🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. مجاهد، عن عبد الرحمن
مجاہد کی عبدالرحمن سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 16280 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 16280، 16281
صحیح مسلم: 2879
صحیح ابن حبان: 3982
السنن الكبرى للبيهقي: 9793
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16280
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ الْفَضْلِ ، ثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: فِيَّ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ، أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: ادْنُهْ! فَدَنَوْتُ - مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، فَقَالَ: أَيُؤْذِيكَ هَوَامُّكَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ! فَأَمَرَنِي بِالصِّيَامِ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ مَا تَيَسَّرَ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (بشر بن المفضل) كما في السنن الكبرى للنسائي (10965) .
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرے ہی بارے میں یہ آیت نازل ہوئی۔ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب آؤ۔“ تو میں دو یا تین بار قریب ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں تمہاری جوئیں تکلیف دے رہی ہیں؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے روزے یا صدقے یا قربانی کا حکم دیا، جو بھی میسر ہو۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16280]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 112، حدیث 230»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1201 ترقیم شاملہ: -- 2879
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: فِيَّ أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًى مِنْ رَأْسِهِ فَفِدْيَةٌ مِنْ صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ سورة البقرة آية 196، قَالَ: فَأَتَيْتُهُ، فَقَالَ:" ادْنُهْ فَدَنَوْتُ"، فَقَالَ:" ادْنُهْ فَدَنَوْتُ"، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيُؤْذِيكَ هَوَامُّكَ؟"، قَالَ ابْنُ عَوْنٍ: وَأَظُنُّهُ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَأَمَرَنِي بِفِدْيَةٍ مِنْ صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ مَا تَيَسَّرَ".
ابن عون نے مجاہد سے انہوں نے عبدالرحمان بن ابی لیلیٰ سے انہوں نے کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی انہوں نے کہا: یہ آیت میرے بارے میں نازل ہوئی: پھر اگر تم میں سے کوئی شخص بیمار ہو یا اس کے سر میں تکلیف ہو (اور وہ سر منڈوالے) تو فدیے میں روزے رکھے یا صدقہ دے یا قربانی کرے۔ کہا میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے فرمایا: ”ذرا قریب آؤ۔“ میں آپ کے (کچھ) قریب ہو گیا آپ نے فرمایا: ”اور قریب آؤ۔“ تو میں آپ کے اور قریب ہو گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تمہاری جوئیں تمہیں ایذا دیتی ہیں؟“ ابن عون نے کہا: میرا خیال ہے کہ انہوں (کعب رضی اللہ عنہ) نے کہا جی ہاں (کعب رضی اللہ عنہ نے) کہا: تو آپ نے مجھے حکم دیا کہ روزے، صدقے یا قربانی میں سے جو آسان ہو بطور فدیہ دوں۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2879]
حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ یہ آیت مبارکہ میرے بارے میں اتری ہے: ﴿فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًى مِنْ رَأْسِهِ فَفِدْيَةٌ مِنْ صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ﴾ [سورة البقرة: 196] ”تو تم میں سے جو شخص بیمار ہو یا اس کے سر میں تکلیف ہو اور وہ سر منڈا لے تو وہ فدیہ کے طور پر روزہ رکھے یا صدقہ کرے، یا قربانی کرے۔“ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہو جا۔“ میں قریب ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہو جا،“ میں قریب ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا جوئیں تجھے تکلیف پہنچا رہی ہیں؟“ ابن عون رحمہ اللہ کہتے ہیں: میرے خیال میں کعب رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”ہاں۔“ کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بطور فدیہ حکم دیا کہ روزے، صدقہ اور قربانی میں سے جو آسان ہو اس پر عمل کرو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2879]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1201
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3982
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، قَالَ: دَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" يَا كَعْب بن عُجْرَةَ أَتُؤْذِيكَ هَوَامُّ رَأْسِكَ؟"، قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: فَأَمَرَنِي بِصِيَامٍ، أَوْ صَدَقَةٍ، أَوْ نُسُكٍ أَيُّمَا تَيَسَّرَ .
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”اے کعب بن عجرہ! کیا تمہارے سر کی جوئیں تمہیں تکلیف دے رہی ہیں؟“ راوی بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی: جی ہاں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے روزہ رکھنے یا صدقہ کرنے یا قربانی کرنے کا حکم دیا کہ جو بھی ان میں سے آسانی سے ہو سکے (وہ فدیہ میں ادا کر دوں)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3982]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1814، 1815، 1816، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1201، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2676، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3978، 3979، 3980، 3981، 3982، 3983، 3984، 3985، 3986، 3987، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2851، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1856، 1857، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3079، 3080، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 289، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7811، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2780، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18388» «رقم طبعة با وزير 3971»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9793
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا السَّكَنُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو الْحَسَنِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، قَالَ: فِيَّ أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ، قَالَ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لِي:" ادْنُ" فَدَنَوْتُ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، فَقَالَ:" أَيُؤْذِيكَ هَوَامُّكَ؟" أَظُنُّهُ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَقَالَ أَيُّوبُ، عَنْ مُجَاهِدٍ:" أَيُؤْذِيكَ هَوَامُّ رَأْسِكَ" فَأَمَرَنِي بِصَوْمٍ أَوْ بِصَدَقَةٍ، أَوْ بِنُسُكٍ مَا تَيَسَّرَ قَالَ ابْنُ عَوْنٍ: فَفَسَّرَ لِي مُجَاهِدٌ فَنَسِيتُ فَأَنْبَأَنِي أَيُّوبُ أَنَّهُ سَمِعَهُ عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: صِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، أَوْ صَدَقَةُ سِتَّةِ مَسَاكِينَ، أَوْ نُسُكُ شَاةٍ، أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ، وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَوْنٍ.
عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ، حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ یہ آیت میرے بارے میں نازل ہوئی: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہو جاؤ۔“ میں دو یا تین مرتبہ قریب ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تجھے تیری جوئیں تکلیف دے رہی ہیں؟“ میں یہی گمان کرتا ہوں کہ آپ نے فرمایا: ”ہاں۔“
(ب) ایوب، مجاہد سے یہ الفاظ نقل فرماتے ہیں کہ ”کیا تجھے تیرے سر کی جوؤں نے تکلیف دی ہے؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے روزہ، صدقہ یا قربانی کا حکم دیا جو بھی میسر ہو۔ ابن عون کہتے ہیں کہ مجاہد نے مجھے تفسیر بیان کی تھی لیکن میں بھول گیا۔ ایوب نے مجھے خبر دی کہ اس نے مجاہد سے سنا کہ تین دن کے روزے یا چھ مساکین کو صدقہ یا ایک بکری کی قربانی دے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9793]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1720۔ مسلم 1201»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16281
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى بْنِ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: فِيَّ أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: ادْنُ! فَدَنَوْتُ - مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، فَقَالَ: أَيُؤْذِيكَ هَوَامُّكَ؟ قَالَ ابْنُ عَوْنٍ : وَأَظُنُّهُ قَالَ: نَعَمْ! فَأَمَرَنِي بِصِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ مَا تَيَسَّرَ.
قَالَ ابْنُ عَوْنٍ : فَنَسِيتُ مَا قَالَ فِي الصِّيَامِ وَالصَّدَقَةِ، فَذَاكَرْتُ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيَّ فَقَالَ: قَدْ سَمِعْتُ هَذَا الْحَدِيثَ مِنْهُ، قُلْتُ: كَيْفَ هُوَ؟ قَالَ: صِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ أَوْ صَدَقَةٌ عَلَى سِتَّةِ مَسَاكِينَ أَوْ نُسُكٌ - مَا تَيَسَّرَ. وَكَانَ أَيُّوبُ يَقُولُ: إِنَّهُ قَالَ: أَيُؤْذِيكَ هَوَامُّ رَأْسِكَ.؟
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرے ہی بارے میں یہ آیت نازل ہوئی، تو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب آؤ۔“ تو میں دو یا تین بار قریب ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں تمہاری جوئیں تکلیف دے رہی ہیں؟“ - ابن عون کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے کہا: جی ہاں - تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے روزے یا صدقے یا قربانی کا حکم دیا، جو بھی میسر ہو۔
ابن عون کہتے ہیں: مجھے یاد نہ رہا کہ انہوں نے روزے اور صدقے کے بارے میں کیا کہا تھا، تو میں نے ایوب سختیانی سے اس کا ذکر کیا، تو انہوں نے کہا: میں نے بھی یہ حدیث انہی سے سنی ہے۔ میں نے پوچھا: وہ کیسے ہے؟ انہوں نے کہا: تین دن کے روزے، یا چھ مسکینوں کو صدقہ، یا جو میسر ہو قربانی۔ اور ایوب کہا کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”کیا تمہارے سر کی جوئیں تمہیں تکلیف دے رہی ہیں؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16281]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 112، حدیث 231»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں