الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
137. سعيد بن جبير، عن ابن عباس
سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 12359 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 12359
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11492
المعجم الاوسط: 5096
حدیث نمبر: 12359
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ ، ثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : لا أُقْسِمُ بِهَذَا الْبَلَدِ مَكَّةُ وَأَنْتَ حِلٌّ بِهَذَا الْبَلَدِ مَكَّةُ وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ لَقَدْ خَلَقْنَا الإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ فِي اعْتِدَالٍ وَفِي انْتِصَابٍ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (عمرو بن ثابت) وينظر المعجم الأوسط
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (عمرو بن ثابت) وينظر المعجم الأوسط
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں“ [سورۃ البلد: 1] — ”مکہ“، ”اور آپ اس شہر میں اترنے والے ہیں“ [سورۃ البلد: 2] — ”مکہ“، ”اور قسم ہے باپ کی اور اس کی جو اس نے جنا، بے شک ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے“ [سورۃ البلد: 3-4] — ”یعنی اعتدال اور سیدھے قد و قامت میں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12359]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 41، حدیث 12412»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 5096»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 5096»
حدیث نمبر: 11492
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ لَا أُقْسِمُ بِهَذَا الْبَلَدِ قَالَ: مَكَّةُ. وَأَنْتَ حِلٌّ بِهَذَا الْبَلَدِ قَالَ: مَكَّةُ. وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ قَالَ: آدَمُ. لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ قَالَ: فِي اعْتِدَالٍ وَانْتِصَابٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”میں اس شہر کی قسم اٹھاتا ہوں“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد مکہ ہے۔ ”کہ تم اس شہر میں رہتے ہو“۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس سے مراد مکہ ہے۔ ”اور والد اور اس کی اولاد کی قسم ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اس سے مراد، سیدنا آدم علیہ السلام ہیں۔ ”تحقیق ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یعنی معتدل اور سیدھا کھڑا ہوا پیدا کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن اسحاق عطار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11492]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن اسحاق عطار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11492]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12412)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5096
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ: نَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْلِهِ: لا أُقْسِمُ بِهَذَا الْبَلَدِ قَالَ: I " مَكَّةُ، وَأَنْتَ حِلٌّ بِهَذَا الْبَلَدِ قَالَ: I " مَكَّةُ I "، وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ قَالَ: I " آدَمُ I "، لَقَدْ خَلَقْنَا الإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ قَالَ: I " فِي اعْتِدَالٍ، فِي انْتِصَابٍ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ أَبِي الْمِقْدَامِ إِلَّا ابْنُهُ عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ أَبِي الْمِقْدَامِ إِلَّا ابْنُهُ عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ I ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿لَا أُقْسِمُ بِهَٰذَا الْبَلَدِ﴾ ”میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں“ کے بارے میں مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اس شہر سے مراد مکہ ہے۔“ اور ﴿وَأَنتَ حِلٌّ بِهَٰذَا الْبَلَدِ﴾ ”اور آپ اس شہر میں حلال (یعنی آزاد) ہیں“ کے بارے میں فرمایا: ”اس سے مراد (بھی) مکہ ہے۔“ اور ﴿وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ﴾ ”اور قسم ہے باپ کی اور اس کی اولاد کی“ کے بارے میں فرمایا: ”والد سے مراد آدم علیہ السلام ہیں۔“ اور ﴿لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي كَبَدٍ﴾ ”یقیناً ہم نے انسان کو کَبَد میں پیدا کیا ہے“ کے بارے میں فرمایا: ”یعنی ہم نے انسان کو سیدھی قامت اور متوازن ساخت میں پیدا کیا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثابت ابو المقدام سے ان کے بیٹے عمرو بن ثابت کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5096]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثابت ابو المقدام سے ان کے بیٹے عمرو بن ثابت کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5096]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عبيد بن إسحاق العطار وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 137» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 12412»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 12412»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عبيد بن إسحاق العطار