الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
194. حصين بن عوف الخثعمي
سیدنا حصین بن عوف خثعمی رضی اللہ عنہ
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 3536 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
سنن ابن ماجہ: 2908
صحیح ابن خزیمہ: 3035
حدیث نمبر: 3536
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، وَعَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَا: ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كُرَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، حَدَّثَنِي حُصَيْنُ بْنُ عَوْفٍ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ أَبِي أَدْرَكَهُ الْحَجُّ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَحُجَّ إِلَّا مُعْتَرِضًا قَالَ: فَصَمَتَ سَاعَةً، ثُمَّ قَالَ: حُجَّ عَنْ أَبِيكَ.
سیدنا حصین بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے والد پر حج فرض ہو چکا ہے اور وہ بغیر سہارے کے حج نہیں کر سکتے۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ دیر خاموش رہے، پھر فرمایا: ”اپنے والد کی طرف سے حج کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3536]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 26، حدیث 3549»
حدیث نمبر: 2908
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كُرَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حُصَيْنُ بْنُ عَوْفٍ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبِي أَدْرَكَهُ الْحَجُّ، وَلَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَحُجَّ إِلَّا مُعْتَرِضًا، فَصَمَتَ سَاعَةً، ثُمَّ قَالَ:" حُجَّ عَنْ أَبِيكَ".
حصین بن عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرے والد پر حج فرض ہو گیا ہے لیکن وہ حج کرنے کی سکت نہیں رکھتے، مگر اس طرح کہ ا نہیں کجاوے کے ساتھ رسی سے باندھ دیا جائے؟ یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ دیر خاموش رہے پھر فرمایا: ”تم اپنے والد کی طرف سے حج کرو“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2908]
حضرت حصین بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے والد پر حج فرض ہو گیا ہے۔ وہ حج نہیں کر سکتے سوائے اس کے کہ انہیں سواری پر باندھ دیا جائے۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کچھ دیر خاموش رہے، پھر فرمایا: ”اپنے والد کی طرف سے حج کرو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2908]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3417، ومصباح الزجاجة: 1026) (ضعیف الإسناد)» (سند میں محمد بن کریب منکر الحدیث ہیں، لیکن صحیح و ثابت احادیث ہی ہمارے لئے کافی ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
محمد بن كريب:ضعيف (تقريب: 6256)
والسند ضعفه البوصيري
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 483
إسناده ضعيف
محمد بن كريب:ضعيف (تقريب: 6256)
والسند ضعفه البوصيري
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 483
حدیث نمبر: 3035
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ سَلَمَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: قَالَ فُلانٌ الْجُهَنِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبِي مَاتَ، وَهُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ لَمْ يَحُجَّ، أَوْ لا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ، قَالَ: " حُجَّ عَنْ أَبِيكَ"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ فلاں جہنی شخص نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول، میرے والد بڑھاپے میں فوت ہو گئے ہیں اور حج نہیں کر سکے، یا وہ حج کرنے کی استطاعت ہی نہیں رکھتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے والد کی طرف سے حج کرلو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 3035]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1513، 1852، 1853، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1334، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1317، وابن الجارود فى "المنتقى"، 546، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 3031، 3032، 3033، 3035، 3036، 3042، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3989، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2633، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1809، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2904، 2907، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8717، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2609، 2612، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1837»
حدیث نمبر: 3535
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا ابْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: حَدَّثَنِي حُصَيْنُ بْنُ عَوْفٍ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ وَعَلَيْهِ حَجَّةُ الْإِسْلَامِ، وَلَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يُسَافَرَ إِلَّا مَعْرُوضًا أَفَأَحُجُّ عَنْهُ؟ قَالَ: فَصَمَتَ ثُمَّ قَالَ: حُجَّ عَنْ أَبِيكَ.
سیدنا حصین بن عوف رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: میرے والد بہت بوڑھے ہیں اور ان پر حجۃ الاسلام فرض ہے، اور وہ صرف کجاوے پر لدے ہوئے سفر کر سکتے ہیں، تو کیا میں ان کی طرف سے حج کروں؟ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، پھر فرمایا: ”اپنے والد کی طرف سے حج کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3535]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 25، حدیث 3548»