الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
144. جعفر بن الزبير، عن القاسم
جعفر بن زبیر کی قاسم سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 7913 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 7913
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1654
حدیث نمبر: 7913
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، قَالَا: ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ، ثُمَّ يُصَلِّي الْمَكْتُوبَةَ إِلَّا كَانَتْ لَهُ كَحَجَّةٍ، وَإِنْ صَلَّى تَطَوُّعًا كَانَتْ لَهُ كَعُمْرَةٍ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان اچھی طرح وضو کرے، پھر فرض نماز پڑھے تو یہ اس کے لیے حج کی طرح ہے، اور اگر نفل نماز پڑھے تو یہ اس کے لیے عمرے کی طرح ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7913]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 242، حدیث 7944»
حدیث نمبر: 1654
وَعَنْ أَبِي الرَّصَافَةِ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ مِنْ بَاهِلَةَ أَعْرَابِيٍّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ تَحْضُرُهُ صَلَاةٌ مَكْتُوبَةٌ، فَيَقُومُ فَيَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ، وَيُصَلِّي فَيُحْسِنُ الصَّلَاةَ - إِلَّا غُفِرَ لَهُ مَا بَيَّنَهَا وَبَيْنَ الصَّلَاةِ كَانَتْ قَبْلَهَا مِنْ ذُنُوبِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو الرَّصَافَةِ لَمْ أَرَ فِيهِ جَرْحًا وَلَا تَعْدِيلًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو الرَّصَافَةِ لَمْ أَرَ فِيهِ جَرْحًا وَلَا تَعْدِيلًا.
ابورصافہ، جن کا تعلق اہل شام سے ہے، اور وہ باہلہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک دیہاتی ہیں، انہوں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”جس بھی مسلمان شخص کے سامنے فرض نماز کا وقت آ جائے، اور وہ اُٹھ کر وضو کرے اور وہ اچھی طرح وضو کرے، اور نماز ادا کرے تو اچھی طرح نماز ادا کرے، اُس شخص کے اس نماز اور اس سے پہلے والی نماز کے درمیان کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ابورصافہ نامی راوی کے بارے میں، میں نے کوئی جرح یا کوئی تعدیل نہیں دیکھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1654]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ابورصافہ نامی راوی کے بارے میں، میں نے کوئی جرح یا کوئی تعدیل نہیں دیکھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1654]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21734، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8031»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف