🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
319. يونس بن عبيد، عن الحسن، عن معقل
یونس بن عبید کی، حسن (بصری) کے واسطے سے، سیدنا معقل رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 17590 (کل: 20 مقامات، 13 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 17590، 17589، 17606
صحیح بخاری: 7151
صحیح مسلم: 363، 364، 4729
بلوغ المرام: 1285
سنن دارمی: 2831
مشکوۃ المصابیح: 3686
مسند احمد: 20291
الفتح الربانی: 4926، 12051
صحیح ابن حبان: 4495
الجامع الكامل: 7598، 13219
السنن الكبرى للبيهقي: 16639، 17902
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5740
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4197
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12051
عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اشْتَكَى فَدَخَلَ عَلَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ يَعْنِي يَعُودُهُ فَقَالَ أَمَا إِنِّي أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا لَمْ أَكُنْ حَدَّثْتُكَ بِهِ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَوْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ”لَا يَسْتَرْعِي اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى عَبْدًا رَعِيَّةً فَيَمُوتُ يَوْمَ يَمُوتُ وَهُوَ لَهَا غَاشٌّ إِلَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ“ وَفِي رِوَايَةٍ ”فَهُوَ فِي النَّارِ“
حسن سے روایت ہے کہ سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیمار پڑ گئے اورعبید اللہ بن زیاد ان کی تیماداری کے لیے آئے، سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تم کو ایک حدیث سناتا ہوں، جو میں نے پہلے نہیں سنائی تھی، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ اپنے کسی بند ے کو رعایا پر حکمرانی عطا فرمائے، لیکن اگر وہ حکمران ا س حال میں مرے کہ وہ اپنی رعایا کو دھوکا دیتا تھا تو اللہ تعالیٰ ا س پر جنت کو حرام کردیتا ہے۔ ایک روایت میں ہے: وہ جہنمی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12051]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 7150، ومسلم: 142، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20291 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20557»
وضاحت: فوائد: … مساوات کے ساتھ رعایا کے حقوق پورے کرنا انتہائی کٹھن مرحلہ ہے، سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((مَا مِنْ رَجُلٍ یَلِیْ اَمْرَ عَشَرَۃٍ فَمَا فَوْقَ ذٰلِکَ اِلاَّ اَتَاہٗ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ مَغْلُوْلًا یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ یَدُہُ اِلٰی عُنُقِہٖ: فَکَّہٗ بِرُّہٗ اَوْ اَوْبَقَہٗ اِثْمُہٗ: اَوَّلُھَا مَـلَامَۃٌ، وَ اَوْسَطُھَا نَدَامَۃٌ، وَآخِرُھَا خِزْیٌ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) … جو آدمی دس یا زیادہ افراد کا والی بنا، اللہ تعالیٰ اسے روزِ قیامت اس حال میں لائے گا کہ اس کا ہاتھ اس کی گردن کے ساتھ جکڑا ہوا ہو گا، پھر اس کی نیکی اس کو آزاد کر دے گی یا اس کا گناہ اس کو ہلاک کر دے گا، اس (امارت) کے شروع میں ملامت، درمیان میں ندامت اور آخر میں (روزِ قیامت) رسوائی ملتی ہے۔ (مسند احمد: ۵/ ۲۶۷)
بہرحال ذمہ داریاں سنبھالنے والے اللہ تعالیٰ کے ہاں مسئول ہیں اور کامیاب وہی ہے جو لوگوں کے آرام کو اپنے سکون پر ترجیح دیتا ہے۔
حکمرانوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ حکمرانی عیاشی اور مال و دولت جمع کرنے کا ذریعہ نہیں ہے، بلکہ یہ اتنی بڑی ذمہ داری ہے، کہ اس کو ادا کر دینے والوں کی تعداد بہت کم ہو گی۔
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جیسے عظیم حکمران کے سوانح عمری سے حکمرانی کی ذمہ داریوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 7150
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4495
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْهَبِ جَعْفَرُ بْنُ حَيَّانَ الْعُطَارِدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، قَالَ: عَادَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، فَقَالَ مَعْقِلٌ : إِِنِّي مُحَدِّثُكَ بِحَدِيثٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَوْ عَلِمْتَ أَنَّ لِي حَيَاةً مَا حَدَّثْتُكَ بِهِ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَا مِنْ عَبْدٍ يَسْتَرْعِيهِ اللَّهُ رَعِيَّةً، يَمُوتُ يَوْمَ يَمُوتُ وَهُوَ غَاشٌّ لِرَعِيَّتِهِ، إِِلا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ" .
حسن بصری بیان کرتے ہیں کہ عبیداللہ بن زیاد سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کی بیماری کے دوران ان کی عیادت کرنے کے لیے آیا، یہ اس بیماری کی بات ہے جس میں ان کا انتقال ہو گیا تھا، تو سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں ایک حدیث بیان کرنے لگا ہوں جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے، اگر مجھے یہ پتا ہوتا کہ ابھی میں اور زندہ رہوں گا تو میں تمہیں یہ حدیث بیان نہ کرتا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس بھی بندے کو اللہ تعالیٰ کسی کی نگرانی کا کام سونپے اور وہ ایسی حالت میں مر جائے کہ وہ اپنی رعایا کے ساتھ دھوکہ کرتا ہو، تو اللہ تعالیٰ اس شخص پر جنت کو حرام قرار دے دیتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4495]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 7150، 7151، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 142، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4495، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2838، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16735، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20615» «رقم طبعة با وزير 4478»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الضعيفة» تحت الحديث (2033). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7598
7598- عن معقل بن يسار المزني قال: سمعتُ النبي صلى الله عليه وسلم يقول: ما من عبد استرعاه الله رعية فلم يحطها بنصيحة إلا لم يجد رائحة الجنة.
وفي رواية: فيموت وهو غاش لهم إلا حرّم الله عليه الجنة.
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏متفق عليه: رواه البخاري في الأحكام (7150)، ومسلم في الإمارة (142: 21) كلاهما من طريق أبي الأشهب، عن الحسن، أن عبيد الله بن زياد عاد معقل بن يسار في مرضه الذي مات فيه، فقال له معقل: إني محدثك حديثا سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم، سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: فذكره. والسياق للبخاري.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13219
13219- عن الحسن أن عبيد الله بن زياد عاد معقل بن يسار في مرضه الذي مات فيه، فقال له معقل: إني محدثك حديثا سمعته من رسول اللهصلى الله عليه وسلم سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: ما من عبد استرعاه الله رعية، فلم يُحِطها بنصيحة إلا لم يجد رائحة الجنة.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الأحكام (7150)، ومسلم في الإيمان (142) كلاهما من طريق أبي الأشهب، عن الحسن، قال: فذكره. واللفظ للبخاري.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16639
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، إِمْلَاءً، أَنْبَأَ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَارِثِ الْبَغْدَادِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثَنَا ⦗٢٧٨⦘ أَبُو الْأَشْهَبِ جَعْفَرُ بْنُ حَيًّانَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ الْمُزَنِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَا مِنْ رَجُلٍ يَسْتَرْعِي رَعِيَّةً، يَمُوتُ حِينَ يَمُوتُ وَهُوَ غَاشٌّ لِرَعِيَّتِهِ، إِلَّا حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ، عَنْ أَبِي الْأَشْهَبِ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ شَيْبَانَ بْنِ فَرُّوخٍ، عَنْ أَبِي الْأَشْهَبِ.
سیدنا معقل بن یسار مزنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو آدمی بھی کسی کا نگران بنے اور وہ ان سے دھوکا کرتا ہو اور اسی حال میں فوت ہو جائے تو اللہ نے اس پر جنت کو حرام کر دیا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 16639]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17902
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الْإِمَامُ، ثنا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ، ثنا أَبُو الْأَشْهَبِ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: عَادَ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ زِيَادٍ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ الْمُزَنِيَّ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، فَقَالَ مَعْقِلٌ: إِنِّي مُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: لَوْ عَلِمْتُ أَنَّ بِي حَيَاةً مَا حَدَّثْتُكَ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَا مِنْ عَبْدٍ يَسْتَرْعِيهِ رَعِيَّةً يَمُوتُ يَوْمَ يَمُوتُ وَهُوَ غَاشٌّ لِرَعِيَّتِهِ إِلَّا حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ شَيْبَانَ بْنِ فَرُّوخَ، وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ، عَنْ أَبِي الْأَشْهَبِ وَرُوِّينَا فِي الْحَدِيثِ الثَّابِتِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَعَثَ أَمِيرًا عَلَى سَرِيَّةٍ أَوْ جَيْشٍ أَوْصَاهُ فِي خَاصَّةِ نَفْسِهِ بِتَقْوَى اللهِ وَبِمَنْ مَعَهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ خَيْرًا".
عبیداللہ بن زیاد حضرت معقل بن یسار مزنی رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے گئے۔ اسی مرض میں ہی آپ فوت ہو گئے تھے۔ حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ایک حدیث بیان کروں گا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے اور انہوں نے کہا: اگر مجھے علم ہوتا کہ میری زندگی ابھی باقی ہے تو میں یہ حدیث نہ بیان کرتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس بندے کو اللہ کسی قوم کا نگران بنا دے اور وہ اپنی قوم کو دھوکا دے تو وہ جب بھی مرے گا تو اللہ نے اس پر جنت حرام کردی ہے۔“
سلیمان بن بریدہ رحمہ اللہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی لشکر کو روانہ کرتے اور ان کا امیر مقرر کرتے تو اس کو خاص تقویٰ کی نصیحت کرتے اور جو مسلمان اس کے ساتھ ہوتے ان کے ساتھ بھلائی کی نصیحت کرتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 17902]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5740
«ما من عبد يسترعيه الله رعية يموت يوم يموت وهو غاش لرعيته إلا حرم الله عليه الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کوئی بندہ ایسا نہیں جسے اللہ کسی رعیت کا نگران بنائے اور وہ اپنی موت کے دن اپنی رعیت کے ساتھ خیانت کرنے والا ہو مگر اللہ اس پر جنت حرام کر دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5740]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن معقل بن يسار. مختصر مسلم 1211.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17589
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ ، مَرِضَ فَأَتَاهُ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ زِيَادٍ يَعُودُهُ، فَقَالَ لَهُ مَعْقِلٌ: لَأُحَدِّثَنَّكَ بِحَدِيثٍ لَمْ أُحَدِّثْكَ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَا مِنْ عَبْدٍ اسْتَرْعَاهُ اللهُ رَعِيَّةً، فَمَاتَ وَهُوَ غَاشٌّ لَهَا إِلَّا حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیمار ہوئے تو عبیداللہ بن زیاد ان کی عیادت کے لیے آیا۔ معقل رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: میں تمہیں ایک ایسی حدیث سناؤں گا جو پہلے نہیں سنائی، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”جس بندے کو بھی اللہ کسی رعیت کا نگہبان بنائے اور وہ اس کے ساتھ خیانت کرتے ہوئے مر جائے تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام کر دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17589]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 201، حدیث 455»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 7150، 7151، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 142، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4495، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2838، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16735، 16736، 17975، 17974، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20615، 20616، 20617، 20622، 20641، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 971، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 401، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20651، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33222، 38877، والطبراني فى «الكبير» برقم: 449، 458، 459، 456، 457، 469، 472، 476، 473، 474، 478، 506، 513، 514، 518، 517، 515، 516، 519، 524، 533، 534، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2152، 6629»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17606
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ ، ثَنَا أَبِي ، (ح) وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، قَالَا: ثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، ثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَا: ثَنَا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ الْجَوَارِيِّ أَبُو الْحَوَارِيِّ ، قَالَا: ثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنِ اسْتَرْعَاهُ اللهُ رَعِيَّةً، فَمَاتَ وَهُوَ غَاشٌّ لَهَا إِلَّا حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جس بندے کو بھی اللہ کسی رعیت کا نگہبان بنائے اور وہ اس کے ساتھ خیانت کرتے ہوئے مر جائے تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام کر دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17606]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 206، حدیث 472»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 7150، 7151، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 142، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4495، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2838، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16735، 16736، 17975، 17974، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20615، 20616، 20617، 20622، 20641، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 971، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 401، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20651، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33222، 38877، والطبراني فى «الكبير» برقم: 449، 455، 458، 459، 456، 457، 469، 476، 473، 474، 478، 506، 513، 514، 518، 517، 515، 516، 519، 524، 533، 534، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2152، 6629»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4197
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: ثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانٍ ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: دَخَلَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ عَلَى مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ يَعُودُهُ وَنَحْنُ عِنْدَهُ وَابْنُ زِيَادٍ عَامَلٌ فَسَأَلَهُ، فَقَالَ مَعْقِلٌ: وَاللَّهِ لَأُحَدِّثَنَّكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: أَيُّمَا رَجُلٍ اسْتَرْعَاهُ اللَّهُ رَعِيَّةً فَمَاتَ يَوْمَ يَمُوتُ وَهُوَ غَاشٌّ لِرَعِيَّتِهِ؛ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ قَالَ: فَهَلَّا قَبْلَ الْيَوْمِ حَدَّثَنِي، قَالَ لَهُ: لَوْلَا أَنِّي أَرَى مَا بِي مَا حَدَّثْتُكَ. قُلْتُ: رَوَى الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ الْمَرْفُوعَ مِنْ حَدِيثِهِ دُونَ بَاقِيهِ.
حسن (بصری) رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عبید اللہ بن زیاد سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے آیا جبکہ ہم بھی ان کے پاس موجود تھے اور ابن زیاد اس وقت حاکم تھا، اس نے آپ سے کچھ دریافت کیا تو سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں تجھے وہ حدیث ضرور سناؤں گا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے، بخدا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جس کسی شخص کو اللہ تعالیٰ نے کسی رعیت کا نگران بنایا، پھر وہ جس دن مرا اس حال میں مرا کہ اپنی رعیت کے ساتھ خیانت کرنے والا تھا تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام فرما دے گا۔““ ابن زیاد نے کہا: آپ نے یہ حدیث مجھے آج سے پہلے کیوں نہ سنائی؟ سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے اسے جواب دیا: ”اگر میں اپنی اس موجودہ حالت (یعنی قریب الموت ہونا) کو نہ دیکھ رہا ہوتا تو تجھے یہ حدیث کبھی نہ سناتا۔“ امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ نے اس روایت کے صرف مرفوع حصے کو نقل کیا ہے، جبکہ بقیہ قصہ ذکر نہیں کیا۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإمارة/حدیث: 4197]
تخریج الحدیث: «روح بن عبادة وهشام بن حسان ثقتان، والحسن شهد القصة وسماعه من معقل في صحيح مسلم (من الحفظ)؛ وقال البوصيري: روى البخاري ومسلم المرفوع منه»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح، وأصله في الصحيحين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں