🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
154. أبو عبد الله مسلم بن مشكم، عن معاوية
ابوعبداللہ مسلم بن مشکم کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 16947 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 16947
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11786
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16947
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَعْنَى ، ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللهِ قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ عَلَى الْمِنْبَرِ - وَكَانَ قَلِيلَ الْحَدِيثِ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ تَعَالَى أَخْرَجَ ذُرِّيَّةَ آدَمَ مِنْ صُلْبِهِ حَتَّى مَلَئُوا الْأَرْضَ وَكَانُوا هَكَذَا - فَضَمَّ جَعْفَرٌ يَدَيْهِ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (يوسف بن حماد)
ابوعبداللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ کہتے سنا، اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت کم حدیثیں بیان کیا کرتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کی اولاد کو ان کی پشت سے اس طرح نکالا کہ وہ زمین کو بھر گئے اور اس طرح تھے۔“
راوی جعفر نے اپنے دونوں ہاتھ ایک دوسرے پر رکھ کر یہ کیفیت دکھائی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16947]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 383، حدیث 898»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11786
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ - وَكَانَ قَلِيلَ الْحَدِيثِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ - جَلَّ وَعَزَّ - أَخْرَجَ ذُرِّيَّةَ آدَمَ مِنْ صُلْبِهِ حَتَّى مَلَئُوا الْأَرْضَ وَكَانُوا هَكَذَا" وَضَمَّ جَعْفَرٌ يَدَيْهِ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کم احادیث نقل کرتے ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کی ذریت کو اُن کی پشت سے نکالا، یہاں تک کہ اُن لوگوں نے زمین کو بھر دیا، اور وہ لوگ اس طرح تھے۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ یہاں جعفر نامی راوی نے اپنے دونوں ہاتھوں میں سے ایک کو دوسرے کے ساتھ ملا لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11786]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (383/19)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں