🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 3686 (کل: 9 مقامات، 8 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3686، 3685
سنن ابن ماجہ: 4028
سنن دارمی: 23
مسند احمد: 12112
مصنف ابن ابی شیبہ: 33893
الفتح الربانی: 10528
الجامع الكامل: 9668
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6470
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3686
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ، وَهُوَ حَزِينٌ جَالِسٌ قَدْ ضَرَبَهُ بَعْضُ أَهْلِ مَكَّةَ قَالَ: فَقَالَ: فَعَلَ بِي هَؤُلَاءِ وَفَعَلُوا، قَالَ: تُحِبُّ أَنْ أُرِيَكَ آيَةً؟ فَنَظَرَ إِلَى شَجَرَةٍ مِنْ وَرَاءِ الْوَادِي فَقَالَ: ادْعُ تِلْكَ الشَّجَرَةَ، فَدَعَاهَا، فَجَاءَتْ تَمْشِي حَتَّى قَامَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ لَهَا: ارْجِعِي، فَرَجَعَتْ حَتَّى عَادَتْ إِلَى مَكَانِهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: حَسْبِي.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم غمگین حالت میں بیٹھے ہوئے تھے کیونکہ اہل مکہ میں سے بعض نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو زدوکوب کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اپنی کیفیت بیان کرتے ہوئے) فرمایا: ”ان لوگوں نے میرے ساتھ ایسا ایسا سلوک کیا ہے،“ جبرائیل علیہ السلام نے عرض کی: ”کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں آپ کو کوئی نشانی دکھاؤں؟“ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وادی کے پیچھے ایک درخت کی طرف دیکھا تو انہوں نے عرض کی: ”اس درخت کو بلائیے،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا تو وہ چلتا ہوا آیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کھڑا ہوا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے درخت سے فرمایا: «ارْجِعِي» ”واپس چلی جا،“ تو وہ واپس چلا گیا یہاں تک کہ اپنی (اصل) جگہ پر پہنچ گیا، اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لیے یہی کافی ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3686]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط مسلم .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4028، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11702، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2226، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3674»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4028
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَرِيفٍ , حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ , عَنْ الْأَعْمَشِ , عَنْ أَبِي سُفْيَانَ , عَنْ أَنَسٍ , قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام , ذَاتَ يَوْمٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَهُوَ جَالِسٌ حَزِينٌ؟ قَدْ خُضِّبَ بِالدِّمَاءِ قَدْ ضَرَبَهُ بَعْضُ أَهْلِ مَكَّةَ , فَقَالَ: مَا لَكَ؟ قَالَ:" فَعَلَ بِي هَؤُلَاءِ وَفَعَلُوا" , قَالَ: أَتُحِبُّ أَنْ أُرِيَكَ آيَةً؟ قَالَ:" نَعَمْ أَرِنِي" , فَنَظَرَ إِلَى شَجَرَةٍ مِنْ وَرَاءِ الْوَادِي , قَالَ: ادْعُ تِلْكَ الشَّجَرَةَ فَدَعَاهَا , فَجَاءَتْ تَمْشِي حَتَّى قَامَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ , قَالَ: قُلْ لَهَا فَلْتَرْجِعْ , فَقَالَ لَهَا: فَرَجَعَتْ حَتَّى عَادَتْ إِلَى مَكَانِهَا , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَسْبِي".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن جبرائیل علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اس وقت آپ غمگین بیٹھے ہوئے تھے، اور لہولہان تھے، اہل مکہ میں سے کچھ لوگوں نے آپ کو خشت زنی کر کے لہولہان کر دیا تھا، انہوں نے کہا: آپ کو کیا ہو گیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں نے میرے ساتھ یہ سلوک کیا ہے“، جبرائیل علیہ السلام نے عرض کیا: آپ چاہتے ہیں کہ میں آپ کو کوئی نشانی دکھاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں دکھائیے“، پھر جبرائیل علیہ السلام نے وادی کے پیچھے ایک درخت کی طرف دیکھا، اور کہا: آپ اس درخت کو بلائیے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آواز دی، وہ آ کر آپ کے سامنے کھڑا ہو گیا، پھر انہوں نے کہا: آپ اس سے کہیے کہ وہ واپس جائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واپس جانے کو کہا، تو وہ اپنی جگہ چلا گیا، (یہ دیکھ کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لیے یہ نشانی (معجزہ) ہی کافی ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4028]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک دن حضرت جبریل علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہت غمگین بیٹھے ہوئے تھے۔ مکہ کے لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خشت زنی کر کے لہو لہان کر دیا تھا۔ حضرت جبریل علیہ السلام نے کہا: ”کیا بات ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں نے میرے ساتھ یہ ظلم کیا ہے۔“ حضرت جبریل علیہ السلام نے فرمایا: ”کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاہتے ہیں کہ آپ کو ایک نشانی دکھاؤں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں دکھائیے۔“ انہوں نے وادی کی دوسری طرف ایک درخت کی طرف دیکھ کر کہا: ”اس درخت کو بلائیے۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا تو وہ چل کر آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا ہو گیا۔ حضرت جبریل علیہ السلام نے کہا: ”اسے کہیے واپس چلا جائے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کہا تو وہ واپس ہو گیا حتیٰ کہ اپنی جگہ پر چلا گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے کافی ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4028]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف (925، ومصباح الزجاجة: 1419)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/113)، سنن الدارمی/المقدمة 4 (23) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
الأعمش عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 520

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ جَالِسٌ حَزِينٌ، وَقَدْ تَخَضَّبَ بِالدَّمِ مِنْ فِعْلِ أَهْلِ مَكَّةَ مِنْ قُرَيْشٍ، فَقَالَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ تُحِبُّ أَنْ أُرِيَكَ آيَةً؟، قَالَ: "نَعَمْ، فَنَظَرَ إِلَى شَجَرَةٍ مِنْ وَرَائِهِ"، فَقَالَ: ادْعُ بِهَا، فَدَعَا بِهَا، فَجَاءَتْ وَقَامَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ: مُرْهَا فَلْتَرْجِعْ، فَأَمَرَهَا فَرَجَعَتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"حَسْبِي حَسْبِي".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جبرئیل علیہ السلام، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ اہل مکہ قریش کے ستائے ہوئے، خون سے لت پت، اداس و غمگین بیٹھے ہوئے تھے، جبرئیل علیہ السلام نے کہا: اے اللہ کے پیغمبر! کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں آپ کو (اللہ کی قدرت کی) ایک نشانی دکھاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں دکھلاؤ“، چنانچہ جبرئیل علیہ السلام نے ایک درخت کی طرف دیکھا جو ان کے پیچھے تھا اور کہا اسے بلائیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس درخت کو بلایا پس وہ آیا اور آپ کے سامنے کھڑا ہو گیا، جبریل علیہ السلام نے کہا: اسے حکم دیجئے کہ واپس چلا جائے، چنانچہ وہ لوٹ گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بس بس“ (یعنی یہ نشانی میرے لئے کافی ہے)۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 23]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 23] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے اور اس کو [امام أحمد 113/3] ، [ابن ابي شيبة 11781] ، [ابن ماجه 4028] ، [وابويعلي 3685] نے روایت کیا ہے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 23)
اس حدیث سے ثابت ہوا:
❀ نبی ہونے کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اذیتیں برداشت کرنا، صبر کرنا اور ثابت قدم رہنا۔
❀ جبریل علیہ السلام کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنا اور پیغام رسانی کا کام سرانجام دینا۔
❀ درخت کا چل کر آنا بہت بڑا معجزہ ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے نبی ہونے کی واضح دلیل ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12112
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ وَهُوَ جَالِسٌ حَزِينٌ قَدْ خُضِبَ بِالدِّمَاءِ، ضَرَبَهُ بَعْضُ أَهْلِ مَكَّةَ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ: مَا لَكَ؟، قَالَ: فَقَالَ لَهُ: فَعَلَ بِي هَؤُلَاءِ وَفَعَلُوا، قَالَ: فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام: أَتُحِبُّ أَنْ أُرِيَكَ آيَةً؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَنَظَرَ إِلَى شَجَرَةٍ مِنْ وَرَاءِ الْوَادِي، فَقَالَ: ادْعُ بِتِلْكَ الشَّجَرَةِ، فَدَعَاهَا فَجَاءَتْ تَمْشِي، حَتَّى قَامَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ: مُرْهَا فَلْتَرْجِعْ، فَأَمَرَهَا فَرَجَعَتْ إِلَى مَكَانِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَسْبِي".
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دن حضرت جبرئیل علیہ السلام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت غمگین بیٹھے تھے اور خون میں لت پٹ تھے، کچھ اہل مکہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مارا تھا، حضرت جبرئیل علیہ السلام نے پوچھا کہ آپ کو کیا ہوا؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان لوگوں نے میرے ساتھ یہ سلوک کیا ہے، حضرت جبرئیل علیہ السلام نے عرض کیا کہ کیا آپ چاہیں گے کہ میں آپ کو ایک معجزہ دکھاؤں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اثبات میں جواب دیا، حضرت جبرئیل علیہ السلام نے وادی کے پیچھے ایک درخت کی طرف دیکھا اور کہا کہ اس درخت کو بلائیے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آواز دی تو وہ چلتا ہوا آیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا ہوگیا، حضرت جبرئیل علیہ السلام نے عرض کیا کہ اب اسے واپس جانے کا حکم دیجئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا تو وہ واپس چلا گیا، یہ دیکھ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے لئے یہی کافی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12112]

الحكم على الحديث:
اسناد قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32390 ترقیم الشثری: -- 33893
حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن ابي سفيان ، عن انس قال: جاء جبريل إلى النبي صلى الله عليه وسلم وهو جالس حزين قد ضربه بعض اهل مكة، قال: فقال: ما لك؟ قال: فعل بي هؤلاء وهؤلاء. قال: اتحب ان اريك آية؟ قال: نعم، فنظر إلى شجرة من وراء الوادي فقال: ادع تلك الشجرة، فدعاها فجاءت تمشي حتى قامت بين يديه، ثم قال لها: ارجعي، فرجعت حتى عادت إلى مكانها، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: حسبي حسبي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: ﵇.
(٢) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه أحمد (١٢١٣٣)، وابن ماجه (٤٠٢٨)، وأبو يعلى (٣٦٨٥)، وأبو نعيم في الحلية ٧/ ١٠٧، والضياء في المختارة ٦/ ٢١٥ (٢٢٢٧)، وابن عساكر ٤/ ٣٦٥، والبيهقي في الدلائل ٢/ ١٥٤.

ابو سفیان روایت کرتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جبرئیل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے جبکہ آپ غمگین بیٹھے تھے، آپ کو بعض اہل مکہ نے مارا تھا، انہوں نے کہا آپ کو کیا ہوا؟ آپ نے فرمایا کہ ان ان لوگوں نے میرے ساتھ برا سلوک کیا ہے، انہوں نے عرض کیا کیا آپ یہ بات پسند کرتے ہیں کہ میں آپ کو نشانی دکھاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ ہاں۔ پس انہوں نے وادی کے پیچھے دیکھا اور کہا کہ اس درخت کو بلائیں، آپ نے اس کو بلایا تو وہ چلتا ہوا آیا یہاں تک کہ آپ کے سامنے کھڑا ہوگیا، پھر کہا کہ واپس چلے جاؤ تو وہ واپس چلا گیا اور اپنی جگہ لوٹ گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے کافی ہے مجھے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33893]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ أبو سفيان صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2226، 2227، والدارمي فى «مسنده» برقم: 23، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4028، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12295، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3685، 3686، والبزار فى «مسنده» برقم: 7503، ترقيم محمد عوامة: 32390»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10528
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ وَهُوَ جَالِسٌ حَزِينًا قَدْ خُضِبَ بِالدِّمَاءِ ضَرَبَهُ بَعْضُ أَهْلِ مَكَّةَ قَالَ فَقَالَ لَهُ مَا لَكَ قَالَ فَقَالَ لَهُ فَعَلَ بِي هَؤُلَاءِ وَفَعَلُوا قَالَ فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ أَتُحِبُّ أَنْ أُرِيَكَ آيَةً قَالَ نَعَمْ قَالَ فَنَظَرَ إِلَى شَجَرَةٍ مِنْ وَرَاءِ الْوَادِي فَقَالَ ادْعُ بِتِلْكَ الشَّجَرَةِ فَدَعَاهَا فَجَاءَتْ تَمْشِي حَتَّى قَامَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ مُرْهَا فَلْتَرْجِعْ فَأَمَرَهَا فَرَجَعَتْ إِلَى مَكَانِهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَسْبِي
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جبریل علیہ السلام ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غمزدہ ہو کر بیٹھے ہوئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خون لگا ہوا تھا، کیونکہ بعض اہل مکہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مارا تھا، جبریل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: آپ کو کیا ہو گیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ان لوگوں نے میرے ساتھ یہ کاراوئی کی ہے۔ جبریل علیہ السلام نے کہا: کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں آپ کو کوئی نشانی دکھاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ انھوں نے وادی سے پرے ایک درخت کو دیکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: اس درخت کو بلاؤ، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کوبلایا اور وہ چلتا ہوا آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کھڑا ہو گیا، پھر جبریل علیہ السلام نے کہا: اب اس کو حکم دیں کہ یہ لوٹ جائے، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو حکم دیا اور وہ اپنی جگہ لوٹ گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھے کافی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب سيرة أول النبيين وخاتم المرسلين نبينا محمد بن عبد الله صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 10528]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي علي شرط مسلم، أخرجه ابن ماجه: 4028، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12113 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12136»
وضاحت: فوائد: … سیدنا جبریل علیہ السلام کا مقصد یہ تھا کہ اس معجزہ کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حوصلہ ہو جائے گا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غم کم ہو جائے گا، اسی لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ معجزہ دیکھنے کے بعد فرمایا: مجھے کافی ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده قوي علي شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9668
9668- عن أنس بن مالك قال: جاء جبريل إلى النبي صلى الله عليه وسلم ذات يوم، وهو جالس حزيناً قد خضب بالدماء، ضربه بعض أهل مكة، قال: فقال له: ما لك؟ قال: فقال له: فعل بي هؤلاء وفعلوا قال: فقال له جبريل عليه السلام: أتحب أن أريك آية؟ قال: نعم قال: فنظر إلى شجرة من وراء الوادي، فقال: ادع بتلك الشجرة، فدعاها فجاءت تمشي، حتى قامت بين يديه، فقال: مرها فلترجع، فأمرها فرجعت إلى مكانها، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: حسبي
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن ماجة (4208) وأحمد (12112) والدارمي (23) كلهم من طريق أبي معاوية، عن الأعمش، عن أبي سفيان (هو: طلحة بن نافع) عن أنس بن مالك فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3685
أَبُو سُفْيَانَ ، عَنْ أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا وَهُوَ جَالِسٌ حَزِينٌ - وَقَدْ ضَرَبَهُ بَعْضُ أَهْلِ مَكَّةَ - فَقَالَ: مَا لَكَ؟ قَالَ: فَعَلَ بِي هَؤُلَاءِ وَفَعَلُوا، قَالَ: تُحِبُّ أَنْ أُرِيَكَ آيَةً؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَنَظَرَ إِلَى شَجَرَةٍ مِنْ وَرَاءِ الْوَادِي، فَقَالَ: ادْعُ تِلْكَ الشَّجَرَةَ، قَالَ: فَدَعَاهَا، فَجَاءَتْ تَمْشِي حَتَّى قَامَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ لَهَا: ارْجِعِي، قَالَ: فَرَجَعَتْ إِلَى مَكَانِهَا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضرت جبریل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم غمگین بیٹھے تھے، اور اہل مکہ میں سے کسی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مارا (تکلیف پہنچائی) تھی، تو جبریل علیہ السلام نے عرض کیا کہ آپ کو کیا ہوا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان لوگوں نے میرے ساتھ یہ یہ سلوک کیا ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: کیا آپ پسند فرماتے ہیں کہ میں آپ کو کوئی نشانی (معجزہ) دکھاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ پس انہوں نے وادی کی دوسری جانب ایک درخت کی طرف دیکھا اور عرض کیا کہ آپ اس درخت کو بلائیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا تو وہ چلتا ہوا آیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کھڑا ہوا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”واپس چلا جا۔“ تو وہ درخت اپنی جگہ پر واپس چلا گیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3685]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط مسلم .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4028، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11702، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 94، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7503، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6470/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3673»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6470
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ وَهُوَ جَالِسٌ حَزِينٌ قَدْ ضَرَبَهُ أَهْلُ مَكَّةَ فَقَالَ: مَا لَكَ؟ قَالَ: فَعَلُوا بِي هَؤُلَاءِ وَهَؤُلَاءِ. قَالَ: أَتُحِبُّ أَنْ أُرِيكَ آيَةً؟ قَالَ: نَعَمْ. فَنَظَرَ إِلَى شَجَرَةٍ مِنْ وَرَاءِ الْوَادِي فَقَالَ: ادْعُ تِلْكَ الشَّجَرَةَ. فَدَعَاهَا فَجَاءَتْ تَمْشِي حَتَّى قَامَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ، ثُمَّ قَالَ لَهَا: ارْجِعِي. فَرَجَعَتْ حَتَّى عَادَتْ إِلَى مَكَانِهَا. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَسْبِي".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، ثَنَا الْأَعْمَشُ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ... فَذَكَرَهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ جبریل امین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت غمگین حالت میں تشریف فرما تھے کیونکہ اہل مکہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت پہنچائی تھی؛ جبریل امین نے دریافت کیا: ”آپ کو کیا معاملہ پیش آیا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان لوگوں نے میرے ساتھ یہ یہ (سلوک) کیا ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: ”کیا آپ پسند فرماتے ہیں کہ میں آپ کو کوئی (اللہ کی) نشانی دکھاؤں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ پس انہوں نے وادی کے پرلی طرف ایک درخت کی جانب دیکھ کر عرض کیا: ”اس درخت کو پکاریے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا تو وہ چلتا ہوا آیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کھڑا ہوا، پھر انہوں نے اس درخت سے کہا: ”واپس چلا جا“، تو وہ واپس لوٹ گیا یہاں تک کہ اپنی جگہ پر مستحکم ہوگیا، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «حَسْبِي» ”میرے لیے اتنا ہی کافی ہے“۔ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے زہیر اور محمد بن عبد اللہ بن نمیر کے طریق سے روایت کیا ہے، نیز امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے بھی اسے اپنی سند سے نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6470]
تخریج الحدیث: «أبو سفيان طلحة بن نافع: صدوق (التقريب، من الحفظ)؛ أبو معاوية في الأعمش ثبت؛ وأخرجه ابن ماجه (4028) وصحح البوصيري إسناده في زوائده (من الحفظ)»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4028، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11702، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 94، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7503»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں