🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
199. سماك الحنفي، عن ابن عباس
سماک حنفی کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 12829 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 12829، 12830، 19708
صحیح مسلم: 6409
صحیح ابن حبان: 7209
السنن الكبرى للبيهقي: 13800
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12829
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُذُوعِيُّ ، ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ ، ثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُرَشِيُّ ، ثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا أَبُو زُمَيْلٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ النَّاسُ لَا يَنْظُرُونَ إِلَى أَبِي سُفْيَانَ ، وَلَا يُقَاعِدُونَهُ، فَقَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ثَلَاثٌ أُعْطِيكَهُنَّ، قَالَ: " نَعَمْ "، قَالَ: عِنْدِي أَحْسَنُ الْعَرَبِ، وَأَجْمَلُهُ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ أَبِي سُفْيَانَ أُزَوِّجُكَهَا، قَالَ: " نَعَمْ "، قَالَ: وَمُعَاوِيَةُ تَجْعَلُهُ كَاتِبًا تَجْعَلُهُ بَيْنَ يَدَيْكَ. قَالَ: " نَعَمْ "، قَالَ: وَتُؤَمِّرُنِي أَنْ أُقَاتِلَ الْكُفَّارَ كَمَا كُنْتُ أُقَاتِلُ الْمُسْلِمِينَ، قَالَ: " نَعَمْ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: لوگ سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھنا اور ان کے ساتھ بیٹھنا پسند نہیں کرتے تھے، تو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: تین چیزیں ہیں جو میں آپ کو دینا چاہتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے کہا: میرے پاس عرب کی سب سے حسین و جمیل عورت ہے، ام حبیبہ بنت ابی سفیان، میں اس کا نکاح آپ سے کر دیتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے کہا: اور معاویہ کو آپ اپنا کاتب بنا لیں، اسے اپنے سامنے رکھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے کہا: اور مجھے حکم دیں کہ میں کفار کے خلاف اسی طرح لڑوں جیسے میں مسلمانوں کے خلاف لڑا کرتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12829]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 199، حدیث 12885»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2501، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7209، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13912، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12886، 404»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2501 ترقیم شاملہ: -- 6409
حَدَّثَنِي عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَعْقِرِيُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا النَّضْرُ وَهُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ الْيَمَامِيُّ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ ، حَدَّثَنَا أَبُو زُمَيْلٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " كَانَ الْمُسْلِمُونَ لَا يَنْظُرُونَ إِلَى أَبِي سُفْيَانَ وَلَا يُقَاعِدُونَهُ، فَقَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، ثَلَاثٌ أَعْطِنِيهِنَّ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: عِنْدِي أَحْسَنُ الْعَرَبِ وَأَجْمَلُهُ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ أَبِي سُفْيَانَ أُزَوِّجُكَهَا؟ قَالَ نَعَمْ، قَالَ: وَمُعَاوِيَةُ، تَجْعَلُهُ كَاتِبًا بَيْنَ يَدَيْكَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَتُؤَمِّرُنِي حَتَّى أُقَاتِلَ الْكُفَّارَ كَمَا كُنْتُ أُقَاتِلُ الْمُسْلِمِينَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ أَبُو زُمَيْلٍ: وَلَوْلَا أَنَّهُ طَلَبَ ذَلِكَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَا أَعْطَاهُ ذَلِكَ لِأَنَّهُ لَمْ يَكُنْ يُسْأَلُ شَيْئًا إِلَّا، قَالَ: نَعَمْ ".
عکرمہ نے کہا: ہمیں ابوزمیل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی، کہا: مسلمان نہ حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ سے بات کرتے تھے نہ ان کے ساتھ بیٹھتے اٹھتے تھے۔ اس پر انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: اللہ کے نبی! آپ مجھے تین چیزیں عطا فرما دیجیے۔ (تین چیزوں کے بارے میں میری درخواست قبول فرما لیجیے۔) آپ نے جواب دیا: ”ہاں۔“ کہا: میری بیٹی ام حبیبہ رضی اللہ عنہا عرب کی سب سے زیادہ حسین و جمیل خاتون ہے، میں اسے آپ کی زوجیت میں دیتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: ”ہاں۔“ کہا: اور معاویہ (میرا بیٹا) آپ اسے اپنے پاس حاضر رہنے والا کاتب بنا دیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ پھر کہا: آپ مجھے کسی دستے کا امیر (بھی) مقرر فرمائیں تاکہ جس طرح میں مسلمانوں کے خلاف لڑتا تھا اسی طرح کافروں کے خلاف بھی جنگ کروں۔ آپ نے فرمایا: ”ہاں۔“ ابوزمیل نے کہا: اگر انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان باتوں کا مطالبہ نہ کیا ہوتا تو آپ (از خود) انہیں یہ سب کچھ عطا نہ فرماتے کیونکہ آپ سے کبھی کوئی چیز نہیں مانگی جاتی تھی مگر آپ (اس کے جواب میں) ”ہاں“ کہتے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6409]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، مسلمان نہ حضرت ابو سفیان رضی اللہ عنہ سے بات کرتے تھے نہ ان کے ساتھ بیٹھتے اٹھتے تھے۔ اس پر انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: ”اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ مجھے تین چیزیں عطا فرما دیجیے۔ (تین چیزوں کے بارے میں میری درخواست قبول فرما لیجیے۔)“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ”ہاں۔“ انہوں نے کہا: میری بیٹی ام حبیبہ رضی اللہ عنہا عرب کی سب سے زیادہ حسین و جمیل خاتون ہے، میں اسے آپ کی زوجیت میں دیتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے کہا: اور معاویہ (میرا بیٹا)، آپ اسے اپنے پاس حاضر رہنے والا کاتب بنا دیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ پھر کہا: آپ مجھے کسی دستے کا امیر (بھی) مقرر فرمائیں تاکہ جس طرح میں مسلمانوں کے خلاف لڑتا تھا اسی طرح کافروں کے خلاف بھی جنگ کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ ابو زمیل نے کہا: اگر انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان باتوں کا مطالبہ نہ کیا ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم (از خود) انہیں یہ سب کچھ عطا نہ فرماتے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ تھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ مانگا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم عنایت فرما دیتے۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6409]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2501
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7209
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّرْقِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو زُمَيْلٍ سِمَاكٌ الْحَنَفِيُّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ الْمُسْلِمُونَ لا يَنْظُرُونَ إِلَى أَبِي سُفْيَانَ، وَلا يُجَالِسُونَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ثَلاثَ خِصَالٍ أَسْأَلُكَ أَنْ تُعْطِيَنِيهِنَّ؟ قَالَ: وَمَا هِيَ؟ قَالَ: عِنْدِي أَجْمَلُ الْعَرَبِ وَأَحْسَنُهَا أُمُّ حَبِيبَةَ أُزَوِّجُكَهَا، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَمُعَاوِيَةُ تَجْعَلُهُ كَاتِبًا بَيْنَ يَدَيْكَ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَتُؤَمِّرُنِي حَتَّى أُقَاتِلَ الْمُشْرِكِينَ كَمَا كُنْتُ أُقَاتِلُ الْمُسْلِمِينَ، قَالَ: نَعَمْ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ پہلے مسلمان ابوسفیان رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھتے نہیں تھے اور نہ ہی ان کی ہم نشینی اختیار کرتے تھے، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں تین چیزوں کے بارے میں آپ سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ آپ مجھے وہ عطا کر دیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”وہ کیا؟“ انہوں نے عرض کی: میری بیٹی ام حبیبہ رضی اللہ عنہا عرب کی خوبصورت اور حسین و جمیل لڑکی ہے، میں اس کی شادی آپ کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: معاویہ رضی اللہ عنہ کو آپ اپنا کاتب مقرر کر لیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: آپ مجھے امیر مقرر کر دیں تاکہ میں مشرکین کے ساتھ جنگ کروں، جس طرح پہلے میں مسلمانوں کے ساتھ جنگ کرتا رہا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7209]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2501، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7209، والبيهقي فى(سننه الكبير) ت التركي برقم: 13912، السنن الكبرى البيهقي ط العلمية 13800، والطبراني فى(الكبير) برقم: 12885، 12886، 404» «رقم طبعة با وزير 7165»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني منكر - «مختصر مسلم» (ص 452). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13800
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الصَّفَّارُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبِرْتِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ مَسْعُودٍ، ثنا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ بْنُ يَعْقُوبَ، وَأَبُو عَمْرٍو الْفَقِيهُ قَالَا: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَا: ثنا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا أَبُو زُمَيْلٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" كَانَ الْمُسْلِمُونَ لَا يَنْظُرُونَ إِلَى أَبِي سُفْيَانَ، وَلَا يُقَاعِدُونَهُ، فَقَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا نَبِيَّ اللهِ ثَلَاثٌ أُعْطِيتُهُنَّ، قَالَ: نَعَمْ قَالَ: عِنْدِي أَحْسَنُ الْعَرَبِ، وَأَجْمَلُهُنَّ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ أَبِي سُفْيَانَ، أُزَوِّجُكَهَا قَالَ:" نَعَمْ" قَالَ: وَمُعَاوِيَةُ تَجْعَلُهُ كَاتِبًا بَيْنَ يَدَيْكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ" قَالَ: وَتُؤَمِّرُنِي حَتَّى أُقَاتِلَ الْكُفَّارَ كَمَا كُنْتُ أُقَاتِلُ الْمُسْلِمِينَ قَالَ:" نَعَمْ" قَالَ أَبُو زُمَيْلٍ: وَلَوْلَا أَنَّهُ طَلَبَ ذَلِكَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَعْطَاهُ ذَلِكَ؛ لِأَنَّهُ لَمْ يَكُنْ يُسْأَلُ شَيْئًا إِلَّا قَالَ:" نَعَمْ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْعَظِيمِ وَأَحْمَدَ بْنِ جَعْفَرٍ، فَهَذَا أَحَدُ مَا اخْتَلَفَ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ فِيهِ، فَأَخْرَجَهُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ، وَتَرَكَهُ الْبُخَارِيُّ، وَكَانَ لَا يَحْتَجُّ فِي كِتَابِهِ الصَّحِيحِ بِعِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ، وَقَالَ: لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ كِتَابٌ فَاضْطَرَبَ حَدِيثُهُ، قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: وَهَذَا الْحَدِيثُ فِي قِصَّةِ أُمِّ حَبِيبَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَدْ أَجْمَعَ أَهْلُ الْمَغَازِي عَلَى خِلَافِهِ، فَإِنَّهُمْ لَمْ يَخْتَلِفُوا فِي أَنَّ تَزْوِيجَ أُمَّ حَبِيبَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا كَانَ قَبْلَ رُجُوعِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَأَصْحَابِهِ مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ، وَإِنَّمَا رَجَعُوا زَمَنَ خَيْبَرَ، فَتَزْوِيجُ أُمِّ حَبِيبَةَ كَانَ قَبْلَهُ وَإِسْلَامُ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ حَرْبٍ كَانَ زَمَنَ الْفَتْحِ أَيْ فَتْحِ مَكَّةَ بَعْدَ نِكَاحِهَا بِسَنَتَيْنِ أَوْ ثَلَاثٍ، فَكَيْفَ يَصِحُّ أَنْ يَكُونَ تَزْوِيجُهَا بِمَسْأَلَتِهِ، وَإِنْ كَانَتْ مَسْأَلَتُهُ الْأُولَى إِيَّاهُ وَقَعَتْ فِي بَعْضِ خَرَجَاتِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَهُوَ كَافِرٌ حِينَ سَمِعَ نَعْيَ زَوْجِ أُمِّ حَبِيبَةَ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ، وَالْمَسْأَلَةُ الثَّانِيَةُ ⦗٢٢٧⦘ وَالثَّالِثَةُ وَقَعَتَا بَعْدَ إِسْلَامِهِ لَا يَحْتَمِلُ إِنْ كَانَ الْحَدِيثُ مَحْفُوظًا إِلَّا ذَلِكَ وَاللهُ تَعَالَى أَعْلَمُ.
ابوزمیل سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ مسلمان ابوسفیان کی طرف توجہ بھی نہ کرتے تھے اور ان کے ساتھ بیٹھتے بھی نہ تھے۔ اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ کو تین چیزیں پیش کرتا ہوں: (1) میرے پاس عرب کی سب سے حسین و جمیل بیٹی (ام حبیبہ) ہے، میں اس کی شادی آپ سے کر دیتا ہوں۔ (2) معاویہ کو آپ اپنا کاتبِ وحی مقرر فرما لیں جو میرا بیٹا ہے۔ (3) اور آپ مجھے امیر مقرر فرما دیں تاکہ میں کفار سے ویسے ہی جہاد کروں جیسے میں مسلمانوں کے خلاف لڑا کرتا تھا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تینوں مرتبہ «نَعَمْ» ”ہاں“ فرمایا۔ ابوزمیل کہتے ہیں: اگر وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ چیزیں نہ مانگتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے عطا نہ فرماتے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو بھی چیز مانگی جاتی آپ «نَعَمْ» ”ہاں“ ہی فرماتے تھے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے اس حدیث کو چھوڑ دیا ہے، وہ اپنی صحیح میں عکرمہ بن عمار سے دلیل نہیں لیتے تھے اور فرماتے تھے: ان کے پاس کوئی کتاب نہ تھی، اس لیے ان کی حدیث میں اضطراب پیدا ہو گیا۔
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ حدیث سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے قصے کے بارے میں ہے، لیکن اہل مغازی کا اس کے خلاف پر اجماع ہے اور ان کا اس بات پر اتفاق ہے کہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کا نکاح سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کے حبشہ سے لوٹنے سے پہلے ہو چکا تھا اور وہ خیبر کے زمانے میں واپس آئے تھے، جبکہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کا نکاح اس سے پہلے ہی ہو چکا تھا اور ابوسفیان کا اسلام لانا فتحِ مکہ کے سال ہوا جو کہ نکاح کے دو یا تین سال بعد کا واقعہ ہے، تو پھر کیسے درست ہو سکتا ہے کہ ان کا نکاح ابوسفیان کے سوال کی وجہ سے ہوا؟ اگر یہ سوال کی بنیاد پر ہے تو مدینہ کے ان کے بعض سفروں میں اس وقت ممکن ہے جب وہ کافر تھے، جب انہوں نے سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے خاوند کی وفات کی خبر سنی تھی، اور باقی دو سوال تو ان کے اسلام لانے کے بعد واقع ہوئے۔ اگر یہ حدیث محفوظ ہے تو اس کا اس کے سوا کوئی مطلب نہیں ہو سکتا، واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13800]
تخریج الحدیث: «منكر۔ مسلم 2501»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12830
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ خَلَفِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ مِرْسَالٍ الْخَثْعَمِيُّ ، حَدَّثَنِي عَمِّي إِسْمَاعِيلُ بْنُ مِرْسَالٍ ، عَنْ أَبِي زُمَيْلٍ الْحَنَفِيِّ ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ الْمُسْلِمُونَ لَا يَنْظُرُونَ إِلَى أَبِي سُفْيَانَ وَلَا يُفَاتِحُونَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ثَلَاثٌ أُعْطِيكَهُنَّ: عِنْدِي أَحْسَنُ الْعَرَبِ وَأَجْمَلُهُ أُمُّ حَبِيبَةَ أُزَوِّجُكَهَا، قَالَ: " نَعَمْ "، قَالَ: وَتَجْعَلُ مُعَاوِيَةَ كَاتِبًا بَيْنَ يَدَيْكَ، قَالَ: " نَعَمْ "، قَالَ: وَتُؤَمِّرُنِي أَنْ أُقَاتِلَ الْكُفَّارَ كَمَا كُنْتُ أُقَاتِلُ الْمُسْلِمِينَ، قَالَ: " نَعَمْ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (عمرو بن خليف)
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مسلمان ابوسفیان رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھتے نہ تھے اور نہ ان سے بات چیت کرتے تھے، تو انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! تین چیزیں ہیں جو میں آپ کو دینا چاہتا ہوں: میرے پاس عرب کی سب سے حسین و جمیل عورت ام حبیبہ ہے، میں اس کا نکاح آپ سے کر دیتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے کہا: اور آپ معاویہ کو اپنا کاتب بنا لیں، اپنے سامنے رکھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے کہا: اور مجھے حکم دیں کہ میں کفار کے خلاف اسی طرح لڑوں جیسے میں مسلمانوں کے خلاف لڑا کرتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12830]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 199، حدیث 12886»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2501، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7209، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13912، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12885، 404»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19708
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ ، ثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا أَبُو زُمَيْلٍ ، ثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ ، أَنَّ أَبَا سُفْيَانَ ، قَالَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: عِنْدِي أَحْسَنُ نِسَاءِ الْعَرَبِ وَأَجْمَلُهُ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ أَبِي سُفْيَانَ أُزَوِّجُكَهَا؟ قَالَ: " نَعَمْ "، قَالَ: وَمُعَاوِيَةُ تَتَّخِذُهُ كَاتِبًا؟ قَالَ: " نَعَمْ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ابوسفیان نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: میرے پاس عرب کی سب سے حسین و جمیل عورت، ام حبیبہ بنت ابی سفیان ہے، کیا میں اس کا نکاح آپ سے کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے مزید عرض کیا: اور معاویہ کو آپ اپنا کاتب بنا لیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19708]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 220، حدیث 404»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2501، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7209، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13912، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12885، 12886»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں