🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. باب (أحاديث 8564–9729)
باب (احادیث 8564 تا 9729)
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 9091 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 9091، 9090، 9093
مسند الحمیدی: 93
سنن سعید بن منصور: 549
مسند امام شافعی: 681
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 375
السنن الكبرى للبيهقي: 7224
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10911
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9091
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: مَنْ كَانَ لَهُ مَالٌ لَمْ يُؤَدِّ زَكَاتَهُ طُوِّقَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ يَنْقُرُ رَأْسَهُ يَقُولُ: أَنَا مَالُكَ الَّذِي كُنْتَ تَبْخَلُ بِهِ سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جس کے پاس مال ہو اور وہ اس کی زکاۃ ادا نہ کرے، اسے قیامت کے دن ایک گنجا سانپ طوق بنا کر پہنایا جائے گا جو اس کا سر نوچے گا اور کہے گا: میں تیرا وہی مال ہوں جس میں تو بخل کرتا تھا۔“ (اسی بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا:) ”عنقریب وہ چیز جس میں انہوں نے بخل کیا قیامت کے دن ان کے گلے کا طوق بنا دی جائے گی“ [سورۃ آل عمران: 180] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9091]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 229، حدیث 9123»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 93
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا جَامِعُ بْنُ أَبِي رَاشِدٍ ، وَعَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ أَحَدٍ لا يُؤَدِّي زَكَاةَ مَالِهِ، إِلا مُثِّلَ لَهُ شُجَاعًا أَقْرَعَ يُطَوَّقُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِصْدَاقَهُ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ: وَلا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ بِمَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ هُوَ خَيْرًا لَهُمْ بَلْ هُوَ شَرٌّ لَهُمْ سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ سورة آل عمران آية 180 .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو بھی شخص اپنے مال کی زکوٰۃ ادا نہیں کرے گا، تو قیامت کے دن اس کے مال کو اس کے لیے گنجے سانپ کی صورت میں تبدیل کر کے اسے طوق کے طور پر پہنایا جائے گا۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے مصداق کے طور پر اللہ تعالیٰ کی کتاب کی یہ آیت تلاوت کی: ”اور وہ لوگ جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل کے ذریعے عطا کیا ہے اور وہ اس میں بخل سے کام لیتے ہیں ان کے بارے میں تم ہرگز یہ گمان نہ کرو کہ یہ ان کے لیے بہتر ہے، بلکہ یہ ان کے لیے برا ہے، جس چیز کے بارے میں وہ بخل سے کام لیتے ہیں عنقریب قیامت کے دن وہ طوق کے طور پر انہیں پہنایا جائے گا۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 93]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى "صحيحه"، برقم: 2256، والحاكم فى "مستدركه"، برقم: 3187، برقم: 3188، والنسائي فى "المجتبى" برقم: 2440، والنسائي فى "الكبرى" برقم: , 11018، وأحمد فى "مسنده"» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 549 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 549
نَا نَا أَبُو الأَحْوَصِ، عَنْ عَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ سورة آل عمران آية 180، قَالَ:" يُطَوَّقُ شُجَاعًا أَقْرَعَ بِفِيهِ زَبِيبَتَانِ يَنْقُرُ رَأْسَهُ، فَيَقُولُ: مَا لِي وَلَكِ؟، فَيَقُولُ: أَنَا مَالُكَ الَّذِي بَخِلْتَ بِي" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ﴿سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ﴾ کی تفسیر میں فرمایا: وہ مال قیامت کے دن گنجے سانپ کی شکل میں اس کے گلے میں طوق بنا کر ڈال دیا جائے گا، جس کے منہ کے دونوں کناروں پر زہریلے دانت ہوں گے، وہ اس کے سر کو ڈسے گا، تو وہ کہے گا: تجھ سے میرا کیا تعلق؟ تو وہ سانپ کہے گا: میں تیرا وہ مال ہوں جس پر تو بخل کرتا تھا۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 549]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2256، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3187، 3188، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2440، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2233، 11018، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3012، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1784، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 549، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7324، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3647، والحميدي فى (مسنده) برقم: 93، والبزار فى (مسنده) برقم: 1743، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 10801»

الحكم على الحديث:
سنده حسن لذاته لأجل عاصم، ولم يتفرد به، فهو صحيح لغيره كما سيأتي، والحديث وإن كان موقوفًا على ابن مسعود، فله حكم الرفع؛ لأنه لا يقال بالرأي، وقد روي مرفوعًا بإسناد صحيح كما سيأتي.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 681
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ جَامِعَ بْنَ أَبِي رَاشِدٍ، وَعَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ أَعْيَنَ، سَمِعَا أَبَا وَائِلٍ يُخْبِرُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:"مَا مِنْ رَجُلٍ لَا يُؤَدِّي زَكَاةَ مَالِهِ إِلَّا مُثِّلَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ يَفِرُّ مِنْهُ، وَهُوَ يَتْبَعُهُ حَتَّى يُطَوِّقَهُ فِي عُنُقِهِ". ثُمَّ قَرَأَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ   [آلِ عِمْرَانَ: 180] .
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے: ”جو آدمی اپنے مال کی زکوٰۃ نہیں دیتا، قیامت کے دن اس کے مال کو گنجے سانپ کی شکل دے دی جائے گی، آدمی اس سے بھاگے اور وہ اس کا پیچھا کرے گا یہاں تک کہ وہ اس کی گردن میں طوق کی طرح پہنا دیا جائے گا۔“ پھر ہم پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی کہ ”عنقریب قیامت کے دن یہ اپنی بخل کی اشیاء سے طوق ڈال دیے جائیں گے۔“ (آل عمران: 180) [مسند امام شافعی/ كتاب الزكاة /حدیث: 681]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، تفسير القرآن باب ومن سورة آل عمران (3012) . وقال ”حسن صحيح“ وابن ماجه، الزكاة، باب ماجاء في منع الزكاة (1784) . وصححه ابن خزيمة (2256).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 375
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَامِعُ بْنُ أَبِي رَاشِدٍ، وَعَبْدُ الْمَلِكَ بْنُ أَعْيَنَ، سَمِعَا أَبَا وَائِلٍ، يُخْبِرُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَا مِنْ رَجُلٍ لا يُؤَدِّي زَكَاةَ مَالِهِ إِلا جُعِلَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ يَفِرُّ مِنْهُ وَهُوَ يَتْبَعُهُ حَتَّى يُطَوَّقَ بِهِ عَلَى عُنُقِهِ"، ثُمَّ قَرَأَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ سورة آل عمران آية 180.
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو آدمی اپنے مال کی زکاۃ نہیں دیتا اللہ تعالیٰ اس پر بروز قیامت گنجا سانپ مقرر کرے گا وہ بھاگے گا سانپ اس کے پیچھے دوڑے گا حتی کہ اس کی گردن میں سانپ کا طوق ڈالے گا“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت پڑھی: ”بروز قیامت اُن کی کنجوسی ان کے گلے کا طوق بنے گی۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في صدقة الفطر/حدیث: 375]
تخریج الحدیث: «سنن ترمذی، التفسیر، باب ومن سورۃ آل عمران، رقم: 3012 وقال حسن صحیح وقال الالبانی، صحیح، سنن نسائی، الزکاۃ، باب التغلیظ فی حبس الزکاۃ، رقم: 2441»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7224
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ وَغَيْرُهُمَا، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، سَمِعَ جَامِعَ بْنَ أَبِي رَاشِدٍ، وَعَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ أَعْيَنَ، سَمِعَا أَبَا وَائِلٍ، يُخْبِرُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَا مِنْ رَجُلٍ لَا يُؤَدِّي زَكَاةَ مَالِهِ إِلَّا مُثِّلَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ يَفِرُّ مِنْهُ وَهُوَ يَتْبَعُهُ حَتَّى يُطَوَّقَهُ فِي عُنُقِهِ" ثُمَّ قَرَأَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ {سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا يَوْمَ الْقِيَامَةِ}.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ ”جو شخص اپنے مال کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتا تو اس کے مال کو قیامت کے دن چتکبرے سانپ کی شکل دی جائے گی، مالک اس سے بھاگے گا اور وہ اس کا پیچھا کرے گا، یہاں تک کہ وہ اس کی گردن کا طوق بن جائے گا۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم پر یہ آیت پڑھی: ﴿سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ﴾ [سورة آل عمران: 180] ۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7224]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه الترمذي»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10911
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - فِي قَوْلِهِ: سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ: يُطَوَّقُ شُجَاعًا أَقْرَعَ بِفِيهِ زَبِيبَتَانِ، يَنْقُرُ رَأْسَهُ، فَيَقُولُ: مَا لِي وَلَكَ؟! فَيَقُولُ: أَنَا مَالُكَ الَّذِي بَخِلْتَ بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”انہوں نے جس چیز کے بارے میں بخل کیا اس چیز کو عنقریب قیامت کے دن ان کو طوق کے طور پر پہنا دیا جائے گا“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: انہیں گنجا سانپ طوق کے طور پر پہنایا جائے گا جس کے منہ پر دو نقطے ہوں گے وہ اس کے سر پر دانت مارے گا، تو وہ شخص یہ کہے گا: میرا تمہارے ساتھ کیا واسطہ ہے؟ وہ جواب دے گا: میں تمہارا وہ مال ہوں جس کے بارے میں تم نے بخل کیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10911]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9122 و 9124)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9090
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّهُ: سُئِلَ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ: سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ: يُطَوَّقُ شُجَاعًا أَقْرَعَ يَنْقُرُ رَأْسَهُ ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس آیت کے بارے میں پوچھا گیا: ”عنقریب وہ چیز جس میں انہوں نے بخل کیا قیامت کے دن ان کے گلے کا طوق بنا دی جائے گی“ [سورۃ آل عمران: 180] ، تو فرمایا: ”اسے ایک گنجے سانپ کا طوق پہنایا جائے گا جو اس کا سر نوچتا رہے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9090]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 229، حدیث 9122»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9093
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ ، ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ: يُطَوَّقُ شُجَاعًا أَقْرَعَ بِفِيهِ زَبِيبَتَانِ يَنْقُرُ رَأْسَهُ فَيَقُولُ: مَا لِي وَلَكَ فَيَقُولُ: أَنَا مَالُكَ الَّذِي بَخِلْتَ بِهِ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”عنقریب وہ چیز جس میں انہوں نے بخل کیا قیامت کے دن ان کے گلے کا طوق بنا دی جائے گی“ [سورۃ آل عمران: 180] کے بارے میں فرمایا: ”اسے ایک گنجا سانپ طوق بنا کر پہنایا جائے گا، جس کے منہ پر دو نشان ہوں گے، وہ اس کا سر نوچے گا تو وہ کہے گا: تجھے مجھ سے کیا کام؟ تو وہ کہے گا: میں تیرا وہی مال ہوں جس میں تو نے بخل کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9093]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 230، حدیث 9125»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں