🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 5150 (کل: 44 مقامات، 20 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5150، 5069، 5228، 5375
صحیح بخاری: 4582، 5049، 5050، 5056، 5055M
صحیح مسلم: 1867
سنن ابوداود: 3668
سنن ترمذی: 3025
سنن ابن ماجہ: 4194
شمائل ترمذی: 322
معجم صغیر للطبرانی : 1100
مشکوۃ المصابیح: 2195
مسند احمد: 3551، 3606، 4118
اللؤلؤ والمرجان: 463
مصنف ابن ابی شیبہ: 32310، 32312، 37138، 38278
الفتح الربانی: 8387، 8554
سنن سعید بن منصور: 51، 56
صحیح ابن حبان: 735، 7065
المستدرک علی الصحیحین: 5480
الجامع الكامل: 9584، 11800، 12158
السنن الكبرى للبيهقي: 21057
المعجم الکبیر للطبرانی: 8391، 8427، 8428، 8430، 8431، 8432، 8434، 8435
المعجم الاوسط: 1587
41 تا 44
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5069
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «اقْرَأْ عَلَيْنَا» ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقْرَأُ عَلَيْكَ، وَإِنَّمَا أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَيْكَ؟ قَالَ: «إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي» ، فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ سُورَةَ النِّسَاءِ حَتَّى إِذَا بَلَغْتُ {فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا} [النساء: 41] غَمَزَنِي، فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ، فَإِذَا عَيْنَاهُ تُهْرَاقَانِ صلى الله عليه وسلم
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”ہمیں (قرآن) پڑھ کر سناؤ“، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں آپ کو پڑھ کر سناؤں؟ حالانکہ قرآن تو آپ ہی پر نازل کیا گیا ہے!“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بیشک میں یہ پسند کرتا ہوں کہ اسے اپنے علاوہ کسی اور سے سنوں“، چنانچہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سورہ النساء کی تلاوت شروع کی، یہاں تک کہ جب میں اس آیتِ مبارکہ پر پہنچا: ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا﴾ ”بھلا اس وقت کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور (اے نبی!) ہم آپ کو ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اشارہ کیا، میں نے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں مبارک آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5069]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات غير عبد الغفار والحديث صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4306، 4762، 4763، 4768، 4769، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 800، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3024، 3025، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3668، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4194، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4107، وأخرجه فتح الباري برقم: 4762، 4768، وأخرجه مسند البزار برقم: 1445، 1510، 1543، 1564، 1780، 1831، 2040، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8459، 8462، 8463، 8466، 8467، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1610، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 185، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11357، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5047»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات غير عبد الغفار والحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5228
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبِيدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «اقْرَأْ عَلَيَّ» ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ: كَيْفَ أَقْرَأُ عَلَيْكَ، وَإِنَّمَا أُنْزِلَ عَلَيْكَ؟ قَالَ: «إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي» ، قَالَ: فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ سُورَةَ النِّسَاءِ، حَتَّى مَرَرْتُ بِهَذِهِ الْآيَةِ: {فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا} [النساء: 41] ، قَالَ: فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ وَعَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”مجھے قرآن پڑھ کر سناؤ“، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ کو کیسے پڑھ کر سناؤں جبکہ یہ قرآن تو خود آپ ہی پر نازل ہوا ہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اسے اپنے علاوہ کسی دوسرے سے سننا پسند کرتا ہوں“، سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سورہ النساء کی تلاوت شروع کی یہاں تک کہ جب میں اس آیت ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا﴾ ”پس اس وقت کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم !) آپ کو ان سب پر گواہ بنا کر پیش کریں گے“ پر پہنچا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چشمانِ مبارک سے آنسو رواں تھے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5228]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5019)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4306، 4762، 4763، 4768، 4769، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 800، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3024، 3025، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3668، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4194، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4107، وأخرجه فتح الباري برقم: 4762، 4768، وأخرجه مسند البزار برقم: 1445، 1510، 1543، 1564، 1780، 1831، 2040، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8459، 8462، 8463، 8466، 8467، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1610، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 185، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11357، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5206»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5375
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ أَبِي رَزِينَ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «اقْرَأْ عَلَيَّ سُورَةَ النِّسَاءِ» ، قَالَ: قُلْتُ: أَقْرَأُ عَلَيْكَ وَعَلَيْكَ أُنْزِلَ؟ قَالَ: «إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي» ، قَالَ: فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ حَتَّى إِذَا بَلَغْتُ: {فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا} [النساء: 41] فَاضَتْ عَيْنَاهُ
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے سورہ نساء پڑھ کر سناؤ“، میں نے عرض کی: کیا میں آپ کو پڑھ کر سناؤں حالانکہ یہ قرآن آپ ہی پر نازل کیا گیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اسے اپنے علاوہ کسی دوسرے سے سننا پسند کرتا ہوں“، سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تلاوت کی یہاں تک کہ جب میں اس آیت ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا﴾ پر پہنچا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5375]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4768، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 800، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3024، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3668، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4107، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1610، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 51، 52، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5353»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1587
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَصْفَرِ قَالَ: نَا بِشْرُ بْنُ آدَمَ الْأَكْبَرُ قَالَ: نَا الْقَاسِمُ بْنُ مَعْنٍ عَنْ أَبَانَ بْنِ ثَعْلَبَةَ عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ . عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: I " اقْرَأْ عَلَيَّ I "، فَقُلْتُ: أَقْرَأُ عَلَيْكَ، وَعَلَيْكَ أُنْزِلَ؟ فَقَالَ: إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي، فَافْتَتَحْتُ، فَقَرَأْتُ سُورَةَ النِّسَاءِ، حَتَّى بَلَغْتُ: فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلاءِ شَهِيدًا فَاغْرَوْرَقَتْ عَيْنَاهُ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَأَمْسَكْتُ، فَقَالَ لِي: I " سَلْ تُعْطَهْ I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فُضَيْلٍ إِلَّا أَبَانُ ، وَلَا عَنْ أَبَانَ إِلَّا الْقَاسِمُ ، وَلَا عَنِ الْقَاسِمِ إِلَّا بِشْرٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ الْأَصْفَرِ I ". كذا في طبعة دار الحرمين، والصواب: (أبان بن تغلب) كما في المعجم الصغير للمصنف، والله أعلم
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «اقْرَأْ عَلَيَّ» ”مجھے (قرآن) پڑھ کر سناؤ۔“ میں نے عرض کیا: کیا میں آپ کو پڑھ کر سناؤں حالانکہ آپ ہی پر تو یہ نازل کیا گیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میں پسند کرتا ہوں کہ اسے اپنے علاوہ کسی اور سے سنوں۔“ چنانچہ میں نے (تلاوت کا) آغاز کیا اور سورہ النساء پڑھنی شروع کی، یہاں تک کہ جب میں اس آیت پر پہنچا: ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلاءِ شَهِيدًا﴾ ”پھر کیا حال ہو گا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور آپ کو ان لوگوں پر گواہ بنا کر لائیں گے“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں (آنسوؤں سے) چھلک پڑیں، چنانچہ میں رک گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: «سَلْ تُعْطَهْ» ”(اب اللہ سے جو چاہو) مانگو، تمہیں عطا کیا جائے گا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”فضیل سے اس حدیث کو صرف ابان نے، ابان سے صرف قاسم نے اور قاسم سے صرف بشر نے روایت کیا ہے، جبکہ اسے ابن الاصفر نے روایت کرنے میں تفرد اختیار کیا ہے۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح (ابان بن ثعلبہ) درج ہے، جبکہ درست نام «أبان بن تغلب» ہے جیسا کہ مصنف کی کتاب ”المعجم الصغیر“ میں مذکور ہے، واللہ اعلم۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1587]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4582، 5049، 5050، 5055، 5056، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 800، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1454، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 735، 7065، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5435، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8022، 8021، 8023، 8024، 8025، 11039، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3668، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3024، 3025، 3026، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4194، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 51، 53، 56، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 21119، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3620، 3621، 3676، 4200، والحميدي فى «مسنده» برقم: 101، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5019، 5069، 5150، 5228، 5375، والبزار فى «مسنده» برقم: 1445، 1510، 1543، 1564، 1778، 1830، 2039، 2040، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30934، 30935، 30936، 35560، 36689، 36690، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 323، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8460، 8459، 8463، 8461، 8462، 8465، 8464، 8466، 8467، والطبراني فى «الصغير» برقم: 204»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں