الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
415. سليمان بن سمرة عن أبيه
سلیمان بن سمرہ کی اپنے والد سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 6999 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 1811
سنن دارقطنی: 2027
حدیث نمبر: 6999
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا دُحَيْمٌ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي خُبَيْبُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- كَانَ يَأْمُرُنَا بِرَقِيقِ الرَّجُلِ وَالْمَرْأَةِ الَّذِي هُوَ تِلَادُهُ، وَهُمْ فِي عَمَلِهِ، لَا يُرِيدُ بَيْعَهُمْ، وَكَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ لَا نُخْرِجَ عَنْهُمْ مِنَ الصَّدَقَةِ شَيْئًا، وَكَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ نُخْرِجَ الصَّدَقَةَ مِنَ الَّذِي يُعَدُّ لِلْبَيْعِ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ حکم دیا کرتے تھے کہ آدمی یا عورت کے وہ غلام و لونڈی جو اس کی ذاتی ملکیت ہیں اور اس کے کام میں لگے ہوئے ہیں، اور وہ انہیں بیچنا نہیں چاہتا، ان پر زکوٰۃ میں سے کچھ نہ نکالیں، اور ہمیں حکم دیتے تھے کہ زکوٰۃ اس (مال) سے نکالیں جو تجارت کے لیے تیار رکھا گیا ہو۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6999]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 253، حدیث 7029»
حدیث نمبر: 1811
1811 - وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ نُخْرِجَ الصَّدَقَةَ مِنَ الَّذِي نُعِدُّ لِلْبَيْعِ . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں حکم دیا کرتے تھے کہ ”ہم تجارت کے لیے تیار کیے گئے مال کی زکوۃ ادا کریں۔“ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1811]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (1562)
٭ فيه خبيب: مجھول و جعفر بن سعد: ضعفه الجمھور، و يؤيده حديث الترمذي (616) وسنده حسن.»
٭ فيه خبيب: مجھول و جعفر بن سعد: ضعفه الجمھور، و يؤيده حديث الترمذي (616) وسنده حسن.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 2003 ترقیم الرسالہ : -- 2027
حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ حَبِيبُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ دَاوُدَ الْقَزَّازُ ، ثنا مُوسَى بْنُ هَارُونَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ثنا أَبُو عُمَرَ مَرْوَانُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ خُبَيْبِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ إِلَى بَنِيهِ سَلامٌ عَلَيْكُمْ، أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْمُرُنَا بِرَقِيقِ الرَّجُلِ أَوِ الْمَرْأَةِ الَّذِينَ هُمْ تِلادٌ لَهُ وَهُمْ عُمْلَةٌ لا يُرِيدُ بَيْعَهُمْ، فَكَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ لا نُخْرِجَ عَنْهُمْ مِنَ الصَّدَقَةِ شَيْئًا، وَكَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ نُخْرِجَ مِنَ الرَّقِيقِ الَّذِي يُعَدُّ لِلْبَيْعِ" .
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے یہ (تحریر کیا): ”اللہ تعالیٰ کے نام سے آغاز کرتے ہوئے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔ یہ سمرہ بن جندب کی جانب سے ان کے بیٹوں کے لیے ہے۔ تم سب کو سلام ہو۔ اما بعد! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ہمارے غلاموں کے بارے میں یہ حکم دیا تھا: وہ غلام جو آدمی کے کام کاج کے لیے استعمال ہوتے ہیں، آدمی نے انہیں فروخت نہیں کرنا ہوتا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا تھا: ہم ان میں سے کوئی زکوٰۃ ادا نہیں کریں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ جس غلام کو فروخت کرنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے، اس کی زکوٰۃ ہم ادا کریں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2027]
ترقیم العلمیہ: 2003
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 1562، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7692، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2027، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 4626، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 7029، 7047»
«قال ابن حجر: وفي إسناده جهالة، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 345)»
«قال ابن حجر: وفي إسناده جهالة، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 345)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 7017
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ سَمُرَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- كَانَ يَأْمُرُ بِرَقِيقِ الرَّجُلِ، وَالْمَرْأَةِ الَّذِي هُمْ تِلَادُهُ، وَهُمْ عُمْلَتُهُ لَا يُرِيدُ بَيْعَهُمْ، فَكَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ لَا نُخْرِجَ عَنْهُمْ مِنَ الصَّدَقَةِ شَيْئًا، وَكَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ نُخْرِجَ الصَّدَقَةَ مِنَ الرَّقِيقِ الَّذِي يُعَدُّ لِلْبَيْعِ ".
اسی سند سے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حکم دیتے تھے کہ مرد و عورت کے وہ غلام جو اس کی ذاتی ملکیت اور اس کے کام کاج کے لیے ہوں اور وہ انہیں بیچنا نہ چاہتا ہو، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم ان کی طرف سے صدقہ نہ نکالیں، اور ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم ان غلاموں کی زکاۃ نکالیں جو تجارت کے لیے رکھے گئے ہوں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 7017]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 257، حدیث 7047»