الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
235. شهر بن حوشب، عن عبد الرحمن بن غنم، عن معاذ
شہر بن حوشب کی، عبدالرحمٰن بن غنم کے واسطے سے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 17255 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 17255
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16960
حدیث نمبر: 17255
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ مَنْصُورٍ الْأَسَدِيِّ ، وَعَبْدِ اللهِ بْنِ زِيَادٍ الْمَدَنِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ قَالَ حِينَ يَنْصَرِفُ مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ قَبْلَ أَنْ يَتَكَلَّمَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ عَشْرَ مَرَّاتٍ، أُعْطِيَ بِهِنَّ سَبْعًا ؛ كُتِبَ لَهُ بِهِنَّ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَمُحِيَ عَنْهُ بِهِنَّ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ، وَرُفِعَ لَهُ بِهِنَّ عَشْرُ دَرَجَاتٍ، وَكُنَّ لَهُ عَدْلَ عَشْرِ نَسَمَاتٍ، وَكُنَّ لَهُ حِفْظًا مِنَ الشَّيْطَانِ، وَحِرْزًا مِنَ الْمَكْرُوهِ، وَلَمْ يَلْحَقْهُ فِي يَوْمِهِ ذَلِكَ ذَنْبٌ إِلَّا الشِّرْكَ بِاللهِ، وَمَنْ قَالَهُنَّ حِينَ يَنْصَرِفُ مِنْ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ أُعْطِيَ مِثْلَ ذَلِكَ فِي لَيْلَتِهِ.
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (لثلثه) والمثبت من نسخة أحمد الثالث، وهو الصواب وينظر مصادر التخريج.
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (لثلثه) والمثبت من نسخة أحمد الثالث، وهو الصواب وينظر مصادر التخريج.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص نماز فجر سے فارغ ہونے پر، بات کرنے سے پہلے، یہ کلمات دس بار کہے: 'اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کی تعریف ہے، اسی کے ہاتھ میں بھلائی ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے'، تو اسے ان کے بدلے سات (نعمتیں) عطا کی جاتی ہیں: اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں، اور اس سے دس گناہ مٹا دیے جاتے ہیں، اور اس کے دس درجے بلند کیے جاتے ہیں، اور وہ اس کے لیے دس جانیں آزاد کرنے کے برابر ہوتے ہیں، اور وہ اس کے لیے شیطان سے حفاظت اور ہر ناپسندیدہ چیز سے بچاؤ ہوتے ہیں، اور اس دن اسے شرک کے سوا کوئی گناہ نہیں لگتا، اور جو یہ کلمات نماز مغرب سے فارغ ہونے پر کہے، اسے اسی کا تہائی حصہ عطا کیا جاتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17255]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 65، حدیث 119»
حدیث نمبر: 16960
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَالَ حِينَ يَنْصَرِفُ مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، عَشْرَ مَرَّاتٍ ; أُعْطِيَ بِهِنَّ سَبْعًا، كُتِبَ لَهُ بِهِنَّ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَمُحِيَ عَنْهُ بِهِنَّ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ، وَرُفِعَ لَهُ بِهِنَّ عَشْرُ دَرَجَاتٍ، وَكُنَّ لَهُ عَدْلَ عَشْرِ نَسَمَاتٍ، وَكُنَّ لَهُ حَافِظًا مِنَ الشَّيْطَانِ، وَحِرْزًا مِنَ الْمَكْرُوهِ، وَلَمْ يَلْحَقْهُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ ذَنْبٌ إِلَّا الشِّرْكُ بِاللَّهِ، وَمَنْ قَالَهُنَّ حِينَ يَنْصَرِفُ مِنْ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ أُعْطِيَ مِثْلَ ذَلِكَ لَيْلَتَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ عَاصِمِ بْنِ مَنْصُورٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا ضَعَّفَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ عَاصِمِ بْنِ مَنْصُورٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا ضَعَّفَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص صبح کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد یہ پڑھے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے، حمد اسی کے لیے مخصوص ہے، ہر قسم کی بھلائی اسی کے دست قدرت میں ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔“ جو شخص دس مرتبہ یہ کلمات پڑھ لے گا، اسے ان کے عوض میں سات چیزیں عطا کی جائیں گی، اسے ان کی وجہ سے دس نیکیاں ملیں گی ان کی وجہ سے اس کے دس گناہ مٹا دیئے جائیں گے، ان کی وجہ سے اس کے دس درجات بلند ہوں گے، یہ کلمات اس کے لئے 10 غلام آزاد کرنے کے برابر ہوں گے، یہ کلمات اس کے لیے شیطان سے حفاظت کا ذریعہ اور ناپسندیدہ چیز سے بچاؤ کا باعث ہوں گے، اور اس دن میں کوئی بھی گناہ اس شخص کو لاحق نہیں ہو گا، البتہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنے کا معاملہ مختلف ہے، اور جو شخص مغرب کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد ان کلمات کو پڑھ لے گا اُسے اس رات میں، اس کی مانند اجر و ثواب عطا کیا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے عاصم بن منصور کے حوالے سے نقل کی ہے، میں نے کوئی ایسا شخص نہیں پایا جس نے اس کی توثیق کی ہو، یا جس نے اس کو ضعیف قرار دیا ہو، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16960]
یہ روایت امام طبرانی نے عاصم بن منصور کے حوالے سے نقل کی ہے، میں نے کوئی ایسا شخص نہیں پایا جس نے اس کی توثیق کی ہو، یا جس نے اس کو ضعیف قرار دیا ہو، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16960]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (65/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف