الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
595. أبو وائل شقيق بن سلمة، عن أبي مسعود
ابووائل شقیق بن سلمہ کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 14603 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 14603
سنن ترمذی: 1099
سنن دارمی: 2105
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2389
حدیث نمبر: 14603
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ أَبُو شُعَيْبٍ لِغُلَامٍ لَهُ لَحَّامٍ: اصْنَعْ لِي طَعَامًا يَكْفِي خَمْسَةً، فَإِنِّي قَدْ رَأَيْتُ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْجُوعَ، فَصَنَعَ لَهُ طَعَامًا، ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجُلَسَائِهِ الَّذِينَ كَانُوا مَعَهُ، فَلَمَّا قَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَبِعَهُمْ رَجُلٌ لَمْ يَكُنْ مَعَهُمْ حِينَ دَعَوْهُ، فَلَمَّا انْتَهَوْا إِلَى الْبَابِ قَالَ لِصَاحِبِ الْمَنْزِلِ: إِنَّهُ قَدْ تَبِعَنِي رَجُلٌ وَلَمْ يَكُنْ حِينَ دَعَوْتَنَا، فَإِنْ أَذِنْتَ لَهُ دَخَلَ " فَقَالَ: قَدْ أَذِنَّا لَهُ فَلْيَدْخُلْ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: انصار میں سے ایک آدمی نے، جسے ابوشعیب کہا جاتا تھا، اپنے قصاب غلام سے کہا: میرے لیے اتنا کھانا تیار کرو جو پانچ آدمیوں کے لیے کافی ہو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر بھوک کے آثار دیکھے ہیں۔ چنانچہ اس نے اس کے لیے کھانا تیار کیا، پھر اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ان ہم نشینوں کو بلا بھیجا جو آپ کے ساتھ تھے، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے تو ایک آدمی ان کے پیچھے چل پڑا جو دعوت کے وقت ان کے ساتھ نہیں تھا، جب وہ دروازے پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میزبان سے فرمایا: ”ایک آدمی میرے پیچھے آ گیا ہے جو ہمیں بلائے جانے کے وقت موجود نہیں تھا، اگر تم اسے اجازت دو تو وہ اندر آ جائے۔“ اس نے کہا: ہم نے اسے اجازت دے دی، وہ اندر آ جائے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14603]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 199، حدیث 531»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2081، 2456، 5434، 5461، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2036، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5302، 5300، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6579، 6580، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1099، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2112، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14656، 14658، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15501، 17360، 17368، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 642، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 236، والطبراني فى «الكبير» برقم: 525، 524، 526، 530، 527، 528، 529، 532، 539»

حدیث نمبر: 1099
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: أَبُو شُعَيْبٍ، إِلَى غُلَامٍ لَهُ لَحَّامٍ، فَقَالَ: اصْنَعْ لِي طَعَامًا يَكْفِي خَمْسَةً، فَإِنِّي رَأَيْتُ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُوعَ، قَالَ: فَصَنَعَ طَعَامًا، ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَعَاهُ وَجُلَسَاءَهُ الَّذِينَ مَعَهُ، فَلَمَّا قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّبَعَهُمْ رَجُلٌ لَمْ يَكُنْ مَعَهُمْ حِينَ دُعُوا، فَلَمَّا انْتَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْبَابِ، قَالَ لِصَاحِبِ الْمَنْزِلِ: " إِنَّهُ اتَّبَعَنَا رَجُلٌ لَمْ يَكُنْ مَعَنَا حِينَ دَعَوْتَنَا فَإِنْ أَذِنْتَ لَهُ دَخَلَ "، قَالَ: فَقَدْ أَذِنَّا لَهُ فَلْيَدْخُلْ. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ ابْنِ عُمَرَ.
ابومسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ابوشعیب نامی ایک شخص نے اپنے ایک گوشت فروش لڑکے کے پاس آ کر کہا: تم میرے لیے کھانا بنا جو پانچ آدمیوں کے لیے کافی ہو کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر بھوک کا اثر دیکھا ہے، تو اس نے کھانا تیار کیا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بلانے کے لیے آدمی بھیجا۔ تو اس نے آپ کو اور آپ کے ساتھ جو لوگ بیٹھے تھے سب کو کھانے کے لیے بلایا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (چلنے کے لیے) اٹھے، تو آپ کے پیچھے ایک اور شخص بھی چلا آیا، جو آپ کے ساتھ اس وقت نہیں تھا جب آپ کو دعوت دی گئی تھی۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دروازے پر پہنچے تو آپ نے صاحب خانہ سے فرمایا: ”ہمارے ساتھ ایک اور شخص ہے جو ہمارے ساتھ اس وقت نہیں تھا، جب تم نے دعوت دی تھی، اگر تم اجازت دو تو وہ بھی اندر آ جائے؟“، اس نے کہا: ہم نے اسے بھی اجازت دے دی، وہ بھی اندر آ جائے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابن عمر سے بھی روایت ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب النكاح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1099]
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابن عمر سے بھی روایت ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب النكاح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1099]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/البیوع 21 (2081)، والمظالم 14 (2456)، والأطعمة 34 (5434)، و57 (5461)، صحیح مسلم/الأشربة والأطعمة 19 (2036)، (تحفة الأشراف: 9990) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس سے معلوم ہوا کہ بغیر دعوت کے کسی کے ساتھ طفیلی بن کر دعوت میں شریک ہونا غیر اخلاقی حرکت ہے، تاہم اگر صاحب دعوت سے اجازت لے لی جائے تو اس کی گنجائش ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 2105
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، قَالَ: كَانَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ أَبُو شُعَيْبٍ، وَكَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَّامٌ، فَقَالَ: اصْنَعْ لِي طَعَامًا أَدْعُو رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ. قَالَ: فَدَعَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ، فَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّكَ دَعَوْتَنَا خَامِسَ خَمْسَةٍ، وَهَذَا رَجُلٌ قَدْ تَبِعَنِي، فَإِنْ شِئْتَ أَذِنْتَ لَهُ، وَإِنْ شِئْتَ تَرَكْتَهُ". قَالَ: فَأَذِنَ لَهُ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک صحابی نے جن کی کنیت ابوشعيب تھی اپنے ایک غلام سے کہا جو قصاب تھا کہ میرے لئے اتنا کھانا تیار کر دو جو پانچ اشخاص کے لئے کافی ہو، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کرنا چاہتا ہوں، چنانچہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اور چار ساتھیوں کو ساتھ آنے کی دعوت دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک اور صحابی بھی لگ گئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے چار آدمی کے ساتھ ہماری دعوت کی تھی اور یہ صاحب بھی ہمارے ساتھ لگے چلے آئے ہیں یا تو ان کو بھی (کھانے کی) اجازت دے دو اور چاہو تو واپس کر سکتے ہو؟“ راوی نے کہا: انہوں نے اسے بھی (داخل ہونے اور کھانے کی) اجازت دیدی۔ [سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2105]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2112] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5434] ، [مسلم 2037] ، [ابن حبان 5300] ، [ترمذي 1099]
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5434] ، [مسلم 2037] ، [ابن حبان 5300] ، [ترمذي 1099]
وضاحت: (تشریح حدیث 2104)
یہ صحابی جو ساتھی بن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلے آئے تھے ان کا نام معلوم نہ ہو سکا۔
اس حدیث میں سیدنا ابوشعيب رضی اللہ عنہ نے تعداد محدود کر دی تھی اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زائد شخص کے لئے اجازت طلب کی، یہ بھی ہمارے نبی محترم صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن اخلاق تھا کہ زبردستی کسی پر بوجھ نہ ڈالتے تھے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے اس حدیث کو «باب ما قيل فى اللحام والجزار» میں ذکر کیا ہے اور استدلال کیا ہے کہ قصاب (گوشت کاٹنے اور بیچنے) کا پیشہ جائز ہے، نیز اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مہمان کے ساتھ اگر کوئی شخص طفیلی چلا آوے تو اجازت طلب کی جائے اور صاحبِ خانہ کو اختیار ہے کہ کوئی ضرر نہ ہو تو اس کو اجازت دے یا رد کر دے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2389
«إنه اتبعنا رجل لم يكن معنا حين دعينا فإن أذنت له دخل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک ایک شخص ہمارے پیچھے آ گیا ہے جو ہمارے ساتھ نہیں تھا جب ہمیں دعوت دی گئی تھی، پس اگر آپ اسے اجازت دیں تو وہ اندر آ جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2389]
”بے شک ایک شخص ہمارے پیچھے آ گیا ہے جو ہمارے ساتھ نہیں تھا جب ہمیں دعوت دی گئی تھی، پس اگر آپ اسے اجازت دیں تو وہ اندر آ جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2389]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت] عن أبي1 مسعود. مختصر مسلم 1308.»
قال الشيخ الألباني: صحيح