الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 443 (کل: 8 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 8033
حدیث نمبر: 443
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هُبَيْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُهْدِيَتْ لَهُ حُلَّةٌ مِنْ حَرِيرٍ، قَالَ: فَكَسَانِيهَا، قَالَ عَلِيٌّ : فَخَرَجْتُ فِيهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي لَسْتُ أَرْضَى لَكَ مَا أَكْرَهُ لِنَفْسِي، فَأَمَرَنِي، فَشَقَقْتُهَا بَيْنَ نِسَائِي: فَاطِمَةَ ، وَعَمَّتِهَا.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں ریشم کا ایک جبہ بطور ہدیہ پیش کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مجھے عطا فرما دیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں وہ لباس پہن کر باہر نکلا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (مجھے دیکھ کر) ارشاد فرمایا: ”میں تمہارے لیے وہ چیز پسند نہیں کرتا جسے میں اپنے لیے ناپسند کرتا ہوں“، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا تو میں نے اس لباس کو پھاڑ کر اپنی خواتین یعنی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور ان کی پھوپھی کے درمیان تقسیم کر دیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 443]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى تخريجه (برقم/ 319)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2472، 5051، 5502، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2071، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5298، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4043، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3596، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1158، وأخرجه فتح الباري برقم: 2472، 2473، 3303، 5270، 5500، 5502، 5503، 5511، 5536، وأخرجه مسند البزار برقم: 455، 457، 458، 459، 475، 476، 550، 562، 618، 728، 731، 843، 921، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19476، 19939، 19964، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1418، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1693، 2333، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 438»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2472، 5051، 5502، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2071، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5298، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4043، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3596، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1158، وأخرجه فتح الباري برقم: 2472، 2473، 3303، 5270، 5500، 5502، 5503، 5511، 5536، وأخرجه مسند البزار برقم: 455، 457، 458، 459، 475، 476، 550، 562، 618، 728، 731، 843، 921، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19476، 19939، 19964، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1418، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1693، 2333، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 438»
ترقیم عبدالباقی: 2071 ترقیم شاملہ: -- 5420
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ ، قال: سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ يُحَدِّثُ، عَنْ عَلِيٍّ ، قال: أُهْدِيَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةُ سِيَرَاءَ، فَبَعَثَ بِهَا إِلَيَّ فَلَبِسْتُهَا، فَعَرَفْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ: " إِنِّي لَمْ أَبْعَثْ بِهَا إِلَيْكَ لِتَلْبَسَهَا إِنَّمَا بَعَثْتُ بِهَا إِلَيْكَ لِتُشَقِّقَهَا خُمُرًا بَيْنَ النِّسَاءِ ".
عبدالرحمان بن مہدی نے کہا: ہمیں شعبہ نے ابوعون سے حدیث بیان کی، کہا: میں نے ابوصالح سے سنا، وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے حدیث سنا رہے تھے، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ریشمی حلہ ہدیہ کیا گیا، آپ نے وہ میرے پاس بھیج دیا، میں نے اس کو پہن لیا، پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر غصہ محسوس کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے یہ تمہارے پاس اس لیے نہیں بھیجا تھا کہ تم اس کو پہن لو، میں نے تمہارے پاس اس لیے بھیجا تھا کہ تم اس کو کاٹ کر عورتوں میں دوپٹے بانٹ دو۔“ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5420]
حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفے میں ریشمی دھاری دار جوڑا دیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مجھے بھیج دیا تو میں نے وہ پہن لیا، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر ناراضی کے آثار دیکھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں یہ اس لیے نہیں بھیجا کہ تم اس کو پہن لو، میں نے تو صرف اس لیے یہ بھیجا تھا کہ تم اسے پھاڑ کر عورتوں میں دوپٹے بانٹ دو۔“ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5420]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2071
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2071 ترقیم شاملہ: -- 5422
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ، قَالَ أَبُو كُرَيْبٍ: أَخْبَرَنَا، وقَالَ الْآخَرَانِ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ الْحَنَفِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّ أُكَيْدِرَ دُومَةَ أَهْدَى إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَوْبَ حَرِيرٍ، فَأَعْطَاهُ عَلِيًّا، فَقَالَ: " شَقِّقْهُ خُمُرًا بَيْنَ الْفَوَاطِمِ "، وقَالَ أَبُو بَكْرٍ، وَأَبُو كُرَيْبٍ بَيْنَ النِّسْوَةِ.
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب اور زہیر بن حرب نے ہمیں حدیث بیان کی۔ الفاظ زہیر کے ہیں۔ کہا: ہمیں وکیع نے مسعر سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابوعون ثقفی سے، انہوں نے ابوصالح حنفی سے، انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ دومۃ الجندل کے (حکمران) اکیدر نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ریشم کا ایک کپڑا ہدیہ بھیجا، آپ نے وہ کپڑا حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیا اور فرمایا: ”اس کو کاٹ کر (تینوں) فاطماؤں (فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، فاطمہ بنت اسد، یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی والدہ، اور فاطمہ بنت حمزہ رضی اللہ عنہا) میں اوڑھنیاں بانٹ دو۔“ ابوبکر اور ابوکریب نے (فاطماؤں کے مابین کے بجائے) (عورتوں کے مابین) کہا۔ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5422]
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دومہ کے رئیس اکیدر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ریشمی کپڑا تحفتاً بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دے دیا اور فرمایا: ”اسے فاطمات میں دوپٹے بنا کر تقسیم کر دو۔“ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5422]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2071
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2071 ترقیم شاملہ: -- 5423
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ: كَسَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةَ سِيَرَاءَ، فَخَرَجْتُ فِيهَا، " فَرَأَيْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ، قَالَ: فَشَقَقْتُهَا بَيْنَ نِسَائِي ".
زید بن وہب نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک ریشمی حلہ دیا، میں اسے پہن کر نکلا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر غصہ دیکھا، کہا: پھر میں نے اس کو پھاڑ کر اپنے گھر کی عورتوں میں تقسیم کر دیا۔ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5423]
حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دھاری دار ریشمی جوڑا دیا، میں اسے پہن کر نکلا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر ناراضی کے آثار دیکھے تو میں نے اسے اپنی عورتوں میں بانٹ دیا۔ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5423]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2071
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 755
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" كَسَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةً سِيَرَاءَ، فَخَرَجْتُ فِيهَا، فَرَأَيْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ، قَالَ: فَشَقَقْتُهَا بَيْنَ نِسَائِي".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کہیں سے ہدیہ کے طور پر ایک ریشمی جوڑا آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ میرے پاس بھیج دیا، میں اسے پہن کر باہر نکلا، لیکن جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روئے انور پر ناراضگی کے اثرات دیکھے تو میں نے اسے اپنی عورتوں میں تقسیم کر دیا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 755]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح. خ: 5840، م: 2071
حدیث نمبر: 1154
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هُبَيْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُهْدِيَتْ لَهُ حُلَّةٌ مِنْ حَرِيرٍ فَكَسَانِيهَا، قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: فَخَرَجْتُ فِيهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَسْتُ أَرْضَى لَكَ مَا أَكْرَهُ لِنَفْسِي"، قَالَ: فَأَمَرَنِي فَشَقَقْتُهَا بَيْنَ نِسَائِي خُمُرًا بَيْنَ فَاطِمَةَ، وَعَمَّتِهِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کہیں سے ہدیہ کے طور پر ایک ریشمی جوڑا آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ میرے پاس بھیج دیا، میں اسے پہن کر باہر نکلا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو چیز میں اپنے لئے ناپسند سمجھتا ہوں، تمہارے لئے بھی اسے پسند نہیں کر سکتا۔“ چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر میں نے اسے اپنی عورتوں یعنی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور اس کی پھوپھی میں تقسیم کر دیا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1154]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ :2614، م: 2071
حدیث نمبر: 8033
عَنْ هُبَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أُهْدِيَتْ لَهُ حُلَّةٌ مِنْ حَرِيرٍ فَكَسَانِيهَا قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَخَرَجْتُ فِيهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَسْتُ أَرْضَى لَكَ مَا أَكْرَهُ لِنَفْسِي قَالَ فَأَمَرَنِي فَشَقَقْتُهَا بَيْنَ نِسَائِي خُمُرًا بَيْنَ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا وَعَمَّتِهِ
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ریشم کا جوڑا تحفہ دیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ مجھے عطا کر دیا، لیکن جب میں ا س کو پہن کر نکلا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو چیز میں اپنے لئے ناپسند کرتا ہوں، وہ تمہارے لئے بھی پسند نہیں کروں گا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم دیا تو میں اس کے دوپٹے بنا کر اپنی خواتین سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور اپنی کی پھوپھی کے مابین تقسیم کر دئیے۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8033]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن ماجه: 3596، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1154 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1154»
الحكم على الحديث:
اسناده حسن
حدیث نمبر: 319
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هُبَيْرَةَ يُحَدِّثُ عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُهْدِيَتْ لَهُ حُلَّةٌ مِنْ حَرِيرٍ، قَالَ: فَكَسَانِيهَا، قَالَ عَلِيٌّ : فَخَرَجْتُ فِيهَا، فَقَالَ لِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي لَسْتُ أَرْضَى لَكَ مَا أَكْرَهُ لِنَفْسِي، قَالَ: وَأَمَرَنِي فَشَقَقْتُهَا بَيْنَ نِسَائِي خُمُرًا: فَاطِمَةَ ، وَعَمَّتِهِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ریشم کا ایک جوڑا بطورِ ہدیہ پیش کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مجھے پہنا دیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں اسے پہن کر باہر نکلا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ میں تمہارے لیے وہ چیز پسند نہیں کرتا جسے میں اپنی ذات کے لیے ناپسند کرتا ہوں“، آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا تو میں نے اسے اپنی خواتین، یعنی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی کے درمیان اوڑھنیاں بنانے کے لیے پھاڑ کر تقسیم کر دیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 319]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2472، 5051، 5502، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2071، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5298، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4043، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3596، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1158، وأخرجه فتح الباري برقم: 2472، 2473، 3303، 5270، 5500، 5502، 5503، 5511، 5536، وأخرجه مسند البزار برقم: 455، 457، 458، 459، 475، 476، 550، 562، 618، 728، 731، 843، 921، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19476، 19939، 19964، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1418، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1693، 2333، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 314»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2472، 5051، 5502، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2071، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5298، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4043، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3596، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1158، وأخرجه فتح الباري برقم: 2472، 2473، 3303، 5270، 5500، 5502، 5503، 5511، 5536، وأخرجه مسند البزار برقم: 455، 457، 458، 459، 475، 476، 550، 562، 618، 728، 731، 843، 921، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19476، 19939، 19964، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1418، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1693، 2333، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 314»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن