الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
249. عبيد الله بن عبد الله، عن أبيه
عبیداللہ بن عبداللہ کی اپنے والد سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 13190 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 13190
سنن ابوداود: 4369
السنن الكبرى للبيهقي: 17309
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10757
حدیث نمبر: 13190
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ نَاسًا أَغَارُوا عَلَى إِبِلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَاقُوهَا، وَارْتَدُّوا عَنِ الْإِسْلَامِ، وَقَتَلُوا رَاعِيَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُؤْمِنًا، فَبَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي آثَارِهِمْ، فَأُخِذُوا فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ، وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ. يُقَالُ: هَذَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، وَيُقَالُ: عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، وَاللهُ أَعْلَمُ ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹوں پر چھاپہ مار کر انہیں ہانک لے گئے، اور اسلام سے مرتد ہو گئے، اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مومن چرواہے کو قتل کر دیا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے تعاقب میں (لوگوں کو) بھیجا، انہیں پکڑ لیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیے، اور ان کی آنکھیں پھوڑ دیں۔
(کہا جاتا ہے کہ یہ عبیداللہ بن عبداللہ بن عمر ہیں، اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ ہیں، واللہ اعلم) [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13190]
(کہا جاتا ہے کہ یہ عبیداللہ بن عبداللہ بن عمر ہیں، اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ ہیں، واللہ اعلم) [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13190]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 324، حدیث 13247»
حدیث نمبر: 4369
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ عَبِدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ،قَالَ أَحْمَدُ هُوَ يَعْنِي عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ" أَنَّ نَاسًا أَغَارُوا عَلَى إِبِلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَاقُوهَا وَارْتَدُّوا عَنِ الْإِسْلَامِ وَقَتَلُوا رَاعِيَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُؤْمِنًا فَبَعَثَ فِي آثَارِهِمْ فَأُخِذُوا فَقَطَّعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ، قَالَ: وَنَزَلَتْ فِيهِمْ آيَةُ الْمُحَارَبَةِ، وَهُمُ الَّذِينَ أَخْبَرَ عَنْهُمْ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الْحَجَّاجَ حِينَ سَأَلَهُ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹوں کو لوٹ کر انہیں ہنکا لے گئے، اسلام سے مرتد ہو گئے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مومن چرواہے کو قتل کر دیا، تو آپ نے ان کے تعاقب میں کچھ لوگوں کو بھیجا، وہ پکڑے گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ اور پیر کاٹ دیئے گئے، اور ان کی آنکھوں پر گرم سلائیاں پھیر دیں، انہیں لوگوں کے متعلق آیت محاربہ نازل ہوئی، اور انہیں لوگوں کے متعلق انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حجاج کو خبر دی تھی جس وقت اس نے آپ سے پوچھا تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4369]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”کچھ لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹوں پر ڈاکہ ڈالا اور انہیں ہانک لے گئے، اسلام سے مرتد ہو گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چرواہے کو قتل کیا جو صاحبِ ایمان تھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا تعاقب کروایا اور انہیں پکڑ لیا گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹے اور ان کی آنکھوں میں گرم سلاخیں پھیریں، کہا کہ ان ہی لوگوں کے معاملے میں آیتِ محاربہ ﴿إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ﴾ [سورة المائدة: 33] اتری اور یہی وہ لوگ تھے جن کے بارے میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے حجاج بن یوسف کو بتایا تھا جب کہ اس نے ان سے یہ پوچھا تھا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4369]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/المحاربة 7 (4046)، (تحفة الأشراف: 7275، 18898) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
أخرجه النسائي (4046)
أخرجه النسائي (4046)
حدیث نمبر: 17309
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ، قَالَ أَحْمَدُ: يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّ أُنَاسًا، أَغَارُوا عَلَى إِبِلِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاسْتَاقُوهَا وَارْتَدُّوا عَنِ الْإِسْلَامِ وَقَتَلُوا رَاعِيَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَعَثَ فِي آثَارِهِمْ فَأُخِذُوا" فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ"، قَالَ: وَنَزَلَتْ فِيهِمْ آيَةُ الْمُحَارَبَةِ، وَهُمُ الَّذِينَ أَخْبَرَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ عَنْهُمُ الْحَجَّاجَ حِينَ سَأَلَهُ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹوں پر حملہ کیا اور ان کو ہانک کر لے گئے، اسلام سے مرتد ہو گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چرواہے کو قتل کر دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا تعاقب کروایا، وہ پکڑے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیے اور ان کی آنکھیں پھوڑ دیں۔ وہ کہتے ہیں: انہی کے بارے میں محاربہ والی آیت نازل ہوئی، اور یہ وہی لوگ ہیں جن کے بارے میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حجاج کو اس کے پوچھنے پر بتایا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17309]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 10757
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ أُنَاسًا أَغَارُوا عَلَى إِبِلِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَاقُوهَا، وَارْتَدُّوا عَنِ الْإِسْلَامِ، وَقَتَلُوا رَاعِيَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُؤْمِنًا. فَبَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي آثَارِهِمْ، فَأُخِذُوا فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ، وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ رِشْدِينَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: کچھ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹوں پر حملہ کیا، اور انہیں ہانک کر لے گئے وہ لوگ اسلام چھوڑ کر مرتد ہو گئے تھے۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چرواہے کو قتل کر دیا جو ایک مومن تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پیچھے لوگوں کو روانہ کیا ان لوگوں نے انہیں پکڑ لیا ان قاتلوں کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیے گئے اور ان کی آنکھوں میں سلائیاں پھیر دی گئیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد أحمد بن محمد بن حجاج بن رشدین کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10757]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد أحمد بن محمد بن حجاج بن رشدین کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10757]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13247)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13247»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف