🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
158. يونس بن ميسرة بن حلبس، عن معاوية
یونس بن میسرہ بن حلبس کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 16954 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 16954، 18388
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12351
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16954
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ ، ثَنَا أَبِي (ح) .
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا دُحَيْمٌ ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا مَرْوَانُ بْنُ جَنَاحٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا فِي الْمَسْجِدِ إِذْ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّكُمْ تَتَحَدَّثُونَ أَنِّي مِنْ آخِرِكُمْ وَفَاةً وَأَنِّي مِنْ أَوَّلِكُمْ وَفَاةً، وَتَتْبَعُونِي أَفْنَادًا - يَعْنِي بَعْضُكُمْ بَعْضًا - ثُمَّ نَزَعَ بِهَذِهِ الْآيَةِ، فَقَالَ: قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ - حَتَّى بَلَغَ: لِكُلِّ نَبَإٍ مُسْتَقَرٌّ وَسَوْفَ تَعْلَمُونَ، ثُمَّ قَالَ: لَا تَبْرَحُ عِصَابَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُقَاتِلُونَ عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ لَا يُبَالُونَ مَنْ خَذَلَهُمْ وَلَا مَنْ خَالَفَهُمْ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللهِ عَلَى ذَلِكَ، ثُمَّ نَزَعَ بِهَذِهِ الْآيَةِ: يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم مسجد میں بیٹھے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”تم بیان کرتے ہو کہ میں تم میں سے سب سے آخر میں وفات پاؤں گا، حالانکہ میں تم میں سے سب سے پہلے وفات پاؤں گا، اور تم گروہ در گروہ میرے پیچھے آؤ گے“، یعنی تم ایک دوسرے کے پیچھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کی تلاوت کی: ”فرما دیجیے: وہ اس بات پر قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب تمہارے اوپر سے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے بھیج دے“ [الانعام: 65] ، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”ہر خبر کا ایک وقتِ مقررہ ہے اور عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا“ [الانعام: 67] ، پھر فرمایا: ”میری امت میں سے ایک جماعت ہمیشہ حق پر غالب رہ کر لڑتی رہے گی، انہیں رسوا کرنے والے یا مخالفت کرنے والے کی پروا نہیں ہو گی، یہاں تک کہ اللہ کا حکم اسی حال میں آ جائے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”اے عیسیٰ! میں تجھے پورا لینے والا اور اپنی طرف اٹھانے والا اور کافروں سے پاک کرنے والا ہوں، اور تیری پیروی کرنے والوں کو قیامت تک کافروں پر غالب رکھنے والا ہوں“ [آل عمران: 55] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16954]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 386، حدیث 905»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12351
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَزْعُمُونَ أَنِّي مِنْ آخِرِكُمْ وَفَاةً، أَلَا وَأَنِّي مِنْ أَوَّلِكُمْ وَفَاةً، وَلَتَتَّبِعُنِّي أَفْنَادًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَلَفْظُهُ فِيهِ: عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا فِي الْمَسْجِدِ إِذْ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّكُمْ تَتَحَدَّثُونَ أَنِّي مِنْ آخِرِكُمْ وَفَاةً، أَلَا وَإِنِّي مِنْ أَوَّلِكُمْ وَفَاةً، وَتَتَّبِعُنِّي أَفْنَادًا يُفْنِي بَعْضُكُمْ بَعْضًا". ثُمَّ نَزَعَ بِهَذِهِ الْآيَةِ: قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ حَتَّى بَلَغَ لِكُلِّ نَبَإٍ مُسْتَقَرٌّ وَسَوْفَ تَعْلَمُونَ"
ثُمَّ قَالَ:" لَا تَبْرَحُ عِصَابَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُقَاتِلُونَ عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ، لَا يُبَالُونَ خِذْلَانَ مَنْ خَذَلَهُمْ وَلَا مَنْ خَالَفَهُمْ، حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ عَلَى ذَلِكَ". ثُمَّ نَزَعَ بِهَذِهِ الْآيَةِ: يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ. وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ یہ سمجھتے ہو کہ میرا انتقال تم سب کے بعد ہو گا، حالانکہ میں تم سب سے پہلے وفات پا جاؤں گا اور تم میرے بعد مختلف گروہوں میں تقسیم ہو گے، اور ایک دوسرے کی گردنیں اڑاؤ گے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ، امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس میں ان کے الفاظ یہ ہیں: سیدنا معایہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان تشریف لائے، آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ یہ باتیں کر رہے ہو کہ میرا انتقال تم سب کے بعد ہو گا؟ خبردار! میں تم سب سے پہلے انتقال کر جاؤں گا اور تم میرے بعد گروہوں میں تقسیم ہو کے ایک دوسرے کو فنا کرو گے، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”تم فرما دو! وہ اس بات پر قادر ہے کہ وہ تمہارے اوپر سے، یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے، تم پر عذاب بھیج دے۔۔۔۔۔۔۔“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”ہر خبر (کے واقع ہونے) کا متعین وقت ہے، اور عنقریب تم لوگ جان لو گے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری اُمت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر جنگ کرتا رہے گا اور وہ غالب رہیں گے، اور جو شخص ان کو رسوا کرنے کی کوشش کرے گا، وہ انہیں رسوا نہیں کر سکے گا اور جو شخص ان کی مخالفت کرے گا، وہ بھی انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا، یہاں تک کہ اسی طرح کی صورت حال میں اللہ کا حکم (یعنی قیامت) آ جائے گا، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اے عیسیٰ! بے شک میں تمہیں وفات دوں گا اور تمہیں اپنی طرف بلند کر لوں گا اور تمہیں ان لوگوں سے پاک کر دوں گا، جنہوں نے کفر کیا، اور جن لوگوں نے تمہاری پیروی کی انہیں کفر کرنے والوں کے اوپر کر دوں گا اور ایسا قیامت کے دن تک ہو گا۔“ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12351]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7366)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7469»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18388
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا الْهِقْلُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ وَاثِلَةَ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: تَزْعُمُونَ أَنِّي مِنْ آخِرِكُمْ وَفَاةً، وَإِنِّي أَوَّلُكُمْ وَفَاةً، وَتَتْبَعُونِي أَفْنَادًا يُهْلِكُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا.
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”تم گمان کرتے ہو کہ میں تم میں سب سے آخر میں فوت ہوں گا، حالانکہ میں تم میں سب سے پہلے فوت ہونے والا ہوں، اور تم گروہ در گروہ میرے پیچھے آؤ گے، تم میں سے ایک دوسرا دوسرے کو ہلاک کرے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18388]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 69، حدیث 168»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں