الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
429. مسعود بن الأسود العدوي " وهو مسعود بن الأسود بن حارثة بن نضلة بن عوف بن عبيد بن عويج بن عدي بن كعب، وأمه العجماء بنت عامر "
سیدنا مسعود بن اسود عدوی رضی اللہ عنہ (آپ مسعود بن اسود بن حارثہ بن نضلہ بن عوف بن عبید بن عویج بن عدی بن کعب ہیں، آپ کی والدہ عجماء بنت عامر تھیں)
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 17924 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
سنن ابن ماجہ: 2548
مصنف ابن ابی شیبہ: 29939
الجامع الكامل: 6980
حدیث نمبر: 17924
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، (ح) وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، (ح) وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا: ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، ثَنَا أَبِي كُلُّهُمْ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ ، عَنْ أُمِّهِ عَائِشَةَ بِنْتِ مَسْعُودِ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهَا مَسْعُودٍ قَالَ: لَمَّا سَرَقَتِ الْمَرْأَةُ تِلْكَ الْقَطِيفَةَ مِنْ بَيْتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَمَرَ بِقَطْعِهَا أَعْظَمْنَا ذَلِكَ، وَكَانَتِ امْرَأَةً مِنْ قُرَيْشٍ، فَجِئْنَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَلَّمْنَاهُ فَقُلْنَا: نَحْنُ نَفْدِيهَا بِأَرْبَعِينَ أُوقِيَّةً، فَقَالَ: تُطَهَّرُ خَيْرٌ لَهَا، فَلَمَّا سَمِعْنَا لِينَ قَوْلِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَيْنَا أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ فَقُلْنَا لَهُ: كَلِّمْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَأْنِ هَذِهِ الْمَرْأَةِ وَنَحْنُ نَفْدِيهَا بِأَرْبَعِينَ أُوقِيَّةً، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ خَطِيبًا فَقَالَ: " يَا أَيُّهَا النَّاسُ، مَا إِكْثَارُكُمْ عَلَيَّ فِي حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللهِ وَقَعَ عَلَى أَمَةٍ مِنْ إِمَاءِ اللهِ؟ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَزَلَتْ بِالَّذِي نَزَلَتْ هَذِهِ الْمَرْأَةُ لَأَقَمْتُ عَلَيْهَا الْحَدَّ.
سیدنا مسعود بن اسود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب اس عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر سے وہ چادر چرائی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا تو ہمیں یہ بات بہت گراں گزری، اور وہ قریش کی ایک عورت تھی، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ سے بات کی، ہم نے عرض کیا: ہم اس کی طرف سے چالیس اوقیہ فدیہ دے دیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا پاک ہونا اس کے لیے بہتر ہے۔“ جب ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لہجے میں نرمی محسوس کی تو ہم سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے پاس آئے اور ان سے کہا: ہم اس عورت کے معاملے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کب تک بات کرتے رہیں، جبکہ ہم اس کی طرف سے چالیس اوقیہ فدیہ دے رہے ہیں۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دیکھا تو خطبہ دینے کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”اے لوگو! تم مجھ پر اللہ کی حدود میں سے ایک حد کے معاملے میں، جو اللہ کی ایک لونڈی پر واقع ہوئی ہے، اتنا اصرار کیوں کر رہے ہو؟ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر رسول اللہ کی بیٹی فاطمہ بھی وہی جرم کرتیں جو اس عورت نے کیا ہے تو میں اس پر بھی یہ حد قائم کر دیتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17924]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 334، حدیث 793»
حدیث نمبر: 2548
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاق ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ بْنِ رُكَانَةَ ، عَنْ أُمِّهِ عَائِشَةَ بِنْتِ مَسْعُودِ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهَا ، قَالَ: لَمَّا سَرَقَتِ الْمَرْأَةُ تِلْكَ الْقَطِيفَةَ مِنْ بَيْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْظَمْنَا ذَلِكَ وَكَانَتِ امْرَأَةً مِنْ قُرَيْشٍ فَجِئْنَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُكَلِّمُهُ وَقُلْنَا نَحْنُ نَفْدِيهَا بِأَرْبَعِينَ أُوقِيَّةً، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تُطَهَّرَ خَيْرٌ لَهَا"، فَلَمَّا سَمِعْنَا لِينَ قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَتَيْنَا أُسَامَةَ فَقُلْنَا كَلِّمْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِكَ قَامَ خَطِيبًا، فَقَالَ:" مَا إِكْثَارُكُمْ عَلَيَّ فِي حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَقَعَ عَلَى أَمَةٍ مِنْ إِمَاءِ اللَّهِ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةُ ابْنَةُ رَسُولِ اللَّهِ نَزَلَتْ بِالَّذِي نَزَلَتْ بِهِ، لَقَطَعَ مُحَمَّدٌ يَدَهَا".
مسعود بن اسود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب اس عورت (فاطمہ بنت اسود) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر سے چادر چرائی تو ہمیں اس کی بڑی فکر ہوئی، وہ قریشی عورت تھی، چنانچہ ہم گفتگو کرنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہم نے عرض کیا: ہم اس کے فدیہ میں چالیس اوقیہ ادا کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس عورت کا پاک کر دیا جانا اس کے حق میں بہتر ہے“، جب ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نرم گفتگو سنی تو (امیدیں لگائے) اسامہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (اس کے سلسلے میں) گفتگو کرو، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دیکھا (کہ اسامہ سفارش کر رہے ہیں) تو کھڑے ہو کر خطبہ دیا، اور فرمایا: ”کیا بات ہے تم باربار مجھ سے اللہ کی حدود میں سے ایک حد کے بارے میں سفارش کر رہے ہو؟ جو اللہ کی ایک باندی پر ثابت ہے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر یہ چیز اللہ کے رسول کی بیٹی فاطمہ کے ساتھ پیش آتی، جو اس کے ساتھ پیش آئی ہے تو محمد اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2548]
حضرت مسعود ابن اسود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”جب اس عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر سے کمبل چرا لیا تو ہم اس معاملے میں بہت فکرمند ہوئے۔ وہ قریش کی ایک عورت تھی۔ ہم بات کرنے کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہم نے کہا: ”ہم اس کے جرمانے کے طور پر چالیس اوقیے (چاندی) دے دیں گے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے لیے یہی بہتر ہے کہ اسے (سزا دے کر گناہ سے) پاک کر دیا جائے۔“ ہم نے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نرم گفتگو سنی تو ہم حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور کہا: ”اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کرو۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ صورت حال دیکھی تو خطبہ دینے کھڑے ہو گئے اور فرمایا: ”تم اللہ کی ایک حد (کے نفاذ کو روکنے) کے لیے اصرار کیوں کر رہے ہو جو اللہ کی ایک بندی پر آ پڑی ہے؟ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! اگر اللہ کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی بیٹی بھی وہ غلطی کرتی جو اس عورت نے کی ہے تو محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2548]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11263، ومصباح الزجاجة: 904)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/409) (ضعیف)» (محمد بن اسحاق مدلس ہیں، روایت عنعنہ سے کی ہے نیز ملاحظہ ہو: الضعیفة: 4425)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن إسحاق عنعن
والحديث السابق (الأصل: 2547) شاهد لبعضه ولعله من أجله حسنه الحافظ في الإصابة (409/3) !
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 471
إسناده ضعيف
ابن إسحاق عنعن
والحديث السابق (الأصل: 2547) شاهد لبعضه ولعله من أجله حسنه الحافظ في الإصابة (409/3) !
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 471
ترقیم عوامۃ: 28663 ترقیم الشثری: -- 29939
حدثنا ابن نمير قال: حدثنا محمد بن إسحاق عن محمد بن طلحة ابن ركانة عن امه عائشة بنت مسعود بن الاسود عن ابيها مسعود قال: لما سرقت المراة تلك القطيفة من بيت رسول الله صلى الله عليه وسلم اعظمنا ذلك، وكانت المراة من قريش، فجئنا إلى النبي صلى الله عليه وسلم نكلمه، وقلنا: نحن نفديها باربعين اوقية! قال: تطهر خير لها، فلما سمعنا لين قول رسول الله صلى الله عليه وسلم اتينا اسامة فقلنا: كلم رسول الله صلى الله عليه وسلم، فلما راى رسول الله صلى الله عليه وسلم ذلك قام خطيبا، فقال: ما إكثاركم علي في حد من حدود الله وقع على امة من إماء الله؟ والذي نفسي بيده، لو كانت فاطمة بنت رسول الله [صلى الله عليه وسلم] نزلت بالذي نزلت به لقطع محمد يدها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن).
(٢) سقط من [ب، جـ، ط، ك، م].
(٣) سقط من [أ، ب، ط].
(٤) سقط من [جـ].
(٥) حسن؛ صرح ابن إسحاق بالسماع كما عند ابن بشكوال في الأسماء المبهمة ٤/ ٢٥٦، وأخرجه أحمد (٢٣٤٧٩)، وابن ماجه (٢٥٤٨)، والحاكم ٤/ ٣٧٩، والطبراني ٢٠/ ٧٩٢، والبيهقي ٨/ ٢٨١، وابن عساكر ٥٨/ ٣، وابن قانع ٣/ ٦٥، وابن عبد البر في الاستذكار ٧/ ٥٧١.
حضرت مسعود فرماتے ہیں کہ جب اس عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر سے چادر چوری کی تو ہم نے اس بات کو بہت بڑا سمجھا، اور اس عورت کا تعلق قریش سے تھا پس ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بات چیت کرنے کے لیے آئے اور ہم نے عرض کی: ہم اس عورت کا چالیس اوقیہ چاندی فدیہ دیں گے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ پاک ہوجائے یہ اس کے لیے بہتر رہے۔ جب ہم لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نرم بات سنی تو ہم حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ہم نے کہا: آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں بات کریں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ معاملہ دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ ارشاد فرمانے کے لیے کھڑے ہوگئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اللہ کی سزاؤں میں سے ایک سزا کے بارے میں مجھ پر کیوں اپنی تعداد کو بڑھا رہے ہو جو اللہ کی بندیوں میں سے ایک بندی پر ثابت ہوچکی ہے؟ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے اگر فاطمہ بنت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی اس مقام پر اترتی جس مقام پر آج یہ عورت اتری ہے تو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ضرور اس کا ہاتھ کاٹ دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29939]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: والصواب قولهم . قال سعد الشثري: حسن؛ صرح ابن إسحاق بالسماع كما عند ابن بشكوال في الأسماء المبهمة ٤/ ٢٥٦ .»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8239، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2548، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17394، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23962، 27434، والطبراني فى «الكبير» برقم: 791، 792، 793، ترقيم محمد عوامة: 28663»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8239، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2548، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17394، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23962، 27434، والطبراني فى «الكبير» برقم: 791، 792، 793، ترقيم محمد عوامة: 28663»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 6980
6980- عن محمد بن طلحة بن رُكانة، عن أمه عائشة بنت مسعود بن الأسود، عن أبيها قال: لما سرقت المرأة تلك القطيفة من بيت رسول اللهصلى الله عليه وسلم أعظمنا ذلك. وكانت امرأة من قريش. فجئنا إلى النبيصلى الله عليه وسلم نُكلمه. وقُلنا: نحن نفديها بأربعين أوقية. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: تطهّر خير لها فلما سمعنا لين قول رسول الله صلى الله عليه وسلم أتينا أسامة فقلنا: كلّم رسول الله صلى الله عليه وسلم فلما رأى رسول الله صلى الله عليه وسلم ذلك قام خطيباً فقال: ما إكثارهم عليّ في حد من حدود الله عز وجل وقع على أمةٍ من إماء الله! والذي نفسي بيده لو كانت فاطمة ابنة رسول الله نزلت بالذي نزلت به لقطع محمد يدها.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن ماجة (2548) والحاكم (4/379-380) ومن طريقه البيهقي (8/281) كلهم من حديث محمد بن إسحاق، عن محمد بن طلحة بن شداد بن ركانة بإسناده مثله.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 17923
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ ، عَنْ أُمِّهِ عَائِشَةَ بِنْتِ مَسْعُودِ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهَا ، قَالَ: لَمَّا سَرَقَتِ الْمَرْأَةُ الْقَطِيفَةَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَعْظَمْنَا ذَلِكَ، وَكَانَتْ مِنْ قُرَيْشٍ، فَجِئْنَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَلَّمْنَاهُ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ نَفْدِيهَا بِأَرْبَعِينَ أُوقِيَّةً، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تُطَهَّرُ خَيْرٌ لَهَا "، فَلَمَّا سَمِعْنَاهَا لِينَ قَوْلِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْطَلَقْنَا إِلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ وَكَلَّمْنَاهُ فَقُلْنَا: اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَأْنِ هَذِهِ الْمَرْأَةِ، وَنَفْدِيهَا بِأَرْبَعِينَ أُوقِيَّةً، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِينَا خَطِيبًا فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، مَا إِكْثَارُكُمْ فِي حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللهِ وَقَعَ عَلَى أَمَةٍ مِنْ إِمَاءِ اللهِ؟ فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ قَرِفَتْ بِمَا نَزَلَتْ بِهِ هَذِهِ لَقَطَعْتُ يَدَهَا " فَيَئِسَ النَّاسُ فَقَطَعَ يَدَهَا.
سیدنا مسعود بن اسود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب اس عورت نے وہ چادر چرائی تو (اس بارے میں) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، ہمیں یہ بات بہت گراں گزری، اور وہ عورت قریش سے تھی، تو ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ سے بات کی، ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم اس کی طرف سے چالیس اوقیہ فدیہ دے دیتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا پاک ہونا اس کے لیے بہتر ہے۔“ جب ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لہجے میں نرمی محسوس کی تو ہم سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے پاس گئے اور ان سے بات کی، ہم نے عرض کیا: اس عورت کے معاملے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہماری سفارش کیجیے، ہم اس کی طرف سے چالیس اوقیہ فدیہ دے دیں گے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کوشش دیکھی تو ہمارے سامنے خطبہ دینے کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”اے لوگو! تمہیں اللہ کی حدود میں سے ایک حد کے معاملے میں، جو اللہ کی ایک لونڈی پر واقع ہوئی ہے، اتنا اصرار کیوں ہے؟ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر محمد کی بیٹی فاطمہ بھی وہی جرم کرتیں جو اس عورت نے کیا ہے تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔“ چنانچہ لوگ مایوس ہو گئے اور اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17923]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 333، حدیث 792»