الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
150. أبو ظبيان عن ابن عباس
ابوظبیان کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 12566 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 12566
مسند احمد: 2323
الفتح الربانی: 10280
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13856
حدیث نمبر: 12566
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ قَابُوسَ بْنِ أَبِي ظِبْيَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَيْسَ مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ وُكِّلَ بِهِ قَرِينُهُ مِنَ الشَّيَاطِينِ. قَالُوا: وَأَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: " نَعَمْ، وَلَكِنَّ اللهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں مگر اس پر شیاطین میں سے ایک ساتھی مقرر کیا گیا ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اور آپ بھی، یا رسول اللہ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں، لیکن اللہ نے اس کے مقابلے میں میری مدد فرمائی، تو وہ مسلمان ہو گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12566]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 110، حدیث 12620»
حدیث نمبر: 2323
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ عَبْد اللَّهِ بْن أَحْمَد: وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ عُثْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ قَابُوسَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ وُكِّلَ بِهِ قَرِينُهُ مِنَ الشَّيَاطِينِ" , قَالُوا: وَأَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، وَلَكِنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے ہر شخص کے ساتھ ایک ہم نشین شیاطین میں سے بھی لگایا گیا ہے“، لوگوں نے پوچھا: یا رسول اللہ! کیا آپ کے ساتھ بھی یہ معاملہ ہے؟ فرمایا: ”ہاں! لیکن اللہ نے میری مدد کی ہے اور میرا شیطان میرے تابع ہوگیا ہے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2323]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، قابوس بن أبى ظبيان ضعيف
حدیث نمبر: 10280
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ وُكِّلَ بِهِ قَرِينُهُ مِنَ الشَّيْطَانِ قَالُوا وَأَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ نَعَمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے ہر آدمی کے ساتھ شیطان سے اس کاساتھی مقرر کیا گیا ہے۔لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اور آپ کے ساتھ بھی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں، لیکن اللہ تعالیٰ نے میری مدد کی ہے اور وہ مطیعہو گیا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب خلق العالم/حدیث: 10280]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، أخرجه البزار: 2440، والطبراني: 12620، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2323 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2323»
الحكم على الحديث:
حسن لغيره
حدیث نمبر: 13856
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ وُكِّلَ بِهِ قَرِينُهُ مِنَ الشَّيَاطِينِ". قَالُوا: وَأَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، وَلَكِنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ قَابُوسِ بْنِ أَبِي ظَبْيَانَ وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کے ساتھ شیاطین سے تعلق رکھنے والا ایک ”قرین“ مقرر کیا گیا ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے ساتھ بھی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کے خلاف میری مدد کی ہے، اور وہ مسلمان ہو گیا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف قابوس بن ابوظبیان کا معاملہ مختلف ہے، اور اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13856]
یہ روایت امام أحمد، امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف قابوس بن ابوظبیان کا معاملہ مختلف ہے، اور اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13856]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2440) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12620) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2323)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2319، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1093، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12620»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف