الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
871. بَابُ الْقَدْرِ
تقدیر کا بیان۔
اطراف الحدیث — المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية حدیث نمبر 2963 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2963
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11873
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 209
حدیث نمبر: 2963
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَطِيَّةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ رَفَعَهُ: مَجُوسُ هَذِهِ الْأُمَّةِ وَإِنْ صَامُوا وَصَلَّوْا، يَعْنِي الْقَدَرِيَّةَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس امت کے مجوس (آتش پرستوں کے مانند) قدریہ (تقدیر کا انکار کرنے والے) لوگ ہیں، اگرچہ وہ روزے رکھتے ہوں اور نمازیں بھی پڑھتے ہوں۔“
اس حدیث کی تخریج امام ابو یعلیٰ نے اپنی مسند میں کی ہے، اس کی سند میں بقیہ بن ولید مدلس ہیں اور عنعنہ سے روایت کر رہے ہیں، جبکہ یحییٰ بن عطیہ نامی راوی ضعیف ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الإيمان والتوحيد/حدیث: 2963]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 4691، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5559، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 293، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2515، 5299، 6774، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 768، وأخرجه شرح السنة برقم: 82»
حدیث نمبر: 11873
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْقَدَرِيَّةُ وَالْمُرْجِئَةُ مَجُوسُ هَذِهِ الْأُمَّةِ، فَإِنْ مَرِضُوا فَلَا تَعُودُوهُمْ، وَإِنْ مَاتُوا فَلَا تَشْهَدُوهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ هَارُونَ بْنِ مُوسَى الْفَرْوِيُّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ هَارُونَ بْنِ مُوسَى الْفَرْوِيُّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قدریہ فرقے کے لوگ اور مرجئہ فرقے کے لوگ، اس امت کے مجوسی ہیں، اگر وہ بیمار ہو جائیں، تو تم ان کی عیادت نہ کرو، اگر وہ مر جائیں، تو تم اُن کے جنازے میں شریک نہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ہارون بن موسیٰ فروی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11873]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ہارون بن موسیٰ فروی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11873]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 209
قَالَ: وَثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ، ثَنَا بَقِيَّةُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَطِيَّةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَجُوسُ الْعَرَبِ وَإِنْ صَامُوا وَصَلُّوا - يَعْنِي الْقَدَرِيَّةَ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(یہ لوگ) عرب کے مجوسی ہیں، اگرچہ وہ روزے رکھیں اور نمازیں (ہی کیوں نہ) پڑھیں - یعنی (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد) قدریہ فرقہ ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب القدر/حدیث: 209]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لتدليس بقية وضعف يحيى بن عطية