الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 164 (کل: 17 مقامات، 10 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 164
سنن ابن ماجہ: 4153
الادب المفرد: 835
صحیح الادب المفرد: 643
صحیح ابن حبان: 4188
الجامع الكامل: 4330
السنن الكبرى للبيهقي: 13305
11 تا 17
حدیث نمبر: 835
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ بْنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ، عَنْ سِمَاكٍ أَبِي زُمَيْلٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّاسٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: لَمَّا اعْتَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ، فَإِذَا أَنَا بِرَبَاحٍ غُلاَمِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَادَيْتُ: يَا رَبَاحُ، اسْتَأْذِنْ لِي عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں سے علیحدگی اختیار کر لی تو (میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر گیا) میں نے اچانک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام رباح کو دیکھا تو میں نے انہیں آواز دی: اے رباح! میرے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جانے کی اجازت مانگو۔ [الادب المفرد/كتاب الأسماء/حدیث: 835]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: حسن .»
«أخرجه مطولًا مسلم برقم: 1479» البخاري: 2468 لكن ليس عنده ذكر اسم الغلام
«أخرجه مطولًا مسلم برقم: 1479» البخاري: 2468 لكن ليس عنده ذكر اسم الغلام
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 643
643/835 (حسن) عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه، قال: لما اعتزل النبي صلى الله عليه وسلم نساءه، فإذا أنا برباح ؛ غلام رسول الله صلى الله عليه وسلم، فناديت: يا رباح! استأذن لي على رسول الله صلى الله عليه وسلم.
0 [صحيح الادب المفرد/حدیث: 643]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: حسن .»
«أخرجه مطولًا مسلم برقم: 1479» البخاري: 2468 لكن ليس عنده ذكر اسم الغلام
«أخرجه مطولًا مسلم برقم: 1479» البخاري: 2468 لكن ليس عنده ذكر اسم الغلام
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 1921
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنِي سِمَاكٌ أَبُو زُمَيْلٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ ، حَدَّثَنِي يَعْنِي عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ: لَمَّا اعْتَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ , قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّمَا كُنْتَ فِي الْغُرْفَةِ تِسْعًا وَعِشْرِينَ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الشَّهْرَ يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ"
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں سے علیحدگی اختیار کی تو میں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، آپ بالا خانے میں اُنتیس دن رہے ہیں (جبکہ آپ نے ایک مہینے کی علیحدگی اختیار کی تھی) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک مہینہ اُنتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1921]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 89، 2468، 4913، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1479، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1921، 2178، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3453، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7164، 7953، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2131، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2461، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4153، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13391، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4013، 4014، وأحمد فى (مسنده) برقم: 227»
حدیث نمبر: 2178
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ وَهُوَ ابْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنِي سِمَاكٌ أَبُو زُمَيْلٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ ، حَدَّثَنِي عُمَرُ ، قَالَ: لَمَّا اعْتَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كُنْتَ فِي غَرْفَةٍ تِسْعَةً وَعِشْرِينَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الشَّهْرَ يَكُونُ تِسْعَةً وَعِشْرِينَ"
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج مطہرات سے (ایک مہینہ کی) علیحدگی اختیار کی۔ تو میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول، آپ بالاخانے میں اُنتیس دن رہے ہیں۔ (ابھی مہینہ مکمّل نہیں ہوا) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک مہینہ اُنتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2178]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 89، 2468، 4913، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1479، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1921، 2178، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3453، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7164، 7953، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2131، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2461، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4153، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13391، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4013، 4014، وأحمد فى (مسنده) برقم: 227»
حدیث نمبر: 4188
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ الشَّيْبَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ سِمَاكٍ أَبِي زُمَيْلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ، قَالَ: لَمَّا اعْتَزَلَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ، وَالنَّاسُ يَنْكُتُونَ بِالْحَصَى، وَيَقُولُونَ: طَلَّقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ، وَذَلِكَ قَبْلُ أَنْ يُؤْمَرْنَ بِالْحِجَابِ، فَقَالَ عُمَرُ: لأَعْلَمَنَّ ذَلِكَ الْيَوْمَ، فَدَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ، فَقُلْتُ: يَا بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ، لَقَدْ بَلَغَ مِنْ شَأْنِكِ أَنْ تُؤْذِيَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، قَالَتْ: مَالِي وَمَالَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، عَلَيْكَ بِعَيْبَتِكَ، فَدَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ فَقُلْتُ لَهَا: يَا حَفْصَةُ لَقَدْ بَلَغَ مِنْ شَأْنُكِ أَنْ تُؤْذِيَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، وَلَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يُحِبُّكِ، وَلَوْلا أَنَا لَطَلَّقَكِ، فَبَكَتْ أَشَدَّ الْبُكَاءِ، فَقُلْتُ: أَيْنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، قَالَتْ: هُوَ فِي خِزَانَتِهِ فِي الْمَشْرُبَةِ، فَدَخَلْتُ فَإِذَا أَنَا بِرَبَاحٍ غُلامٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدٍ عَلَى أُسْكُفَّةِ الْمَشْرُبَةِ مُدَلٍّ رِجْلَيْهِ عَلَى نَقِيرٍ مِنْ خَشَبٍ، وَهُوَ جِذْعٌ يَرْقَى عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَنْحَدِرُ، فَنَادَيْتُ: يَا رَبَاحُ اسْتَأْذِنْ لِي عِنْدَكَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَظَرَ إِلَى الْغُرْفَةِ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَيَّ فَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا، فَقُلْتُ: يَا رَبَاحُ اسْتَأْذِنْ لِي عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنِّي أَظُنُّ أَنَّ رَسُولَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ظَنَّ أَنِّي جِئْتُ مِنْ أَجْلِ حَفْصَةَ، وَاللَّهِ لَئِنْ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضَرْبِ عُنُقِهَا لأَضْرِبَنَّ عُنُقَهَا، وَرَفَعْتُ صَوْتِي، فَأَوْمَأَ إِلَيَّ بِيَدِهِ، فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُضْطَجِعٌ عَلَى حَصِيرٍ، قَالَ: فَجَلَسْتُ فَإِذَا عَلَيْهِ إِزَارٌ لَيْسَ عَلَيْهِ غَيْرُهُ، وَإِذَا الْحَصِيرُ قَدْ أَثَّرَ فِي جَنْبِهِ، فَنَظَرْتُ بِبَصَرِي فِي خِزَانَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا بِقَبْضَةٍ مِنْ شَعِيرٍ نَحْوَ الصَّاعِ، وَمِثْلُهَا قُرْظٌ فِي نَاحِيَةِ الْغُرْفَةِ، وَإِذَا أَفِيقٌ، قَالَ أَبُو حَفْصٍ: الأَفِيقُ: الإِهَابُ الَّذِي قَدْ ذَهَبَ شَعْرُهُ وَلَمْ يُدْبَغْ، فَابْتَدَرَتْ عَيْنَايَ، فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ؟"، قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَمَا لِي لا أَبْكِي وَهَذَا الْحَصِيرُ قَدْ أَثَّرَ فِي جَنْبِكَ وَهَذِهِ خِزَانَتُكَ، وَلا أَرَى فِيهَا إِلا مَا أَرَى، وَذَلِكَ قَيْصَرُ، وَكِسْرَى فِي الثِّمَارِ وَالأَنْهَارِ، وَأَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ وَصَفْوَتُهُ، وَهَذِهِ خِزَانَتُكَ، قَالَ:" يَا ابْنَ الْخَطَّابِ أَلا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ لَنَا الآخِرَةُ وَلَهُمُ الدُّنْيَا؟"، قُلْتُ: بَلَى، فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ وَأَنَا أَرَى فِي وَجْهِهِ الْغَضَبَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يَشُقُّ عَلَيْكَ مِنْ شَأْنِ النِّسَاءِ؟ فَإِنْ كُنْتَ طَلَّقْتَهُنَّ، فَإِنَّ اللَّهَ، وَمَلائِكَتَهُ، وَجِبْرِيلَ، وَمِيكَائِيلَ، وَأَنَا، وَأَبُو بَكْرٍ مَعَكَ، وَقَلَّمَا تَكَلَّمْتُ وَأَحْمَدُ اللَّهَ بِكَلامٍ إِلا رَجَوْتُ أَنْ يَكُونَ اللَّهُ يُصَدِّقُ قُولِي، وَأُنْزِلَتْ هَذِهِ الآيَةُ آيَةُ التَّخْيِيرِ عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ سورة التحريم آية 5، وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلاهُ سورة التحريم آية 4، وَكَانَتْ عَائِشَةُ، وَحَفْصَةُ تُظَاهِرَانِ عَلَى سَائِرِ نِسَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَطَلَّقْتَهُنَّ؟، قَالَ:" لا"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَنْزِلُ فَأُخْبِرُهُنَّ أَنَّكَ لَمْ تُطَلِّقْهُنَّ؟، قَالَ:" نَعَمْ إِنَّ شِئْتَ"، فَلَمْ أَزَلْ أُحَدِّثُهُ حَتَّى تَحَسَّرَ الْغَضَبُ عَنْ وَجْهِهِ، وَحَتَّى كَشَّرَ فَضَحِكَ، وَكَانَ مِنْ أَحْسَنِ النَّاسِ ثَغْرًا، فَنَزَلَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَنَزَلْتُ أَتَشَبَّثُ بِالْجَذَعِ، وَنَزَلَ كَمَا يَمْشِي عَلَى الأَرْضِ مَا يَمَسُّهُ بِيَدِهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كُنْتَ فِي الْغُرْفَةِ تِسْعًا وَعِشْرِينَ، فَقُمْتُ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ فَنَادَيْتُ بِأَعْلَى صَوْتِي: لَمْ يُطَلِّقِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ، وَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ وَإِذَا جَاءَهُمْ أَمْرٌ مِنَ الأَمْنِ أَوِ الْخَوْفِ أَذَاعُوا بِهِ سورة النساء آية 83 إِلَى قَوْلِهِ لَعَلِمَهُ الَّذِينَ يَسْتَنْبِطُونَهُ مِنْهُمْ سورة النساء آية 83، فَكُنْتُ أَنَا اسْتَنْبَطْتُ ذَلِكَ الأَمْرَ، وَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ التَّخْيِيرِ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج سے علیحدگی اختیار کی تو میں مسجد میں داخل ہوا، وہاں لوگ کنکریوں کو کرید رہے تھے اور یہ کہہ رہے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج کو طلاق دے دی ہے، یہ حجاب کا حکم نازل ہونے سے پہلے کی بات ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں (میں نے سوچا) میں آج اس بارے میں ضرور معلومات حاصل کروں گا، میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور میں نے کہا: اے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی صاحب زادی! اب آپ کا معاملہ یہاں تک پہنچ گیا ہے کہ آپ اللہ اور اس کے رسول کو اذیت پہنچاتی ہیں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے خطاب کے صاحب زادے! میرا اور آپ کا کیا واسطہ؟ آپ اپنا گھر سنبھالیں۔ پھر میں حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور میں نے کہا: اے حفصہ! اب تمہارا معاملہ یہاں تک پہنچ گیا ہے کہ تم اللہ اور اس کے رسول کو اذیت پہنچاؤ؟ مجھے یہ بات پتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تم سے محبت نہیں ہے اور اگر میں نہ ہوتا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں طلاق دے دینی تھی، اس پر حفصہ رضی اللہ عنہا زور و شور سے رونے لگیں۔ میں نے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کہاں ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بالا خانے میں آرام فرما ہیں۔ میں وہاں آیا تو وہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام رباح موجود تھا، وہ بالا خانے کی سیڑھیوں پر بیٹھا ہوا تھا، اس نے تختے پر پاؤں پھیلائے ہوئے تھے جو کھجور کے تنوں سے بنا ہوا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر چڑھ کر اوپر تشریف لے جاتے تھے اور اس کے ذریعے نیچے تشریف لایا کرتے تھے۔ میں نے اسے مخاطب کیا: اے رباح! تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے میری حاضری کی اجازت مانگو۔ اس نے بالا خانے کی طرف دیکھا پھر میری طرف دیکھا اور کوئی جواب نہیں دیا۔ میں نے کہا: اے رباح! تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے میری حاضری کی اجازت مانگو، مجھے یہ لگتا ہے شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ سمجھ رہے ہوں کہ میں حفصہ کی وجہ سے آیا ہوں، حالانکہ اللہ کی قسم! اگر اللہ کے رسول مجھے حکم دیں کہ میں اس کی گردن اڑا دوں تو میں اس کی گردن بھی اڑا دوں گا۔ میں نے بلند آواز میں یہ بات کہی (اس لڑکے نے اوپر جا کر اجازت مانگی) اور پھر میری طرف اشارہ کیا تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت چٹائی پر لیٹے ہوئے تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں وہاں بیٹھ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف تہبند باندھا ہوا تھا، اس کے علاوہ کوئی اور چیز آپ کے جسم پر نہیں تھی اور آپ کے پہلو پر چٹائی کا نشان موجود تھا۔ جب میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کمرے کا جائزہ لیا تو وہاں تقریباً ایک صاع جو موجود تھے اور ایک صاع کے قریب درخت کے پتے تھے اور وہاں «أَفِيقٌ» ”ایسی کھال، جس کے بال اتار دیے گئے ہوں لیکن ابھی اس کی دباغت نہ کی گئی ہو“ موجود تھی۔ ابوحفص نامی راوی کہتے ہیں: افیق سے مراد وہ کھال ہے، جس کے بال اتار دیے گئے ہوں لیکن ابھی اس کی دباغت نہ کی گئی ہو۔ (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں) میری آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”اے خطاب کے صاحب زادے! تم کیوں رو رہے ہو؟“ میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میں کیوں نہ روؤں، اس چٹائی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو پر نشان ڈال دیا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس کمرے میں مجھے وہ چیزیں نظر آ رہی ہیں جو نظر آ رہی ہیں، حالانکہ قیصر اور کسریٰ پھلوں اور نہروں کے اندر (یعنی نعمتوں کے اندر) رہ رہے ہیں جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول اور اس کے محبوب ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساز و سامان اتنا سا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے خطاب کے صاحب زادے! کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ ہمارے لیے آخرت ہو اور ان کے لیے دنیا۔“ میں نے عرض کی: جی ہاں۔ (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں) جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر غصے کے آثار دیکھے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ ان خواتین کے حوالے سے پریشان نہ ہوں کیونکہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں طلاق دے دیتے ہیں تو اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتے جبرائیل، میکائیل اور میں اور ابوبکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہیں۔ (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں) کئی مرتبہ ایسا ہوا کہ میں نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتے ہوئے کوئی کلام کیا اور میں نے یہ امید رکھی کہ اللہ تعالیٰ اس بات کی تصدیق کر دے گا تو اختیار دینے سے متعلق یہ آیت نازل ہوئی: ﴿عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ﴾ [سورة التحريم: 5] ”اور اگر وہ (رسول) تم (یعنی ازواج مطہرات) کو طلاق دے دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو ایسی بیویاں دے دے گا جو تم سے بہتر ہوں گی۔“ (ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا:) ﴿وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلَاهُ﴾ [سورة التحريم: 4] ”اور اگر وہ دونوں (اس رسول) پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتی ہیں تو بے شک اللہ اس کا مددگار ہے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دیگر تمام ازواج کے مقابلے میں ایک دوسرے کی پشت پناہی کرتی تھیں۔ (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں) میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ نے انہیں طلاق دے دی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی نہیں۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں واپس جا کر ان لوگوں کو بتا دوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں طلاق نہیں دی؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں، اگر تم چاہو تو (بتا دو)۔“ اس کے بعد میں مسلسل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بات چیت کرتا رہا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا غصہ ختم ہو گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر مزاج ٹھیک ہونے کے آثار نمودار ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنسنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسکراہٹ بہت خوبصورت تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بالا خانے سے نیچے تشریف لائے، میں نے نیچے آتے ہوئے تنے کا سہارا لیا حالانکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح اترے تھے جس طرح ہم عام زمین پر چلتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اسے چھوا بھی نہیں تھا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ انتیس دن سے بالا خانے میں مقیم ہیں۔ پھر میں مسجد کے دروازے پر کھڑا ہوا اور میں نے بلند آواز میں اعلان کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج کو طلاق نہیں دی ہے۔ تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَإِذَا جَاءَهُمْ أَمْرٌ مِنَ الْأَمْنِ أَوِ الْخَوْفِ أَذَاعُوا بِهِ﴾ [سورة النساء: 83] ”اور جب ان کے پاس امن یا خوف سے متعلق کوئی معاملہ آتا ہے تو وہ اسے پھیلا دیتے ہیں۔“ یہ آیت یہاں تک ہے: ﴿لَعَلِمَهُ الَّذِينَ يَسْتَنْبِطُونَهُ مِنْهُمْ﴾ [سورة النساء: 83] ”تو وہ لوگ اس بارے میں جان لیتے ہیں جو ان میں سے استنباط کرتے ہیں۔“ (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں) تو میں وہ شخص ہوں جس نے اس معاملے میں استنباط کیا، تو اللہ تعالیٰ نے اختیار دینے سے متعلق آیت نازل کر دی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4188]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 89، 2468، 4913، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1479، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1921، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3453، 4187، 4188، 4268، 4276، 6290، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7164، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2461، 2691، 3318، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4153، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13391، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4013، 4014، وأحمد فى (مسنده) برقم: 227» «رقم طبعة با وزير 4176»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن الإسناد: م (4/ 188 - 190). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن على شرط مسلم
حدیث نمبر: 4330
4330. عن عمر بن الخطاب، قال: لما اعتزل رسول الله صلى الله عليه وسلم نساءه، قلت: يا رسول الله، إنما كنتَ في الغرفة تسعاً وعشرين؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنّ الشّهر تسعاً وعشرين.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه ابن خزيمة (1921)، وابن حبان (3453) كلاهما من حديث عمر بن يونس، ثنا عكرمة بن عمار، حدثني سماك أبو زميل، حدثني عبدالله بن عباس، حدثني عمر بن الخطاب، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 13305
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَحْمَدَ التَّاجِرُ، أنبأ أَبُو يَعْلَى، ثنا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ، ثنا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنِي أَبُو زُمَيْلٍ سِمَاكٌ الْحَنَفِيُّ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّاسٍ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي اعْتِزَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ قَالَ: فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ مُضْطَجِعٌ عَلَى حَصِيرٍ فَجَلَسْتُ، فَإِذَا عَلَيْهِ إِزَارُهُ وَلَيْسَ عَلَيْهِ غَيْرُهُ، وَإِذَا الْحَصِيرُ قَدْ أَثَّرَ فِي جَنْبِهِ، فَنَظَرْتُ فِي خِزَانَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِذَا أَنَا بِقَبْضَةٍ مِنْ شَعِيرٍ نَحْوِ الصَّاعِ وَمِثْلِهَا قَرَظٍ فِي نَاحِيَةِ الْغُرْفَةِ، وَإِذَا أَفِيقٌ مُعَلَّقٌ قَالَ: فَابْتَدَرَتْ عَيْنَايَ، فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ؟" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ وَمَالِي لَا ⦗٧٤⦘ أَبْكِي وَهَذَا الْحَصِيرُ قَدْ أَثَّرَ فِي جَنْبِكَ وَهَذِهِ خِزَانَتُكَ لَا أَرَى فِيهَا، إِلَّا مَا أَرَى وَذَلِكَ قَيْصَرُ وَكِسْرَى فِي الثِّمَارِ وَالْأَنْهَارِ وَأَنْتَ رَسُولُ اللهِ وَصَفْوَتُهُ وَهَذِهِ خِزَانَتُهُ، فَقَالَ:" يَا ابْنَ الْخَطَّابِ" أَلَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ لَنَا الْآخِرَةُ وَلَهُمُ الدُّنْيَا؟" قُلْتُ: بَلَى وَذَكَرَ الْحَدِيثَ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ وَأَخْرَجَاهُ مِنْ حَدِيثِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ:" أُولَئِكَ قَوْمٌ عُجِّلَتْ لَهُمْ طَيِّبَاتُهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک چٹائی پر لیٹے ہوئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر آپ کی چادر تھی اس کے علاوہ اور کچھ بھی نہ تھا اور چٹائی کے نشانات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو پر پڑگئے تھے۔ میں نے نگاہ دوڑائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی الماری میں چند جو تھے جو تقریباً ایک صاع تھے اور اس کے برابر سلم کے تھے ایک کمرے کے کونے میں پڑے ہوئے تھے اور کچا چمڑا بھی لٹکا ہوا تھا۔
میری آنکھیں بہہ پڑیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اے ابن خطاب! تمہیں کس چیز نے رونے پر مجبور کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! میں کیوں نہ روؤں، یہ چٹائی کے نشانات اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی الماری میں کچھ نہیں دیکھا (وہ بھی خالی ہے) قیصر و کسریٰ پھلوں اور نہروں میں ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہو کر بھی اتنی سادگی میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابن خطاب! کیا تو اس بات سے راضی نہیں ہے کہ یہ سب چیزیں ہمارے لیے آخرت میں ہوں اور ان کے لیے دنیا میں؟“ میں نے کہا: کیوں نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13305]
میری آنکھیں بہہ پڑیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اے ابن خطاب! تمہیں کس چیز نے رونے پر مجبور کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! میں کیوں نہ روؤں، یہ چٹائی کے نشانات اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی الماری میں کچھ نہیں دیکھا (وہ بھی خالی ہے) قیصر و کسریٰ پھلوں اور نہروں میں ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہو کر بھی اتنی سادگی میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابن خطاب! کیا تو اس بات سے راضی نہیں ہے کہ یہ سب چیزیں ہمارے لیے آخرت میں ہوں اور ان کے لیے دنیا میں؟“ میں نے کہا: کیوں نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13305]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1479»
الحكم على الحديث:
صحيح