🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 2079 (کل: 17 مقامات، 11 کتب)
المعجم الاوسط: 2079، 1779
سنن ترمذی: 1783
سنن ابن ماجہ: 3572
شمائل ترمذی: 121
مسند احمد: 23243، 23356، 23378، 23402
مسند الحمیدی: 450
مصنف ابن ابی شیبہ: 26431
الفتح الربانی: 8122
صحیح ابن حبان: 5445، 5448، 5449
الجامع الكامل: 15371
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7000
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2079
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَغَوِيُّ قَالَ: نَا أَبُو عَبَّادٍ يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ نُذَيْرٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَنْ مَوْضِعِ الْإِزَارِ؟ فَأَخَذَ بِعَضَلَةِ سَاقِي، فَقَالَ: I " إِلَى هَاهُنَا، فَإِنْ أَبَيْتَ فَلَا حَقَّ لِلْإِزَارِ فِي أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ. لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ I ".
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے تہبند کے (باندھنے کے) مقام کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری پنڈلی کے پٹھے کو پکڑا اور فرمایا: ”یہاں تک، اور اگر تم اس سے انکار کرو تو اس سے نیچے تہبند کا کوئی حق نہیں ہے۔““
اس حدیث کو مالک بن مغول رحمہ اللہ سے صرف یحییٰ بن عباد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2079]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: حدث به عبد الكبير بن دينار عن أبي إسحاق عن مسلم بن نذير عن معاذ ووهم فيه والصواب عن أبي إسحاق عن مسلم بن نذير عن حذيفة «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 6، ص 84» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5448، 5449، 5445، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5344 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9607، 9608، 9606، 9609، 9610، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1783، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3572 (م)، 3572، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23715، 23836، 23858، 23884، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 426، والحميدي فى «مسنده» برقم: 450، والبزار فى «مسنده» برقم: 2973، 2974، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25315، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 122، والطبراني فى «الصغير» برقم: 270، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1779، 9473»

الحكم على الحديث:
معلول، والصواب عن مسلم بن نذير عن حذيفة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1783
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ نَذِيرٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: " أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَضَلَةِ سَاقِي أَوْ سَاقِهِ، فَقَالَ: " هَذَا مَوْضِعُ الْإِزَارِ "، فَإِنْ أَبَيْتَ فَأَسْفَلَ، فَإِنْ أَبَيْتَ فَلَا حَقَّ لِلْإِزَارِ فِي الْكَعْبَيْنِ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ وَشُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق.
حذیفہ بن یمان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی یا میری پنڈلی کا گوشت پکڑا اور فرمایا: ”یہ تہبند کی جگہ ہے، اگر اس پر راضی نہ ہو تو تھوڑا اور نیچا کر لو، پھر اگر اور نیچا کرنا چاہو تو تہ بند ٹخنوں سے نیچا نہیں کر سکتے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے، ثوری اور شعبہ نے بھی اس کو ابواسحاق سبیعی سے روایت کیا ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب اللباس/حدیث: 1783]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/اللباس 7 (3572)، (تحفة الأشراف: 3383) و مسند احمد (5/382، 396، 398، 400، 401) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی تہ بند باندھنے کی اصل جگہ آدھی پنڈلی تک اگر اس سے نیچا رکھنا ہے تو ٹخنوں سے کچھ اوپر تک رکھنے کی گنجائش ہے، اس سے نیچا رکھنا منع ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3572)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3572
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ , عَنْ أَبِي إِسْحَاق , عَنْ مُسْلِمِ بْنِ نُذَيْرٍ , عَنْ حُذَيْفَةَ , قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَسْفَلِ عَضَلَةِ سَاقِي أَوْ سَاقِهِ , فَقَالَ:" هَذَا مَوْضِعُ الْإِزَارِ , فَإِنْ أَبَيْتَ فَأَسْفَلَ , فَإِنْ أَبَيْتَ فَأَسْفَلَ , فَإِنْ أَبَيْتَ فَلَا حَقَّ لِلْإِزَارِ فِي الْكَعْبَيْنِ".
حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری پنڈلی کے نیچے کا پٹھا پکڑا اور فرمایا: ”تہبند کا مقام یہ ہے، اگر تم اتنا نہ کر سکو تو اس سے تھوڑا نیچے رکھو، اور اگر اتنا بھی نہ رکھ سکو تو اور نیچے رکھو، لیکن اگر اتنا بھی نہ کر سکو تو تمہیں ٹخنوں سے نیچے تہبند رکھنے کا کوئی حق نہیں ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3572]
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری یا اپنی پنڈلی کے پٹھے کے نچلے حصے پر ہاتھ رکھا اور فرمایا: ”یہ تہبند کی جگہ ہے۔ اگر تو (یہاں تک رکھنا) نہ چاہے تو نیچے کر لے۔ اگر تو نہ چاہے تو (اور) نیچے کر لے۔ اگر تو (اتنا سا اونچا بھی رکھنا) نہ چاہے تو (معلوم ہونا چاہیے کہ) تہبند کا ٹخنوں میں کوئی حق نہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3572]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/اللباس 41 (1783)، سنن النسائی/الزینة من المجتبیٰ 48 (5331)، (تحفة الأشراف: 3383)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/382، 396، 398، 400، 401) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 121
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ نَذِيرٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَضَلَةِ سَاقِي أَوْ سَاقِهِ فَقَالَ: «هَذَا مَوْضِعُ الْإِزَارِ، فَإِنْ أَبَيْتَ فَأَسْفَلَ، فَإِنْ أَبَيْتَ فَلَا حَقَّ لِلْإِزَارِ فِي الْكَعْبَيْنِ»
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری یا اپنی پنڈلی کے پٹھے کو پکڑ کر فرمایا: ”یہ ازار اور تہبند کی جگہ ہے۔ اگر تم یہ نصیحت ماننے میں کوتاہی کرو تو تھوڑا سا نیچے کر لو، اگر یہ بھی نہ مانو تو یہ بات جان لو کہ ٹخنوں میں تہبند کا کوئی حصہ نہیں ہے، یعنی ٹخنوں کو تہبند سے ڈھانپنا درست اور جائز نہیں ہے۔“ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى صفة إزار رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 121]
تخریج الحدیث: { «صحيح» }:
«سنن ترمذي: 1783، وقال: حسن صحيح . سنن ابن ماجه: 3572 . سنن نسائي: 5331 . صحيح ابن حبان (الاحسان:5421، نسخه محققه: 5445) . مسند احمد (396/5 ح 23356) وصرح ابواسحاق السبيعي بالسماع عنده»
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23243
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُسْلِمِ بنِ نُذَيْرٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بعَضَلَةِ سَاقِي، أَوْ سَاقِهِ، قَالَ: " هَذَا مَوْضِعُ الْإِزَارِ، فَإِنْ أَبيْتَ فَأَسْفَلُ، فَإِنْ أَبيْتَ فَلَا حَقَّ لِلْإِزَارِ فِيمَا دُونَ الْكَعْبيْنِ" .
حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ اپنی پنڈلی کی مچھلی پکڑ کر فرمایا تہبند باندھنے کی جگہ یہاں تک ہے اگر تم نہ مانو تو اس سے کچھ نیچے لٹکا لو اگر یہ بھی نہ مانو تو ٹخنوں سے نیچے تہبند کا کوئی حق نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23243]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23356
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبةُ ، عَنْ أَبي إِسْحَاقَ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُسْلِمَ بنَ نُذَيْرٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بعَضَلَةِ سَاقِي، أَوْ بعَضَلَةِ سَاقِهِ، قَالَ: فَقَالَ: " الْإِزَارُ هَاهُنَا فَإِنْ أَبيْتَ فَهَهُنَا، فَإِنْ أَبيْتَ فَلَا حَقَّ لِلْإِزَارِ فِي الْكَعْبيْنِ" ، أَوْ" لَا حَقَّ لِلْكَعْبيْنِ فِي الْإِزَارِ".
حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ میری یا اپنی پنڈلی کی مچھلی پکڑ کر فرمایا تہبند باندھنے کی جگہ یہاں تک ہے اگر تم نہ مانو تو اس سے کچھ نیچے لٹکالو اگر یہ بھی نہ مانو تو ٹخنوں سے نیچے تہبند کا کوئی حق نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23356]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23378
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبةُ ، عَنْ أَبي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُسْلِمِ بنِ نُذَيْرٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: أَخَذَ النَّبيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بعَضَلَةِ سَاقِي، أَوْ بعَضَلَةِ سَاقِهِ، فَقَالَ: " حَقُّ الْإِزَارِ هَا هُنَا، فَإِنْ أَبيْتَ فَهَا هُنَا، فَإِنْ أَبيْتَ فَلَا حَقَّ لِلْإِزَارِ فِي الْكَعْبيْنِ" ، أَوْ" لَا حَقَّ لِلْكَعْبيْنِ فِي الْإِزَارِ".
حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ اپنی پنڈلی کی مچھلی پکڑ کر فرمایا تہبند باندھنے کی جگہ یہاں تک ہے اگر تم نہ مانو تو اس سے کچھ نیچے لٹکا لو اگر یہ بھی نہ مانو تو ٹخنوں سے نیچے تہبند کا کوئی حق نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23378]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره ، وهذا إسناد قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23402
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُسْلِمِ بنِ نُذَيْرٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بعَضَلَةِ سَاقِي، فَقَالَ: " هَذَا مَوْضِعُ الْإِزَارِ، فَإِنْ أَبيْتَ فَأَسْفَلُ مِنْ ذَلِكَ، فَإِنْ أَبيْتَ، فَلَا حَقَّ لِلْإِزَارِ فِي الْكَعْبيْنِ" .
حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ میری پنڈلی کی مچھلی پکڑ کر فرمایا تہبند باندھنے کی جگہ یہاں تک ہے اگر تم نہ مانو تو اس سے کچھ نیچے لٹکا لو اگر یہ بھی نہ مانو تو ٹخنوں سے نیچے تہبند کا کوئی حق نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23402]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 450
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا أَبُو إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ نُذَيْرٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ , قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَسْفَلَ مِنْ عَضَلَةِ سَاقِي أَوْ سَاقِهِ، فَقَالَ:" هَذَا مَوْضِعُ الإِزَارِ، فَإِنْ أَبَيْتَ فَأَسْفَلَ، فَإِنْ أَبَيْتَ فَأَسْفَلَ، فَإِنْ أَبَيْتَ فَلا حَقَّ لِلإِزَارِ فِيمَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ" .
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری پنڈلی (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اپنی پنڈلی کا نیچے والا حصہ پکڑا اور فرمایا: ”یہ تہبند رکھنے کی جگہ ہے، اگر تم نہیں مانتے تو اس سے کچھ نیچے کر لو، اگر نہیں مانتے تو اس سے بھی کچھ نیچے کر لو، اگر نہیں مانتے تو ٹخنوں سے نیچے تہبند کا کوئی حق نہیں ہے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 450]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5445، 5448، 5449، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5344 والنسائي فى «الكبرى» 9606، 9607، 9608، 9609، 9610، والترمذي في «جامعه» برقم: 1783، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3572، وأحمد في «مسنده» برقم: 23715، وابن أبى شيبة في «مصنفه» برقم: 25315»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25315 ترقیم الشثری: -- 26431
حدثنا ابو الاحوص ، عن ابي إسحاق ، عن مسلم بن نذير ، عن حذيفة قال: اخذ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - باسفل عضلة ساقي او ساقه، فقال: هذا موضع الإزار، فإن ابيت فاسفل، فإن ابيت فاسفل، فإن ابيت فلا حق للإزار في الكعبين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (يزيد)، وكلاهما صواب.
(٢) حسن؛ مسلم صدوق، أخرجه أحمد (٢٣٢٤٣)، وابن ماجه (٣٥٧٢)، والترمذي (١٧٨٣)، والنسائي ٨/ ٢٠٦، وابن حبان (٥٤٤٨)، والحميدي (٤٤٥)، والبزار (٢٩٧٣)، والطيالسي (٤٢٥)، والبغوي في الجعديات (٢٦٥٢)، والطبراني في الأوسط (١٨٠٠)، والبغوي في شرح السنة (٣٠٧٨)، والمزني ٤٧/ ٥٢٧.

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میری یا اپنی پنڈلی کے پٹھے کے نچلے حصے کو پکڑا اور فرمایا: ”ازار کی جگہ یہ ہے۔ اگر تمہیں (اس سے) انکار ہو تو اس سے کچھ نیچے اور اگر تمہیں (اس سے) بھی انکار ہو تو اس سے کچھ نیچے، لیکن اگر تمہیں (اس سے بھی) انکار ہو تو پھر ٹخنوں میں تو ازار کا کوئی حق نہیں ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26431]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: حدث به عبد الكبير بن دينار عن أبي إسحاق عن مسلم بن نذير عن معاذ ووهم فيه والصواب عن أبي إسحاق عن مسلم بن نذير عن حذيفة . قال سعد الشثري: حسن؛ مسلم صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5448، 5449، 5445، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5344 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9607، 9608، 9606، 9609، 9610، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1783، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3572 (م)، 3572، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23715، 23836، 23858، 23884، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 426، والحميدي فى «مسنده» برقم: 450، والبزار فى «مسنده» برقم: 2973، 2974، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 122، والطبراني فى «الصغير» برقم: 270، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1779، 2079، 9473، ترقيم محمد عوامة: 25315»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں