🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
117. سليمان بن يسار، عن أم سلمة
سلیمان بن یسار کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 19879 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 19879، 19880
مسند احمد: 26740
سنن دارقطنی: 794
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19879
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا مُعَلَّى بْنُ رَاشِدٍ ، ثَنَا وَهْبٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ فَاطِمَةَ اسْتُحِيضَتْ، وَكَانَتْ تَغْتَسِلُ مِنَ الْمِرْكَنِ، فَتَخْرُجُ وَهِيَ عَالِيَةُ الصُّفْرَةِ وَالْكُدْرَةِ، فَاسْتَفْتَتْ لَهَا أُمُّ سَلَمَةَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: تَنْتَظِرُ أَيَّامَ حَيْضِهَا، فَتَدَعُ الصَّلَاةَ فِيهَا، وَتَغْتَسِلُ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ، وَتُصَلِّي.
قَالَ أَيُّوبُ : فَقُلْتُ لِسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ : يَأْتِيهَا زَوْجُهَا؟ قَالَ: " إِنَّمَا نَقُولُ مَا سَمِعْنَا ".
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو استحاضہ کا مرض ہو گیا، وہ ٹب میں غسل کرتی تھیں، پھر (اس سے) نکلتیں تو (پانی پر) زردی اور گدلاہٹ چھائی ہوتی، تو ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے ان کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اپنے حیض کے ایام کا انتظار کرے، ان میں نماز چھوڑ دے، اور ان کے علاوہ باقی دنوں میں غسل کرے اور نماز پڑھے۔“ ایوب کہتے ہیں: میں نے سلیمان بن یسار سے پوچھا: کیا اس کا شوہر اس کے پاس آ سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”ہم تو وہی بتاتے ہیں جو ہم نے سنا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19879]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 270، حدیث 575»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26740
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ , أَنَّ فَاطِمَةَ اسْتُحِيضَتْ، وَكَانَتْ تَغْتَسِلُ فِي مِرْكَنٍ لَهَا، فَتَخْرُجُ وَهِيَ عَالِيَةُ الصُّفْرَةِ وَالْكُدْرَةِ، فَاسْتَفْتَتْ لَهَا أُمُّ سَلَمَةَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " تَنْتَظِرُ أَيَّامَ قُرْئِهَا أَوْ أَيَّامَ حَيْضِهَا فَتَدَعُ فِيهِ الصَّلَاةَ، وَتَغْتَسِلُ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ، وَتَسْتَثْفِرُ بِثَوْبٍ، وَتُصَلِّي" .
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ فاطمہ بنت ابی حبیش کا دم استحاضہ جاری رہتا تھا، وہ اپنے ٹب میں غسل کرکے جب نکلتیں تو اس کی سطح پر زردی اور مٹیالاپن غالب ہوتا تھا حضرت ام سلمہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا حکم دریافت کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ اتنے دن رات تک انتظار کرے جتنے دن تک اسے پہلے ناپاکی کا سامنا ہوتا تھا اور مہینے میں اتنے دنوں کا اندازہ کرلے اور اتنے دن تک نماز چھوڑے رکھے اس کے بعد غسل کر کے کپڑا باندھ لے اور نماز پڑھنے لگے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26740]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، لكن اختلف فيه على أيوب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 782 ترقیم الرسالہ : -- 794
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَاضِي ، نا أَبُو مَعْمَرٍ ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ ، نا أَيُّوبُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ اسْتَفْتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِفَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ، فَقَالَ:" تَدَعُ الصَّلاةَ قَدْرَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي" . رَوَاهُ وُهَيْبٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ بِهَذَا، وَقَالَ:" تَنْتَظِرُ أَيَّامَ حَيْضِهَا فَتَدَعُ الصَّلاةَ".
سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں: سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فاطمہ بنت ابوحبیش کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ حیض کی مخصوص میعاد کے دوران ترک کرے گی اور اس کے بعد غسل کر کے نماز ادا کرے گی۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے، تاہم اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ الفاظ ہیں: ”وہ اپنے حیض کے ایام کا انتظار کرے گی اور نماز ترک کر دے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحيض/حدیث: 794]
ترقیم العلمیہ: 782
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 199، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6976، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 208، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 274، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 623، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1604، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 793، 794، 795، 796، 843، 844، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27153، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 304، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 6894، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 1182، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 1355»
«‏‏‏‏قال البیھقی: هذا حديث مشهور أودعه مالك في الموطأ إلا أن سليمان لم يسمعه من أم سلمة، الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19880
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے بھی اسی طرح کی روایت مروی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19880]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 270، حدیث 576»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں