🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. أبو أمامة بن سهل بن حنيف عن أبيه
ابواُمامہ بن سہل بن حنیف کی اپنے والد سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 5561 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 5561، 5553
صحیح مسلم: 5880
سنن ابوداود: 4978
مشکوۃ المصابیح: 4562
السنن الكبرى للبيهقي: 19616
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4020
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5561
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: دَخَلْتُ الْخَرَّارَ أَغْتَسِلُ، فَقَالَ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ : مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ خَلْقًا وَلَوْنًا كَأَنَّهُ خَلْقُ مُخَبَّأَةٍ، فَلُتِحَ بِي، فَحَمِيتُ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: عَلَامَ يَقْتُلُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ، إِذَا أَعْجَبَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ، فَلْيَدْعُ بِالْبَرَكَةِ، وَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَغْسِلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ وَطَرَفَ إِزَارِهِ وَرُكْبَتَيْهِ، ثُمَّ شَرِبَ مِنْهُ وَصَبَّ عَلَيْهِ، فَرَاحَ مَعَ النَّاسِ.
ابوامامہ بن سہل بن حنیف، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں خرار میں داخل ہوا، میں غسل کر رہا تھا، اس دوران عامر بن ربیعہ نے کہا: میں نے آج جیسی خلقت اور رنگت کبھی نہیں دیکھی، گویا یہ کسی پردہ نشین کی خلقت ہے۔ راوی کہتے ہیں: تو مجھے فوراً کچھ ہو گیا اور مجھے بخار چڑھ گیا۔ یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کیوں مار ڈالتا ہے؟ جب اسے اپنے بھائی میں کوئی چیز اچھی لگے تو اسے برکت کی دعا دینی چاہیے۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (عامر کو) حکم دیا کہ وہ اپنا چہرہ، ہاتھ، تہبند کا کنارہ اور گھٹنے دھوئیں، پھر اس پانی میں سے کچھ پیا اور باقی مجھ پر ڈال دیا، تو میں لوگوں کے ساتھ روانہ ہو گیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5561]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 83، حدیث 5582»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2251 ترقیم شاملہ: -- 5880
وحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ ، وَحَرْمَلَةُ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا يَقُلْ أَحَدُكُمْ: خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلْيَقُلْ: لَقِسَتْ نَفْسِي ".
ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ نے اپنے والد سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”تم میں سے کوئی شخص یہ نہ کہے: میرا جی گندا ہو گیا ہے، بلکہ یہ کہے: میرا جی بوجھل ہو گیا ہے (یا میری طبیعت خراب ہو گئی ہے)۔“ [صحيح مسلم/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 5880]
حضرت ابو امامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہما اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی یہ نہ کہے: «خَبُثَتْ نَفْسِي» ”میرا نفس خبیث ہو گیا ہے“، بلکہ یوں کہے: «لَقِسَتْ نَفْسِي» ”میرا نفس کاہل اور سست ہو گیا ہے۔““ [صحيح مسلم/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 5880]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2251
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4978
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلْيَقُلْ: لَقِسَتْ نَفْسِي".
سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی میرا نفس خبیث ہو گیا نہ کہے، بلکہ یوں کہے میرا جی پریشان ہو گیا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4978]
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ اپنے والد (سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص ہرگز یوں نہ کہے: ”میرا نفس خبیث ہو گیا ہے۔“ اگر کہنا بھی ہو تو یوں کہے: ”میری طبیعت پریشان ہے، طبیعت خراب ہے۔““ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4978]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الأدب 100 (6180)، صحیح مسلم/الألفاظ من الأدب 4 (2251)، (تحفة الأشراف: 4656) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (6180) صحيح مسلم (2251)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4562
4562 - وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: رَأَى عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ يَغْتَسِلُ، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ وَلَا جِلْدَ مُخَبَّأَةٍ  . قَالَ: فَلُبِطَ سَهْلٌ، فَأُتِيَ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! هَلْ لَكَ فِي سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ؟ وَاللَّهِ مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ. قَالَ:"هَلْ تَتَّهِمُونَ لَهُ أَحَدًا". فَقَالُوا: نَتَّهِمُ عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ. قَالَ: فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامِرًا، فَتُغُلِّظَ عَلَيْهِ، وَقَالَ:"عَلَامَ يَقْتُلُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ؟ أَلَا بَرَّكْتَ؟ اغْتَسِلْ لَهُ) . فَغَسَلَ لَهُ عَامِرٌ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ وَمِرْفَقَيْهِ وَرُكْبَتَيْهِ وَأَطْرَافَ رِجْلَيْهِ وَدَاخِلَةَ إِزَارِهِ فِي قَدَحٍ، ثُمَّ صُبَّ عَلَيْهِ، فَرَاحَ مَعَ النَّاسِ لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ. رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ" وَرَوَاهُ مَالِكٌ. وَفِي رِوَايَتِهِ قَالَ:"إِنَّ الْعَيْنَ حَقٌّ  . تَوَضَّأْ لَهُ"، فَتَوَضَّأَ لَهُ.
ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہما نے سہل بن حنیف رضی اللہ عنہما کو غسل کرتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے جس قدر سفید و ملائم جلد آج دیکھی ہے ایسی کبھی نہیں دیکھی، راوی بیان کرتے ہیں: (اسی بات پر) سہل رضی اللہ عنہما بے ہوش ہو کر گر گئے، انہیں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس لایا گیا اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! کیا آپ کو سہل بن حنیف رضی اللہ عنہما کے بارے میں کچھ خبر ہے؟ اللہ کی قسم! وہ تو اپنا سر بھی نہیں اٹھاتے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس کے متعلق کسی کے بارے میں گمان کرتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ہم عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہما کے بارے میں گمان کرتے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عامر رضی اللہ عنہما کو بلایا اور اس سے سخت لہجے میں بات کی اور فرمایا: ”تم اپنے بھائی کو قتل کرتے ہو، تم نے اس کے لیے برکت کی دعا کیوں نہ کی، اس کے لیے غسل کرو۔“ عامر رضی اللہ عنہما نے اس کے لیے ایک برتن میں اپنا چہرہ، اپنے ہاتھ، اپنی کہنیاں، اپنے گھٹنے، پاؤں کے اطراف اور ازار کے ساتھ کے اعضاء دھوئے، پھر وہ پانی اس پر ڈالا گیا تو وہ (اٹھ کر) لوگوں کے ساتھ چل پڑا اور اسے کوئی تکلیف نہیں تھی، اور امام مالک رحمہ اللہ نے اسے روایت کیا ہے، اور ان کی روایت میں ہے، فرمایا: ” «العَيْنُ حَقٌّ» ”بے شک نظر (کی تاثیر) ثابت ہے“، اس کے لیے وضو کر۔“ اس نے اس کے لیے وضو کیا، صحیح، رواہ فی شرح السنہ و مالک رحمہ اللہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطب والرقى/حدیث: 4562]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه البغوي في شرح السنة (164/12 ح 3245) و مالک (939/2ح 1811) [و ابن ماجه (3509) وصححه ابن حبان (الموارد: 1424) ] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19616
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، قَالَ: مَرَّ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَلَى سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ وَهُوَ يَغْتَسِلُ فَقَالَ: لَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ وَلَا جِلْدَ مُخَبَّأَةٍ، فَمَا لَبِثَ أَنْ لُبِطَ بِهِ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقِيلَ لَهُ: أَدْرِكْ سَهْلًا صَرِيعًا. فَقَالَ:" مَنْ تَتَّهِمُونَ بِهِ؟" قَالُوا: عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ. فَقَالَ:" عَلَامَ يَقْتُلُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ؟ إِذَا رَأَى مَا يُعْجِبُهُ فَلْيَدْعُ بِالْبَرَكَةِ". وَأَمَرَهُ أَنْ يَتَوَضَّأَ وَيَغْسِلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ إِلَى مِرْفَقَيْهِ وَرُكْبَتَيْهِ وَدَاخِلَةَ إِزَارِهِ وَيَصُبَّ الْمَاءَ عَلَيْهِ. قَالَ مَعْمَرٌ: قَالَ الزُّهْرِيُّ: وَيَكْفَأُ الْإِنَاءَ مِنْ خَلْفِهِ. قَالَ سُفْيَانُ: حَدَّثَنِي بِهَذَا الْحَدِيثِ مَعْمَرٌ وَزَادَ فِيهِ هَذَا..
سیدنا ابو امامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ، سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کے غسل کرنے کے موقع پر ان کے پاس سے گزرے، انہوں نے کہا: میں نے آج تک پوشیدہ رہنے والی لڑکی کا جسم بھی ایسا نہیں دیکھا۔ اتنی بات سے سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ زمین پر گر پڑے۔ انہیں اٹھا کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا اور عرض کیا گیا کہ سہل اچانک گرا دیے گئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم کس کو (اس کا) ملزم ٹھہراتے ہو؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ عامر بن ربیعہ گزرے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اپنے بھائی کو قتل کرو گے؟ جب کوئی اچھی چیز دیکھے تو اس کے لیے برکت کی دعا کیوں نہ کرے؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کو وضو کا حکم دیا کہ وہ اپنا چہرہ اور دونوں ہاتھ کہنیوں تک دھوئیں اور پاؤں گھٹنوں تک اور چادر کا اندرونی حصہ دھو کر سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ پر پانی ڈالا جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19616]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4020
«علام يقتل أحدكم أخاه إذا رأى أحدكم من أخيه ما يعجبه فليدع له بالبركة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کیوں قتل کر دے؟ جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی میں کوئی ایسی چیز دیکھے جو اسے اچھی لگے تو اس کے لیے برکت کی دعا کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 4020]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن هـ] عن أبي أمامة بن سهل بن حنيف. المشكاة 4562.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5553
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: رَأَى عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ وَهُوَ يَغْتَسِلُ، فَعَجِبَ مِنْهُ، فَقَالَ: بِاللهِ مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ مُخَبَّأَةً فِي خِدْرِهَا - أَوْ قَالَ: فَتَاةً فِي خِدْرِهَا -، قَالَ: فَلُبِطَ بِهِ حَتَّى مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ، قَالَ: فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " هَلْ تَتَّهِمُونَ أَحَدًا؟ "، فَقَالُوا: لَا يَا رَسُولَ اللهِ، إِلَّا أَنَّ عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ قَالَ لَهُ كَذَا وَكَذَا، قَالَ: فَدَعَاهُ، وَدَعَا عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ ، فَقَالَ: سُبْحَانَ اللهِ عَلَامَ يَقْتُلُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ؟ إِذَا رَأَى مِنْهُ شَيْئًا يُعْجِبُهُ فَلْيَدْعُ لَهُ بِالْبَرَكَةِ "، قَالَ: ثُمَّ أَمَرَهُ فَغَسَلَ لَهُ فَغَسَلَ وَجْهَهُ، وَظَاهِرَ كَفَّيْهِ، وَمِرْفَقَيْهِ، وَغَسَلَ صَدْرَهُ، وَدَاخِلَةَ إِزَارِهِ، وَرُكْبَتَيْهِ، وَأَطْرَافَ قَدَمَيْهِ فِي الْإِنَاءِ ظَاهِرَهُمَا، ثُمَّ أَمَرَ بِهِ فَصُبَّ عَلَى رَأْسِهِ، وَكَفَأَ الْإِنَاءَ مِنْ خَلْفِهِ - حَسِبْتُهُ قَالَ: وَأَمَرَهُ فَحَسَا مِنْهُ حَسَوَاتٍ - فَأَمَرَهُ فَقَامَ فَرَاحَ مَعَ الرَّكْبِ.
ابوامامہ بن سہل بن حنیف کہتے ہیں: سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کو غسل کرتے دیکھا تو ان کے حسن پر تعجب کیا اور کہا: اللہ کی قسم! میں نے آج جیسا کسی پردہ نشین کو - یا کہا: پردے میں بیٹھی کسی لڑکی کو - کبھی نہیں دیکھا۔ راوی کہتے ہیں: تو وہ (سہل رضی اللہ عنہ) گر پڑے، یہاں تک کہ سر بھی نہ اٹھا سکتے تھے۔ راوی کہتے ہیں: یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں کسی پر شبہ ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: نہیں یا رسول اللہ، سوائے اس کے کہ عامر بن ربیعہ نے انہیں ایسا ایسا کہا تھا۔ راوی کہتے ہیں: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (سہل کو) اور عامر بن ربیعہ کو بلایا اور فرمایا: ”سبحان اللہ! تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کیوں مار ڈالتا ہے؟ جب تم اپنے بھائی میں کوئی ایسی چیز دیکھو جو تمہیں اچھی لگے تو اس کے لیے برکت کی دعا کرو۔“ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (عامر کو) حکم دیا کہ وہ ان کے لیے غسل کریں، چنانچہ انہوں نے اپنا چہرہ، ہتھیلیوں کی پشت، کہنیاں، اپنا سینہ، تہبند کا اندرونی حصہ، گھٹنے اور پاؤں کے کنارے برتن میں دھوئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو وہ پانی سہل کے سر پر ڈالا گیا اور برتن ان کے پیچھے سے الٹا دیا گیا - میرا خیال ہے راوی نے یہ بھی کہا کہ انہیں حکم دیا گیا کہ وہ اس پانی میں سے چند گھونٹ بھی پی لیں - پھر انہیں حکم دیا گیا تو وہ اٹھ کر قافلے کے ساتھ روانہ ہو گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5553]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 79، حدیث 5574»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں