🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
312. رجال غير مسمين، عن معاذ
کچھ نامعلوم راویوں کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 17495 (کل: 9 مقامات، 5 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 17495
مسند احمد: 22034، 22091، 27547
الفتح الربانی: 3006، 5433
المستدرک علی الصحیحین: 226
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 94، 6127
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17495
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى ، ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ أَرْطَاةَ بْنِ الْمُنْذِرِ ، عَنِ الْأَبَحِّ السَّكُونِيِّ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ.
ابح سکونی رحمہ اللہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو اس حال میں مرے کہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراتا ہو، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17495]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 169، حدیث 360»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22034
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ , أخبرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ , حَدَّثَنَا صَالِحٌ بْنُ أَبِي عَرِيبٍ , عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ , عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ , قَالَ: قَالَ لَنَا مُعَاذٌ فِي مَرَضِهِ: قَدْ سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا كُنْتُ أَكْتُمُكُمُوهُ , سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ كَانَ آخِرُ كَلَامِهِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ" .
کثیرہ بن مرہ کہتے ہیں کہ کہ اپنے مرض الوفات میں حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے ہم سے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث سن رکھی ہے جو میں اب تک تم سے چھپاتا رہا ہوں (اب بیان کر رہا ہوں) میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ دنیا سے رخصتی کے وقت جس شخص کا آخری کلام لا الہ الا اللہ ہو اس کے لئے جنت واجب ہوگئی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22034]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح ، وهذا إسناد حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22091
حَدَّثَنَا عَفَّانُ , حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , عَنْ مُعَاذٍ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ" , وَقَدْ قَالَ حَمَّادٌ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِمُعَاذ.
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اس حال میں فوت ہو کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22091]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27547
حَدَّثَنَا عَفَّانُ , حَدَّثَنَا هَمَّامٌ , قَالَ: حدثَنَا عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ , عَنْ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ , أَنَّهُ إِذْ حُضِرَ , قَالَ: أَدْخِلُوا عَلَيَّ النَّاسَ , فَأُدْخِلُوا عَلَيْهِ , فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ: " مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا , جَعَلَهُ اللَّهُ فِي الْجَنَّةِ" , وَمَا كُنْتُ أُحَدِّثُكُمُوهُ إِلَّا عِنْدَ الْمَوْتِ , وَالشَّهِيدُ عَلَى ذَلِكَ عُوَيْمِرٌ أَبُو الدَّرْدَاءِ , فَأَتَوْا أَبَا الدَّرْدَاءِ , فَقَالَ: صَدَقَ أَخِي , وَمَا كَانَ يُحَدِّثُكُمْ بِهِ إِلَّا عِنْدَ مَوْتِهِ .
حضرت معاذ بن جبل کے حوالے سے مروی ہے کہ جب ان کا آخری وقت قریب آیا تو فرمایا لوگوں کو میرے پاس بلا کر لاؤ، لوگ آئے تو فرمایا کہ میں نے نبی کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے جو شخص اس حال میں مرے کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو، اللہ اسے جنت میں داخل فرمائے گا، میں تمہیں یہ بات اپنی موت کے وقت بتارہا ہوں اور اس کے گواہ عویمر ابودرداء ہیں، لوگ حضرت ابودردا رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے تو انہوں نے فرمایا میرے بھائی نے سچ کہا اور انہوں نے یہ حدیث تم سے اپنی موت کے وقت ہی بیان کرنا تھی۔ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27547]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، أبو صالح لم يسمع من معاذ بن جبل، ولا من أبى الدرداء
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3006
عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ لَنَا مُعَاذٌ فِي مَرَضِهِ: قَدْ سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا كُنْتُ أَكْتُمُكُمُوهُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (مَنْ كَانَ آخِرُ كَلَامِهِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ) )
کثیر بن مرہ کہتے ہیں: سیّدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے مرض الموت کے دوران ہم سے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک بات سنی تھی، جسے میں اب تک تم سے چھپاتا رہا۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: جس آدمی کا آخری کلام لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ ہوگا، اس کے لیے جنت واجب ہو جائے گی۔ [الفتح الربانی/كتاب الجنائز/حدیث: 3006]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه أبوداود: 3116، وابن ماجه: 3796، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21998، 22127 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22384»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه أبوداود: 3116
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5433
عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ لَنَا مُعَاذٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي مَرَضِهِ قَدْ سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا كُنْتُ أَكْتُمُكُمُوهُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ كَانَ آخِرُ كَلَامِهِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ
۔ کثیر بن مرّہ کہتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے مرض الموت کے دوران کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک حدیث سنی تھی، میں اس کو تم سے چھپاتا رہا، اب بیان کر دیتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس کا آخری کلام لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ ہو گا، اس کے لیے جنت واجب ہو جائے گی۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5433]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه البزار: 2625، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22034 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22384»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 226
حدَّثناه أبو علي الحسين بن علي الحافظ، أخبرنا الحسين بن عبد الله بن يزيد القَطَّان الرَّقّي بالرَّقّة، حدثنا عبد الرحمن بن حماد أبو بكر الواسطي، حدثنا خالد بن عبد الله بن خالد الواسطي، عن حُميد بن هلال (2) ، عن أبي بُردة، عن أبي موسى (3) ، عن عوف بن مالك: أنهم كانوا مع النبي ﷺ في بعض مغازيه، قال عوف: فسمعتُ خَلْفي هَزِيزًا كَهَزيزِ الرَّحَى، فإذا أنا بالنبي ﷺ، فقلت: إنَّ النبي ﷺ إذا كان في أرض العدوِّ كان عليه الحرسُ، فقال رسول الله ﷺ:"أتاني آتٍ من ربي يخيِّرني بين أن يُدخِلَ شَطْرَ أُمَّتي الجنة وبين الشفاعةِ، فاخترتُ الشفاعة"، فقال معاذ بن جبل: يا رسول الله، قد عرفتَ قِوَائي فاجعَلْني منهم، قال:"أنت منهم"، قال عوف بن مالك: يا رسول الله، قد عرفت أنا تَرَكْنا قومَنا وأموالنا رَغَبًا لله ولرسوله، فاجعَلْنا منهم، قال:"أنت منهم"، فانتهينا إلى القوم وقد ثارُوا، فقال النبي ﷺ:"اقعُدُوا" فقعدوا، كأنه لم يَقُمْ أحد منهم، قال:"أتاني آتٍ من ربي فخيَّرني بين أن يُدخِلَ شطرَ أمَّتي الجنة وبين الشفاعةِ، فاخترتُ الشفاعة" فقالوا: يا رسول الله، اجعلنا منهم، فقال:"هي لمن مات لا يُشرِكُ بالله شيئًا" (1) .
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک غزوے میں تھے، عوف کہتے ہیں کہ میں نے اپنے پیچھے چکی چلنے جیسی گونج سنی تو دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لا رہے ہیں۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جب آپ دشمن کی سرزمین میں ہوں تو آپ پر پہرہ ہونا چاہیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے رب کی طرف سے ایک آنے والا میرے پاس آیا اور مجھے اس بات میں اختیار دیا کہ یا تو میری آدھی امت جنت میں داخل کر دی جائے یا مجھے شفاعت کا حق ملے، تو میں نے شفاعت کو منتخب کیا۔“ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ میری (ایمان کی) پختگی کو جانتے ہیں، مجھے ان شفاعت پانے والوں میں شامل فرما دیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان میں سے ہو۔“ عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ جانتے ہیں کہ ہم نے اللہ اور اس کے رسول کی خاطر اپنے گھر بار اور مال و دولت کو چھوڑا ہے، ہمیں بھی ان میں شامل فرما دیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم بھی ان میں سے ہو۔“ پھر ہم باقی لوگوں کے پاس پہنچے تو وہ بیدار ہو گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ“ تو وہ سب بیٹھ گئے گویا ان میں سے کوئی اٹھا ہی نہ تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے رب کی طرف سے ایک آنے والا میرے پاس آیا اور مجھے آدھی امت کی جنت یا شفاعت کے درمیان اختیار دیا، تو میں نے شفاعت کو چن لیا۔“ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمیں ان میں شامل فرما دیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ شفاعت ہر اس شخص کے لیے ہے جو اس حال میں فوت ہو کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 226]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح ورجاله ثقات» [ترقيم الرساله 226] [ترقيم الشركة 225]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح ورجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 94
قَالَ عَبْدٌ: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ، سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ قَالَ: ثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ، قَالَ: قَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ فِي وَصِيَّتِهِ الَّتِي تُوَفِّيَ عَنْهَا: "لَوْلَا أَنْ تَتَّكِلُوا لَحَدَّثْتُكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ مَاتَ وَفِي قَلْبِهِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُوقِنًا دَخَلَ الْجَنَّةَ ".
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ، وَسَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ هُوَ أَخُو حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ هُوَ أَبُو النُّعْمَانِ السَّدُوسِيُّ عَارِمٌ الْحَافِظُ إِلَّا أَنَّهُ اخْتَلَطَ بِأَخَرَةٍ، لَكِنَّ عَبْدَ بْنَ حُمَيْدٍ سَمِعَ مِنْهُ قَبْلَ الِاخْتِلَاطِ، وَمِنْ طَرِيقِهِ رَوَى مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ كَمَا أَوْضَحْتُ ذَلِكَ فِي تَبْيِينِ حَالِ الْمُخْتَلِطِينَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا هَمَّامٌ، أَبَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّهُ لَمَّا حُضِرَ قَالَ: "أَدْخِلُوا عَلَيَّ النَّاسِ. فَأُدْخِلُوا عَلَيْهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا جَعَلَهُ اللَّهُ فِي الْجَنَّةِ، وَمَا كُنْتُ أُحَدِّثُكُمُوهُ إِلَّا عِنْدَ الْمَوْتِ، وَالشَّهِيدُ عَلَى ذَلِكَ عُوَيْمِرٌ أَبِي الدَّرْدَاءِ. فَانْطَلَقُوا إِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ فَقَالَ: صَدَقَ أَخِي، وَمَا كَانَ يُحَدِّثُكُمْ بِهِ إِلَّا عِنْدَ مَوْتِهِ ".
سیدنا جابر بن عبد اللہ الانصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے اپنی اس وصیت میں جو انہوں نے وفات کے وقت کی تھی، فرمایا: ”اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ تم (محض اسی پر) بھروسہ کر کے عمل چھوڑ دو گے تو میں تمہیں وہ حدیث ضرور سناتا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؛ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اس حال میں فوت ہو کہ اس کے دل میں کامل یقین کے ساتھ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ہو، وہ جنت میں داخل ہو گیا۔“
یہ اسناد صحیح ہے، اور سعید بن زید رحمہ اللہ، حماد بن زید رحمہ اللہ کے بھائی ہیں، جبکہ محمد بن فضل رحمہ اللہ وہی ابو النعمان سدوسی عارم الحافظ ہیں، البتہ آخری عمر میں ان کا حافظہ متغیر (اختلاط) ہو گیا تھا، لیکن عبد بن حمید رحمہ اللہ نے ان سے اختلاط سے قبل سماع کیا ہے، اور انہی کے واسطے سے امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں روایت لی ہے جیسا کہ میں نے مختلطین کے احوال کی وضاحت میں اسے بیان کیا ہے۔
اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی جب وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے فرمایا: ”لوگوں کو میرے پاس بلاؤ۔“ جب لوگ ان کے پاس آ گئے تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اس حال میں فوت ہو کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراتا ہو تو اللہ اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔“ اور میں تمہیں یہ بات (فتنے کے خوف سے) صرف اپنی موت کے وقت ہی بتا رہا ہوں، اور اس پر گواہ عویمر سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ ہیں۔“ پھر لوگ سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو انہوں نے فرمایا: ”میرے بھائی نے سچ کہا، اور وہ تمہیں یہ حدیث اپنی وفات کے وقت ہی سنانے والے تھے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإيمان/حدیث: 94]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد صحيح، وسعيد بن زيد هو أخو حماد بن زيد، ومحمد بن الفضل هو أبو النعمان السدوسي عارم الحافظ إلا أنه اختلط بأخرة، لكن عبد بن حميد سمع منه قبل الاختلاط، ومن طريقه روى مسلم في صحيحه كما أوضحت ذلك في تبيين حال المختلطين»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 26999»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6127
قَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ الْمَكِّيَّ ، قَالَ: ثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ، قَالَ: قَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ فِي وَصِيَّتِهِ الَّتِي تُوُفِّيَ فِيهَا: " لَوْلَا أَنْ تَتَّكِلُوا لَحَدَّثْتُكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ مَاتَ وَفِي قَلْبِهِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُوقِنًا بِهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ".
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
وَتَقَدَّمَ بِطُرُقِهِ مَعَ جُمْلَةِ أَحَادِيثَ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ.
قُلْتُ: لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحَيْهِمَا وَغَيْرِهِمَا.
سیدنا جابر بن عبد اللہ انصاری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے اپنے مرضِ وفات میں وصیت کرتے ہوئے فرمایا: ”اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ تم (محض تکیہ کر کے عمل چھوڑ) بیٹھو گے تو میں تمہیں ایک ایسی حدیث ضرور سناتا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اس حال میں فوت ہو کہ اس کے دل میں مکمل یقین کے ساتھ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ موجود ہو، وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔““ یہ اسناد صحیح ہے اور یہ روایت اپنی اسناد کے ساتھ کتاب الایمان میں دیگر احادیث کے ضمن میں پہلے گزر چکی ہے۔ میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ اس حدیث کا ایک شاہد (تائیدی روایت) سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی موجود ہے جسے امام مسلم اور امام ابن حبان نے اپنی کتبِ صحیح اور دیگر محدثین نے بھی روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأذكار/حدیث: 6127]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد صحيح»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں