🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
511. زياد بن علاقة , عن المغيرة
زیاد بن علاقہ کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 18141 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 18141
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13857
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18141
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا هَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَاءِ ، ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْكُوفِيُّ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْ أَحَدٍ إِلَّا جُعِلَ مَعَهُ قَرِينٌ مِنَ الْجِنِّ، قَالُوا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: " وَلَا أَنَا، إِلَّا أَنَّ اللهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ، فَلَا يَأْمُرُنِي إِلَّا بِخَيْرٍ.
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (أبو أحمد [حماد] الكوفي) ووضع المحقق: حماد بين معقوفين إشارة إلى زيادته ولكنه لم ينبه عليه وهو يشير به إلى أن الصواب: (أبو حماد) وهو كذلك، وينظر مصادر الترجمة والله أعلم.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر شخص کے ساتھ جنوں میں سے ایک ساتھی (قرین) مقرر کیا گیا ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”کیا آپ کے ساتھ بھی، اے اللہ کے رسول؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے ساتھ بھی، مگر اللہ نے اس کے خلاف میری مدد فرمائی تو وہ مسلمان ہو گیا، اب وہ مجھے بھلائی کے سوا کسی چیز کا حکم نہیں دیتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18141]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 421، حدیث 1017»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13857
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَحَدٍ إِلَّا جُعِلَ مَعَهُ قَرِينٌ مِنَ الْجِنِّ". قَالُوا: وَلَا أَنْتَ؟ قَالَ:" وَلَا أَنَا، إِلَّا أَنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ، فَلَا يَأْمُرُنِي إِلَّا بِخَيْرٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو حَمَّادٍ الْمُفَضَّلُ بْنُ صَدَقَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر ایک کے ساتھ، جنات سے تعلق رکھنے والا ایک ”قرین“ مقرر کیا گیا ہے، لوگوں نے عرض کی: آپ کے ساتھ بھی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے ساتھ بھی، البتہ اللہ تعالیٰ نے اُس کے خلاف میری مدد کی، اور وہ مسلمان ہو گیا، تو وہ مجھے صرف بھلائی کے بارے میں ہی کہتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوحماد مفضل بن صدقہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13857]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (421/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں