🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1078. سُورَةُ هُودٍ
سورت ہود۔
اطراف الحدیث — المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية حدیث نمبر 3632 (کل: 11 مقامات، 8 کتب)
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3632
سنن ترمذی: 3297
شمائل ترمذی: 41
مصنف ابن ابی شیبہ: 32273
سنن سعید بن منصور: 1110
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11072، 11074، 11393، 11467
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 107
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5727
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3632
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا شَيَّبَكَ؟ فَقَالَ: «‏‏‏‏شَيَّبَتْنِي هُودٌ، وَالْوَاقِعَةُ، وَالْمُرْسَلَاتُ، وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ، وَإِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ» ‏‏‏‏.
هَذَا مُرْسَلٌ صَحِيحٌ، إِلَّا أَنَّهُ مَوْصُوفٌ بِالِاضْطِرَابِ.

أَخْرَجَهُ أَبُو يَعْلَى ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ الْوَلِيدِ وَخَلَفِ بْنِ هِشَامٍ - فَرَّقَهُمَا - كِلَاهُمَا عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، بِهِ.
وَرَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الشَّمَائِلِ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ فَذَكَرَهُ بِلَفْظِ «‏‏‏‏هُودٌ وَأَخَوَاتُهَا» ‏‏‏‏.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ کس چیز نے آپ کو بوڑھا کر دیا ہے (یعنی آپ کے بالوں میں سفیدی لانے کا سبب کیا ہے)؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے سورت ہود، واقعہ، مرسلات، ﴿عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ﴾ [سورة النبأ: 1] اور ﴿إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ﴾ [سورة التكوير: 1] نے بوڑھا کر دیا ہے۔“
یہ روایت مرسل صحیح ہے، البتہ اسے اضطراب کے ساتھ موصوف کیا گیا ہے۔
اسے امام ابویعلیٰ نے عباس بن ولید اور خلف بن ہشام سے، اور ان دونوں نے ابوالاحوص کے واسطے سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔
اور امام ترمذی نے اسے 'الشمائل' میں ایک اور طریق سے ابواسحاق کے واسطے سے سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، جس میں انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ اسے ذکر کیا ہے: ”سورت ہود اور اس کی ہم پلہ (دیگر ہولناک مضامین والی) سورتوں نے (مجھے بوڑھا کر دیا ہے)۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3632]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: هَذَا مُرْسَلٌ صَحِيحٌ، إِلَّا أَنَّهُ مَوْصُوفٌ بِالِاضْطِرَابِ .» ‏‏‏‏
«قال الدارقطني: ليس هذا من حديث سعد بن أبي وقاص وإنما هو من حديث أبي بكر الصديق (العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 4، ص 347)»
«قال ابن حجر: مرسل صحيح إلا أنه موصوف بالاضطراب (المطالب العالية، ج 14، ص 723)»
«قال ابن حجر: مرسل صحيح إلا أنه موصوف بالاضطراب (المطالب العالية، ج 14، ص 723)»
«0»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3297
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ شَيْبَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ شِبْتَ، قَالَ: " شَيَّبَتْنِي هُودٌ، وَالْوَاقِعَةُ، وَالْمُرْسَلَاتُ، وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ، وَإِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَرَوَى عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ نَحْوَ هَذَا، وَرُوِي عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ شَيْءٌ مِنْ هَذَا مُرْسَلًا، وَرَوَى أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ حَدِيثِ شَيْبَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، حَدَّثَنَا بِذَلِكَ هَاشِمُ بْنُ الْوَلِيدِ الْهَرَوِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ابوبکر رضی الله عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ تو بوڑھے ہو چلے؟ آپ نے فرمایا: ”مجھے «هود»، «الواقعة»، «المرسلات»، «عم يتساءلون» اور سورۃ «إذا الشمس کوّرت» نے بوڑھا کر دیا ہے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے ابن عباس رضی الله عنہما کی روایت سے صرف اسی سند سے جانتے ہیں،
۲- علی بن صالح نے یہ حدیث اسی طرح ابواسحاق سے، اور ابواسحاق نے ابوحجیفہ رضی الله عنہ سے روایت کی ہے،
۳- اس حدیث کی کچھ باتیں ابواسحاق ابومیسرہ سے مرسلاً روایت کی گئی ہیں۔ ابوبکر بن عیاش نے ابواسحاق کے واسطہ سے، ابواسحاق نے عکرمہ سے، اور عکرمہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شیبان کی اس حدیث جیسی روایت کی ہے جسے انہوں نے ابواسحاق سے روایت کی ہے اور انہوں نے اس روایت میں ابن عباس رضی الله عنہما سے روایت کا ذکر نہیں کیا ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3297]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 6175) (صحیح) (الصحیحة 955)»
وضاحت: ۱؎: کیونکہ ان میں قیامت کی خبریں اور عذاب کی آیتیں ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (955)
قال الشيخ زبير على زئي:(3297) إسناده ضعيف
أبو إسحاق عنعن (تقدم:107) وللحديث شواھد ضعيفة وروي الطبراني (المعجم الكبير 287،286/17 ح790) بسند حسن عب عقبة بن عامر رضى الله عنه أن رجلاً قال: يارسول الله ! شبت ،قال ”شيبتني ھود وأخواتھا“ وھو يغني عنه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 41
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ شَيْبَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ شِبْتَ، قَالَ: «شَيَّبَتْنِي هُودٌ، وَالْوَاقِعَةُ، وَالْمُرْسَلَاتُ، وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ، وَإِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ بوڑھے ہو گئے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے سورہ ہود، واقعہ، مرسلات، عم یتساءلون اور إذا الشمس كورت نے بوڑھا کر دیا ہے۔“ [شمائل ترمذي/باب ما جاء في شيب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 41]
تخریج الحدیث: { «سندہ ضعیف» }:
«‏‏‏‏(‏‏‏‏سنن ترمذي: 3297 وقال حسن غريب)»
اس روایت کی سند ابواسحاق السبیعی (‏‏‏‏ مدلس) کے «عن» کی وجہ سے ضعیف ہے اور اس کے ضعیف شواہد بھی ہیں۔ دیکھئیے (انوار الصحیفہ ‏‏‏‏ص 288)
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا: یا رسول اللہ! آپ کے (کچھ) بال سفید ہو گئے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورۂ ھود اور اس جیسی سورتوں کی وجہ سے یہ بال سفید ہوئے ہیں۔“ [ المعجم الكبير للطبراني 286/17۔ 287 ح 790 و سنده حسن ]
معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیس کے قریب بال سورۂ ھود اور اس جیسی سورتوں کے نزول کے بعد سفید ہوئے تھے۔
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30897 ترقیم الشثری: -- 32273
حدثنا ابو الاحوص ، عن ابي إسحاق ، عن عكرمة قال: قال ابو بكر : يا رسول الله، ما شيبك؟ قال: شيبتني هود، والواقعة،، والمرسلات، وعم يتساءلون، وإذا الشمس كورت.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيد في [هـ]: (عن ابن عباس).
(٢) في [جـ]: (شيبتني).
(٣) منقطع، وأخرجه الترمذي (٣٢٩٧)، وابن سعد ١/ ٤٣٥، وابن أبي شيبة ٢/ ٦٢٦، والدارقطني في العلل ١/ ٢٠٣، وأخرجه من مسند ابن أبي بكر المروزي (٣١، ٣٢)، وابن سعد ١/ ٤٣٦، وأبو يعلى (١٠٧، ١٠٨)، والطبراني في الأوسط (٨٢٦٥)، وورد من حديث ابن عباس عند الترمذي (٣٢٩٧).

حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے پوچھا! اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! آپ کو کس چیز نے بوڑھا کردیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سورت ہود اور واقعہ، المرسلات اور عم یتساء لون اور اذا الشمس کورت نے مجھے بوڑھا کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32273]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: ليس هذا من حديث سعد بن أبي وقاص وإنما هو من حديث أبي بكر الصديق . قال سعد الشثري: منقطع .» ‏‏‏‏
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 219، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3333، 3798، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3297، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1110، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 107، 108، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3632 / 1، 3632 / 3، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5997، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 41، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8269، ترقيم محمد عوامة: 30897»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 1110 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1110
نَا أَبُو الأَحْوَصِ ، قَالَ: نَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا شَيَّبَكَ؟، قَالَ: " شَيَّبَتْنِي هُودٌ، وَالْوَاقِعَةُ، وَالْمُرْسَلاتُ، وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ، وَإِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ" .
سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کس چیز نے آپ کو بوڑھا کر دیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے سورہ ہود، الواقعہ، المرسلات، عم یتساءلون اور سورہ إذا الشمس كورت نے بوڑھا کر دیا۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 1110]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 219، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3333، 3798، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3297، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1110، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 107، 108، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 5997، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 30897، والترمذي فى "الشمائل"، 41، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 8269»

الحكم على الحديث:
سنده ضعيف لإرساله واضطراب أبي إسحاق السبيعي فيه كما سيأتي بيانه.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11072
عَنْ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ أَسْرَعَ إِلَيْكَ الشَّيْبُ، قَالَ:" شَيَّبَتْنِي الْوَاقِعَةُ وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ وَإِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَيَأْتِي فِي سُورَةِ الْوَاقِعَةِ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، إِلَّا أَنَّ عِكْرِمَةَ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا بَكْرٍ، وَزَادَ:" وَسُورَةُ هُودٍ".
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ کے بال تیزی سے سفید ہو رہے ہیں تو آپ نے ارشاد فرمایا: سورت واقعہ سورت عم یتسالون اور سورت تکویر نے میرے بال سفید کر دیے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں آگے چل کر سورت واقعہ سے متعلق باب میں بھی اس نوعیت کی روایت آئے گی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم عکرمہ نامی راوی نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”سورت ہود نے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11072]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (107)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11074
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّ أَبَا بَكْرٍ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا شَيَّبَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" شَيَّبَتْنِي هُودٌ وَالْوَاقِعَةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا یا رسول اللہ! آپ کے بال کیوں سفید ہو رہے ہیں آپ نے فرمایا: سورت ہود اور سورت واقعہ نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ثابت ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11074]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10091)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10091، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5852/3»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11393
عَنْ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ أَسْرَعَ إِلَيْكَ الشَّيْبُ؟ قَالَ:" شَيَّبَتْنِي الْوَاقِعَةُ وَ عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ وَ إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے بال تیزی سے سفید ہو رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سورت واقعہ، سورت عم ینساءلون اور سورت تکویر نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11393]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8265»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11467
عَنْ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ أَسْرَعَ إِلَيْكَ الشَّيْبُ؟ قَالَ:" شَيَّبَتْنِي (الْوَاقِعَةُ) وَ (عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ) وَ (إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ) ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَزَادَ: وَسُورَةُ هُودٍ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ أَبَا يَعْلَى قَالَ: عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِكْرِمَةُ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا بَكْرٍ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ طُرُقُ هَذَا الْحَدِيثِ فِي سُورَةِ هُودٍ.
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے بال تیزی سے سفید ہو رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورت واقعہ، سورت نباء اور سورت تکویر نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”سورت ہود نے“۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ امام ابویعلیٰ نے یہ بات کہی ہے: عکرمہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا۔۔۔۔۔۔۔ عکرمہ نامی راوی نے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے مختلف طرق، سورت ہود سے متعلق باب میں پہلے گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11467]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8265»

الحكم على الحديث:
رجالہ رجال الصحیح ولکنہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 107
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: مَا شَيَّبَكَ؟ قَالَ: «شَيَّبَتْنِي هُودٌ، وَالْوَاقِعَةُ، وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ، وَإِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ» .
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ کس چیز نے آپ کو بوڑھا کر دیا (یعنی آپ کے بال سفید کر دیے)؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے سورہ ﴿ہود﴾، ﴿الواقعہ﴾، ﴿عم يتساءلون﴾ اور ﴿إذا الشمس كورت﴾ نے بوڑھا کر دیا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 107]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3297، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 1110، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 102»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں