَامَ فِي الْمَسْجِدِ، وَوَضَعَ خَمِيصَةً لَهُ تَحْتَ رَأْسِهِ، فَأَتَى سَارِقٌ فَسَرَقَهَا، فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَ بِهِ أَنْ يُقْطَعَ، فَقَالَ صَفْوَانُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هِيَ لَهُ. قَالَ:" فَهَلَّا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنِي بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: صفوان بن امیہ مدینہ منورہ آئے اور وہ مسجد میں سو گئے انہوں نے اپنی چادر اپنے سر کے نیچے رکھی ایک چور آیا اور اس کو چوری کر لیا وہ اس کو پکڑ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس چور کے بارے میں حکم دیا کہ اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے تو صفوان نے کہا: یا رسول اللہ! یہ چادر اس کی ہوئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو میرے پاس لانے سے پہلے تم نے ایسا کیوں نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10661]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10978)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 2299، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7326، 10978»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10932
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَلِمَةَ ، وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ أُمَيَّةَ ، قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَنَامَ فِي الْمَسْجِدِ وَوَضَعَ خَمِيصَةً لَهُ تَحْتَ رَأْسِهِ، فَأَتَى سَارِقٌ فَسَرَقَهَا، فَجَاءَ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ بِهِ أَنْ يُقْطَعَ، فَقَالَ صَفْوَانُ : يَا رَسُولَ اللهِ هِيَ لَهُ، قَالَ: فَهَلَّا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنِي بِهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ مدینہ تشریف لائے اور مسجد میں سو گئے، اور اپنی چادر اپنے سر کے نیچے رکھ لی، پھر ایک چور آ کر اسے چرا لے گیا، تو اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، اس پر صفوان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ تو میں نے اسے معاف کر دی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تم نے مجھے لانے سے پہلے کیوں نہ کہا؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10932]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 41، حدیث 10978»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 52، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8240، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4897 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7327، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2345، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3469، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2382، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7326، 7327، 11703»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں