الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 4634 (کل: 16 مقامات، 13 کتب)
سنن ترمذی: 590
سنن نسائی: 1197
بلوغ المرام: 190
مشکوۃ المصابیح: 982
مسند احمد: 24746
مصنف ابن ابی شیبہ: 4601
صحیح ابن حبان: 2287
المستدرک علی الصحیحین: 783
الجامع الكامل: 2604
السنن الكبرى للبيهقي: 3529
1 تا 10
حدیث نمبر: 4634
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى الْمَوْصِلِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الِالْتِفَاتِ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ: اخْتِلَاسٌ يَخْتَلِسُهُ الشَّيْطَانُ مِنْ صَلَاةِ الْعَبْدِ.
مسروق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کے دوران ادھر ادھر دیکھنے (توجہ ہٹانے) کے متعلق دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ ایک طرح کی جھپٹ اور اچک لینا ہے، جس کے ذریعے شیطان بندے کی نماز میں سے (کچھ حصہ) چرا لیتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4634]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 718، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 590، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1196، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 910، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23891، 24225، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 484، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2287، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1289، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 4268، وأخرجه شرح السنة برقم: 732، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4614»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 718، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 590، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1196، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 910، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23891، 24225، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 484، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2287، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1289، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 4268، وأخرجه شرح السنة برقم: 732، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4614»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 751
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:" سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الِالْتِفَاتِ فِي الصَّلَاةِ؟ فَقَالَ: هُوَ اخْتِلَاسٌ يَخْتَلِسُهُ الشَّيْطَانُ مِنْ صَلَاةِ الْعَبْدِ".
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابوالاحوص سلام بن سلیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اشعث بن سلیم نے بیان کیا اپنے والد کے واسطے سے، انہوں نے مسروق بن اجدع سے، انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے آپ نے بتلایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کے بارے میں پوچھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ تو ڈاکہ ہے جو شیطان بندے کی نماز پر ڈالتا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأذان (صفة الصلوة)/حدیث: 751]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دورانِ نماز میں اِدھر اُدھر دیکھنے کے متعلق دریافت کیا تو آپ نے فرمایا: ”یہ تو (خشوع کو) اچک لینا ہے جو شیطان بندے کی نماز میں سے اچک لیتا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأذان (صفة الصلوة)/حدیث: 751]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3291
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْتِفَاتِ الرَّجُلِ فِي الصَّلَاةِ؟، فَقَالَ:" هُوَ اخْتِلَاسٌ يَخْتَلِسُ الشَّيْطَانُ مِنْ صَلَاةِ أَحَدِكُمْ".
ہم سے حسن بن ربیع نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوالاحوص نے، ان سے اشعث نے، ان سے ان کے والد نے، ان سے مسروق نے بیان کیا اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کے متعلق پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ شیطان کی ایک اچک ہے جو وہ تم میں سے ایک کی نماز سے کچھ اچک لیتا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب بدء الخلق/حدیث: 3291]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا جو نماز میں ادھر ادھر دیکھتا رہتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ شیطان کی ایک جھپٹ ہے (اس کے ذریعے سے) وہ تم میں سے کسی ایک کی نماز اچک لے جاتا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب بدء الخلق/حدیث: 3291]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 590
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الِالْتِفَاتِ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ: " هُوَ اخْتِلَاسٌ يَخْتَلِسُهُ الشَّيْطَانُ مِنْ صَلَاةِ الرَّجُلِ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں ادھر ادھر (گردن موڑ کر) دیکھنے کے بارے میں پوچھا تو آپ نے کہا: ”یہ تو اچک لینا ہے، شیطان آدمی کی نماز اچک لیتا ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے۔ [سنن ترمذي/أبواب السفر/حدیث: 590]
یہ حدیث حسن غریب ہے۔ [سنن ترمذي/أبواب السفر/حدیث: 590]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأذان 93 (751)، وبدء الخلق 11 (3291)، سنن ابی داود/ الصلاة 165 (910)، سنن النسائی/السہو10 (1197)، (تحفة الأشراف: 17661)، مسند احمد (6/07، 106) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (370)
حدیث نمبر: 1197
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا , قَالَتْ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الِالْتِفَاتِ فِي الصَّلَاةِ , فَقَالَ:" اخْتِلَاسٌ يَخْتَلِسُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الصَّلَاةِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا: ”یہ چھینا جھپٹی ہے جسے شیطان اس سے نماز میں کرتا ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب السهو/حدیث: 1197]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اچکنا ہے کہ شیطان اسے نماز سے اچک لیتا ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب السهو/حدیث: 1197]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأذان 93 (751)، بدء الخلق 11 (3291)، سنن ابی داود/الصلاة 165 (910)، سنن الترمذی/الصلاة 296 (الجمعة60) (590)، (تحفة الأشراف: 17661)، مسند احمد 6/7، 106، وانظر الأرقام الآتیة: (1198، 1199، 1200 موقوفاً) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري
حدیث نمبر: 190
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: سألت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن الالتفات في الصلاة؟ فقال:«هو اختلاس يختلسه الشيطان من صلاة العبد» . رواه البخاري. وللترمذي وصححه: «إياك والالتفات في الصلاة، فإنه هلكة، فإن كان لا بد ففي التطوع» .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آنکھوں کے گوشوں سے نماز کے دوران ادھر ادھر دیکھنے کے بارے میں دریافت کیا۔ ارشاد فرمایا ” یہ تو شیطان کا جھپٹا ہے جس کے ذریعہ شیطان انسان کی نماز کو جھپٹ لیتا ہے۔“ (بخاری) ترمذی کی حدیث، جسے انہوں نے صحیح قرار دیا ہے میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” نماز میں التفات (ادھر ادھر نظر دوڑانے) سے بچنے کی کوشش کرو یہ موجب ہلاکت ہے۔ اگر شدید اور ناگزیر مجبوری لاحق ہو تو نوافل میں ایسا کیا جا سکتا ہے۔ “ [بلوغ المرام/حدیث: 190]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «سَأَلْتُ» میں نے پوچھا – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «عَنِ الِالْتِفَاتِ» ادھر ادھر دیکھنے کے بارے میں – «فِي الصَّلَاةِ» نماز میں – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «هُوَ اخْتِلَاسٌ» یہ ایک جھپٹ (اچک لینا) ہے – «يَخْتَلِسُهُ» جسے اچک لیتا ہے – «الشَّيْطَانُ» شیطان – «مِنْ صَلَاةِ الْعَبْدِ» بندے کی نماز سے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔ – «وَلِلتِّرْمِذِيِّ» اور ترمذی کی روایت ہے – «وَصَحَّحَهُ» اور انہوں نے اسے صحیح قرار دیا: – «إِيَّاكَ» بچو – «وَالِالْتِفَاتَ» ادھر ادھر دیکھنے سے – «فِي الصَّلَاةِ» نماز میں – «فَإِنَّهُ هَلَكَةٌ» کیونکہ یہ ہلاکت ہے – «فَإِنْ كَانَ» پس اگر ہو – «لَا بُدَّ» ضروری ہی – «فَفِي التَّطَوُّعِ» تو نفل (نماز) میں۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: ”یہ ایک جھپٹ ہے جس کے ذریعے شیطان بندے کی نماز میں سے (کچھ) اچک لیتا ہے۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ اور ترمذی کی روایت میں ہے اور انہوں نے اسے صحیح قرار دیا ہے: ”نماز میں ادھر ادھر دیکھنے سے بچو، کیونکہ یہ ہلاکت ہے، اگر ضروری ہی ہو تو نفل (نماز) میں۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 190]
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: ”یہ ایک جھپٹ ہے جس کے ذریعے شیطان بندے کی نماز میں سے (کچھ) اچک لیتا ہے۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ اور ترمذی کی روایت میں ہے اور انہوں نے اسے صحیح قرار دیا ہے: ”نماز میں ادھر ادھر دیکھنے سے بچو، کیونکہ یہ ہلاکت ہے، اگر ضروری ہی ہو تو نفل (نماز) میں۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 190]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأذان، با الا لتفات في الصلاة، حديث: 751، وحديث أنس أخرجه الترمذي، الجمعة، حديث:589.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 982
982 - وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الِالْتِفَاتِ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ:"هُوَ اخْتِلَاسٌ يَخْتَلِسُهُ الشَّيْطَانُ مِنْ صَلَاةِ الْعَبْدِ"، مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، میں نے نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تو اچک لینا ہے، شیطان بندے کی نماز سے اچک لیتا ہے۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 982]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (751) و مسلم (لم أجده)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 24746
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ أَبِي الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الِالْتِفَاتِ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ: " اخْتِلَاسٌ يَخْتَلِسُهُ الشَّيْطَانُ مِنْ صَلَاةِ الْعَبْدِ" .
حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دوران نماز دائیں بائیں دیکھنے کا حکم پوچھا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ اچک لینے والا حملہ ہوتا ہے جو شیطان انسان کی نماز سے اچک لیتا ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24746]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 751
حدیث نمبر: 484
نا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ شَيْبَانَ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ أَيْضًا، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إِسْرَائِيلَ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ تَمَامٍ الْمِصْرِيُّ ، نا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ ، نا أَبُو الأَحْوَصِ ، جَمِيعًا، عَنْ أَشْعَثَ وَهُوَ ابْنُ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الالْتِفَاتِ فِي الصَّلاةِ، فَقَالَ:" هُوَ اخْتِلاسٌ يَخْتَلِسُهُ الشَّيْطَانُ مِنْ صَلاةِ الْعَبْدِ" . وَفِي خَبَرِ أَبِي الأَحْوَصِ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْتِفَاتِ الرَّجُلِ فِي الصَّلاةِ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں التفات کے متعلق سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اُچک لینا ہے جسے شیطان بندے کی نماز سے اُچک لیتا ہے۔“ ابوالاحوص کی روایت میں یہ ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں آدمی کی بے توجہی اور اِدھر اُدھر جھا نکنے کے بارے میں سوال کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 484]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 751، 3291، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 484، 931، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2287، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1195، وأبو داود فى (سننه) برقم: 910، والترمذي فى (جامعه) برقم: 590، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3584، 3585، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25050»
حدیث نمبر: 931
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ مُوسَى ، عَنْ شَيْبَانَ ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ تَمَّامٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ جَمِيعًا، عَنْ أَشْعَثَ وَهُوَ ابْنُ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْتِفَاتِ الرَّجُلِ فِي الصَّلاةِ، فَقَالَ:" هُوَ اخْتِلاسٌ يَخْتَلِسُهُ الشَّيْطَانُ مِنْ صَلاةِ الْعَبْدِ" وَفِي حَدِيثِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنِ الالْتِفَاتِ فِي الصَّلاةِ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں نمازی کے اِدھر اُدھر جھانکنے کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تو اُچکنا ہے جسے شیطان بندے کی نماز سے اُچک لیتا ہے۔“ جناب عبیداللہ کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ نماز میں التفات کے بارے میں (میں نے سوال کیا۔) [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأفعال المكروهة فى الصلاة التى قد نهي عنها المصلي/حدیث: 931]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 751، 3291، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 484، 931، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2287، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1195، وأبو داود فى (سننه) برقم: 910، والترمذي فى (جامعه) برقم: 590، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3584، 3585، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25050»