🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
154. بسر بن سعيد، عن زيد بن خالد
بسر بن سعید کی سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 5216 (کل: 22 مقامات، 17 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 5216، 5217
صحیح بخاری: 510
صحیح مسلم: 1132
سنن ابوداود: 701
سنن ابن ماجہ: 944
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 130
سنن دارمی: 1454، 1455
مسند احمد: 17051، 17540، 24009/59، 24009/60
مسند الحمیدی: 836
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 363
صحیح ابن خزیمہ: 813
الفتح الربانی: 1494
صحیح ابن حبان: 2366
الجامع الكامل: 2544
السنن الكبرى للبيهقي: 3452
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2302
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5047
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24009/59
حدثنا وكيعٌ ، وعبد الرحمن ، قالا: حدثنا سفيانُ ، عن سالمٍ أَبي النَّضْر ، عن بُسْر بن سعيدٍ ، أن زيدَ بن خالد أَرْسلَ إِلى أَبي جُهيم ، قال عبد الرحمن: بَعَثَني زيدُ بن خالدٍ إَلى أَبي جُهيم الأَنصاريَّ: ما سمعتَ من رسول الله صَلَّي اللهُ عَلَّيْهِ وَسَلَّمَ، يقولُ في الرَّجل يَمُرُّ بينَ يدَي الرَّجل وهو يُصَلِّي؟ قال: سمعتُه يقول: " لو يَعلَمُ أَحدُكم ما له في أن يَمُرَّ بين يَدَيِ الرَّجلِ وهو يُصلِّي، كان لأَن يَقِفَ أَربعينَ لا أَدري عامًا، أَو يومًا، أَو شهرًا! خيرًا له مِن ذلك"
بسر بن سعید کہتے ہیں کہ سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ نے مجھے سیدنا ابوجہیم انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس یہ پوچھنے کے لئے بھیجا کہ آپ نے نماز پڑھنے والے آدمی کے آگے سے گزرنے والے کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا فرماتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اگر تم میں سے کسی کو معلوم ہو جائے کہ نمازی کے آگے سے گزرنے میں اس پر کتنا گناہ ہے تو اس کے لئے چالیس (راوی کہتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں سال، دن یا مہینے) تک کھڑے رہنا اس سے بہتر ہو۔“ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 24009/59]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 507
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24009/60
حدثنا عبدُ الرزاق ، أَخبرنا مالكٌ ، عن أَبي النَّضر ، عن بُسْر ابن سعيد ، قال: أرسَلَني زيدُ بن خالدٍ إلى أَبي جُهَيم الأَنصاريِّ أَسأَلُه: ما سمعت من رسول الله صَلَّي اللهُ عَلَّيْهِ وَسَلَّمَ يقولُ فيمن يَمُرُّ بين يَدَيِ المُصلِّي؟ قال: سمعتُه يقول: " لأَن يَقُومَ في مقَامِه، خيرٌ له من أَن يَمُرَّ بين يَديَ المُصلِّي" ، فلا أَدْري، قال: أَربعينَ سنةً، أو أربعين شهرًا، أو أربعينَ يومًا!
بسر بن سعید کہتے ہیں کہ سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ نے مجھے سیدنا ابوجہیم انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس یہ پوچھنے کے لئے بھیجا کہ آپ نے نمازی کے آگے سے گزرنے والے کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا فرماتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اس کا اپنی جگہ کھڑے رہنا اس کے لئے نمازی کے آگے سے گزرنے سے بہتر ہے“، (راوی کہتے ہیں کہ) مجھے معلوم نہیں کہ انہوں نے چالیس سال کہا، چالیس مہینے یا چالیس دن۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 24009/60]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 836
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَالِمٌ أَبُو النَّضْرِ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: أَرْسَلَنِي أَبُو الْجُهَيْمِ، سَأَلَ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ ، مَا سَمِعْتَ فِي الَّذِي يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " لأَنْ يَمْكُثُ أَحَدُكُمْ أَرْبَعِينَ، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي" ، لا يَدْرِي أَرْبَعِينَ سَنَةً، أَوْ أَرْبَعِينَ شَهْرًا، أَوْ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، أَوْ أَرْبَعِينَ سَاعَةً.
بسر بن سعید بیان کرتے ہیں: ابوجہیم نے مجھے بھیجا تاکہ میں سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے یہ دریافت کروں کہ آپ نے نمازی کے آگے سے گزرنے والے شخص کے بارے میں کیا حدیث سنی ہے، تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کسی ایک شخص کا چالیس تک ٹھہرے رہنا اس کے لیے اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ نمازی کے آگے سے گزر جائے۔“ تاہم یہ پتہ نہیں ہے، اس سے مراد چالیس سال ہیں، چالیس مہینے ہیں، چالیس دن ہیں، یا چالیس گھڑیاں ہیں۔ [مسند الحميدي/حدیث: 836]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري 510، وأخرجه مسلم 507، وأخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 1456، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 944، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 17325، والبزار فى «مسنده» برقم: 3782، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5235، 5236»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 363
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ أَرْسَلَهُ إِلَى أَبِي جُهَيْمٍ يَسْأَلُهُ مَاذَا سَمِعَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَارِّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي؟ فَقَالَ أَبُو جُهَيْمٍ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ يَعْلَمُ الْمَارُّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي مَاذَا عَلَيْهِ لَكَانَ أَنْ يَقِفَ أَرْبَعِينَ خَيْرًا لَهُ مِنْ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ" .
قَالَ أَبُو النَّضْرِ: لَا أَدْرِي أَقَالَ أَرْبَعِينَ يَوْمًا أَوْ شَهْرًا أَوْ سَنَةً
سیدنا ابوجہیم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”اگر جانے گزر جانے والا سامنے سے نمازی کے کہ کتنا عذاب ہے اس پر، البتہ چالیس (دن یا مہینے یا برس) کھڑا رہے تو بہتر معلوم ہو اس کو گزر جانے سے۔“
شک ہے اس روایت میں ابوالنصر کو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 363]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 510، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 507، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 813، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2366، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 757، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 834، وأبو داود فى «سننه» برقم: 701، والترمذي فى «جامعه» برقم: 336، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1457، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 945، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3504، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17812، 24402، 24403، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2322، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 2927، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 85، 86، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 265، شركة الحروف نمبر: 336، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 34»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 813
نَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ، ثنا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ النَّضْرِ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: أَرْسَلَنِي زَيْدُ بْنُ خَالِدٍ إِلَى أَبِي جُهَيْمٍ، أَسْأَلُهُ عَنِ الْمَارِّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي، مَاذَا عَلَيْهِ؟ قَالَ:" لَوْ كَانَ أَنْ يَقُومَ أَرْبَعِينَ خَيْرًا لَهُ مِنْ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ"
جناب بسر بن سعید بیان کرتے ہیں کہ زید بن خالد نے مجھے سیدنا ابوجہیم رضی اللہ عنہ کی خدمت میں یہ پُوچھنے کے لئے بھیجا کہ نمازی کے آگے گزرنے سے گزرنے والے شخص کو کیا گناہ ہوتا ہے؟ تو اُنہوں نے فرمایا کہ اگر وہ چالیس (سال یا دن) تک کھڑا رہے تو یہ اُس کے لئے نمازی کے آگے گزرنے سے بہتر ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب سترة المصلي/حدیث: 813]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 510، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 507، ومالك فى (الموطأ) برقم: 526، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 813، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2366، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 755، وأبو داود فى (سننه) برقم: 701، والترمذي فى (جامعه) برقم: 336، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1457، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 945، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3504، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17812»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1494
عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: أَرْسَلَنِي أَبُو جُحَيْمِ بْنُ أُخْتِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ إِلَى زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَسْأَلُهُ مَا سَمِعَ فِي الْمَارِّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (لَأَنْ يُقْعَدَ أَرْبَعِينَ) ) لَا أَدْرِي مِنْ يَوْمٍ أَوْشَهْرٍ أَوْسَنَةٍ ( (خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ) )
بسر بن سعدکہتے ہیں کہ سیّدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے بھانجے ابو جہیم نے مجھے زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کی طرف یہ پوچھنے کے لیے بھیجا کہ انہوں نے نمازی کے آگے سے گزرنے والے کے متعلق کیا سنا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: اگر (گزرنے والا) چالیس کھڑا رہے تو یہ اس کے لیے گزر جانے سے بہتر ہے۔ اب میں یہ نہیں جانتا کہ چالیس دن مراد ہیں یا مہینےیا سال۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1494]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 510، ومسلم: 507، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17051، 17540)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17177»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 510
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2366
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ أَرْسَلَهُ إِلَى أَبِي جُهَيْمٍ يَسْأَلُهُ: مَاذَا سَمِعَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَارِّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي؟ قَالَ أَبُو جُهَيْمٍ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ يَعْلَمُ الْمَارُّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي مَاذَا عَلَيْهِ، لَكَانَ أَنْ يَقِفَ أَرْبَعِينَ خَيْرًا لَهُ مِنْ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ" ، لا أَدْرِي سَنَةً قَالَ أَمْ شَهْرًا، أَوْ يَوْمًا أَوْ سَاعَةً؟.
سیدنا بسر بن سعید بیان کرتے ہیں کہ سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ نے انہیں سیدنا ابوجہم رضی اللہ عنہ کی طرف بھیجا تھا تاکہ ان سے یہ دریافت کریں کہ انہوں نے نمازی کے آگے سے گزرنے والے شخص کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، تو سیدنا ابوجہم رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”نمازی کے آگے گزرنے والے شخص کو اگر یہ پتہ چل جائے کہ اسے کتنا گناہ ہوتا ہے، تو چالیس تک ٹھہرے رہنا اس کے لیے اس کے آگے سے گزرنے سے زیادہ بہتر ہو۔“ (راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم اس سے مراد چالیس سال ہیں، یا چالیس مہینے ہیں، یا چالیس دن ہیں، یا چالیس گھڑیاں ہیں۔) [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2366]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 510، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 507، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 813، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2366، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 755، وأبو داود فى (سننه) برقم: 701، والترمذي فى (جامعه) برقم: 336، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 945، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3504، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17812» «رقم طبعة با وزير 2360»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (698): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2544
2544. عن بُسْر بن سعيد، أن زيد بن خالد الجُهني أرسله إلى أبي جُهيم يسأله: ماذا سمع من رسول الله صلى الله عليه وسلم في المارِّ بين يدي المُصَلِّي؟ فقال أبو جُهيم: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لو يعلم المارُّ بين يدي المصلي ماذا عليه؟ لكان أن يقِفَ أربعين خيراً له من أن يمرَّ بين يديه.
قال أبو النَّضْر: لا أدري: قال أربعين يوماً، أو شهراً، أو سنةً؟.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مالك في قصر الصلاة (34) عن أبي النَّضْرِ مولى عمر ابن عبيدالله، عن بُسْر بن سعيد فذكر مثله.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3452
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، حَدَّثَنِي أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ الصَّفَّارُ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ أَرْسَلَهُ إِلَى أَبِي جُهَيْمٍ يَسْأَلُهُ: مَاذَا سَمِعَ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَارِّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي؟ قَالَ أَبُو جُهَيْمٍ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ يَعْلَمُ الْمَارُّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي مَاذَا عَلَيْهِ لَكَانَ أَنْ يَقِفَ أَرْبَعِينَ خَيْرًا لَهُ مِنْ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ" قَالَ أَبُو النَّضْرِ: لَا أَدْرِي قَالَ: أَرْبَعِينَ يَوْمًا، أَوْ شَهْرًا، أَوْ سَنَةً رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُوسُفَ، عَنْ مَالِكٍ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.
بسر بن سعید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ نے انہیں ابو جہیم رضی اللہ عنہ کے پاس یہ معلوم کرنے کے لیے بھیجا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نمازی کے سامنے سے گزرنے والے کے متعلق کیا سنا ہے؟ ابو جہیم رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر نمازی کے سامنے سے گزرنے والے کو یہ معلوم ہو جائے کہ ایسا کرنے سے اسے کس قدر گناہ ہو گا، تو وہ نمازی کے سامنے سے گزرنے پر چالیس کے قیام کو ترجیح دے۔“ ابو نصر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مجھے معلوم نہیں کہ آپ نے چالیس دن، چالیس ماہ یا چالیس سال کا ذکر کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3452]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري: 488»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2302
وَعَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: أَرْسَلَنِي أَبُو جُهَيْمٍ إِلَى زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ أَسْأَلُهُ عَنِ الْمَارِّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَوْ يَعْلَمُ الْمَارُّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي مَاذَا عَلَيْهِ، كَانَ لَأَنْ يَقُومَ أَرْبَعِينَ خَرِيفًا خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ قَوْلِهِ:" خَرِيفًا".
بسر بن سعید بیان کرتے ہیں: ابوجہیم نے مجھے سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا تاکہ میں ان سے نمازی کے آگے سے گزرنے والے شخص کے بارے میں دریافت کروں تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اگر نمازی کے آگے سے گزرنے والے کو پتہ چل جائے کہ اس کو کتنا گناہ ہو گا، تو وہ چالیس سال تک کھڑا رہے یہ اس کے لئے اس سے زیادہ بہتر ہو گا کہ وہ اس (نمازی) کے آگے سے گزرے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں یہ روایت امام ابن ماجہ نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے لفظ ”سال“ نقل نہیں کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2302]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں