🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
97. أبو إسحاق السبيعي، عن زيد
ابواسحاق سبیعی کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 5038 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 5038
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7855
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5038
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ (ح) .
وَحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ وَعَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِيُّ ، قَالَا: ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ - قَالَا: ثَنَا مُوسَى بْنُ عُثْمَانَ الْحَضْرَمِيُّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ وَزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَا: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ، وَنَحْنُ نَرْفَعُ غُصْنَ الشَّجَرَةِ عَنْ رَأْسِهِ، فَقَالَ: إِنَّ الصَّدَقَةَ لَا تَحِلُّ لِي وَلَا لِأَهْلِ بَيْتِي، لَعَنَ اللهُ مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ، الْوَلَدُ لِصَاحِبِ الْفِرَاشِ، وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ، لَيْسَ لِوَارِثٍ وَصِيَّةٌ.
سیدنا براء بن عازب اور سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم غدیر خم کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، اور ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر سے درخت کی ٹہنی ہٹا رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صدقہ میرے لیے اور میرے اہل بیت کے لیے حلال نہیں، اللہ اس شخص پر لعنت کرے جو اپنے باپ کے سوا کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے، اور اللہ اس شخص پر لعنت کرے جو اپنے آزاد کرنے والوں کے سوا کسی اور سے اپنی ولا جوڑے۔ بچہ بستر والے (شوہر) کا ہے، اور زانی کے لیے پتھر ہے، اور وارث کے لیے کوئی وصیت نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5038]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 191، حدیث 5057»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7855
وَعَنِ الْبَرَاءِ وَزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَا: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ، وَنَحْنُ نَرْفَعُ غُصْنَ الشَّجَرَةِ عَنْ رَأْسِهِ فَقَالَ:" إِنَّ الصَّدَقَةَ لَا تَحِلُّ لِي وَلَا لِأَهْلِ بَيْتِي، لَعَنَ اللَّهُ مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ، الْوَلَدُ [ لِصَاحِبِ ] الْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ، لَيْسَ لِوَارِثٍ وَصِيَّةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُثْمَانَ الْحَضْرَمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غدیر خم کے دن ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ہم آپ کے سر سے درخت کی ٹہنیاں ہٹا رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میرے لئے، اور میرے اہل بیت کے لئے صدقہ حلال نہیں ہے اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت کرے جو اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ اس شخص پر بھی لعنت کرے جو اپنے آزاد کرنے والے آقا کی بجائے کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرتا ہے بچہ فراش والے کو ملے گا، اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی اور وارث کے لئے وصیت نہیں ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عثمان حضرمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7855]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5057)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5057»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں