الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
313. المراسيل، عن معاذ بن جبل
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مرسل روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 17508 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 17508
الفتح الربانی: 7105
حدیث نمبر: 17508
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي ظِبْيَانَ ، عَنْ مُعَاذٍ ، أَنَّهُ قَدِمَ مِنَ الْيَمَنِ قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي قَدِمْتُ مِنْ عِنْدِ قَوْمٍ يَسْجُدُ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ، أَفَلَا نَفْعَلُ ذَلِكَ لَكَ؟ قَالَ: لَوْ كُنْتُ آمُرُ بَشَرًا أَنْ يَسْجُدَ لِبَشَرٍ لَأَمَرْتُ النِّسَاءَ أَنْ يَسْجُدْنَ لِأَزْوَاجِهِنَّ.
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ یمن سے واپس آئے تو عرض کیا: یا رسول اللہ! میں ایسی قوم کے ہاں سے آیا ہوں جن میں سے بعض لوگ بعض کو سجدہ کرتے ہیں، تو کیا ہم آپ کے لیے ایسا نہ کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں کسی انسان کو کسی دوسرے انسان کے لیے سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورتوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہروں کو سجدہ کریں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17508]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 174، حدیث 373»
حدیث نمبر: 7105
عَنْ أَبِي ظِبْيَانَ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ لَمَّا رَجَعَ مِنَ الْيَمَنِ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ رَأَيْتُ رِجَالًا بِالْيَمَنِ يَسْجُدُ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ أَفَلَا نَسْجُدُ لَكَ قَالَ لَوْ كُنْتُ آمُرُ بَشَرًا يَسْجُدُ لِبَشَرٍ لَأَمَرْتُ الْمَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا
۔ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: جب میں یمن سے واپس آیا تو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے یمن میں دیکھا ہے کہ وہاں لوگ ایک دوسرے کو سجدہ کرتے ہیں، تو کیا ہم بھی آپ کو سجدہ نہ کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر میں نے بشر کو بشر کے لئے سجدہ کی اجازت دینا ہوتی تو میں بیوی کو حکم دیتا کہ وہ خاوند کو سجدہ کرے۔ [الفتح الربانی/بيان موانع النكاح/حدیث: 7105]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه ابن ابي شيبة: 4/ 305، والطبراني: 20/ 373، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21986 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22335»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره