الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
123. عبد العزيز بن أبي حازم عن أبيه
عبدالعزیز بن ابی حازم کی اپنے والد سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 5883 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 1402
الجامع الكامل: 7394
السنن الكبرى للبيهقي: 5949
حدیث نمبر: 5883
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّافِعِيُّ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كُنَّا نَفْرَحُ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ، قُلْتُ: وَلِمَ؟ قَالَ: " كَانَتْ لَنَا عَجُوزٌ تُرْسِلُ، فَتَأْخُذُ مِنْ أُصُولِ السِّلْقِ، فَتَطْرَحُهُ فِي قِدْرٍ فَتُكَرْكِرُ حَبَّاتٍ مِنْ شَعِيرٍ، فَتَجْعَلُهَا فِيهِ، فَكُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا الْجُمُعَةَ انْصَرَفْنَا إِلَيْهَا، وَكُنَّا نَفْرَحُ بِيَوْمِ الْجُمُعَةِ مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ، وَمَا كُنَّا نَقِيلُ، إِلَّا بَعْدَ الْجُمُعَةِ ".
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ہم جمعہ کے دن خوش ہوا کرتے تھے۔“ میں نے پوچھا: کیوں؟ فرمایا: ”ہمارے ہاں ایک بڑھیا تھی جو (کسی کو) بھیج کر چقندر کی جڑیں منگواتی اور انہیں ہانڈی میں ڈالتی، پھر جَو کے کچھ دانے پیس کر اس میں شامل کر دیتی، تو جب ہم جمعہ کی نماز پڑھ لیتے تو اسی کے پاس چلے جاتے، اور ہم اسی وجہ سے جمعہ کے دن سے خوش ہوتے تھے، اور ہم جمعہ کے بعد ہی قیلولہ کیا کرتے تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5883]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 173، حدیث 5904»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 938، 939، 941، 2349، 5403، 6248، 6279، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 859، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1875، 1876، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5307، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11791، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1086، والترمذي فى «جامعه» برقم: 525، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1099، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6030، 13667، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1626، 1625، 1629، 1627، 1628، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15801، 23247، 23311، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1043، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 454، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5163، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5714، 5787، 5788، 5849، 5865، 5902، 5946، 5965، 5975، 6009، 6006، 6019»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 938، 939، 941، 2349، 5403، 6248، 6279، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 859، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1875، 1876، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5307، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11791، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1086، والترمذي فى «جامعه» برقم: 525، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1099، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6030، 13667، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1626، 1625، 1629، 1627، 1628، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15801، 23247، 23311، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1043، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 454، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5163، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5714، 5787، 5788، 5849، 5865، 5902، 5946، 5965، 5975، 6009، 6006، 6019»
حدیث نمبر: 2349
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّا كُنَّا نَفْرَحُ بِيَوْمِ الْجُمُعَةِ، كَانَتْ لَنَا عَجُوزٌ تَأْخُذُ مِنْ أُصُولِ سِلْقٍ لَنَا كُنَّا نَغْرِسُهُ فِي أَرْبِعَائِنَا، فَتَجْعَلُهُ فِي قِدْرٍ لَهَا، فَتَجْعَلُ فِيهِ حَبَّاتٍ مِنْ شَعِيرٍ، لَا أَعْلَمُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: لَيْسَ فِيهِ شَحْمٌ وَلَا وَدَكٌ، فَإِذَا صَلَّيْنَا الْجُمُعَةَ زُرْنَاهَا فَقَرَّبَتْهُ إِلَيْنَا، فَكُنَّا نَفْرَحُ بِيَوْمِ الْجُمُعَةِ مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ، وَمَا كُنَّا نَتَغَدَّى وَلَا نَقِيلُ إِلَّا بَعْدَ الْجُمُعَةِ".
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یعقوب بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، ان سے ابوحازم سلمہ بن دینار نے، ان سے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے کہ جمعہ کے دن ہمیں بہت خوشی (اس بات کی) ہوتی تھی کہ ہماری ایک بوڑھی عورت تھیں جو اس چقندر کو اکھاڑ لاتیں جسے ہم اپنے باغ کی مینڈوں پر بو دیا کرتے تھے۔ وہ ان کو اپنی ہانڈی میں پکاتیں اور اس میں تھوڑے سے جَو بھی ڈال دیتیں۔ ابوحازم نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ سہل نے یوں کہا نہ اس میں چربی ہوتی نہ چکنائی۔ پھر جب ہم جمعہ کی نماز پڑھ لیتے تو ان کی خدمت میں حاضر ہوتے۔ وہ اپنا پکوان ہمارے سامنے کر دیتیں۔ اور اس لیے ہمیں جمعہ کے دن کی خوشی ہوتی تھی۔ اور ہم دوپہر کا کھانا اور قیلولہ جمعہ کے بعد کیا کرتے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب المزارعة/حدیث: 2349]
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہمیں جمعے کے دن بہت خوشی ہوا کرتی تھی کیونکہ ہماری ایک بڑھیا تھی جو ہمارے لیے چقندر کی جڑیں لیتی جنہیں ہم کھیتوں میں نالیوں کے کنارے بو دیا کرتے تھے۔ وہ ایک ہنڈیا میں ڈال کر ان کو پکاتی، اوپر سے جو کے کچھ دانے اس میں ڈال دیتی۔ اس میں چربی یا چکنائی نہیں ہوتی تھی۔ ہم جب نمازِ جمعہ پڑھ کر اس کے پاس جاتے تو وہ ہمارے لیے یہ پکوان رکھ دیتی۔ اس کھانے کے باعث ہمیں جمعے کے دن بہت خوشی ہوا کرتی تھی۔ ہم جمعہ کی نماز کے بعد ہی کھانا کھاتے اور قیلولہ کرتے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب المزارعة/حدیث: 2349]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 5403
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ:" إِنْ كُنَّا لَنَفْرَحُ بِيَوْمِ الْجُمُعَةِ كَانَتْ لَنَا عَجُوزٌ تَأْخُذُ أُصُولَ السِّلْقِ، فَتَجْعَلُهُ فِي قِدْرٍ لَهَا، فَتَجْعَلُ فِيهِ حَبَّاتٍ مِنْ شَعِيرٍ إِذَا صَلَّيْنَا زُرْنَاهَا، فَقَرَّبَتْهُ إِلَيْنَا وَكُنَّا نَفْرَحُ بِيَوْمِ الْجُمُعَةِ مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ وَمَا كُنَّا نَتَغَدَّى وَلَا نَقِيلُ إِلَّا بَعْدَ الْجُمُعَةِ وَاللَّهِ مَا فِيهِ شَحْمٌ وَلَا وَدَكٌ".
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے یعقوب بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، ان سے ابوحازم نے اور ان سے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہمیں جمعہ کے دن بڑی خوشی رہتی تھی۔ ہماری ایک بوڑھی خاتون تھیں وہ چقندر کی جڑیں لے کر اپنی ہانڈی میں پکاتی تھیں، اوپر سے کچھ دانے جَو کے اس میں ڈال دیتی تھیں۔ ہم جمعہ کی نماز پڑھ کر ان کی ملاقات کو جاتے تو وہ ہمارے سامنے یہ کھانا رکھتی تھیں۔ جمعہ کے دن ہمیں بڑی خوشی اسی وجہ سے رہتی تھی۔ ہم نماز جمعہ کے بعد ہی کھانا کھایا کرتے اور قیلولہ کیا کرتے تھے۔ اللہ کی قسم! نہ اس میں چربی ہوتی تھی نہ گھی۔ [صحيح البخاري/كتاب الأطعمة/حدیث: 5403]
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”ہمیں جمعہ کے دن بڑی خوشی ہوتی تھی کیونکہ ہمارے ہاں ایک بوڑھی خاتون تھیں جو چقندر کی جڑیں لے کر ہنڈیا میں پکاتیں، اوپر سے جو کے دانے اس میں ڈال دیتی تھیں۔ جب ہم نمازِ جمعہ سے فارغ ہوتے اور اس سے ملنے کے لیے جاتے تو وہ ہمارے سامنے یہ کھانا رکھ دیتی تھیں، ہمیں اس وجہ سے جمعہ کے دن بڑی خوشی ہوتی تھی۔ اور ہم جمعہ کے بعد ہی کھانا کھاتے اور قیلولہ کرتے تھے۔ اللہ کی قسم! اس (پکوان) میں نہ چربی ہوتی اور نہ چکناہٹ ہی ہوتی تھی۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأطعمة/حدیث: 5403]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 1402
1402 - (وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: مَا كُنَّا نُقِيلُ وَلَا نَتَغَدَّى إِلَّا بَعْدَ الْجُمُعَةِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ) .
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم جمعہ سے پہلے نہ قیلولہ کرتے تھے اور نہ کھانا کھاتے تھے۔ (متفق علیہ) [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1402]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (939) و مسلم (859/30)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 7394
7394- عن سهل بن سعد قال: إن كنا لنفرح بيوم الجمعة، كانت لنا عجوز تأخذ أصول السِّلق، فتجعله في قدر لها، فتجعل فيه حبّات من شعير، إذا صلينا زُرناها، فقرّبته إلينا، وكنا نفرح بيوم الجمعة من أجل ذلك، وما كنا نتغدى، ولا نقيل إلا بعد الجمعة، والله ما فيه شحم ولا ودك.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الأطعمة (5403) عن يحيى بن بكير، حدثنا يعقوب بن عبد الرحمن، عن أبي حازم، عن سهل بن سعد فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5949
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْفَضْلِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ⦗٣٤٢⦘ الْهَاشِمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ النَّضْرِ الْحَرَشِيُّ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ:" كُنَّا نَفْرَحُ بِيَوْمِ الْجُمُعَةِ، قُلْتُ: وَلِمَ؟ قَالَ: كَانَتْ لَنَا عَجُوزٌ تَبْعَثُ إِلَى بِضَاعَةَ فَتَأْخُذُ مِنْ أُصُولِ السِّلْقِ فَتَطْرَحُهُ فِي قِدْرٍ وَتُكَرْكِرُهَا مِنْ شَعِيرٍ، فَكُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا انْصَرَفْنَا إِلَيْهَا لِنُسَلِّمَ عَلَيْهَا فَتُقَدِّمُهُ إِلَيْنَا، فَكُنَّا نَفْرَحُ بِيَوْمِ الْجُمُعَةِ مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ، وَمَا كُنَّا نَقِيلُ وَلَا نَتَغَدَّى إِلَّا بَعْدَ الْجُمُعَةِ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنِ الْقَعْنَبِيِّ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ أَيْضًا عَنِ الْقَعْنَبِيِّ مُخْتَصَرًا.
عبدالعزیز بن ابی حازم اپنے والد (ابوحازم) سے نقل فرماتے ہیں اور وہ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ: ”جمعہ کے دن ہم بڑے خوش ہوا کرتے تھے۔“ میں نے کہا: کیوں؟ فرماتے ہیں: ”ایک بڑھیا تھی۔ وہ بضاعہ نامی جگہ جاتی، وہاں سے سلق نامی سبزی لاتی اور اس کو ہنڈیا میں ڈال کر اس میں جو کے دانے شامل کرتی اور پکاتی، جب ہم واپس پلٹ کر ان کے پاس آتے اور سلام عرض کرتے تو وہ ہمیں یہ پیش کر دیتی تھی۔ ہم اس وجہ سے جمعہ کے دن بڑے خوش ہوتے۔ ہم قیلولہ کرتے اور صبح کا کھانا جمعہ کے بعد ہی کھاتے تھے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5949]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 896»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5986
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ: سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ يَقُولُ: مَا كَانَ يَوْمٌ أَحَبَّ إِلَيْنَا مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَقَالَ: إِنَّ عَجُوزًا كَانَتْ تَطْبُخُ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ أُصُولَ السِّلْقِ، وَتَطْرَحُ عَلَيْهِ حَبَّاتٍ مِنْ شَعِيرٍ، فَكُنَّا إِذَا انْصَرَفْنَا مِنَ الْجُمُعَةِ، دَخَلْنَا فَأَكَلْنَا ".
اسی سند سے مروی ہے: میں نے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: ”ہمیں جمعہ کے دن سے زیادہ کوئی دن پیارا نہ تھا“، اور فرمایا: ایک بڑھیا جمعہ کے دن چقندر کی جڑیں پکایا کرتی اور اس میں جَو کے کچھ دانے ڈال دیا کرتی، تو ہم جب جمعہ سے واپس آتے تو اس کے پاس جا کر کھا لیتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5986]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 202، حدیث 6009»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 938، 939، 941، 2349، 5403، 6248، 6279، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 859، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1875، 1876، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5307، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11791، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1086، والترمذي فى «جامعه» برقم: 525، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1099، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6030، 13667، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1626، 1625، 1629، 1627، 1628، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15801، 23247، 23311، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1043، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 454، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5163، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5714، 5787، 5788، 5849، 5865، 5902، 5904، 5946، 5965، 5975، 6006، 6019»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 938، 939، 941، 2349، 5403، 6248، 6279، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 859، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1875، 1876، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5307، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11791، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1086، والترمذي فى «جامعه» برقم: 525، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1099، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6030، 13667، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1626، 1625، 1629، 1627، 1628، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15801، 23247، 23311، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1043، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 454، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5163، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5714، 5787، 5788، 5849، 5865، 5902، 5904، 5946، 5965، 5975، 6006، 6019»