الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. ومن مسند عبد الله بن مسعود رضي الله عنه
اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی مسند میں سے
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 9752 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 9752
مسند الشهاب: 597
حدیث نمبر: 9752
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، قَالَا: ثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، ثَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَيَّارٍ أَبِي الْحَكَمِ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ، وَلَا تَزْدَادُ مِنْهُمْ إِلَّا بُعْدًا.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (بن سلمان) .
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (بن سلمان) .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت قریب آ چکی ہے، اور وہ ان سے دور ہی ہوتی جا رہی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9752]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 13، حدیث 9787»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8012»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8012»
حدیث نمبر: 597
597 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، ثنا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ بَشِيرٍ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ النَّهْدِيَّ، عَنْ سَيَّارٍ أَبِي الْحَكَمِ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَلَا يَزْدَادُ النَّاسُ عَلَى الدُّنْيَا إِلَّا حِرْصًا، وَلَا تَزْدَادُ مِنْهُمْ إِلَّا بُعْدًا»
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت قریب آچکی ہے اور لوگ دنیا کی حرص میں بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں اور دنیا ان سے دور ہی ہوتی جا رہی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 597]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 8012، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9787»
وضاحت: تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ قیامت بہت قریب آچکی ہے لیکن لوگوں کا حال یہ ہے کہ قیامت قریب آنے کے باوجود اس سے بے فکر ہیں، بس دنیا کی فکر میں لگے ہوئے ہیں اور دن بدن اپنے رب سے دور ہوتے جار ہے ہیں جوں جوں قیامت قریب آ رہی ہے توں توں لوگوں کی اپنے رب سے دوری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، دنیا کی طمع و حرص میں اس قدر محو ہیں کہ اپنے رب کو ہی بھلا چکے ہیں، غور کریں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات آج سے کوئی سوا چودہ سو سال پہلے ارشاد فرمائی تھی جس وقت انسان اپنے رب سے اتنا دور نہیں تھا جتنا کہ آج ہو چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ ٰ سے دوری کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا حتی کہ قرب قیامت نوبت یہاں تک آپہنچے گی کہ روئے زمین پر اللہ تعالیٰ ٰ کو یاد کرنے والا کوئی ایک شخص بھی باقی نہ رہے گا جیسا کہ حدیث میں ہے کہ ”قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک کہ زمین پراللہ کی آواز آنا ختم نہ ہو جائے۔“ [مسلم: 148]

الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 17863
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَهِيَ لَا تَزْدَادُ مِنْهُمْ إِلَّا بُعْدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت قریب آ رہی ہے اور لوگ اُس سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17863]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17863]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9787) اخرجه احمد فى المسند (198/5)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9787»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18224
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَلَا تَزْدَادُ مِنْهُمْ إِلَّا بُعْدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ ثَبْتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت قریب آ چکی ہے لیکن لوگ اس سے زیادہ دور ہوتے جا رہے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور ثبت ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18224]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور ثبت ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18224]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9787)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7987، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9787»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح