🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
867. أبو قلابة عن عمه أبي المهلب عن عمران أيوب عن أبي قلابة
ابوقلابہ کی، اپنے چچا ابوالمہلب کے واسطے سے، سیدنا عمران رضی اللہ عنہ سے روایات؛ ایوب کی ابوقلابہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 15544 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 15544، 15545
سنن ابوداود: 3316
سنن دارمی: 2374، 2541
مشکوۃ المصابیح: 3428
مسند احمد: 19863
الفتح الربانی: 5361
صحیح ابن حبان: 4391
مسند امام شافعی: 1045، 1046، 1048
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3598
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1048
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، وَعَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، [ ص: 298 ] عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ: أَنَّ قَوْمًا أَغَارُوا فَأَصَابُوا امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ وَنَاقَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَتِ الْمَرْأَةُ وَالنَّاقَةُ عِنْدَهُمْ ثُمَّ انْفَلَتَتِ الْمَرْأَةُ فَرَكِبَتِ النَّاقَةَ فَأَتَتِ الْمَدِينَةَ فَعُرِفَتْ نَاقَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: إِنِّي نَذَرْتُ لَأَنْ أَنْجَانِيَ اللَّهُ عَلَيْهَا لَأَنْحَرَنَّهَا فَمَنَعُوهَا أَنْ تَنْحَرَهَا حَتَّى يَذْكُرُوا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:"بِئْسَمَا جَزَيْتِهَا أَنْ نَجَّاكِ اللَّهُ عَلَيْهَا أَنْ تَنْحَرِيهَا لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ". وَقَالَا مَعًا أَوْ أَحَدُهُمَا فِي الْحَدِيثِ وَأَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاقَتَهُ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْأُسَارَى وَالْغُلُولِ، وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ السَّيْرِ عَلَى الْوَاقِدِيِّ.
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک قوم نے یلغار کی تو وہ انصار کی ایک عورت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کو لے گئے۔ عورت اور اونٹنی ان کے پاس تھے، پھر عورت بھاگ نکلی اور اونٹنی پر سوار ہوئی۔ مدینہ آئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی پہچان لی گئی۔ اس عورت نے کہا: میں نے نذر مانی ہے کہ اگر اللہ نے مجھے اس کی پیٹھ پر بچا لیا تو میں اس کو نحر کروں گی۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے اسے ذبح کرنے سے روک دیا یہاں تک کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات بیان کریں، جب انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”برا بدلہ دیا تو نے اس کو، یہ کہ اللہ نے تجھے اس کی پیٹھ پر نجات دی اور تو اس کو نحر کرے گی۔ اللہ کی نافرمانی اور جس کا ابن آدم مالک نہ ہو اس میں نذر نہیں ہے۔“ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: سفیان اور عبد الوہاب دونوں نے اکٹھا کہا یا ان میں سے ایک نے حدیث میں فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اونٹھی کو پکڑ لیا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب النذور /حدیث: 1048]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم النذر، باب لا وفاء لنذر في معصية الله ولا فيما لا يملك العبد (1641).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3598
«سبحان الله بئسما جزتها نذرت لله إن نجاها الله عليها لتنحرنها لا وفاء لنذر في معصية الله ولا فيما لا يملك العبد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
” «سُبْحَانَ اللَّهِ» (اللہ پاک ہے)! اس نے اسے کیسا برا بدلہ دیا! اس نے اللہ کے لیے نذر مانی تھی کہ اگر اللہ نے اسے اس (اونٹنی) پر بچا لیا تو وہ اسے ذبح کر دے گی، (حالانکہ) اللہ کی نافرمانی میں کی گئی نذر پوری نہیں کی جاتی اور نہ اس چیز میں جس کا بندہ مالک نہ ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف السين./حدیث: 3598]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م د] عن عمران بن حصين. مختصر مسلم 1008.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15545
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، (ح) .
وَحَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، وَعَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ ، قَالَا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، ثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: أَغَارَ الْمُشْرِكُونَ عَلَى سَرْحِ الْمَدِينَةِ فَذَهَبُوا بِهِ، وَكَانَتِ الْعَضْبَاءُ فِيمَا ذَهَبُوا بِهِ، وَأَسَرُوا امْرَأَةً مِنَ الْمُسْلِمِينَ، وَكَانُوا إِذَا اللَّيْلُ يُرِيحُونَ إِبِلَهُمْ فِي أَفْنِيَتِهِمْ، فَلَمَّا كَانَ بَعْضُ اللَّيْلِ قَامَتِ الْمَرْأَةُ لَيْلَةً، وَقَدْ ثُوِّبُوا فَجَعَلَتْ لَا تَضَعُ يَدَهَا عَلَى بَعِيرٍ إِلَّا رَغَا، حَتَّى أَتَتْ عَلَى الْعَضْبَاءِ، فَأَتَتْ عَلَى نَاقَةٍ ذَلُولٍ مَحْرُوسَةٍ فَرَكِبَتْهَا، وَجَعَلَتْ إِنِ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْجَاهَا عَلَيْهَا لَتَنْحَرُهَا، فَلَمَّا قَدِمَتْ عُرِفَتِ النَّاقَةُ، قِيلَ: نَاقَةُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأُتِيَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأُخْبِرَ بِنَذْرِهَا، فَقَالَ: شَرُّ مَا جَزَيْتِهَا، إِنِ اللهُ أَنْجَاهَا عَلَيْهَا لَتَنْحَرِينَهَا، لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ، وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مشرکین نے مدینہ کے چرنے والے جانوروں پر چھاپہ مارا اور انہیں لے گئے، اور عضباء بھی ان جانوروں میں تھی جنہیں وہ لے گئے، اور انہوں نے مسلمانوں میں سے ایک عورت کو بھی قید کر لیا۔ ان کا طریقہ یہ تھا کہ رات کو اپنے اونٹ اپنے ڈیروں کے پاس ہی بٹھاتے تھے۔ رات کے کسی حصے میں وہ عورت ایک رات اٹھی، جبکہ لوگوں کو نیند آ چکی تھی، تو وہ جس اونٹ پر بھی ہاتھ رکھتی وہ بلبلا اٹھتا، یہاں تک کہ عضباء کے پاس آئی۔ اسے ایک سدھائی ہوئی محفوظ اونٹنی ملی تو وہ اس پر سوار ہو گئی، اور اس نے نذر مانی کہ اگر اللہ عزوجل نے اسے اس پر بچا لیا تو وہ اسے ذبح کر دے گی۔ چنانچہ وہ نجات پا گئی۔ جب وہ مدینہ پہنچی تو اونٹنی کو پہچان لیا گیا، کہا گیا: یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی ہے، تو اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی نذر کی خبر دی گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اسے کتنا برا بدلہ دیا! اللہ نے اسے اسی پر بچایا اور تم اسے ذبح کر دیتیں؟ گناہ کی نذر پوری نہیں کی جاتی، اور نہ اس چیز کی جس کا ابنِ آدم مالک نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15545]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 191، حدیث 454»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں