🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
322. ما روى ابن عباس، عن سودة
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جو سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 20468 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 20468
صحیح بخاری: 6686
سنن نسائی: 4245
مسند احمد: 27418
مصنف ابن ابی شیبہ: 26382
الفتح الربانی: 417
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20468
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، ثَنَا مَنْفَعُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، ثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ سَوْدَةَ ، زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: كَانَتْ لَنَا شَاةٌ فَمَاتَتْ فَدَبَغْنَا مَسْكَهَا، فَمَا زِلْنَا نَنْبِذُ فِيهِ حَتَّى صَارَ شَنًّا.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (منقع بن الضياع)
سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا زوجِ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتی ہیں: ”ہماری ایک بکری تھی جو مر گئی، تو ہم نے اس کی کھال رنگی، پھر ہم اس میں نبیذ بناتے رہے یہاں تک کہ وہ پرانا بوسیدہ مشکیزہ بن گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20468]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 36، حدیث 97»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6686
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنْ سَوْدَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ:" مَاتَتْ لَنَا شَاةٌ فَدَبَغْنَا مَسْكَهَا، ثُمَّ مَا زِلْنَا نَنْبِذُ فِيهِ حَتَّى صَارَ شَنًّا".
ہم سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا، کہا ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، کہا ہم کو اسماعیل بن ابی خالد نے خبر دی، انہیں شعبی نے، انہیں عکرمہ نے اور انہیں ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی صاحبہ سودہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ان کی ایک بکری مر گئی تو اس کے چمڑے کو ہم نے دباغت دے دیا۔ پھر ہم اس کی مشک میں نبیذ بناتے رہے یہاں تک کہ وہ پرانی ہو گئی۔ [صحيح البخاري/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6686]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ حضرت سودہ رضی اللہ عنہا سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ”ہماری ایک بکری مر گئی تو اس کے چمڑے کو ہم نے دباغت دی، پھر ہم اس کی مشک میں نبیذ بناتے رہے حتیٰ کہ وہ پرانی ہو گئی۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6686]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4245
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ سَوْدَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ:" مَاتَتْ شَاةٌ لَنَا , فَدَبَغْنَا مَسْكَهَا فَمَا زِلْنَا نَنْبِذُ فِيهَا حَتَّى صَارَتْ شَنًّا".
ام المؤمنین سودہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہماری ایک بکری مر گئی تو ہم نے اس کی کھال کو دباغت دی، پھر ہم اس میں ہمیشہ نبیذ بناتے رہے یہاں تک کہ وہ پرانی ہو گئی۔ [سنن نسائي/كتاب الفرع والعتيرة/حدیث: 4245]
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت سودہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ہماری ایک بکری مر گئی تو ہم نے اس کی کھال کو رنگ لیا، پھر ہم اس میں نبیذ بناتے رہے حتیٰ کہ وہ پرانی مشک بن گئی۔ [سنن نسائي/كتاب الفرع والعتيرة/حدیث: 4245]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأیمان والنذور 21 (6686)، (تحفة الأشراف: 15896)، مسند احمد (6/429) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27418
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ , عَنْ إِسْمَاعِيلَ , عَنْ عِكْرِمَةَ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , عَنْ سَوْدَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَتْ: " مَاتَتْ شَاةٌ لَنَا , فَدَبَغْنَا مَسْكَهَا , فَمَا زِلْنَا نَنْبِذُ بِهِ حَتَّى صَارَ شَنًّا" .
حضرت سودہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ہماری ایک بکری مر گئی، ہم نے اس کی کھال کو دباغت دے دی اور ہم اس میں اس وقت تک نبیذ بناتے رہے جب تک کہ وہ پرانا ہو کر خشک نہ ہو گیا۔ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27418]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25269 ترقیم الشثری: -- 26382
حدثنا هشيم قال: اخبرنا إسماعيل عن الشعبي قال: اخبرنا عكرمة عن ابن عباس ان شاة لسودة بنت زمعة ماتت، قالت: فدبغنا جلدها فكنا ننبذ فيه حتى صار شنا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (قال).
(٢) في [جـ، ز]: زيادة (فيه).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٦٨٦)، وأحمد (٢٧٤١٨).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت سودہ بنت زمعہ کی ایک بکری تھی جو مرگئی۔ وہ کہتی ہیں کہ ہم نے اس کی کھال کو دباغت دے دی اور ہم اس میں نبیذ بناتے تھے یہاں تک کہ وہ بوسیدہ ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26382]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1281، 5415، 5414، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 112، 113، 111، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 55، 56، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3084، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2334، 2364، والبزار فى «مسنده» برقم: 4788، 5169، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2712، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3242، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11384، 11766، 11765، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2123، ترقيم محمد عوامة: 25269»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 417
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ سَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: مَاتَتْ شَاةٌ لَنَا فَدَبَغْنَا مَسْكَهَا فَمَا زَلْنَا نَنْبِذُ فِيهِ حَتَّى صَارَ شَنًّا
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ زوجہ رسول سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”ہماری ایک بکری مر گئی تھی، پس ہم نے اس کے چمڑے کو رنگ لیا اور اس میں نبیذ بناتے رہے، یہاں تک کہ وہ بوسیدہ ہو گیا۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 417]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6686، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27418 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27963»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6686
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں